Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 11

سورة الأحقاف

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَوۡ کَانَ خَیۡرًا مَّا سَبَقُوۡنَاۤ اِلَیۡہِ ؕ وَ اِذۡ لَمۡ یَہۡتَدُوۡا بِہٖ فَسَیَقُوۡلُوۡنَ ہٰذَاۤ اِفۡکٌ قَدِیۡمٌ ﴿۱۱﴾

And those who disbelieve say of those who believe, "If it had [truly] been good, they would not have preceded us to it." And when they are not guided by it, they will say, "This is an ancient falsehood."

اور کافروں نے ایمانداروں کی نسبت کہا کہ اگر یہ ( دین ) بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے سبقت کرنے نہ پاتے اور چونکہ انہوں نے اس قرآن سے ہدایت نہیں پائی پس یہ کہہ دیں گے کہ قدیمی جھوٹ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لِلَّذِیۡنَ
ان سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
لَوۡ
اگر
کَانَ
ہوتا وہ
خَیۡرًا
بہتر
مَّا
نہ
سَبَقُوۡنَاۤ
وہ سبقت لے جاتے ہم پر
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
وَاِذۡ
اور جب کہ
لَمۡ
نہیں
یَہۡتَدُوۡا
انہوں نے ہدایت پائی
بِہٖ
ساتھ اس کے
فَسَیَقُوۡلُوۡنَ
تو ضرور وہ کہیں گے
ہٰذَاۤ
یہ
اِفۡکٌ
جھوٹ ہے
قَدِیۡمٌ
پرانا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے
اٰمَنُوۡا
جو ایمان لائے
لَوۡکَانَ
اگر ہوتا
خَیۡرًا
کچھ بہتر
مَّا
نہ
سَبَقُوۡنَاۤ
وہ ہم سے پہلے آتے
اِلَیۡہِ
اس کی طرف
وَاِذۡ
اور جب
لَمۡ
نہیں
یَہۡتَدُوۡا
انہوں نے ہدایت پائی
بِہٖ
اس سے
فَسَیَقُوۡلُوۡنَ
تو ضرور وہ کہیں گے
ہٰذَاۤ
یہ
اِفۡکٌ
جھوٹ ہے
قَدِیۡمٌ
پرانا
Translated by

Juna Garhi

And those who disbelieve say of those who believe, "If it had [truly] been good, they would not have preceded us to it." And when they are not guided by it, they will say, "This is an ancient falsehood."

اور کافروں نے ایمانداروں کی نسبت کہا کہ اگر یہ ( دین ) بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے سبقت کرنے نہ پاتے اور چونکہ انہوں نے اس قرآن سے ہدایت نہیں پائی پس یہ کہہ دیں گے کہ قدیمی جھوٹ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کافر ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں : اگر یہ (دین) کوئی اچھی چیز ہوتا تو یہ (ایمان والے) اسے قبول کرنے میں ہم سے سبقت نہ لے جاتے۔ اور چونکہ انہوں نے اس (قرآن) سے ہدایت نہیں پائی لہذا اب یہ ضرور کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکافروں نے ایمان والوں کے متعلق کہا کہ اگریہ دین بہترہوتاتووہ ہم سے پہلے اس کی طرف نہ آتے اورجب اُنہوں نے اس سے ہدایت نہیں پائی توضروروہ کہیں گے:' یہ توپرانا جھوٹ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the disbelievers say about the believers, |"Had it (Islamic faith) been a good thing, these (weak and poor) people would not have preceded us (in proceeding) towards it.|" And since they did not accept guidance through it (the Qur&an), they will say, |"This is a classical lie.|"

اور کہنے لگے منکر ایمان والوں کو اگر یہ دین بہتر ہوتا تو یہ نہ دوڑتے اس پر ہم سے پہلے اور جب راہ پر نہیں آئے اس کے بتلانے سے تو یہ اب کہیں گے یہ جھوٹ ہے بہت پرانا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہا ان لوگوں نے جنہوں نے کفر کی روش اختیار کی ان لوگوں کے بارے میں جو ایمان لائے کہ اگر یہ (قرآن) کوئی خیر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے سبقت نہ لے جاتے۔ } اور چونکہ انہوں نے اس (قرآن) کے ذریعے سے ہدایت نہیں پائی تو اب کہیں گے کہ یہ تو گھڑی ہوئی پرانی چیز ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The unbelievers say to the believers: If there was any good in this Book, others would not have beaten us to its acceptance.” But since they have not been guided to it, they will certainly say: “This is an old fabrication.”

جن لوگوں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے وہ ایمان لانے والوں کے متعلق کہتے ہیں کہ اگر اس کتاب کو مان لینا کوئی اچھا کام ہوتا تو یہ لوگ اس معاملے میں ہم سے سبقت نہ لے جا سکتے تھے 15 ۔ چونکہ انہوں نے اس سے ہدایت نہ پائی اس لیے اب یہ ضرور کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہے 16 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ ایمان لانے والوں کے بارے میں یوں کہتے ہیں کہ : اگر یہ ( ایمان لانا ) کوئی اچھی بات ہوتی تو یہ لوگ اس بارے میں ہم سے سبقت نہ لے جاسکتے ۔ ( ٦ ) اور جب ان کافروں نے اس سے خود ہدایت حاصل نہیں کی تو وہ تو یہی کہیں گے کہ یہ وہی پرانے زمانے کا جھوٹ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافر مسلمانوں سے کہتے ہیں اگر اسلام کا دین اچھا ہوتا تو مسلمان ہم سے پہلے کبھی اس کو اختتام نہ کرتے 8 اور جب قرآن سے ان کو ہدایت نہیں ہوئی (یا حضرت محمد سے یا ایمان سے) تو اب کہیں گے یہ تو ایک پرانا 9 جھوٹ (چلا آتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کافر ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ اگر یہ (دین) کوئی اچھی چیز ہوتی تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے پہلے نہ چلے جاتے اور جب ان لوگوں کو اس (قرآن) سے ہدایت نصیب نہ ہوئی تو یہ کہیں گے یہ پرانا جھوٹ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کافر اہل ایمان کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ اگر (اس میں ) کوئی خیر ہوتی تو یہ ہدایت نہیں دیا کرتا۔ اور کافر اہل ایمان کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ اگر اس میں کوئی خیر ہوتی تو یہ لوگ ہم سے آگے نہ نکلتے۔ چونکہ ان منکرین کو اس (قرآن) سے ہدایت حاصل نہیں ہوئی تو وہ کہتے ہیں کہ توہ وہی پرانا جھوٹ ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ اگر یہ (دین) کچھ بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے پہلے نہ دوڑ پڑتے اور جب وہ اس سے ہدایت یاب نہ ہوئے تو اب کہیں گے کہ یہ پرانا جھوٹ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve say of those who believe: had it been good, they would not have preceded us thereto. And when they have not let themselves be guided thereby, they say: this is an ancient falsehood.

اور یہ کافر ایمان والوں کی نسبت یہ کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) اگر کوئی اچھی چیز ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے سبقت نہ کرجاتے اور جب ان لوگوں کو ہدایت نصیب نہ ہوئی تو کہنے لگتے ہیں کہ یہ وہی پرانا جھوٹ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کفر کرنے والوں نے ایمان لانے والوں کے باب میں کہا کہ اگر قرآن کوئی خیر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم پر سبقت نہ پاتے اور چونکہ انہوں نے اس سے ہدایت نہیں حاصل کی تو اب کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ور کافروں نے ایمان والوں سے کہا: اگر یہ ( دین ) بہتر ہوتا تو تم لوگ اس کی طرف ہم سے پہل نہ کرتے اور چونکہ انہیں اس کی ہدایت نہیں ملی اس لیے عنقریب کہیں گے: یہ تو ایسا جھوٹ ہے جو پرانے زمانے سے بولا جارہا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ اگر یہ (دین) کچھ بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے پہلے نہ دوڑ پڑتے اور جب وہ اس سے ہدایت نہ پا سکے تو اب کہیں گے کہ یہ پرانا جھوٹ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کافر لوگ ایمان والوں کے بارے میں کہتے ہیں کہ اگر یہ دین سچا ہوتا تو یہ لوگ ہم سے اس معاملے میں سبقت نہ لے جاتے اور جب یہ لوگ اس سے ہدایت نہیں پا سکے تو اب انہوں نے یہی کہنا ہے کہ یہ تو ایک پرانا جھوٹ ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور کافر ایمان والوں سے کہتے ہیں اگر یہ ( دین اسلام ) سچاہوتاتواہل ایمان اسے قبول کرنے میں ہم سے سبقت نہ لے جاتے اور چونکہ انہوں نے ہدایت نہیں پائی لہٰذااب یہ کہیں گے کہ یہ توپراناجھوٹ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافروں نے مسلمانوں کو کہا اگر اس میں ( ف۲۸ ) کچھ بھلائی ہو تو یہ ( ف۲۹ ) ہم سے آگے اس تک نہ پہنچ جاتے ( ف۳۰ ) اور جب انہیں اس کی ہدایت نہ ہوئی تو اب ( ف۳۱ ) کہیں گے کہ یہ پرانا بہتان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافروں نے مومنوں سے کہا: اگر یہ ( دینِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے پہلے نہ بڑھتے ( ہم خود ہی سب سے پہلے اسے قبول کر لیتے ) ، اور جب ان ( کفار ) نے ( خود ) اس سے ہدایت نہ پائی تو اب کہتے ہیں کہ یہ تو پرانا جھوٹ ( اور بہتان ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور کافر لوگ ایمان لانے والوں کی نسبت کہتے ہیں کہ اگر وہ ( قرآن و اسلام ) کوئی اچھی چیز ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم پر سبقت نہلے جاتے اب چونکہ انہوں نے اس ( قرآن ) سے ہدایت نہیں پائی تو وہ ضرور کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Unbelievers say of those who believe: "If (this Message) were a good thing, (such men) would not have gone to it first, before us!" And seeing that they guide not themselves thereby, they will say, "this is an (old,) falsehood!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers have said about the believers, "Had there been anything good in it (Quran), they could not have accepted it before us" Since they do not benefit from its guidance, they say, "It (Quran) is only a fabricated legend".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who disbelieve say of those who believe: "Had it been a good thing, they (the poor believers) would not have preceded us to it!" And when they have not been guided by it, they say: "This is ancient falsehood!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve say concerning those who believe: If it had been a good, they would not have gone ahead of us therein. And as they do not seek to be rightly directed thereby, they say: It is an old lie.

Translated by

William Pickthall

And those who disbelieve say of those who believe: If it had been (any) good, they would not have been before us in attaining it. And since they will not be guided by it, they say: This is an ancient lie;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया, वे ईमान लाने वालों के बारे में कहते हैं, "यदि वह अच्छा होता तो वे उस की ओर (बढ़ने में) हम से अग्रसर न रहते।" और जब उन्होंने उस से मार्ग ग्रहण नहीं किया तो अब अवश्य कहेंगे, "यह तो पुराना झूठ है!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ کافر ایمان والوں کی نسبت یوں کہتے ہیں کہ اگر یہ قرآن کوئی اچھی چیز ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے سبقت نہ کرتے (1) اور جب ان لوگوں کو قرآن سے ہدایت نصیب نہ ہوئی تو یہ کہینگے کہ یہ قدیمی جھوٹ ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ایمان داروں کے بارے میں کافر کہتے ہیں کہ اگر اس کتاب کو مان لینااچھا کام ہوتا تو آپ لوگ ہم سے اس میں سبقت نہ لے جاتے، انہوں نے اس سے ہدایت نہ پائی اس لیے وہ کہتے ہیں کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے ماننے سے انکار کردیا ہے وہ ایمان لانے والوں کے متعلق کہتے ہیں کہ اگر اس کتاب کو مان لینا کوئی اچھا کام ہوتا تو یہ لوگ اس معاملے میں ہم سے سبقت نہ لے جاسکتے تھے۔ چونکہ انہوں نے اس سے ہدایت نہ پائی اس لیے اب یہ ضرور کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کافروں نے ایمان والوں کے بارے میں یوں کہا کہ اگر یہ ایمان لانا کوئی اچھی بات ہوتی تو یہ لوگ ہم سے آگے کیوں بڑھ جاتے، اور جب قرآن کے ذریعہ انہوں نے ہدایت نہ پائی تو یوں کہیں گے کہ یہ پرانا جھوٹ ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگے منکر ایمان والوں کو اگر یہ دین بہتر ہوتا تو یہ نہ دوڑتے اس پر ہم سے پہلے اور جب راہ پر نہیں آئے اس کے بتلانے سے تو یہ اب کہیں گے یہ جھوٹ ہے بہت پرانا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ منکر اہل ایمان کی نسبت یوں کہتے ہیں کہ اگر یہ دین بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس دین کی طرف ہم سے آگے نہ نکلتے اور جب ان منکروں کو اس قرآن سے ہدایت نصیب نہیں ہوئی تو یہ اب یہی کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہے۔