Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 8

سورة الجاثية

یَّسۡمَعُ اٰیٰتِ اللّٰہِ تُتۡلٰی عَلَیۡہِ ثُمَّ یُصِرُّ مُسۡتَکۡبِرًا کَاَنۡ لَّمۡ یَسۡمَعۡہَا ۚ فَبَشِّرۡہُ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿۸﴾

Who hears the verses of Allah recited to him, then persists arrogantly as if he had not heard them. So give him tidings of a painful punishment.

جو آیتیں اللہ کی اپنے سامنے پڑھی جاتی ہوئی سنے پھر بھی غرور کرتا ہوا اس طرح اڑا رہے کہ گویا سنی ہی نہیں تو ایسے لوگوں کو دردناک عذاب کی خبر ( پہنچا ) دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَّسۡمَعُ
وہ سنتا ہے
اٰیٰتِ
آیات کو
اللّٰہِ
اللہ کی
تُتۡلٰی
جو پڑھی جاتی ہیں
عَلَیۡہِ
اس پر
ثُمَّ
پھر
یُصِرُّ
وہ اصرار کرتا ہے
مُسۡتَکۡبِرًا
تکبر کرتے ہوئے
کَاَنۡ
گویا کہ
لَّمۡ
نہیں
یَسۡمَعۡہَا
اس نے سنا انہیں
فَبَشِّرۡہُ
تو خوش خبری دے دیجیے اسے
بِعَذَابٍ
عذاب
اَلِیۡمٍ
دردناک کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَّسۡمَعُ
جوسنتاہے
اٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات
تُتۡلٰی
پڑھی جاتی ہیں
عَلَیۡہِ
اس کے سامنے
ثُمَّ
پھر
یُصِرُّ
وہ اصرارکرتاہے
مُسۡتَکۡبِرًا
تکبرکرکے
کَاَنۡ
گویاکہ
لَّمۡ
نہیں
یَسۡمَعۡہَا
اس نے انہیں سنا
فَبَشِّرۡہُ
چنانچہ آپ خوش خبری دواس کو
بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ
دردناک عذاب کی
Translated by

Juna Garhi

Who hears the verses of Allah recited to him, then persists arrogantly as if he had not heard them. So give him tidings of a painful punishment.

جو آیتیں اللہ کی اپنے سامنے پڑھی جاتی ہوئی سنے پھر بھی غرور کرتا ہوا اس طرح اڑا رہے کہ گویا سنی ہی نہیں تو ایسے لوگوں کو دردناک عذاب کی خبر ( پہنچا ) دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور وہ انہیں سنتا ہے پھر از راہ تکبر اپنی بات پر یوں اڑ جاتا ہے جیسے اس نے انہیں سنا ہی نہیں۔ ایسے شخص کو آپ دردناک عذاب کی بشارت دے دیجئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جواﷲ تعالیٰ کی آیات سنتاہے جب وہ اُس کے سامنے پڑھی جاتی ہیں پھرتکبرکرکے اِصرارکرتاہے گو یا اُس نے اُنہیں سناہی نہیں، چنانچہ آپ ایسے شخص کودرد ناک عذاب کی خوش خبری دے دیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

who hears Allah&s verses being recited to him, then he remains adamant out of arrogance, as if he never heard them. So give him the ` good news& of a painful punishment.

کہ سنتا ہے باتیں اللہ کی کہ اس کے پاس پڑھی جاتی ہیں پھر ضد کرتا ہے غرور سے گویا سنا ہی نہیں سو خوشخبری سنا دے اس کو ایک عذاب درد ناک کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ سنتا ہے اللہ کی وہ آیات جو اسے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں پھر وہ اڑ جاتا ہے ضد پر تکبر ّکرتے ہوئے جیسے کہ اس نے انہیں سنا ہی نہ ہو تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے ایک دردناک عذاب کی بشارت دے دیجئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

who hears Allah's Signs being rehearsed to him, and yet persists in his pride, as though he had not heard it. Announce to him, then, the tidings of a grievous chastisement.

جس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں ، اور وہ ان کو سنتا ہے ، پھر پورے استکبار کے ساتھ اپنے کفر پر اس طرح اڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے ان کو سنا ہی نہیں9 ۔ ایسے شخص کو درد ناک عذاب کا مژدہ سنا دو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو اللہ کی آیتیں سنتا ہے جبکہ وہ اسے پڑھ کر سنائی جارہی ہوتی ہیں ، پھر بھی وہ تکبر کے عالم میں اس طرح ( کفر پر ) اڑا رہتا ہے جیسے اس نے وہ آیتیں سنی ہی نہیں ۔ لہذا ایسے شخص کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس کو اللہ تعالیٰ 2 کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں وہ سنتا تو ہے لیکن پھر غرور کے مارے ضد پر آجاتا ہے اپنے کفر کو نہیں چھوڑتا جیسے اس نے وہ آیتیں سنیں نہیں تو اے پیغمبر ایسے شخص کو تکلیف کے عذاب کی خوشخبری سنا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہ اللہ کی آیتوں کو سنتا ہے جو اس کے روربرو پڑھی جاتی ہیں پھر بھی وہ تکبر کرتا ہوا اس طرح اڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے ان کو سنا ہی نہیں۔ سو اس کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنادیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو اللہ کی آیات کو جو اس کے سامنے پڑھی جاتی ہے سنتا تو ہے لیکن پھر بھی وہ اپنے تکبر پر اڑا رہتا ہے جیسے اس نے سنا ہی نہیں ۔ ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسے شخص کو درد ناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(کہ) خدا کی آیتیں اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کو سن تو لیتا ہے (مگر) پھر غرور سے ضد کرتا ہے کہ گویا ان کو سنا ہی نہیں۔ سو ایسے شخص کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who heareth the revelations of Allah rehearsed Unto him, and yet persisteth with stiff-neckedness as though he heard them not. Announce thou Unto him, then, a torment afflictive.

نافرمان ہے اللہ کی آیتوں کو سنتا ہے جب وہ اس کے روبرو پڑھی جاتی ہیں پھر بھی تکبر کرتا ہوا اڑارہتا ہے جیسے اس نے انہیں سنا ہی نہیں سو اسے عذاب دردناک کی خوشخبری سنا دیجئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو اللہ کی آیتیں سنتا ہے کہ اس کو پڑھ کر سنائی جارہی ہیں ، پھر وہ استکبار کے ساتھ اپنی روش پر ضد کرتا ہے گویا اس نے وہ سنی ہی نہیں ۔ تو اس کو ایک دردناک عذاب کی خوشخبری سنادو ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات کو جو اس پر تلاوت کی جاتی ہیں سُنتا ہے پھر تکبر کرتے ہوئے جما رہتا ہے گویا اس نے انہیں سنا ہی نہیں ، پس آپ ( ﷺ ) اسے دردناک عذاب کی خوشخبری دیجیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہ اللہ کی آیتیں اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ‘ اور وہ ان کو سن بھی لیتا ہے مگر پھر غرور سے ضد کرتا ہے کہ گویا ان کو سنا ہی نہیں تو ایسے شخص کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو سنتا ہے اللہ کی ان آیتوں کو جو اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں پھر بھی وہ اڑا رہتا ہے اپنی بڑائی کے گھمنڈ (اور اپنی گمراہی) پر گویا کہ اس نے ان کو سنا ہی نہیں سو خوشخبری سنا دو اس کو ایک بڑے ہی دردناک عذاب کی

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کی آیات سنتا ہےجو اس پر پڑھی جاتی ہیں پھروہ تکبرکی وجہ سے ( اپنے کفرپر ) اڑجاتا ہے جیسے اس نے انہیں سناہی نہیں اسلئے اسے دردناک عذاب کی خوشخبری دے دیجیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کی آیتوں کو سنتا ہے کہ اس پر پڑھی جاتی ہیں پھر ہٹ پر جمتا ہے ( ف۷ ) غرور کرتا ( ف۸ ) گویا انہیں سنا ہی نہیں تو اسے خوشخبری سناؤ درد ناک عذاب کی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو اللہ کی ( اُن ) آیتوں کو سنتا ہے جو اُس پر پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں پھر ( اپنے کفر پر ) اصرار کرتا ہے تکبّر کرتے ہوئے ، گویا اُس نے انہیں سنا ہی نہیں ، تو آپ اسے دردناک عذاب کی بشارت دے دیں

Translated by

Hussain Najfi

جو اللہ کی آیتوں کو سنتا ہے جب اس کے سامنے پڑھی جاتی ہیں پھر وہ تکبر کے ساتھ اس طرح اَڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے انہیں سنا ہی نہیں ۔ بس تم اسے دردناک عذاب کی خبر دے دو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He hears the Signs of Allah rehearsed to him, yet is obstinate and lofty, as if he had not heard them: then announce to him a Penalty Grievous!

Translated by

Muhammad Sarwar

He hears the revelations of God which are recited to him, then persists in his arrogance as if he had not even heard them. Tell him that he will suffer a painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Who hears the Ayat of Allah Tutla (recited) to him, yet persists with pride as if he heard them not. So announce to him a painful torment!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Who hears the communications of Allah recited to him, then persists proudly as though he had not heard them; so announce to him a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

Who heareth the revelations of Allah recited unto him, and then continueth in pride as though he heard them not. Give him tidings of a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो अल्लाह की उन आयतों को सुनता है जो उसे पढ़कर सुनाई जाती हैं। फिर घमंड के साथ अपनी (इनकार की) नीति पर अड़ा रहता है मानो उस ने उन को सुना ही नहीं। अतः उसको दुखद यातना की शुभ सूचना दे दो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو خدا کی آیتوں کو سنتا ہے جبکہ وہ اس کے اوپر پڑ ہی جاتی ہیں (اور) پھر بھی وہ تکبر کرتا ہوا (اپنے کفر پر) اسی طرح اڑا رہتا ہے جیسے اس نے انکو سنا ہی نہیں سو ایسے شخص کو ایک دردناک عذاب کی خوشخبری سنادیجئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور وہ ان کو سنتا ہے پھر غرور کی بنا پر اپنے کفر پر اس طرح اڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے آیات کو سنا ہی نہیں ایسے شخص کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنائیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور وہ ان کو سنتا ہے ، پھر پورے غرور کے ساتھ اپنے کفر پر اس طرح اڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے ان کو سنا ہی نہیں۔ ایسے شخص کو درد ناک عذاب کا مژدہ سنا دو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کی آیتوں کو سنتا ہے جو اس کے رو برو پڑھی جاتی ہے۔ پھر وہ تکبر کرتے ہوئے اصرار کرتا ہے گویا اس نے ان کو سنا ہی نہیں سو ایسے شخص کو آپ درد ناک عذاب کی بشارت دے دیجیے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہ سنتا ہے باتیں اللہ کی اس کے پاس پڑھی جاتی ہیں، پھر ضد کرتا ہے غرور سے گویا سنا ہی نہیں سو خوشخبری سنا دے اس کو ایک عذاب دردناک کی،

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو اللہ کی آیتوں کو سنتا ہے جب وہ آیتیں اس کے روبرو پڑھی جاتی ہیں پھر جب وہ ازراہ تکبر اس طرح کفر پر اڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے ان آیتوں کو سنا ہی نہیں سو ایسے شخص کو آپ ایک دردناک عذاب کی خبر دے دیجئے۔