Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 35

سورة الجاثية

ذٰلِکُمۡ بِاَنَّکُمُ اتَّخَذۡتُمۡ اٰیٰتِ اللّٰہِ ہُزُوًا وَّ غَرَّتۡکُمُ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا ۚ فَالۡیَوۡمَ لَا یُخۡرَجُوۡنَ مِنۡہَا وَ لَا ہُمۡ یُسۡتَعۡتَبُوۡنَ ﴿۳۵﴾

That is because you took the verses of Allah in ridicule, and worldly life deluded you." So that Day they will not be removed from it, nor will they be asked to appease [ Allah ].

یہ اس لئے ہے کہ تم نے اللہ تعالٰی کی آیتوں کی ہنسی اڑائی تھی اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا ، پس آج کے دن نہ تو یہ ( دوزخ ) سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے عذر و معذرت قبول کیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکُمۡ
یہ بات
بِاَنَّکُمُ
بوجہ اس کے کہ تم
اتَّخَذۡتُمۡ
بنا لیا تم نے
اٰیٰتِ
آیات کو
اللّٰہِ
اللہ کی
ہُزُوًا
مذاق
وَّ غَرَّتۡکُمُ
اور دھوکا دیا تمہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی نے
الدُّنۡیَا
دنیا کی
فَالۡیَوۡمَ
تو آج
لَایُخۡرَجُوۡنَ
نہ وہ نکالے جائیں گے
مِنۡہَا
اس سے
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
وہ عذر قبول کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکُمۡ
یہ ہے
بِاَنَّکُمُ
اس لیے کہ یقیناً
اتَّخَذۡتُمۡ
تم نے بنالیا
اٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات کو
ہُزُوًا
مذاق
وَّ غَرَّتۡکُمُ
اوردھوکہ دیاتمہیں
الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا
دنیاکی زندگی نے
فَالۡیَوۡمَ
چنانچہ آج
لَایُخۡرَجُوۡنَ
نہ ہی وہ نکالے جائیں گے
مِنۡہَا
اس سے
وَلَا
اورنہ ہی
ہُمۡ
ان سے
یُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
توبہ کامطالبہ کیاجائے گا
Translated by

Juna Garhi

That is because you took the verses of Allah in ridicule, and worldly life deluded you." So that Day they will not be removed from it, nor will they be asked to appease [ Allah ].

یہ اس لئے ہے کہ تم نے اللہ تعالٰی کی آیتوں کی ہنسی اڑائی تھی اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا ، پس آج کے دن نہ تو یہ ( دوزخ ) سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے عذر و معذرت قبول کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس لئے کہ تم اللہ کی آیات کا مذاق اڑایا کرتے تھے اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکا میں ڈال رکھا تھا لہذا آج نہ انہیں دوزخ سے نکالا جائے گا اور نہ یہ کہا جائے گا کہ معذرت کرکے اپنے پروردگار کو راضی کرلو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس کی وجہ یہ ہے کہ تم نے اﷲ تعالیٰ کی آیات کا مذاق بنایا تھا اوردنیاکی زندگی نے تمہیں دھوکہ دیا تھا چنانچہ آج نہ ہی وہ اس سے نکالے جائیں گے اورنہ ہی اُن سے توبہ کامطالبہ کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is because you took Allah&s verses as a laughing stock, and the worldly life deceived you.|" So today they will neither be brought out of it, nor will they be asked to repent.

یہ تم پر اس واسطے کہ تم نے پکڑا اللہ کی باتوں کو ٹھٹھا اور بہکے رہے دنیا کی زندگانی پر سو آج نہ ان کو نکالنا منظور ہے وہاں سے اور نہ ان سے مطلوب ہے توبہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیات کو مذاق بنا لیا تھا اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈالے رکھا تو آج انہیں نکالا نہیں جائے گا اس سے اور نہ ہی انہیں موقع دیا جائے گا کہ وہ توبہ کرلیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You reached this end because you made Allah's Signs an object of jest and the life of the world deluded you.” So they shall not be taken out of the Fire nor shall they be asked to make amends (and thus please their Lord).

یہ تمہارا انجام اس لیے ہوا ہے کہ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق بنا لیا تھا اور تمہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا تھا ۔ لہٰذا آج نہ یہ لوگ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے کہا جائے گا کہ معافی مانگ کر اپنے رب کو راضی کرو 46 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ سب اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کو مذاق بنایا تھا اور دنیوی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال دیا تھا ۔ چنانچہ آج ایسے لوگوں کو نہ وہاں سے نکالا جائے گا ، اور نہ ان سے معافی مانگنے کو کہا جائے گا ۔ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ اس کی سزا ہے تو نے دنیا میں اللہ تعالیٰ کی آیتوں کو ہنسی ٹھٹھا بنایا تھا ان سے مخسرہ پن کرتے تھے اور دنیا کی زندگی نے تم کو فریب دے رکھا تھا تم اس کیدھوکے میں آگئے تھے تو آج یہ لوگ کبھی دوزخ سے نہ نکالے جائیں گے اور نہ ان کو منانے کا موقع دیا جائے گا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے ہے کہ تم اللہ کی آیات کا مذاق اڑاتے تھے اور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا سو آج نہ تو یہ لوگ اس (دوزخ) سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اس لئے (برا انجام ہوا کہ ) تم نے اللہ کی آیتوں کا مذاق اڑایا تھا اور تمہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ آج کے دن نہ تو وہ آگ سے نکالے جائیں گے اور نہ وہ اللہ کو معاف مانگ کر راضٰ کرسکیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لئے کہ تم نے خدا کی آیتوں کو مخول بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ سو آج یہ لوگ نہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is because ye took the revelations of Allah scoffingly, and there beguiled you the life of the world. Today, therefore, they will not be taken forth therefrom, nor will they be suffered to please Allah.

یہ (سزا) اس لئے ہے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کو ہنسی بنارکھا تھا اور تم کو دنیوی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا تو آج تو یہ لوگ نہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے (اللہ کی) خفگی دور کی جائے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے کہ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق اڑایا اور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈالے رکھا ۔ پس آج نہ تو وہ اس سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کو معذرت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اس وجہ سے کہ تم لوگوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات کا مذاق بنایا ، اور تمہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈالا ، آج کے دن نہ تو تم لوگ اس ( جہنم ) سے نکالے جاؤگے اور نہ ہی تمہاری معذرت قبول کی جائے گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کو مذاق بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ سو آج یہ لوگ نہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ہی ان کی توبہ ہی قبول کی جائے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اس لئے کہ تم لوگوں نے اللہ کی آیتوں کو مذاق بنا لیا تھا اور تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا دنیاوی زندگی (اور اس کی چمک دمک) نے سو اب نہ تو ان لوگوں کو نکالا جائے گا اس (آگ) سے اور نہ ہی ان سے کوئی توبہ طلب کی جائے گی

Translated by

Noor ul Amin

یہ اسلئے کہ تم اللہ کی آیات کامذاق اڑایاکرتے تھے اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکہ میں ڈال رکھا تھا لہٰذا آج نہ ا نہیں جہنم کی آگ سے نکالا جائے گا اور نہ کہاجائے گاکہ معذرت کرکے اپنے رب کو راضی کرلو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کا ٹھٹھا ( مذاق ) بنایا اور دنیا کی زندگی نے تمہیں فریب دیا ( ف٦۹ ) تو آج نہ وہ آگ سے نکالے جائیں اور نہ ان سے کوئی منانا چاہے ( ف۷۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اس وجہ سے ( ہے ) کہ تم نے اللہ کی آیتوں کو مذاق بنا رکھا تھا اور دنیوی زندگی نے تمہیں دھوکہ میں ڈال دیا تھا ، سو آج نہ تو وہ اُس ( دوزخ ) سے نکالے جائیں گے اور نہ اُن سے توبہ کے ذریعے ( اللہ کی ) رضاجوئی قبول کی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

یہ اس لئے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کامذاق اڑایا تھا اوردنیاوی زندگی نے تمہیں دھوکہ میں مبتلا کیا ۔ پس وہ آج نہ تو اس ( دوزخ ) سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کو معذرت ( خدا کو راضی ) کرنے کاموقع دیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"This, because ye used to take the Signs of Allah in jest, and the life of the world deceived you:" (From) that Day, therefore, they shall not be taken out thence, nor shall they be received into Grace.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is only because you had mocked the revelations of God and the worldly life had deceived you. On this day they will not be taken out of hell, nor will they be granted any favors.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This, because you took the revelations of Allah in mockery, and the life of the world deceived you. So this Day, they shall not be taken out from there (Hell), nor shall they be returned to the worldly life.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is because you took the communications of Allah for a jest and the life of this world deceived you. So on that day they shall not be brought forth from it, nor shall they be granted goodwill.

Translated by

William Pickthall

This, forasmuch as ye made the revelations of Allah a jest, and the life of the world beguiled you. Therefor this day they come not forth from thence, nor can they make amends.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इस कारण कि तुम ने अल्लाह की आयतों की हँसी उड़ाई थी और सांसारिक जीवन ने तुम्हें धोखे में डाले रखा।" अतः आज वे न तो उस से निकाले जाएँगे और न उन से यह चाहा जाएगा कि वे किसी उपाय से (अल्लाह के) प्रकोप को दूर कर सकें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ (سزا) اس وجہ سے ہے کہ تم نے خدائے تعالیٰ کی آیتوں کی ہنسی اڑائی تھی اور تم کو دنیوی زندگی نے دھوکہ میں ڈال رکھا تھا سو آج نہ تو یہ لوگ دوزخ سے نکالے جاوینگے اور نہ ان سے خدا (کی خفگی) کا تدارک چاہا جاوے گا۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ تمہارا انجام اس لیے ہوا ہے کہ تم نے اللہ کی آیات کو مذاق بنا لیا اور تمہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا تھا۔ لہٰذا آج نہ وہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے کہا جائے گا کہ معافی مانگ کر اپنے رب کو راضی کرلو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ تمہارا انجام اس لئے ہوا ہے کہ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق بنا لیا تھا اور تمہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا تھا۔ لہٰذا آج نہ یہ لوگ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے کہا جائے گا کہ معافی مانگ کر اپنے رب کو راضی کرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے ہے کہ تم نے اللہ کی آیات کو مذاق کی چیز بنالیا اور دنیا والی زندگی نے تمہیں دھوکہ دیا، سو آج وہ اس میں سے نہیں نکالے جائیں گے اور نہ ان سے یوں کہا جائے گا کہ راضی کرلو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ تم پر اس واسطے کہ تم نے پکڑا اللہ کی باتوں کو ٹھٹھا اور بہکے رہے دنیا کی زندگانی پر سو آج نہ ان کو نکالنا منظور ہے وہاں سے اور نہ ان سے مطلوب ہے توبہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ عذاب اس لئے ہے کہ تم نے اللہ تعالیٰ کی آیتوں کا مذاق اڑایا تھا اور تم کو دنیوی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا سو آج یہ لوگ نہ اس آگ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے یہ خواہش کی جائیگی کہ وہ اللہ تعالیٰ کو راضی کریں۔