Surat ud Dukhaan

Surah: 44

Verse: 8

سورة الدخان

لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ؕ رَبُّکُمۡ وَ رَبُّ اٰبَآئِکُمُ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۸﴾

There is no deity except Him; He gives life and causes death. [He is] your Lord and the Lord of your first forefathers.

کوئی معبود نہیں اس کے سوا وُہی جلاتا ہے اور مارتا ہے وہی تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الٰہ (برحق)
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
یُحۡیٖ
وہ زندہ کرتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اور وہ موت دیتا ہے
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
وَرَبُّ
اور رب
اٰبَآئِکُمُ
تمہارے آباؤ اجداد کا
الۡاَوَّلِیۡنَ
جو پہلے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی معبود
اِلَّا
سوائے
ہُوَ
اس کے
یُحۡیٖ
وہی زندگی دیتاہے
وَیُمِیۡتُ
اوروہی موت دیتاہے
رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
وَرَبُّ
اوررب
اٰبَآئِکُمُ
تمہارے باپ داداکا
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے
Translated by

Juna Garhi

There is no deity except Him; He gives life and causes death. [He is] your Lord and the Lord of your first forefathers.

کوئی معبود نہیں اس کے سوا وُہی جلاتا ہے اور مارتا ہے وہی تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں، وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے، وہ تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے پہلے آباء و اجداد کا بھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں،وہی زندگی دیتاہے اوروہی موت دیتا ہے،وہ تمہارابھی رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادا کابھی رب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is no god, but He. He gives life and brings death. He is your Lord and the Lord of your forefathers.

کسی کی بندگی نہیں سوائے اس کے جلاتا ہے اور مارتا ہے رب تمہارا اور رب تمہارے اگلے باپ دادوں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ رکھتا ہے اور وہی مارتا ہے وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے آباء واجداد کا بھی رب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is no god but He: He gives life and causes death. He is your Lord and the Lord of your forefathers of yore.

کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے7 ۔ وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے8 ۔ تمہارا رب اور تمہارے ان اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں9 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، وہ زندگی بھی دیتا ہے ، اور موت بھی ، وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے گذرے ہوئے باپ دادوں کا بھی رب

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہی جلاتا ہے اور وہی مارتا ہے تمہارا مالک اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا مالک

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس کے سوا کوئی معبود نہیں (وہی) زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے (وہی) تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا پروردگار ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ وہ تمہارا رب ہے اور تم سے پہلے تمہارے باپ داداکا بھی پروردگار ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

There is no god but He. He quickeneth and causeth to die: your Lord and Lord of your forefathers.

کوئی خدا اس کے سوا نہیں وہی جلاتا ہے اور وہی مارتا ہے پروردگار تمہارا بھی ہے اور پروردگار تمہارے اگلے باپ دادوں کا بھی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے – تمہارا بھی رب اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا بھی رب!

Translated by

Mufti Naeem

اس کے سوا کوئی معبود ( بننے کے لائق ) نہیں ( وہی ) زندگی دیتا اور مارتا ہے ، تم لوگوں کا بھی رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا بھی رب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ کرتا اور وہی مارتا ہے وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا رب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندگی بخشتا ہے اور اسی کا کام ہے موت دینا وہی رب ہے تمہارا بھی اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا بھی

Translated by

Noor ul Amin

اس کے سواکوئی معبودنہیں وہی زندہ کرتاا ورمارتا ہے وہ تمہارا رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادوں کابھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے ، تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہی زندگی دیتا اور موت دیتا ہے ( وہ ) تمہارا ( بھی ) رب ہے اور تمہارے اگلے آباء و اجداد کا ( بھی ) رب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس کے سوا کوئی الٰہ ( خدا ) نہیں ہے وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا بھی پروردگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There is no god but He: It is He Who gives life and gives death,- The Lord and Cherisher to you and your earliest ancestors.

Translated by

Muhammad Sarwar

There is only One Lord. It is He who gives life and causes things to die. He is your Lord and the Lord of your forefathers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

La ilaha illa Huwa. He gives life and causes death -- your Lord and the Lord of your forefathers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There is no god but He; He gives life and causes death, your Lord and the Lord of your fathers of yore.

Translated by

William Pickthall

There is no Allah save Him. He quickeneth and giveth death; your Lord and Lord of your forefathers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस के अतिरिक्त कोई पूज्य-प्रभु नहीं; वही जीवित करता और मारता है; तुम्हारा रब और तुम्हारे अगले बाप-दादों का रब है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اسکے سوا کوئی لائق عبادت کے نہیں وہی جان ڈالتا ہے اور وہی جان نکالتاہے․ وہ تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا بھی پروردگار ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ تمہارا رب اور تمہارے ان آبا کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے ، وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ تمہارا رب اور تمہارے ان اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندہ فرماتا ہے اور موت دیتا ہے وہ تمہارا اور تم سے پہلے جو تمہارے باپ دادے گزر گئے ان کا رب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کسی کی بندگی نہیں سوائے اس کے جِلاتا ہے اور مارتا ہے رب تمہارا اور رب تمہارے اگلے باپ دادوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بجز اس کے کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے وہی تمہارا بھی پروردگار ہے اور وہی تمہارے اگلے باپ دادوں کا بھی پروردگار ہے۔