Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 18

سورة الأحقاف

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ حَقَّ عَلَیۡہِمُ الۡقَوۡلُ فِیۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ ؕ اِنَّہُمۡ کَانُوۡا خٰسِرِیۡنَ ﴿۱۸﴾

Those are the ones upon whom the word has come into effect, [who will be] among nations which had passed on before them of jinn and men. Indeed, they [all] were losers.

وہ لوگ ہیں جن پر ( اللہ کے عذاب کا ) وعدہ صادق آگیا ان جنات اور انسانوں کے گروہوں کے ساتھ جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں یقیناً یہ نقصان پانے والے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جو
حَقَّ
حق ہوگئی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡقَوۡلُ
بات
فِیۡۤ اُمَمٍ
امتوں میں
قَدۡ
تحقیق
خَلَتۡ
جو گز چکیں
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
وَالۡاِنۡسِ
اور انسانوں میں سے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
خٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
حَقَّ
ثابت ہو چکی
عَلَیۡہِمُ
ان پر
الۡقَوۡلُ
بات
فِیۡۤ اُمَمٍ
گروہوں میں
قَدۡ
یقیناً
خَلَتۡ
گزر چکے
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے
مِّنَ الۡجِنِّ
جنوں میں سے
وَالۡاِنۡسِ
اور انسانوں میں سے
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
کَانُوۡا
تھے
خٰسِرِیۡنَ
خسارہ پانے والے
Translated by

Juna Garhi

Those are the ones upon whom the word has come into effect, [who will be] among nations which had passed on before them of jinn and men. Indeed, they [all] were losers.

وہ لوگ ہیں جن پر ( اللہ کے عذاب کا ) وعدہ صادق آگیا ان جنات اور انسانوں کے گروہوں کے ساتھ جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں یقیناً یہ نقصان پانے والے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی لوگ ہیں جن پر جنوں اور انسانوں کی ان سے پہلے کی جماعتوں سمیت اللہ کا (عذاب کا) قول صادق آتا ہے بلاشبہ یہی لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ ہیں جن پر ﷲتعالیٰ کی بات ثابت ہوچکی،جن و انس کے ان گروہوں میں جو ان سے قبل گزر چکے ہیں ،یقیناوہ خسارہ پانے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Such are the people on whom the word (of punishment) has come true along with the communities of the Jinn and the humans that have passed before them. Surely they were losers.

یہ وہ لوگ ہیں کہ جن پر ثابت ہوئی بات عذاب کی شامل اور فرقوں میں جو گزر چکے ہیں ان سے پہلے جنوں کے اور آدمیوں کے بیشک وہ تھے ٹوٹے میں پڑے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی بات صادق آئی (یہ بھی شامل کردیے جائیں گے ) ان قوموں میں جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں جنوں اور انسانوں میں سے یقینا یہی لوگ ہیں خسارے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is against such that Allah's sentence (of punishment) has become due. They will join the communities of humans and jinn that have preceded them. Verily all of them will court utter loss.

یہ وہ لوگ ہیں جن پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہے ۔ ان سے پہلے جِنوں اور انسانوں کے جو ٹولے ( اسی قماش کے ) ہو گزرے ہیں انہی میں یہ بھی جا شامل ہوں گے ۔ بے شک یہ گھاٹے میں رہ جانے والے لوگ ہیں 22 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں جنات ور انسانوں کے ان گروہوں سمیت جو ان سے پہلے گذرے ہیں ، ( عذاب کی ) بات طے ہوچکی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب بڑا نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہی وہ لوگ ہیں جن پر اگلے جنات اور آدمیوں کے ساتھ جو ان سے پہلے گذر چکے ہیں اللہ کا فرمودہ پورا ہوا کہ میں دوزخ کو آدمیوں اور جنوں سے بھر دوں گا بیشک وہ تباہ ہونیوالے ہی تھے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں جنوں اور انسانوں کی امتوں میں سے جو ان سے پہلے گزر چکیں اللہ کا وعدہ پورا ہو کررہا۔ بیشک یہ خسارہ میں رہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہی وہ لوگ ہیں جن پر بات پوری ہوکر رہی تھی۔ بیشک یہ وہ لوگ ہیں جو نقصان اٹھانے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں جنوں اور انسانوں کی (دوسری) اُمتوں میں سے جو ان سے پہلے گزر چکیں عذاب کا وعدہ متحقق ہوگیا۔ بےشک وہ نقصان اٹھانے والے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those are they upon whom hath been justified the saying about the communities of the Jinn and mankind who have passed away before them; verily they are ever the losers.

یہی وہ لوگ ہیں کہ انکے حق میں ان لوگوں کے ساتھ (اللہ کا) قول پورا ہو کر رہا جو ان سے قبل جنات اور انسانوں میں گزر چکے ہیں بیشک یہ لوگ خسارہ میں رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی وعید پوری ہوئی ان گروہوں کے ساتھ ، جو ان سے پہلے گذرے جنوں اور انسانوں میں سے ۔ بیشک یہ نامراد ہونے والوں میں سے ہوئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی وہ لوگ ہیں کہ انسانوںاور جنات میں سے جو قومیں ان سے پہلے گزرچکی ہیں ان میں سے ان پر ( عذاب کی ) بات ثابت ہوچکی ہے ، بلاشبہ یہی نقصان اُٹھانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں جنوں اور انسانوں کی دوسری امتوں میں سے جو ان سے پہلے گزر چکیں عذاب کی بات پکی ہوچکی بیشک وہ نقصان اٹھانے والے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ وہ لوگ ہیں جن پر پکی ہوگئی ہماری بات (کہ انہوں نے عذاب پانا ہے انہی جیسے) جنوں اور انسانوں کے ان مختلف گروہوں میں جو گزر چکے ہیں ان سے پہلے بلاشبہ یہ سب خسارہ اٹھانے والے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی بات ثابت آگئی ( کہ میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سے بھردونگا ) جنوں اور انسانوں کی ان جماعتوں کے ساتھ جو ان سے پہلے گزرچکے ہیں ، بلاشبہ یہی خسارہ اٹھانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ وہ ہیں جن پر بات ثابت ہوچکی ( ف۵۱ ) ان گروہوں میں جو ان سے پلے گزرے جن اور آدمی ، بیشک وہ زیاں کار تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں فرمانِ ( عذاب ) ثابت ہو چکا ہے بہت سی امتوں میں جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں جنّات کی ( بھی ) اور انسانوں کی ( بھی ) ، بیشک وہ ( سب ) نقصان اٹھانے والے تھے

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کے قول ( عذاب ) کا فیصلہ نافذ ہو چکا ہے ۔ ان گروہوں کے ساتھ جو جنوں اور انسانوں میں سے پہلے گزر چکے ہیں ۔ یقیناً وہ لوگ گھاٹے میں تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such are they against whom is proved the sentence among the previous generations of Jinns and men, that have passed away; for they will be (utterly) lost.

Translated by

Muhammad Sarwar

Such people will be subject to the punishment of God, which was also decreed for many human beings and jinn before them. These people are certainly lost.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They are those against whom the Word (of torment) has justified among the previous generations of Jinn and mankind that have passed away. Verily, they are ever the losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are they against whom the word has proved true among nations of the jinn and the men that have already passed away before them; surely they are losers.

Translated by

William Pickthall

Such are those on whom the Word concerning nations of the jinn and mankind which have passed away before them hath effect. Lo! they are the losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐसे ही लोग हैं जिन पर उन गिरोहों के साथ यातना की बात सत्यापित होकर रही जो जिन्नों और मनुष्यों में से उन से पहले गुज़र चुके हैं। निश्चय ही वे घाटे में रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ وہ لوگ ہیں کہ انکے حق میں بھی ان لوگوں کے ساتھ اللہ کا قول پورا ہو کر رہا جو ان سے پہلے جن اور انسان ہوگذرے ہیں بیشک یہ خسارہ میں رہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ لوگ ہیں جن پر عذاب کا فیصلہ ثابت ہوچکا ہے، ان سے پہلے 3 اور انسانوں کے گروہ گزر چکے ہیں بیشک وہ نقصان پانے والے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ یہ لوگ ہیں جن پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہوچکا ہے۔ ان سے پہلے جنوں اور انسانوں کے جو ٹولے (اسی قماش کے ) ہو گزرے ہیں ، انہی میں یہ بھی جا شامل ہوں گے۔ بیشک یہ گھاٹے میں رہ جانے والے لوگ ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جن کے حق میں اللہ کا قول پورا ہو کر رہا جو ان سے پہلے جنات میں سے اور انسانوں میں سے گزر چکے ہیں، بلاشبہ یہ لوگ خسارہ والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ وہ لوگ ہیں کہ جن پر ثابت ہوئی بات عذاب کی شامل اور فرقوں میں جو گزر چکے ہیں ان سے پہلے جنوں کے اور آدمیوں کے بیشک وہ تھے ٹوٹے میں پڑے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہی وہ لوگ ہیں کہ ان کے حق میں بھی ان امتوں کے ساتھ خدائے تعالیٰ کی بات پوری ہوکر رہی جو امتیں جنات اور انسان کی ان سے پہلے ہو گزری ہیں کیونکہ یہ سب زیاں کار تھے۔