Surat ul Jasiya

Surah: 45

Verse: 9

سورة الجاثية

وَ اِذَا عَلِمَ مِنۡ اٰیٰتِنَا شَیۡئَۨا اتَّخَذَہَا ہُزُوًا ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ؕ﴿۹﴾

And when he knows anything of Our verses, he takes them in ridicule. Those will have a humiliating punishment.

وہ جب ہماری آیتوں میں سے کسی آیت کی خبر پا لیتا ہے تو اس کی ہنسی اڑاتا ہے یہی لوگ ہیں جن کے لئے رسوائی کی مار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
عَلِمَ
وہ جان لیتا ہے
مِنۡ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات میں سے
شَیۡئَۨا
کوئی چیز
اتَّخَذَہَا
وہ بنا لیتا ہے اسے
ہُزُوًا
مذاق
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّہِیۡنٌ
ذلیل کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اورجب
عَلِمَ
وہ جان لیتاہے
مِنۡ اٰیٰتِنَا
ہماری آیات میں سے
شَیۡئَۨا
کچھ بھی
اتَّخَذَہَا
بنالیتاہے ان کا
ہُزُوًا
مذاق
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
لَہُمۡ
جن کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّہِیۡنٌ
توہین آمیز
Translated by

Juna Garhi

And when he knows anything of Our verses, he takes them in ridicule. Those will have a humiliating punishment.

وہ جب ہماری آیتوں میں سے کسی آیت کی خبر پا لیتا ہے تو اس کی ہنسی اڑاتا ہے یہی لوگ ہیں جن کے لئے رسوائی کی مار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ہماری آیات میں سے کچھ اس کے پلے پڑ بھی جاتا ہے تو وہ اسے مذاق بنالیتا ہے۔ ایسے لوگوں کو ذلت کا عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہماری آیات میں سے کچھ بھی جان لیتاہے تو وہ اُس کامذاق بنا لیتا ہے،یہی لوگ ہیں جن کے لئے توہین آمیز عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when he learns about something of Our verses, he takes it as a laughing stock. For such people, there is a humiliating punishment.

اور جب خبر پائے ہماری باتوں میں سے کسی کی اس کو ٹھہرائے ٹھٹھا ایسوں کو ذات کا عذاب ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہماری آیات میں سے کوئی بات اس کے علم میں آتی ہے تو وہ اس کا مذاق اڑاتا ہے۔ یہی لوگ ہیں جن کے لیے اہانت آمیز عذاب ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whenever he comes to know anything of Our Signs, he makes them an object of jest. For such there awaits a humiliating chastisement.

ہماری آیات میں سے کوئی بات جب اس کے علم میں آتی ہے تو وہ ان کا مذاق بنا لیتا ہے 10 ۔ ایسے سب لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ہماری آیتوں میں سے کوئی آیت ایسے شخص کے علم میں آتی ہے تو وہ اس کا مذاق بناتا ہے ، ایسے لوگوں کو وہ عذاب ہوگا جو ذلیل کر کے رکھ دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب اس کو ہماری کوئی آیت معلوم ہوجاتی ہے سن پاتا ہے تو اس کو ٹھٹھا 3 مقرر کرتا ہے ایسے لوگوں کو قیامت میں ذلت کا عذاب ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہماری آیتوں میں سے کسی کی خبر پاتا ہے تو اس کی ہنسی اڑاتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے لئے ذلت کا عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہماری آیات میں سے کوئی بات اس کے علم میں آجاتی ہے تو وہ اس کا مذاق اڑاتا ہے۔ پھر ان سب لوگوں کے لئے ذلت والا عذاب ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہماری کچھ آیتیں اسے معلوم ہوتی ہیں تو ان کی ہنسی اُڑاتا ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when he cometh to know aught of Our revelations, he taketh it scoffingly. These! theirs shall be a torment ignominous;

اور جب وہ ہماری آیتوں میں سے کسی آیت کی خبر پاتا ہے تو اس کی ہنسی اڑاتا ہے یہی لوگ تو ہیں جن کے لئے ذلت کا عذاب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب اس کو ہماری آیات میں سے کسی بات کا علم ہوتا ہے تو اس کو مذاق بنالیتا ہے ۔ یہی لوگ ہیں جن کیلئے رسوا کرنے والا عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب اسے ہماری آیات میں سے کسی چیز کا علم ہوجاتا ہے تو وہ ان کا مذاق اڑاتا ہے ، یہی ہیں وہ لوگ جن کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہماری آیات میں سے کچھ اسے معلوم ہوتا ہے تو ان کی ہنسی اڑاتا ہے ایسے لوگوں کیلئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ہماری آیتوں میں سے کوئی بات اس کے علم میں آجاتی ہے تو وہ اس کا مذاق بنا لیتا ہے ایسے لوگوں کے لئے ایک بڑا ہی رسوا کن عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہماری آیات میں سے کچھ سمجھ لیتا ہے تواسے مذاق بنالیتا ہے ان کو ذلت کا عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہماری آیتوں میں سے کسی پر اطلاع پائے اس کی ہنسی بناتا ہے ان کے لیے خواری کا عذاب ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب اسے ہماری ( قرآنی ) آیات میں سے کسی چیز کا ( بھی ) علم ہو جاتا ہے تو اسے مذاق بنا لیتا ہے ، ایسے ہی لوگوں کے لئے ذلّت انگیز عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب اس کو ہماری آیات میں سے کسی کا علم ہوتا ہے تو وہ ان کو مذاق بنا لیتا ہے ایسے لوگوں کیلئے رسوا کُن عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when he learns something of Our Signs, he takes them in jest: for such there will be a humiliating Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

When he learns about some of Our revelations, he mocks them. Such people will suffer a humiliating torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when he learns something of Our Ayat, he makes them a jest. For such there will be a humiliating torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when he comes to know of any of Our communications, he takes it for a jest; these it is that shall have abasing chastisement.

Translated by

William Pickthall

And when he knoweth aught of Our revelations he maketh it a jest. For such there is a shameful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब हमारी आयतों में से कोई बात वह जान लेता है तो वह उन का परिहास करता है, ऐसे लोगों के लिए रुसवा कर देने वाली यातना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب وہ ہماری آیتوں میں سے کسی آیت کی خبر پاتا ہے تو اس کی ہنسی اڑاتا ہے ایسے لوگوں کے لئے (آخرت میں) ذلت کا عذاب ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہماری آیات میں سے کوئی بات اس کے علم میں آتی ہے تو وہ انہیں مذاق کرتا ہے۔ ایسے سب لوگوں کے لیے ذلت کا عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہماری آیات میں سے کوئی بات جب اس کے علم میں آتی ہے تو وہ ان کا مذاق بنا لیتا ہے۔ ایسے سب لوگوں کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب وہ ہماری آیتوں میں سے کسی آیت کو جان لیتا ہے تو ان کا مذاق بناتا ہے ان لوگوں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب خبر پائے ہماری باتوں میں سے کسی کی، اس کو ٹھہرائے ٹھٹھا ایسوں کو ذلت کا عذاب ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب وہ ہماری آیتوں میں سے کسی آیت کی خبر پاتا ہے تو اس کا مذاق اڑاتا ہے ایسے لوگوں کے لئے ذلیل و خوار کرنے والا عذاب ہے ۔