Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 19

سورة الأحقاف

وَ لِکُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوۡا ۚ وَ لِیُوَفِّیَہُمۡ اَعۡمَالَہُمۡ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۱۹﴾

And for all there are degrees [of reward and punishment] for what they have done, and [it is] so that He may fully compensate them for their deeds, and they will not be wronged.

اور ہر ایک کو اپنے اپنے اعمال کے مطابق درجے ملیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال کے پورے بدلے دے اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِکُلٍّ
اور ہر ایک کے لیے
دَرَجٰتٌ
درجے ہیں
مِّمَّا
اس میں سے جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَلِیُوَفِّیَہُمۡ
اور تا کہ وہ پورا پورا بدلہ دے انہیں
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال کا
وَہُمۡ
اور وہ
لَایُظۡلَمُوۡنَ
وہ ظلم نہ کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِکُلٍّ
اور ہر ایک کے لیے
دَرَجٰتٌ
درجات ہوں گے
مِّمَّا
اس میں سے جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَلِیُوَفِّیَہُمۡ
اور تاکہ وہ پورا (بدلہ) دے ان کو
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال کا
وَہُمۡ
اور ان پر
لَایُظۡلَمُوۡنَ
نہیں ظلم کیا جائےگا
Translated by

Juna Garhi

And for all there are degrees [of reward and punishment] for what they have done, and [it is] so that He may fully compensate them for their deeds, and they will not be wronged.

اور ہر ایک کو اپنے اپنے اعمال کے مطابق درجے ملیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال کے پورے بدلے دے اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ان دونوں قسموں کے لوگوں میں سے) ہر ایک کے ان کے اعمال کے لحاظ سے درجے ہوں گے۔ تاکہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہرایک کے لیے درجات ہوں گے اُن کے اعمال کے لحاظ سے جوانہوں نے کیے اور تاکہ ﷲتعالیٰ اُنہیں اُن کے اعمال کاپورا پورا بدلہ دے اوراُن پرظلم نہیں کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for each (of these two groups) there are (different) ranks, because of what they did, and so that He may repay them in full for their deeds, and they will not be wronged.

اور ہر فرقے کے کئی درجے ہیں اپنے کئے کاموں کے موافق اور تاکہ پورے دے ان کو کام ان کے اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہر ایک کے لیے درجے (اور مقامات) ہوں گے ان کے اعمال کے اعتبار سے اور تاکہ وہ پورا پورا دے انہیں ان کے اعمال کا بدلہ اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Of these all have ranks according to their deeds so that Allah may fully recompense them for their deeds. They shall not be wronged.

دونوں گروہوں میں سے ہر ایک کے درجے ان کے اعمال کے لحاظ سے ہیں تاکہ اللہ ان کے کیے کا پورا پورا بدلہ ان کو دے ۔ ان پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گا23 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہر ایک ( گروہ ) کے اپنے اعمال کی وجہ سے مختلف درجے ہیں ، اور اس لیے ہیں تاکہ اللہ ان کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے ۔ اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہر ایک کو اپنے اعمال کے موافق اچھے یا برے درجے ملیں گے اور یہ اس لئے ہوگا کہ ان کے اعمال کا پورا بدلہ ان کو ملے اور ان پر کسی طرح کا ظلم نہ ہوگا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہر ایک کو ان کے اعمال کی وجہ سے الگ الگ درجے ملیں گے۔ غرض یہ کہ ان کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ ملے گا اور ان پر زیادتی نہ کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق (الگ الگ) درجے ملیں گے اور ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ذرا بی ظلم و زیادتی نہ کی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور لوگوں نے جیسے کام کئے ہوں گے ان کے مطابق سب کے درجے ہوں گے۔ غرض یہ ہے کہ ان کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے اور ان کا نقصان نہ کیا جائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And for each are ranks according to that which they have worked, that He may repay them in full for their works; and they shall not be wronged.

اور ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے مطابق (الگ الگ) درجے ہیں تاکہ (اللہ) ان کے اعمال کی جزا پوری دے اور ان پر ظلم (کسی طرح کا بھی) نہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں سے ہر ایک کیلئے ان کے اعمال کے اعتبار سے درجے ہوں گے ( تاکہ اللہ کا وعدہ پورا ہو ) اور تاکہ وہ ان کے اعمال ان کو پورے کردے اور ان کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور سب کے لیے ان کے اعمال کی وجہ سے مرتبے ہیں اور تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) ان لوگوں کو ان کے اعمال ( کا بدلہ ) پورا پورا دے اور ان پر ظلم ( بھی ) نہیں کیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور لوگوں نے جیسے کام کئے ہوں گے ان کے مطابق سب کے درجے ہوں گے۔ غرض یہ ہے کہ ان کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے اور ان کا نقصان نہ کیا جائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہر ایک کے لئے درجے ہیں ان کے ان اعمال کے مطابق جو وہ کرتے رہے (تاکہ اللہ کا وعدہ پورا ہو) اور تاکہ وہ پورا بدلہ دے ان کو ان کے اعمال کا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Noor ul Amin

ہر ایک کے لئے اس کے اعمال کے لحاظ سے درجے ہوں گے تاکہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کاپورابدلہ دے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہر ایک کے لیے ( ف۵۲ ) اپنے اپنے عمل کے درجے ہیں ( ف۵۳ ) اور تاکہ اللہ ان کے کام انہیں پورے بھردے ( ف۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور سب کے لئے ان ( نیک و بد ) اعمال کی وجہ سے جو انہوں نے کئے ( جنت و دوزخ میں الگ الگ ) درجات مقرر ہیں تاکہ ( اﷲ ) ان کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہر ایک کیلئے ان کے اعمال کے مطابق درجے ہوں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ مل جائے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And to all are (assigned) degrees according to the deeds which they (have done), and in order that (Allah) may recompense their deeds, and no injustice be done to them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Everyone will have a position proportionate to the degree of his deeds. Finally, God will recompense them for their deeds and they will not be wronged.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And for all, there will be degrees according to that which they did, so that He might fully recompense for their deeds. And they will not be wronged.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And for all are degrees according to what they did, and that He may pay them back fully their deeds and they shall not be wronged.

Translated by

William Pickthall

And for all there will be ranks from what they do, that He may pay them for their deeds; and they will not be wronged.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन में से प्रत्येक के दरजे उन के अपने किए हुए कर्मों के अनुसार होंगे (ताकि अल्लाह का वादा पूरा हो) और वह उन्हें उन के कर्मों का पूरा-पूरा बदला चुका दे और उन पर कदापि ज़ुल्म न होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہر ایک کے لئے انکے اعمال کی وجہ سے الگ الگ درجے ملینگے اور تاکہ اللہ تعالیٰ سب کو انکے اعمال پورے کردے اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

دونوں میں سے ہر ایک کے درجے ان کے اعمال کے مطابق ہیں تاکہ اللہ ان کو ان کے کیے کا پورا پورا بدلہ دے، اور وہ ظلم نہیں کیے جائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دونوں گروہوں میں سے ہر ایک کے درجے ان کے اعمال کے لحاظ سے ہیں تا کہ اللہ ان کے لئے کا پورا پورا بدلہ ان کو دے۔ ان پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہر ایک کے لیے ان کے اعمال کی وجہ سے درجات ہیں، اور تاکہ اللہ ان کو ان کے اعمال کی پوری جز دیدے، اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہر فرقہ کے کئی درجے ہیں اپنے کئے کاموں کے موافق اور تاکہ پورے دے ان کو کام ان کے اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہر ایک کو اپنے اپنے اعمال کی وجہ سے مختلف درجے ملیں گے اور یہ اس لئے ہوگا تاکہ اللہ تعالیٰ ان سب کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلا دے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔