Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 19

سورة الجاثية

اِنَّہُمۡ لَنۡ یُّغۡنُوۡا عَنۡکَ مِنَ اللّٰہِ شَیۡئًا ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِیۡنَ بَعۡضُہُمۡ اَوۡلِیَآءُ بَعۡضٍ ۚ وَ اللّٰہُ وَلِیُّ الۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۱۹﴾

Indeed, they will never avail you against Allah at all. And indeed, the wrongdoers are allies of one another; but Allah is the protector of the righteous.

۔ ( یاد رکھیں ) کہ یہ لوگ ہرگز اللہ کے سامنے آپ کے کچھ کام نہیں آسکتے ( سمجھ لیں کہ ) ظالم لوگ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہوتے ہیں اور پرہیزگاروں کا کارساز اللہ تعالٰی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
لَنۡ
ہر گز نہیں
یُّغۡنُوۡا
وہ کام آئیں گے
عَنۡکَ
آپ کے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَاِنَّ
اور بےشک
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم لوگ
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کے
اَوۡلِیَآءُ
دوست ہیں
بَعۡضٍ
بعض کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
وَلِیُّ
دوست ہے
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّہُمۡ
بلاشبہ وہ
لَنۡ یُّغۡنُوۡا
ہرگزکام نہیں آئیں گے
عَنۡکَ
آپ کے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَاِنَّ
اوریقیناً
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کے
اَوۡلِیَآءُ
دوست ہیں
بَعۡضٍ
بعض کے
وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ
وَلِیُّ
دوست ہے
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقیوں کا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, they will never avail you against Allah at all. And indeed, the wrongdoers are allies of one another; but Allah is the protector of the righteous.

۔ ( یاد رکھیں ) کہ یہ لوگ ہرگز اللہ کے سامنے آپ کے کچھ کام نہیں آسکتے ( سمجھ لیں کہ ) ظالم لوگ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہوتے ہیں اور پرہیزگاروں کا کارساز اللہ تعالٰی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ اللہ کے مقابلہ میں آپ کے کچھ کام نہ آسکیں گے۔ بلاشبہ ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں اور پرہیزگاروں کا دوست اللہ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یہ لوگ اﷲ تعالیٰ کے مقابلے میں آپ کے کچھ بھی کام نہیں آئیں گے اور یقیناظالم ایک دوسرے کے دوست ہیں اوراﷲ تعالیٰ متقیوں کا دوست ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They will never avail you against Allah in the least. And the wrongdoers are friends to one another. And Allah is the friend of the God-fearing.

وہ ہرگز کام نہ آئیں گے تیرے اللہ کے سامنے ذرا بھی اور بےانصاف ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور اللہ رفیق ہے ڈرنے والوں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ لوگ اللہ کے مقابلے میں آپ کے کچھ بھی کام نہیں آسکیں گے اور یقینا یہ ظالم (مشرک) لوگ ایک دوسرے کے مدد گار ہیں جبکہ اللہ مددگار ہے متقین کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely they will be of no avail to you against Allah. Indeed the wrong-doers are friends of each other, whereas Allah is the friend of the God-fearing.

اللہ کے مقابلے میں وہ تمہارے کچھ بھی کام نہیں آ سکتے 24 ۔ ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں ، اور متقیوں کا ساتھی اللہ ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ اللہ کے مقابلے میں تمہارے ذرا بھی کام نہیں آسکتے ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہیں ، اور اللہ متقی لوگوں کا دوست ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ نادان لوگ اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تیرے کچھ کام نہیں آئیں گے 6 اور تجھ میں ان میں دوستی کیسے ہوسکتی یہ گنہگار گنہگاروں ہی کے دوست ہوتے ہیں اور پرہیز گاروں کا اللہ دوست ہے یا کام بنانے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا یہ لوگ اللہ کے مقابلہ میں آپ کے کسی کام نہیں آسکتے اور یہ ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں۔ اور اللہ ہر پرہیزگاروں کے دوست ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ اللہ کے مقابلے میں آپ کے کسی کام نہ آسکیں گے اور بیشک ظالم لوگ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اللہ تقویٰ والوں کا ساتھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ خدا کے سامنے تمہارے کسی کام نہیں آئیں گے۔ اور ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں۔ اور خدا پرہیزگاروں کا دوست ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily they cannot avail thee at all against Allah. And verily the wrong doers! friends are they one Unto another. And Allah is the Friend of the God-fearing.

یہ لوگ اللہ کے مقابلہ میں آپ کے ذرا بھی کام نہیں آسکتے ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں اور پرہیزگاروں کا دوست تو اللہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ خدا کے آگے تمہارے کچھ کام آنے والے نہ بنیں گے اور اپنی جانوں پر یہ ظلم ڈھانے والے ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور اللہ اپنے ڈرنے والے بندوں کا کارساز ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک یہ لوگ آپ ( ﷺ ) کو اﷲ ( تعالیٰ ) کے مقابلے میں کچھ بھی نفع نہیں دے سکتے ، بلاشبہ ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) پرہیزگاروں کا مددگار ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اللہ کے سامنے تمہارے کسی کام نہ آئیں گے اور ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں اور اللہ پرہیزگاروں کا دوست ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یقینا یہ لوگ اللہ کے مقابلے میں آپ کے کچھ بھی کام نہیں آسکتے اور بیشک ظالم لوگ آپس میں ایک دوسرے کے دوست (اور مددگار) ہیں اور اللہ دوست (اور مددگار) ہے پرہیزگاروں کا

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ اللہ کے مقابلہ میں آپ کے کچھ کام نہ آسکیں گے بلاشبہ ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں اور اللہ سے ڈرنے والوں کا دوست اللہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ اللہ کے مقابل تمہیں کچھ کام نہ دیں گے ، اور بیشک ظالم ایک دوسرے کے دوست ہیں ( ف۳۱ ) اور ڈر والوں کا دوست اللہ ( ف۳۲ ) (

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک یہ لوگ اللہ کی جانب سے ( اسلام کی راہ میں پیش آمدہ مشکلات کے وقت میں وعدوں کے باوجود ) ہرگز آپ کے کام نہیں آئیں گے ، اور بیشک ظالم لوگ ( دنیا میں ) ایک دوسرے کے ہی دوست اور مددگار ہوا کرتے ہیں ، اور اللہ پرہیزگاروں کا دوست اور مددگار ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ اللہ کے مقابلہ میں آپ ( ص ) کو ہرگز کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچائیں گے ۔ یقیناً ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہوتے ہیں اور اللہ تو پرہیزگاروں کا ساتھی ( اور پُشت پناہ ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will be of no use to thee in the sight of Allah: it is only Wrong-doers (that stand as) protectors, one to another: but Allah is the Protector of the Righteous.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will never be sufficient (protection) for you in place of God. The unjust are each other's friends, but God is the guardian of the pious ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, they can avail you nothing against Allah. Verily, the wrongdoers are protecting friends of one another, but Allah is the Protector of those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely they shall not avail you in the least against Allah; and surely the unjust are friends of each other, and Allah is the guardian of those who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

Lo! they can avail thee naught against Allah. And lo! as for the wrong-doers, some of them are friends of others; and Allah is the Friend of those who ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे अल्लाह के मुक़ाबले में तुम्हारे कदापि कुछ काम नहीं आ सकते। निश्चय ही ज़ालिम लोग एक-दूसरे के साथी है और डर रखने वालों का साथी अल्लाह है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ خدا کے مقابلے میں آپ کے ذرا کام نہیں آسکتے اور ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں اور اللہ دوست ہے اہل تقویٰ کا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کے مقابلے میں وہ تمہارے کچھ بھی کام نہیں آسکتے۔ ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھی ہیں اور متقیوں کا ساتھی ” اللہ “ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ اللہ کے مقابلے میں وہ تمہارے کچھ بھی کام نہیں آسکتے۔ ظالم لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور متقیوں کا ساتھی اللہ ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ وہ لوگ اللہ کے مقابلہ میں آپ کو کچھ نفع نہیں دے سکتے اور بیشک ظلم کرنے والے ایک دوسرے کے دوست ہیں، اور اللہ متقیوں کا دوست ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ ہرگز کام نہ آئیں گے تیرے اللہ کے سامنے ذرا بھی اور بےانصاف ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور اللہ رفیق ہے ڈرنے والوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیونکہ یہ جہلا خدا کے مقابلے میں آپ کے کچھ کام نہ آسکیں گے اور جو ظالم ہیں وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہوا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اہل تقویٰ کا رفیق و مددگار ہے۔