9 In other words, there is a marked difference between the person who listens to Allah's Revelations sincerely with an open mind and ponders over them seriously and the person who listens to them resolved that he would deny them, and then persists in the resolve already made without any serious thought. If the first person dces not believe in the Revelations immediately, it does not mean that he wants to remain an unbeliever, but because he wants to have greater satisfaction. Therefore, even if he is taking time to believe, it is just possible that another Revelation might enter his heart and he might believe sincerely with full satisfaction. As for the other person, he would never believe in any Revelation whatever, for he has already locked his heart up to every Revelation of Allah. In this state such people generally arc involved as arc characterised by the following three qualities: (1) They arc liars; therefore, the truth does not appeal to them; (2) they are wrongdoers; therefore, it is very hard for them to believe in a teaching or guidance that may impose moral restrictions on them; and (3) they arc involved in the conceit that they know everything, and that none can teach them anything; therefore, they do not regard as worthy of attention and consideration Allah's Revelations that are recited to them, and it is all the same for them whether they listen to there or not.
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :9
بالفاظ دیگر فرق اور بہت بڑا فرق ہے اس شخص میں جو نیک نیتی کے ساتھ اللہ کی آیات کو کھلے دل سے سنتا اور سنجیدگی کے ساتھ ان پر غور کرتا ہے ، اور اس شخص میں جو انکار کا پیشگی فیصلہ کر کے سنتا ہے اور کسی غور و فکر کے بغیر اپنے اسی فیصلے پر قائم رہتا ہے جو ان آیات کو سننے سے پہلے وہ کر چکا تھا ۔ پہلی قسم کا آدمی اگر آج ان آیات کو سن کر ایمان نہیں لا رہا ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ وہ کافر رہنا چاہتا ہے ، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ مزید اطمینان کا طالب ہے ۔ اس لیے اگر اس کے ایمان لانے میں دیر بھی لگ رہی ہے تو یہ بات عین متوقع ہے کہ کل کوئی دوسری آیت اس کے دل میں اتر جائے اور وہ مطمئن ہو کر مان لے لیکن دوسری قسم کا آدمی کبھی کوئی آیت سن کر بھی ایمان نہیں لا سکتا ۔ کیونکہ وہ پہلے ہی آیات الہٰی کے لیے اپنے دل کے دروازے بند کر چکا ہے ۔ اس حالت میں بالعموم وہ لوگ مبتلا ہوتے ہیں جن کے اندر تین صفات موجود ہوتی ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ جھوٹے ہوتے ہیں ، اس لیے صداقت ان کو اپیل نہیں کرتی ۔ دوسرے یہ کہ وہ بد عمل ہوتے ہیں ، اس لیے کسی ایسی تعلیم و ہدایت کو مان لینا انہیں سخت ناگوار ہوتا ہے جو ان پر اخلاقی پابندیاں عائد کرتی ہو ۔ تیسرے یہ کہ وہ اس گھمنڈ میں مبتلا ہوتے ہیں کہ ہم سب کچھ جانتے ہیں ہمیں کوئی کیا سکھائے گا ، اس لیے اللہ کی جو آیات انہیں سنائی جاتی ہیں ان کو وہ سرے سے کسی غور و فکر کا مستحق ہی نہیں سمجھتے اور ان کے سننے کا حاصل بھی وہی کچھ ہوتا ہے جو نہ سننے کا تھا ۔