Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 33

سورة الجاثية

وَ بَدَا لَہُمۡ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوۡا وَ حَاقَ بِہِمۡ مَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۳۳﴾

And the evil consequences of what they did will appear to them, and they will be enveloped by what they used to ridicule.

اور ان پر اپنے اعمال کی برائیاں کھل گئیں اور جس کا وہ مذاق اڑا رہے تھے اس نے انہیں گھیر لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَبَدَا
اور ظاہر ہو جائیں گی
لَہُمۡ
ان کے لیے
سَیِّاٰتُ
برائیاں
مَا
ان کی جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَحَاقَ
اور گھیر لے گا
بِہِمۡ
انہیں
مَّا
وہ جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
جس کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
وہ مذاق اڑایا کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَبَدَا
اورظاہرہوجائیں گی
لَہُمۡ
ان پر
سَیِّاٰتُ
برائیاں
مَا
اس کی جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَحَاقَ
اورگھیرلے گی
بِہِمۡ
انہیں
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
جس کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
مذاق اڑاتے
Translated by

Juna Garhi

And the evil consequences of what they did will appear to them, and they will be enveloped by what they used to ridicule.

اور ان پر اپنے اعمال کی برائیاں کھل گئیں اور جس کا وہ مذاق اڑا رہے تھے اس نے انہیں گھیر لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس وقت ان پر ان کے اعمال کی برائیاں ظاہر ہونے لگیں گی اور جس (عذاب) کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہ انہیں آگھیرے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجوکچھ انہوں نے کیااُس کی بُرائیاں اُن پر ظاہر ہوجائیں گی اوراُنہیں وہی گھیرلے گی جس کاوہ مذاق اُڑاتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And revealed to them will be the evils of what they did, and encircled they will be by what they used to ridicule.

اور کھل جائیں ان پر برائیاں ان کاموں کو جو کئے تھے اور الٹ پڑے ان پر وہ چیز جس پر ٹھٹھا کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کے سامنے آجائیں گے ان کے وہ تمام ُ برے اعمال جو انہوں نے کیے تھے اور انہیں گھیرے میں لے لے گی وہی چیز جس کا وہ استہزا کیا کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(On that Day) the evil of their deeds will become apparent to them and what they had mocked at will encompass them,

اس وقت ان پر ان کے اعمال کی برائیاں کھل45 جائیں گی اور وہ اسی چیز کے پھیر میں آ جائیں گے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس موقع پر ) انہوں نے جو اعمال کیے تھے ، ان کی برائیاں کھل کر ان کے سامنے آجائیں گی ، اور جس چیز کا وہ مذاق اڑاتے تھے ، وہی ان کو آگھیرے گی ، ( ١٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو جو کام انہوں نے دنیا میں کئے تھے ان کی برائیاں ان پر کھل جائیں گی اور جس عذاب کا وہ ٹھٹھا اڑاتے تھے وہی ان پر الٹ پڑے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (اس وقت) ان کو اپنے تمام برے اعمال ظاہر ہوجائیں گے اور جس (عذاب) کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو اعمال انہوں نے کئے تھے ان کی برائیاں ان پر کھل جائیں گی اور جس عذاب کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہی ان کو گھیر لے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there will appear Unto them the evils Of that which they had worked, and there will surround them that whereat they had been mocking.

) آج) ان پر ان کے اعمال کی ساری برائیاں کھل کر رہیں اور انہیں گھیر لیا اس چیز نے جس کی یہ ہنسی اڑایا کرتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان پر ان کے کاموں کی برائیاں واضح ہوجائیں گی جو وہ کرتے رہے اور وہ چیز ان کو گھیر لے گی جس کا وہ مذاق اڑاتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے جوجو برائیاں کیں وہ ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس چیز کا وہ مذاق اڑاتے تھے وہ انہیں گھیر لے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس عذاب کی وہ ہنسی اڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس وقت کھل جائیں گی ان کے سامنے ان کے اعمال کی برائیاں اور گھیر کر رہے گی ان کو وہ آفت جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اس وقت ان پر ان کے اعمال کی برائیاں ظاہر ہونے لگیں گی اور جس کاوہ مذاق اڑایاکرتے تھے وہ انہیں آگھیرے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان پر کھل گئیں ( ف٦٤ ) ان کے کاموں کی برائیاں ( ف٦۵ ) اور انہیں گھیرلیا اس عذاب نے جس کی ہنسی بناتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُن کے لئے وہ سب برائیاں ظاہر ہو جائیں گی جو وہ انجام دیتے تھے اور وہ ( عذاب ) انہیں گھیر لے گا جِس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اس وقت ) ان کے اعمال کی برائیاں واضح ہو جائیں گی اور وہ چیز ان کو گھیرے گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then will appear to them the evil (fruits) of what they did, and they will be completely encircled by that which they used to mock at!

Translated by

Muhammad Sarwar

Their evil deeds will be revealed to them and (the torment) which they had mocked will surround them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the evil of what they did will appear to them, and that which they used to mock at will completely encircle them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the evil (consequences) of what they did shall become manifest to them and that which they mocked shall encompass them.

Translated by

William Pickthall

And the evils of what they did will appear unto them, and that which they used to deride will befall them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो कुछ वे करते रहे उस की बुराइयाँ उन पर प्रकट हो गई और जिस चीज़ का वे परिहास करते थे उसी ने उन्हें आ घेरा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس وقت) انکو اپنے تمام برے اعمال ظاہر ہوجاوینگے اور جس (عذاب) کے ساتھ وہ استہزاء کیا کرتے تھے وہ انکو آ گھیرے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس وقت ان پر ان کی کی ہوئی برائیاں کھل جائیں گی اور وہ اسی کے پھیر میں آجائیں گے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت ان پر ان کے اعمال کی برائیاں کھل جائیں گی اور وہ اسی چیز کے پھیر میں آجائیں گے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو عمل انہوں نے کیے تھے ان کے برے نتیجے ظاہر ہوگئے اور وہ جس چیز کا مذاق بنایا کرتے تھے وہ ان پر نازل ہوگئی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ان پر برائیاں ان کاموں کی جو کیے تھے اور الٹ پڑے ان پر وہ چیز جس پر ٹھٹھا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو اعمال انہوں نے کئے تھے ان سب اعمال کی برائیاں ان کے سامنے ظاہر ہوجائیں گی اور جس عذاب کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہی عذاب ان کو آگھیرے گا۔