Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 30

سورة الأحقاف

قَالُوۡا یٰقَوۡمَنَاۤ اِنَّا سَمِعۡنَا کِتٰبًا اُنۡزِلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مُوۡسٰی مُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہِ یَہۡدِیۡۤ اِلَی الۡحَقِّ وَ اِلٰی طَرِیۡقٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۳۰﴾

They said, "O our people, indeed we have heard a [recited] Book revealed after Moses confirming what was before it which guides to the truth and to a straight path.

کہنے لگے اے ہماری قوم! ہم نے یقیناً وہ کتاب سنی ہے جو موسیٰ ( علیہ السلام ) کے بعد نازل کی گئی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے جو سچے دین کی اور راہ راست کی رہنمائی کرتی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰقَوۡمَنَاۤ
اے ہماری قوم
اِنَّا
بےشک ہم
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
کِتٰبًا
ایک کتاب کو
اُنۡزِلَ
جو نازل کی گئی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مُوۡسٰی
موسیٰ کے
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والی ہے
لِّمَا
اس کی جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
اس سے پہلے ہے
یَہۡدِیۡۤ
وہ راہ نمائی کرتی ہے
اِلَی الۡحَقِّ
طرف حق کے
وَاِلٰی طَرِیۡقٍ
اور طرف راستے
مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰقَوۡمَنَاۤ
اے ہماری قوم
اِنَّا
بلا شبہ ہم نے
سَمِعۡنَا
سنی ہم نے
کِتٰبًا
ایک کتاب
اُنۡزِلَ
نازل کی گئی ہے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مُوۡسٰی
موسیٰ کے
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والی
لِّمَا
اس کے لیے جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
اس سے پہلے ہے
یَہۡدِیۡۤ
وہ ہدایت دیتی ہے
اِلَی
طرف
الۡحَقِّ
حق کی
وَاِلٰی
اور طرف
طَرِیۡقٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ
سیدھی راہ کی
Translated by

Juna Garhi

They said, "O our people, indeed we have heard a [recited] Book revealed after Moses confirming what was before it which guides to the truth and to a straight path.

کہنے لگے اے ہماری قوم! ہم نے یقیناً وہ کتاب سنی ہے جو موسیٰ ( علیہ السلام ) کے بعد نازل کی گئی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے جو سچے دین کی اور راہ راست کی رہنمائی کرتی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کہنے لگے : اے ہماری قوم ! ہم نے ایسی کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل ہوئی ہے، وہ اپنے سے پہلے کتابوں کی تصدیق کرتی ہے، حق کی طرف اور سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا: اے ہماری قوم!ہم نے بلاشبہ ایک کتاب سنی ہے جوموسیٰ کے بعدنازل کی گئی ہے،اس کے لیے تصدیق کرنے والی ہے جواس سے پہلے ہے،وہ حق اورسیدھی راہ کی ہدایت دیتی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"0 our people, we have heard a book sent down after Musa, confirming what was before it, which guides to the truth and to a straight path.

بولے اے قوم ہماری ہم نے سنی ایک کتاب جو اتری ہے موسیٰ کے بعد سچا کرنے والی سب اگلی کتابوں کو سمجھاتی ہے سچا دین اور ایک راہ سیدھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : اے ہماری قوم کے لوگو ! ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ ( علیہ السلام) ٰ کے بعد نازل ہوئی ہے تصدیق کرتی ہوئی اس کی جو اس کے سامنے موجود ہے (یعنی تورات) راہنمائی کرتی ہے حق کی طرف اور ایک سیدھے راستے کی طرف

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They said: “Our people, We have heard a Scripture revealed after Moses, verifying the Scriptures revealed before it; it guides to the Truth and to the Straight Way.

انہوں نے جا کر کہا ، اے ہماری قوم کے لوگو ، ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل کی گئی ہے ، تصدیق کرنے والی ہے اپنے سے پہلے آئی ہوئی کتابوں کی ، رہنمائی کرتی ہے حق اور راہ راست کی طرف34 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : اے ہماری قوم کے لوگو ! یقین جانو ہم نے ایک ایسی کتاب سنی ہے جو موسیٰ ( علیہ السلام ) کے بعد نازل کی گئی ہے ، اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے ، حق بات اور سیدھے ر استے کی طرف رہنمائی کرتی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھائیو ! ہم ایک کاتب سن کر آئے ہیں جو موسیٰ کے بعد اتری ہے وہ اگلی آسمانی کتابوں کو سچ بتاتی ہے اور سچا دین اور سیدھا رستہ دکھلاتی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگے اے ہماری قوم ! بیشک ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد نازل فرمائی گئی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے (اور) حق اور راہ راست کی طرف راہنمائی کرتی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا اے ہماری قوم کے لوگو ! ہم نے ایک ایسی کتاب (کی تلاوت) سنی ہے جو موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد نازل کی گئی ہے۔ جو اپنے سے پہلے تمام کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور وہ حق و صداقت اور سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہنے لگے کہ اے قوم! ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل ہوئی ہے۔ جو (کتابیں) اس سے پہلے (نازل ہوئی) ہیں ان کی تصدیق کرتی ہے (اور) سچا (دین) اور سیدھا رستہ بتاتی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: O our people! verily we have hearkened Unto a Book sent down after Musa, confirming that which was before it, guiding Unto the truth and a straight path.

کہنے لگے اے ہمارے قوم والو ہم ایک کتاب سن کر آئے ہیں جو موسیٰ کے بعد نازل کی گئی ہے جو اپنے پہلی (کتابوں) کی تصدیق کرتی ہے اور حق اور راہ راست کی طرف رہنمائی کرتی ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے کہا کہ اے ہماری قوم کے لوگو! ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل کی گئی ہے ، ان ( پیشین گوئیوں ) کی تصدیق کرتی ہوئی جو اس کے باب میں پہلے سے موجود ہیں ۔ یہ کتاب حق اور ایک سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کرتی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا: اے ہماری قوم! بے شک ہم نے ایک کتاب ( کی تلاوت ) سنی ہے جو ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کے بعد نازل کی گئی ( جو ) اپنے سے پہلے والی ( کتاب ) کی تصدیق کرنے والی ہے ، حق اور سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہنے لگے کہ، اے قوم ! ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل ہوئی۔ جو کتابیں اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں ان کی تصدیق کرتی ہے۔ سچا دین اور سیدھا رستہ بتاتی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور ان سے) کہا کہ اے ہماری قوم کے لوگوں ہم ایک ایسی عظیم الشان کتاب سن کر آئے ہیں جس کو اتارا گیا ہے موسیٰ کے بعد جو تصدیق کرنے والی ہے ان تمام کتابوں کی جو آچکی ہیں اس سے پہلے یہ (کتاب عظیم) راہنمائی کرتی ہے حق اور سیدھے راستے کی

Translated by

Noor ul Amin

کہنے لگے ’’اے ہماری قوم !ہم نے ایسی کتاب سنی ہےجو موسیٰ کے بعدنازل ہوئی ہے وہ اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے ، حق اور صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کرتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اے ہماری قوم ہم نے ایک کتاب سنی ( ف۷۹ ) کہ موسیٰ کے بعد اتاری گئی ( ف۸۰ ) اگلی کتابوں کی تصدیق فرمائی حق اور سیدھی راہ دکھائی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: اے ہماری قوم ( یعنی اے قومِ جنّات ) ! بیشک ہم نے ایک ( ایسی ) کتاب سنی ہے جو موسٰی ( علیہ السلام کی تورات ) کے بعد اتاری گئی ہے ( جو ) اپنے سے پہلے ( کی کتابوں ) کی تصدیق کرنے والی ہے ( وہ ) سچّے ( دین ) اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت کرتی ہے

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا اے ہماری قوم! ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسٰی ( ع ) ٰ کے بعد نازل کی گئی ہے جو پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے ( اور جو ) حق اور سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرتی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said, "O our people! We have heard a Book revealed after Moses, confirming what came before it: it guides (men) to the Truth and to a Straight Path.

Translated by

Muhammad Sarwar

and said, "Our people, we have listened to the recitation of a Book revealed after Moses. It confirms the Books revealed before and guides to the Truth and the right path.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "O our people! Verily, we have heard a Book sent down after Musa, confirming what came before it, it guides to the truth and to the straight path."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O our people! we have listened to a Book revealed after Musa verifying that which is before it, guiding to the truth and to a right path:

Translated by

William Pickthall

They said: O our people! Lo! we have heard a scripture which hath been revealed after Moses, confirming that which was before it, guiding unto the truth and a right road.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा, "ऐ मेरी क़ौम के लोगो! हम ने एक किताब सुनी है, जो मूसा के पश्चात अवतरित की गई है। उस की पुष्टि में है जो उस से पहले से मौजूद है, सत्य की ओर और सीधे मार्ग की ओर मार्गदर्शन करती है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگے کہ اے بھائیو ہم ایک کتاب سن کر آئے ہیں جو موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد نازل کی گئی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے حق اور راہ راست کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے جا کر کہا اے ہماری قوم ! ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل کی گئی ہے اپنے سے پہلے آئی ہوئی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے۔-r-nوہ رہنمائی کرتی ہے حق اور سیدھے راستے کی طرف

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے جا کر کہا ، اے ہماری قوم کے لوگو ، ہم نے ایک تاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل کی گئی ہے ، تصدیق کرنے والی ہے اپنے سے پہلے آئی ہوئی کتابوں کی ، رہنمائی کرتی ہے حق اور راہ راست کی طرف۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگے اے ہماری قوم بیشک ہم نے ایسی کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل کی گئی وہ ان کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے جو اس سے پہلے تھیں، وہ حق کی طرف اور سیدھے راستہ کی طرف ہدایت دینے والی ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اے قوم ہماری ہم نے سنی ایک کتاب جو اتری ہے موسیٰ کے بعد سچا کرنے والی سب اگلی کتابوں کو سجھاتی ہے سچا دین اور ایک راہ سیدھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہاں جاکر انہوں نے کہا اے برادران قوم ہم ایک ایسی کتاب سن کر آرہے ہیں جو موسیٰ (علیہ السلام) کے بعدنازل کی گئی ہے وہ کتاب اپنے سے پہلے کی تمام آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور وہ کتاب دین حق کی اور صحیح راہ کی جانب رہنمائی کرتی ہے۔