Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 24

سورة الأحقاف

فَلَمَّا رَاَوۡہُ عَارِضًا مُّسۡتَقۡبِلَ اَوۡدِیَتِہِمۡ ۙ قَالُوۡا ہٰذَا عَارِضٌ مُّمۡطِرُنَا ؕ بَلۡ ہُوَ مَا اسۡتَعۡجَلۡتُمۡ بِہٖ ؕ رِیۡحٌ فِیۡہَا عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿ۙ۲۴﴾

And when they saw it as a cloud approaching their valleys, they said, "This is a cloud bringing us rain!" Rather, it is that for which you were impatient: a wind, within it a painful punishment,

پھر جب انہوں نے عذاب کو بصورت بادل دیکھا اپنی وادیوں کی طرف آتے ہوئے تو کہنے لگے یہ ابر ہم پر برسنے والا ہے ( نہیں ) بلکہ دراصل یہ ابر وہ ( عذاب ) ہے جس کی تم جلدی کر رہے تھے ہوا ہے جس میں دردناک عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
رَاَوۡہُ
انہوں نے دیکھا اسے
عَارِضًا
ایک بادل
مُّسۡتَقۡبِلَ
سامنے آنے والا
اَوۡدِیَتِہِمۡ
ان کی وادیوں کے
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
ہٰذَا
یہ
عَارِضٌ
بادل
مُّمۡطِرُنَا
مینہ برسانے والا ہے ہم پر
بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
یہ وہ ہے
مَا
جو
اسۡتَعۡجَلۡتُمۡ
جلدی مچا رہے تھے تم
بِہٖ
اس کی
رِیۡحٌ
ہوا ہے
فِیۡہَا
جس میں
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
تو جب
رَاَوۡہُ
انہوں نے دیکھا اسے
عَارِضًا
ایک بادل
مُّسۡتَقۡبِلَ
آتے ہوئے
اَوۡدِیَتِہِمۡ
ان کی وادیوں کو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
ہٰذَا
یہ
عَارِضٌ
ایک بادل ہے
مُّمۡطِرُنَا
بارش برسانے والا ہم پر
بَلۡ
بلکہ
ہُوَ
وہ
مَا
جو
اسۡتَعۡجَلۡتُمۡ
تم نے جلدی طلب کیا تھا
بِہٖ
اس کے ساتھ
رِیۡحٌ
آندھی ہے
فِیۡہَا
اس میں
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

And when they saw it as a cloud approaching their valleys, they said, "This is a cloud bringing us rain!" Rather, it is that for which you were impatient: a wind, within it a painful punishment,

پھر جب انہوں نے عذاب کو بصورت بادل دیکھا اپنی وادیوں کی طرف آتے ہوئے تو کہنے لگے یہ ابر ہم پر برسنے والا ہے ( نہیں ) بلکہ دراصل یہ ابر وہ ( عذاب ) ہے جس کی تم جلدی کر رہے تھے ہوا ہے جس میں دردناک عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب انہوں نے اس (عذاب کو) بادل (کی صورت میں) اپنے میدانوں کی طرف بڑھتے دیکھا تو کہنے لگے : یہ بادل ہے جو ہم پر برسے گا بلکہ یہ وہ چیز تھی جس کے لئے تم جلدی مچا رہے تھے یعنی ایسی آندھی جس میں دردناک عذاب تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توجب اُنہوں نے بادل کی شکل میں اُسے اپنی وادیوں میں آتے ہوئے دیکھا تو کہا: ’’یہ ہم پربارش برسانے والا بادل ہے۔ بلکہ یہ وہ(عذاب) ہے جسے تم نے جلدی طلب کیاتھا،ایک آندھی ہے جس میں دردناک عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when they saw it, in the form of a cloud proceeding towards their valleys, they said, |"This is a cloud that will bring us rain.|" No, it is what you asked to come soon_ a wind in which there is a painful punishment,

پھر جب دیکھا اس کو ابر سامنے آیا ان کے نالوں کے بولے یہ ابر ہے ہم پر برسے گا کوئی نہیں یہ تو وہ چیز ہے جس کی تم جلدی کرتے تھے ہوا ہے جس میں عذاب ہے درد ناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب انہوں نے اس ( عذاب ) کو دیکھا بادل کی صورت میں اپنی وادیوں کی طرف بڑھتے ہوئے تو انہوں نے کہا : یہ تو بادل ہے جو ہم کو سیراب کرنے والا ہے نہیں ! بلکہ یہ تو وہ شے ہے جس کے بارے میں تم نے جلدی مچارکھی تھی یہ وہ جھکڑ ّہے جس میں بہت دردناک عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When they saw the scourge advancing towards their valleys, they said: “This is a cloud that will bring much rain to us.” “By no means; it is what you had sought to hasten -- a wind-storm bearing a grievous chastisement

پھر جب انہوں نے اس عذاب کو اپنی وادیوں کی طرف آتے دیکھا تو کہنے لگے یہ بادل ہے جو ہم کو سیراب کر دے گا ـــــ نہیں 28 ، بلکہ یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے ۔ یہ ہوا کا طوفان ہے جس میں درد ناک عذاب چلا آ رہا ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہوا یہ کہ جب انہوں نے اس ( عذاب ) کو ایک بادل کی شکل میں آتا دیکھا جو ان کی وادیوں کا رخ کر رہا تھا تو انہوں نے کہا کہ : یہ بادل ہے جو ہم پر بارش برسائے گا ۔ نہیں ! بلکہ یہ وہ چیز ہے جس کی تم نے جلدی مچائی تھی ۔ ایک آندھی جس میں دردناک عذاب ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر ان پر عذاب آپہنچا جب انہوں نے ایک ابر دیکھا جو ان کے میدانوں پر امنڈ آرہا تھا تو کہنے لگے یہ ابر ہم پر برستا معلوم ہوتا ہے 5 بلکہ یہ وہ عذاب ہے جس کو تم جلدی مچا رہے تھے آندھی ہے جس میں تکلیف کا عذاب 6 ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ان لوگوں نے جب اس بادل کو اپنی وادیوں کے مقابل آتے دیکھا تو کہنے لگے ، یہ بادل ہے جو ہم پر برسے گا۔ (نہیں ! ) بلکہ یہ وہ ہے جس کی تم جلدی مچاتے تھے۔ آندھی ہے جس میں دردناک عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب انہوں نے اس عذاب کو ایک بادل کی شکل میں دیکھا جو ان کی وادی کی طرف آرہا تھا تو کہنے لگے کہ یہ بادل تو وہ ہے جو ہم پر برسے گا۔ (اللہ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ ) یہ تو وہ عذاب ہے جس کی تم جلدی کیا کرتے تھے۔ یہ ایک سخت آندھی تھی (ہوا کا طوفان تھا) جس میں دردناک عذاب تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب انہوں نے اس (عذاب کو) دیکھا کہ بادل (کی صورت میں) ان کے میدانوں کی طرف آرہا ہے تو کہنے لگے یہ تو بادل ہے جو ہم پر برس کر رہے گا۔ (نہیں) بلکہ (یہ) وہ چیز ہے جس کے لئے تم جلدی کرتے تھے یعنی آندھی جس میں درد دینے والا عذاب بھرا ہوا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when they beheld it as an overpeering cloud tending toward their valleys they said: yonder is an overpeering cloud bringing us rain. Nay it is that which ye sought to be hastened: a wind wherein is a torment afflictive.

پھر جب ان لوگوں نے بادل کو اپنی وادیوں کے مقابل آتے دیکھا تو بولے کہ یہ تو بادل ہے جو ہم پر برسے گا نہیں بلکہ یہ تو وہ ہے جس کی تم جلدی مچایا کرتے تھے یعنی ایک آندھی جس میں درد ناک عذاب ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب انہوں نے اس ( عذاب ) کو بادل کی شکل میں اپنی وادیوں کی طرف بڑھتے دیکھا تو بولے کہ یہ تو بادل ہے جو ہم کو سیراب کرنے والا ہے ۔ نہیں! بلکہ یہ وہ چیز ہے جس کیلئے تم جلدی مچا رکھی تھی! یہ باد تند ہے جس میں دردناک عذاب ہے!

Translated by

Mufti Naeem

پس جس وقت انہوں نے اس ( عذاب ) کو بادل کی شکل میں دیکھا جو ان کی بستیوں کی طرف بڑھ رہا تھا ( تو ) کہنے لگے یہی بادل ہے جو ہم پر برسے گا ، ( نہیں ) بلکہ یہ تو وہ ( عذاب ) ہے جس کے لیے تم لوگ جلدی کررہے تھے ، ( یہ ) سخت طوفانی ہوا ( ہے ) جس میں دردناک عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب انہوں نے اس عذاب کو دیکھا کہ بادل کی صورت میں ان کے میدانوں کی طرف آ رہا ہے تو کہنے لگے کہ، یہ تو بادل ہے جو ہم پر برس کر رہے گا نہیں بلکہ یہ وہ چیز ہے جس کے لیے تم جلدی کرتے تھے آندھی جس میں درد دینے والا عذاب بھرا ہوا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخرکار جب انہوں نے دیکھا اس (عذاب) کو ایک ایسے بادل کی شکل میں جو بڑھا چلا آرہا تھا ان کی وادیوں کی طرف تو وہ کہنے لگے کہ یہ تو ایک بادل ہے جو ہم پر برسنے آرہا ہے (ارشاد ہوا کہ نہیں) بلکہ یہ تو وہی عذاب ہے جس کے لئے تم لوگ جلدی مچا رہے تھے یہ تو ہوا کا ایک طوفان ہے جس میں ایک بڑا دردناک عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب انہوں نے اس ( عذاب کو ) بادل کی شکل میں اپنے میدانوں پر بڑھتے دیکھا ، توکہنے لگے’’یہ بادل ہم پر برسے گا‘‘بلکہ یہی چیز تھی جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے یعنی آندھی جس میں دردناک عذاب تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب انہوں نے عذاب کو دیکھا بادل کی طرح آسمان کے کنارے میں پھیلا ہوا ان کی وادیوں کی طرف آتا

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب انہوں نے اس ( عذاب ) کو بادل کی طرح اپنی وادیوں کے سامنے آتا ہوا دیکھا تو کہنے لگے: یہ ( تو ) بادل ہے جو ہم پر برسنے والا ہے ، ( ایسا نہیں ) وہ ( بادل ) تو وہ ( عذاب ) ہے جس کی تم نے جلدی مچا رکھی تھی ۔ ( یہ ) آندھی ہے جس میں دردناک عذاب ( آرہا ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس جب انہوں نے ( عذاب ) کو ایک بادل کی صورت میں اپنی وادیوں کی طرف آتے ہوئے دیکھا تو کہنے لگے کہ یہ بادل تو ہم پر برسنے والا ہے بلکہ یہ وہ ( عذاب ) ہے جس کی تم جلدی کر رہے تھے ( یہ تند و تیز ) ہوا ہے جس میں دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then, when they saw the (Penalty in the shape of) a cloud traversing the sky, coming to meet their valleys, they said, "This cloud will give us rain!" "Nay, it is the (Calamity) ye were asking to be hastened!- A wind wherein is a Grievous Penalty!

Translated by

Muhammad Sarwar

When they saw the torment as a cloud proceeding to their valleys, they said, "This cloud will bring us rain." He said, "No, it is the torment which you wanted to suffer immediately. It is a wind bearing and painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, when they saw it as a dense cloud approaching their valleys, they said: "This is a cloud bringing us rain!" Nay, but it is that which you were asking to be hastened - a wind wherein is a painful torment!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when they saw it as a cloud appearing in the sky advancing towards their valleys, they said: This is a cloud which will give us rain. Nay! it is what you sought to hasten on, a blast of wind in which is a painful punishment,

Translated by

William Pickthall

Then, when they beheld it as a dense cloud coming toward their valleys, they said: Here is a cloud bringing us rain. Nay, but it is that which ye did seek to hasten, a wind wherein is painful torment,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब उन्होंने उसे बादल के रूप में देखा, जिस का रुख़ उन की घाटियों की ओर था, तो वे कहने लगे, "यह बादल है जो हम पर बरसने वाला है!' "नहीं, बल्कि यह तो वही चीज़ है जिस के लिए तुम ने जल्दी मचा रखी थी। - यह वायु है जिस में दुखद यातना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ان لوگوں نے جب اس بادل کو اپنے وادیوں کے مقابل آتا دیکھا تو کہنے لگے کہ یہ تو بادل ہے جو ہم پر برسے گا نہیں نہیں بلکہ یہ وہی ہے جس کی تم جلدی مچاتے تھے ایک آندھی ہے جس میں دردناک عذاب ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب انہوں نے بادل کو اپنی وادیوں کی طرف آتے ہوئے دیکھا، تو کہنے لگے یہ بادل ہم پر برسے گا۔ حالانکہ یہ وہی ہے جس کو تم جلدی طلب کر رہے تھے، اس آندھی میں دردناک عذاب چلا آرہا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ پھر جب انہوں نے اس عذاب کو اپنی وادیوں کی طرف آتے دیکھا تو کہنے لگے یہ بادل ہے جو ہم کو سیراب کر دے گا ۔۔۔۔ نہیں ، بلکہ یہ وہی چیز ہے جس کے لئے تم جلدی مچا رہے تھے۔ یہ ہوا کا طوفان ہے جس میں دردناک عذاب چلا آرہا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب انہوں نے بادل کی صورت میں اسے اپنی وادیوں کے سامنے آتا ہوا دیکھا تو کہنے لگے کہ یہ بادل ہے جو ہم پر بارش برسائے گا، بلکہ یہ ہی چیز ہے جس کی تم جلدی مچا رہے تھے، ہوا ہے جس میں درد ناک عذاب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب دیکھا اس کو ابر سامنے آیا ان کے نالوں کے بولے یہ ابر ہے ہم پر برسے گا کوئی نہیں یہ تو وہ چیز ہے جس کی تم جلدی کرتے تھے، ہوا ہے جس میں عذاب ہے دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب انہوں نے اس عذاب موعود کو ایک بادل کی شکل میں اپنے میدانوں کی جانب آتا ہوا دیکھا تو کہنے لگے یہ بادل ہے جو ہم پر برسے گا یہ بات نہیں بلکہ یہ وہ عذاب ہے جس کی تم جلدی کیا کرتے تھے یہ سخت آندھی ہے جس میں درد ناک عذاب ہے۔