Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 25

سورة الأحقاف

تُدَمِّرُ کُلَّ شَیۡءٍۭ بِاَمۡرِ رَبِّہَا فَاَصۡبَحُوۡا لَا یُرٰۤی اِلَّا مَسٰکِنُہُمۡ ؕ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡقَوۡمَ الۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿۲۵﴾

Destroying everything by command of its Lord. And they became so that nothing was seen [of them] except their dwellings. Thus do We recompense the criminal people.

جو اپنے رب کے حکم سے ہرچیز کو ہلاک کر دے گا ، پس وہ ایسے ہوگئے کہ بجز ان کے مکانات کے اور کچھ دکھائی نہ دیتا تھا گناہ گاروں کے گروہ کو ہم یونہی سزا دیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تُدَمِّرُ
وہ تباہ کر دے گی
کُلَّ
ہر
شَیۡءٍۭ
چیز کو
بِاَمۡرِ
حکم سے
رَبِّہَا
اپنے رب کے
فَاَصۡبَحُوۡا
پھر وہ ہوگئے
لَایُرٰۤی
کہ نہ دکھائی دیتا تھا(کچھ بھی)
اِلَّا
سوائے
مَسٰکِنُہُمۡ
ان کے گھروں کے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیا کرتے ہیں
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الۡمُجۡرِمِیۡنَ
جو مجرم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

تُدَمِّرُ
وہ تباہ و برباد کر دے گی
کُلَّ شَیۡءٍۭ
ہرچیز کو
بِاَمۡرِ
ساتھ حکم کے
رَبِّہَا
اپنے رب کے
فَاَصۡبَحُوۡا
چنانچہ وہ ہو گئے
لَایُرٰۤی
نہ کچھ دکھائی دیتا تھا
اِلَّا
سوائے
مَسٰکِنُہُمۡ
ان کے گھروں کے
کَذٰلِکَ
ایسے ہی
نَجۡزِی
ہم سزا دیتے ہیں
الۡقَوۡمَ الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں کے گروہ کو
Translated by

Juna Garhi

Destroying everything by command of its Lord. And they became so that nothing was seen [of them] except their dwellings. Thus do We recompense the criminal people.

جو اپنے رب کے حکم سے ہرچیز کو ہلاک کر دے گا ، پس وہ ایسے ہوگئے کہ بجز ان کے مکانات کے اور کچھ دکھائی نہ دیتا تھا گناہ گاروں کے گروہ کو ہم یونہی سزا دیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اپنے پروردگار کے حکم سے ہر چیز کو تہس نہس کر رہی تھی ۔ آخر ان کا یہ حال ہوا کہ ان کے گھروں کے سوا کوئی چیز نظر نہ آئی تھی۔ ہم مجرموں کو ایسے ہی سزا دیا کرتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جواپنے رب کے حکم سے ہرچیزکوتباہ وبربادکردے گی،چنانچہ وہ ایسے ہوگئے کہ اُن کے گھروں کے سواکچھ دکھائی نہیں دیتاتھا،مجرموں کے گروہ کوہم ایسے ہی سزادیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

that will destroy everything with the command of its Lord! So they became such that nothing remained to be seen except their dwelling places. This is how We punish the guilty people.

اکھاڑ پھینکے ہر چیز کو اپنے رب کے حکم سے پھر کل کو رہ گئے کہ کوئی نظر نہیں آتا تھا سوائے ان کے گھروں کے یوں ہم سزا دیتے ہیں گنہگار لوگوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تباہ و برباد کرتا ہے ہر شے کو اپنے رب کے حکم سے پھر وہ ایسے ہوگئے کہ کچھ نظر نہیں آ رہا تھا سوائے ان کے مسکنوں کے اسی طرح ہم بدلہ دیا کرتے ہیں مجرموں کی قوم کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

that will destroy everything by the command of its Lord.” Thereafter nothing was left to be seen except their dwellings. Thus do We requite the wrong-doers.

اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کر ڈالے گا ۔ آخر کار ان کا حال یہ ہوا کہ ان کے رہنے کی جگہوں کے سوا وہاں کچھ نظر نہ آتا تھا ۔ اس طرح ہم مجرموں کو بدلہ دیا کرتے ہیں 29 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو اپنے پروردگار کے حکم سے ہر چیز کو تہس نہس کر ڈالے گی ، غرض ان کی حالت یہ ہوگئی کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا تھا ۔ ایسے مجرم لوگوں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ آندھی اپنے مالک کے حکم سے ہر چیز کو برباد کر دیگی 7 پھر ایسا ہی ہوا وہ لوگ ایسے تباہ ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا اور کچھ نظر ہی نہیں آتا تھا 8 ہم ہم گنہگاروں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو اپنے پروردگار کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کردے گی۔ چناچہ وہ ایسے ہوگئے کہ سوائے ان کے گھروں کے کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ ہم گنہگاروں کو ایسے ہی سزا دیا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ و برباد کر کے رکھ دے گی۔ پھر وہ لوگ ایسے برباد ہوئے کہ سوائے گھروں کے کچھ نظر نہ آتا تھا اور اسی طرح ہم مجرم (گناہ گار) قوم کو سزادیا کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہر چیز کو اپنے پروردگار کے حکم سے تباہ کئے دیتی ہے تو وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا تھا۔ گنہگار لوگوں کو ہم اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It shall annihilate everything by the command of its Lord. Wherefore they became such that naught could be seen save their dwellings Thus We requite a nation of the culprits.

وہ ہر چیز کو اپنے پروردگار کے حکم سے ہلاک کردے گی چناچہ وہ ایسے ہوگئے کہ بجز ان کے مکانات کے اور کچھ دیکھنے کو نہیں رہا ہم مجرموں کو یوں ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ تہس نہس کردے گی ہر چیز کو ، اپنے رب کے حکم سے ۔ پس وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کسی چیز کا بھی نشان باقی نہیں رہا ۔ ہم مجرموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس ( آندھی ) نے اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ و برباد کردیا پس صبح کے وقت صرف ان کے رہنے کی جگہیں ہی نظر آرہی تھیں ، اسی طرح ہم مجرم قوم کو بدلہ دیتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہر چیز کو اپنے رب کے حکم سے تباہ کیے دیتی ہے، تو وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر ہی نہ آتا تھا۔ گنہگار لوگوں کو ہم اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو تباہ کر کے رکھ دے گی ہر چیز کو اپنے رب کے حکم (و ارشاد) سے چناچہ اس کے نتیجے میں ان کا حال یہ ہوگیا کہ ان کے گھروں (کے کھنڈرات) کے سوا کچھ دکھائی نہ دیتا تھا اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں مجرم لوگوں کو

Translated by

Noor ul Amin

وہ ( آندھی ) اپنے رب کے حکم سے ہرچیزکوتہس نہس کررہی تھی آخر کاریہ حال ہوا کہ ان کے گھروں کے سواکوئی چیز نظر نہ آتی تھی ، ہم مجرموں کو ایسے ہی سزادیاکرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہر چیز کو تباہ کر ڈالتی ہے اپنے رب کے حکم سے ( ف٦٦ ) تو صبح رہ گئے کہ نظر نہ آتے تھے مگر ان کے سُونے مکان ، ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں مجرموں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( جو ) اپنے پروردگار کے حکم سے ہر شے کو تباہ و برباد کر دے گی پس وہ ایسے ( تباہ ) ہو گئے کہ ان کے ( مِسمار ) گھروں کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا تھا ۔ ہم مجرم لوگوں کو اِس طرح سزا دیا کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ اپنے پروردگار کے حکم سے ہر چیز کو تباہ و برباد کر دے گی ۔ چنانچہ وہ ایسے ہو گئے کہ ان کے مکانوں کے سوا وہاں کچھ نظر نہیں آتا تھا ہم مجرم قوم کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Everything will it destroy by the command of its Lord!" Then by the morning they - nothing was to be seen but (the ruins of) their houses! thus do We recompense those given to sin!

Translated by

Muhammad Sarwar

It will destroy everything by the will of its Lord" (Not very long after) nothing could be seen of them except their dwellings. Thus do We recompense the sinful people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Destroying everything by the command of its Lord! So they became such that nothing could be seen except their dwellings! Thus do We recompense the criminal people!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Destroying everything by the command of its Lord, so they became such that naught could be seen except their dwellings. Thus do We reward the guilty people.

Translated by

William Pickthall

Destroying all things by commandment of its Lord. And morning found them so that naught could be seen save their dwellings. Thus do We reward the guilty folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हर चीज़ को अपने रब के आदेश से विनष्ट कर देगी।" अन्ततः वे ऐसे हो गए कि उन के रहने की जगहों के सिवा कुछ नज़र न आता था। अपराधी लोगों को हम इसी तरह बदला देते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ہر چیز کو اپنے رب کے حکم سے ہلاک کردے گی چناچہ وہ ایسے ہوگئے کہ بجز ان کے مکانات کے اور کچھ نہ دکھائی دیتا تھا ہم مجرموں کو یوں ہی سزا دیا کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو اپنے رب کے حکم سے ہر چیز تباہ کر دے گا، پھر وہ ایسے ہوئے کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا تھا، اسی طرح ہم مجرموں کو سزا دیا کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

، اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کر ڈالے گا ۔ آخر کار ان کا حال یہ ہوا کہ ان کے رہنے کی جگہوں کے سوا وہاں کچھ نظر نہ آتا تھا۔ اس طرح ہم مجرموں کو بدلہ دیا کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو ہلاک کردے گی سو وہ اس حال میں ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کوئی دکھائی نہ دیتا تھا، ہم ایسے ہی مجرم قوم کو سزا دیا کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اکھڑ پھینکے ہر چیز کو اپنے رب کے حکم سے پھر کل کو رہ گئے کہ کوئی نظر نہیں آتا تھا سوائے ان کے گھروں کے یوں ہم سزا دیتے ہیں گناہ گار لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ آندھی ہر ایک چیز کو اپنے رب کے حکم سے درہم برہم کر ڈالے گی چناچہ وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا اور کچھ نظرنہ آتا تھا ہم مجرموں کو اسی طرح سزادیا کرتے ہیں۔