Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 28

سورة الجاثية

وَ تَرٰی کُلَّ اُمَّۃٍ جَاثِیَۃً ۟ کُلُّ اُمَّۃٍ تُدۡعٰۤی اِلٰی کِتٰبِہَا ؕ اَلۡیَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ مَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۸﴾

And you will see every nation kneeling [from fear]. Every nation will be called to its record [and told], "Today you will be recompensed for what you used to do.

اور آپ دیکھیں گے کہ ہر امت گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہوگی ہر گروہ اپنے نامہ اعمال کی طرف بلایا جائے گا آج تمہیں اپنے کئے کا بدلہ دیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتَرٰی
اور آپ دیکھیں گے
کُلَّ
ہر
اُمَّۃٍ
امت کو
جَاثِیَۃً
گھٹنوں کے بل گری ہوئی
کُلُّ
ہر
اُمَّۃٍ
امت
تُدۡعٰۤی
بلائی جائے گی
اِلٰی کِتٰبِہَا
طرف اپنی کتاب کے
اَلۡیَوۡمَ
آج کے دن
تُجۡزَوۡنَ
تم بدلہ دیئے جاؤ گے
مَا
اس کا جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتَرٰی
اورآپ دیکھو گے
کُلَّ اُمَّۃٍ
ہرامت کو
جَاثِیَۃً
گھٹنوں کے بل گراہوا
کُلُّ
ہر
اُمَّۃٍ
امت
تُدۡعٰۤی
بلائی جائے گی
اِلٰی کِتٰبِہَا
اپنے اعمال نامے کی طرف
اَلۡیَوۡمَ
آج
تُجۡزَوۡنَ
تمہیں جزادی جائے گی
مَا
جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیاکرتے
Translated by

Juna Garhi

And you will see every nation kneeling [from fear]. Every nation will be called to its record [and told], "Today you will be recompensed for what you used to do.

اور آپ دیکھیں گے کہ ہر امت گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہوگی ہر گروہ اپنے نامہ اعمال کی طرف بلایا جائے گا آج تمہیں اپنے کئے کا بدلہ دیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل پڑا دیکھیں گے۔ ہر گروہ کو اس کے اعمال نامہ کی طرف بلایا جائے گا۔ آج تمہیں ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ ہر اُمت کوگھٹنوں کے بل گراہوادیکھیں گے ہراُمت اپنے نامۂ اعمال کی طرف بلائی جائے گی آج تمہیں وہی جزادی جائے گی جوتم عمل کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you will see every community kneeling down. Every community will be called to its Book (of record). Today you will be recompensed for what you used to do.

اور تو دیکھے ہر فرقہ کو کہ بیٹھے ہیں گھٹنوں کے بل ہر فرقہ بلایا جائے اپنے اپنے دفتر کے پاس آج بدلہ پاؤ گے جیسا تم کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم دیکھو گے کہ ہر امت گھٹنوں کے بل پڑی ہوگی ہر امت کو بلایا جائے گا اس کے اعمال نامے کی طرف آج تمہیں بدلہ دیا جائے گا ان اعمال کا جو تم کرتے رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On that Day you shall see every people fallen on their knees. Every people will be summoned to come forth and see its Record and will be told: “Today you shall be requited for your deeds.

اس وقت تم ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل گرا دیکھو گے ۔ 41 ہر گروہ کو پکارا جائے گا کہ آئے اور اپنا نامۂ اعمال دیکھے ۔ ان سے کہا جائے گا: آج تم لوگوں کو ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم ہر گروہ کو دیکھو گے کہ وہ گھٹنوں کے بل گرا ہوا ہے ۔ ( ٩ ) ہر گروہ اس کے اعمال نامے کی طرف بلایا جائے گا ، ( اور کہا جائے گا کہ ) آج تمہیں ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور قیامت کے دن اے پیغمبر تو ہر ایک امت کو گھنٹوں کے بل بیٹھے ہوئے دیکھے گا 10 ہر امت اپنا اعمال نامہ دیکھنے 11 کے لئے بلائی جائے گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ ہر فرقے کو دیکھیں گے کہ گھٹنوں کے بل پڑے ہوں گے ہر فرقہ اپنے نامہ اعمال کی طرف بلایا جائے گا آج تم کو تمہارے کاموں کا بدلہ ملے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ اس دن ہر گروہ کو گھنٹوں کے بل گرا ہوا دیکھیں گے ۔ ہر فرقہ اپنے نامہ اعمال کی طرف بلایا جائے گا اور کہا جائے گا کہ آج تمہیں ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو کہ تم کرتے رہے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم ہر ایک فرقے کو دیکھو گے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھا ہوگا۔ اور ہر ایک جماعت اپنی کتاب (اعمال) کی طرف بلائی جائے گی۔ جو کچھ تم کرتے رہے ہو آج تم کو اس کا بدلہ دیا جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thou shalt behold each community kneeling; each community shall be summoned to its Book. Today, shall be recompensed for that which ye have been working.

اور آپ ہر فرقہ کو دیکھیں گے کہ دو زانوں ہوں گے ہر جماعت اپنے رجسٹر کی طرف بلائی جائے گی آج تمہیں تمہارے کئے کا بدلہ ملے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم دیکھو گے ہر گروہ کو دوزانو بیٹھے ۔ ہر گروہ کو پکارا جائے گا اس کے دفتر اعمال کی طرف ۔ ( ان کو بتایا جائے گا کہ ) جو کچھ تم کرتے رہے ہو ، آج تم کو اس کا بدلہ دیا جائے گا!

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) ہر امت کو گھٹنوں کے بل گِرا ہوا دیکھیں گے ، ہر امت کو اس کے نامۂ اعمال کی طرف بلایا جائے گا ، آج کے دن تم لوگوں کو تمہارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم ہر فرقے کو دیکھو گے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھا ہوگا اور ہر ایک جماعت اپنے اعمال کی کتاب کی طرف بلائی جائے گی جو کچھ تم کرتے ہو آج تم کو اس کا بدلہ دیا جائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس دن تم ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل گرا دیکھو گے ہر گروہ کو پکارا جا رہا ہوگا اس کے اپنے نامہ اعمال کی طرف (اور ان سے کہا جائے گا کہ) آج تمہیں پورا بدلہ دیا جائے گا تمہارے ان کاموں کا جو تم لوگ کرتے رہے تھے (اپنی دنیاوی زندگی میں)

Translated by

Noor ul Amin

اورآپ ہرگروہ کو گھٹنوں کے بل پڑا دیکھیں گے ہرگروہ کو اس کے اعمال نامہ کی طرف بلایا جائے گاآج تمہیں ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم ہر گرو ه ( ف۵٦ ) کو دیکھو گے زانو کے بل گرے ہوئے ہر گروہ اپنے نامہٴ اعمال کی طرف بلایا جائے گا ( ف۵۷ ) آج تمہیں تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ دیکھیں گے ( کفّار و منکرین کا ) ہر گروہ گھٹنوں کے بل گِرا ہوا بیٹھا ہو گا ، ہر فرقے کو اس ( کے اعمال ) کی کتاب کی طرف بلایا جائے گا ، آج تمہیں اُن اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ دیکھیں گے کہ اس وقت ہر گروہ گھٹنوں کے بل گرا ہوا اپنے ( فیصلے کامنتظر ) ہوگا اور ہر گروہ کو اس کی کتاب ( صحیفۂ عمل ) کی طرف بلایا جائے گا ( اور ان سے کہا جائے گا کہ ) آج تمہیں اس کا بدلہ دیا جائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And thou wilt see every sect bowing the knee: Every sect will be called to its Record: "This Day shall ye be recompensed for all that ye did!

Translated by

Muhammad Sarwar

You will see all the people kneeling down. Everyone will be summoned to the Book (containing the record of their deeds). They will be told, "On this day you will be recompensed for what you have done".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you will see each nation humbled to their knees (Jathiyah), each nation will be called to its Record (of deeds). This Day you shall be recompensed for what you used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you shall see every nation kneeling down; every nation shall be called to its book: today you shall be rewarded for what you did.

Translated by

William Pickthall

And thou wilt see each nation crouching, each nation summoned to its record. (And it will be said unto them): This day ye are requited what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम प्रत्येक गिरोह को घुटनों के बल झुका हुआ देखोगे। प्रत्येक गिरोह अपनी किताब की ओर बुलाया जाएगा, "आज तुम्हें उसी का बदला दिया जाएगा, जो तुम करते थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس روز) آپ ہر فرقہ کو دیکھیں گے کہ (مارے خوف کے) زانو کے بل گرپڑیں گے ہر فرقہ اپنے نامہ اعمال (کے حساب) کی طرف بلایا جائیگا․آج تم کو تمہارے کیے کا بدلہ ملے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس وقت تم ہر امت کو گھٹنوں کے بل گرا ہوا دیکھو گے ہر امت کو پکارا جائے گا کہ آئے اور اپنا نامہ اعمال دیکھے، ان سے کہا جائے گا آج تم کو تمہارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت تم ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل گرا دیکھو گے۔ ہر گروہ کو پکارا جائے گا کہ آئے اور اپنا نامہ اعمال دیکھے ان سے کہا جائے گا : آج تم لوگوں کو ان اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اے مخاطب تو ہر امت کو دیکھے گا کہ وہ گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہوگی، ہر امت اپنی کتاب کی طرف بلائی جائے گی، آج تمہیں اس کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو دیکھے ہر فرقہ کو کہ بیٹھے ہیں گھٹنوں کے بل ہر فرقہ بلایا جائے اپنے اپنے دفتر کے پاس آج بدلہ پاؤ گے جیسا تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ ہر فرقہ کو گھٹنوں پر سر ڈالے ہوئے دیکھیں گے ہر فرقہ اپنے نامہ اعمال کی طرف بلایا جائے گا کہا جائے گا کہ آج تم کو ان اعمال کا بدلا دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے۔