Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 4

سورة الجاثية

وَ فِیۡ خَلۡقِکُمۡ وَ مَا یَبُثُّ مِنۡ دَآبَّۃٍ اٰیٰتٌ لِّقَوۡمٍ یُّوۡقِنُوۡنَ ۙ﴿۴﴾

And in the creation of yourselves and what He disperses of moving creatures are signs for people who are certain [in faith].

اور خود تمہاری پیدائش میں اور ان جانوروں کی پیدائش میں جنہیں وہ پھیلاتا ہے یقین رکھنے والی قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَفِیۡ خَلۡقِکُمۡ
اور تمہاری پیدائش میں
وَمَا
اور جو
یَبُثُّ
وہ پھیلاتا ہے
مِنۡ دَآبَّۃٍ
جانداروں میں سے
اٰیٰتٌ
نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یُّوۡقِنُوۡنَ
جو یقین رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَفِیۡ خَلۡقِکُمۡ
اورتمہاری اپنی پیدائش میں
وَمَا
اورجنہیں
یَبُثُّ
وہ پھیلاتاہے
مِنۡ دَآبَّۃٍ
جانوروں سے
اٰیٰتٌ
نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یُّوۡقِنُوۡنَ
جویقین رکھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And in the creation of yourselves and what He disperses of moving creatures are signs for people who are certain [in faith].

اور خود تمہاری پیدائش میں اور ان جانوروں کی پیدائش میں جنہیں وہ پھیلاتا ہے یقین رکھنے والی قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور خود تمہاری اور ان جانوروں کی پیدائش میں بھی جو اس نے (زمین میں) پھیلا رکھے ہیں، یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتمہاری اپنی پیدائش میں اوراُن جانوروں میں جنہیں وہ زمین میں پھیلاتاہے، نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جویقین رکھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And in your creation and in the living beings that He scatters on the earth, there are signs for a people who believe.

اور تمہارے بنانے میں اور جس قدر پھیلا رکھے ہیں جانور نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو یقین رکھتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمہاری تخلیق میں اور جو اس نے پھیلادیے ہیں (زمین میں) جاندار ان میں بھی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and in your own creation; and in the animals which He spreads out over the earth too there are Signs for those endowed with sure faith;

اور تمہاری اپنی پیدائش میں ، اور ان حیوانات میں جن کو اللہ ( زمین میں ) پھیلا رہا ہے ، بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین لانے والے ہیں3 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور خود تمہاری پیدائش میں ، اور ان جانوروں میں جو اس نے ( زمین میں ) پھیلا رکھے ہیں ، ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو یقین کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تمہاری پیدائش میں اور جو جانور وہ زمین میں پھیلاتا ہے ان کی پیدائش میں لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو (قیامت) یا اللہ تعالیٰ پر) یقین رکھتے ہیں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تمہارے پیدا کرنے میں بھی اور جانوروں کے جن کو (زمین میں) پھیلا رکھا ہے ، یقین کرنے والوں کے لئے (بہت) نشانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہاری اپنی پیدائش میں ۔ جانور جن کو اللہ نے پھیلا رکھا ہے ان میں یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہاری پیدائش میں بھی۔ اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And in the creation of yourselves and of the beasts that He hath scattered over the earth, are signs Unto a people who are convinced.

اور خود تمہاری اور ان حیوانات کی آفرینش میں جن کو اس نے پھیلا رکھا ہے نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو یقین رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح خود تمہاری خلقت اور حیوانات کے اندر بھی ، جو اس نے زمین میں پھیلا رکھے ہیں ، ان لوگوں کیلئے بہت سی نشانیاں ہیں جو یقین کرنا چاہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تمہاری پیدائش میں اور جو چوپائے اﷲ ( تعالیٰ ) نے ( زمین میں ) پھیلا رکھے ہیں انہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین رکھتے ہیں ، نشانیاں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمہاری پیدائش میں بھی اور جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے یقین کرنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خود تمہاری اپنی پیدائش میں بھی اور ان جانوروں میں بھی جن کو وہ پھیلاتا ہے عظیم الشان نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو یقین رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور خود تمہاری اور ان جانوروں کی پیدائش میں بھی جو اس نے پھیلارکھے ہیں یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہاری پیدائش میں ( ف۳ ) اور جو جو جانور وہ پھیلاتا ہے ان میں نشانیاں ہیں یقین والوں کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تمہاری ( اپنی ) پیدائش میں اور اُن جانوروں میں جنہیں وہ پھیلاتا ہے ، یقین رکھنے والے لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اورخود تمہاری پیدائش میں اور ان حیوانات میں جن کو وہ ( زمین میں ) پھیلا رہا ہے یقین رکھنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And in the creation of yourselves and the fact that animals are scattered (through the earth), are Signs for those of assured Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

In your creation and in that of the beasts living on earth there is evidence of the Truth for the people who have strong faith.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And in your creation, and what He spread (through the earth) of moving creatures are signs for people who have faith with certainty.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And in your (own) creation and in what He spreads abroad of animals there are signs for a people that are sure;

Translated by

William Pickthall

And in your creation, and all the beasts that He scattereth in the earth, are portents for a folk whose faith is sure.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम्हारी संरचना में, और उन की भी जो जानवर वह फैलाता रहता है, निशानियाँ हैं उन लोगों के लिए जो विश्वास करें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اسی طرح) خود تمہارے اور ان حیوانات کے پیدا کرنے میں جن کو (زمین میں) پھیلا رکھا ہے دلائل ہیں ان لوگوں کے لئے جو یقین رکھتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تمہاری پیدائش میں اور ان حیوانات میں بھی بڑی نشانیاں ہیں جنہیں اللہ زمین میں پھیلا رہا ہے ان لوگوں کے لیے جو یقین کرنے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تمہاری اپنی پیدائش میں ، اور ان حیوانات میں جن کو اللہ (زمین میں ) پھیلا رہا ہے ، بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو یقین لانے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہارے پیدا کرنے میں اور جو چوپائے اللہ تعالیٰ پھیلاتا ہے ان کے پیدا کرنے میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین رکھتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تمہارے بنانے میں اور جس قدر پھیلا رکھے ہیں جانور نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو یقین رکھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور خود تمہارے پیدا کرنے میں اور نیزان حیوانات میں جن کو خدا نے پھیلا رکھا ہے ان لوگوں لے بڑے دلائل ہیں جو یقین رکھتے ہیں۔