Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 33

سورة الأحقاف

اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اَنَّ اللّٰہَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ لَمۡ یَعۡیَ بِخَلۡقِہِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنۡ یُّحۡیِۦَ الۡمَوۡتٰی ؕ بَلٰۤی اِنَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۳۳﴾

Do they not see that Allah , who created the heavens and earth and did not fail in their creation, is able to give life to the dead? Yes. Indeed, He is over all things competent.

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے وہ نہ تھکا مردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے ؟ کیوں نہ ہو ؟ وہ یقیناً ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
الَّذِیۡ
وہ ہے جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَلَمۡ
اور نہیں
یَعۡیَ
وہ تھکا
بِخَلۡقِہِنَّ
ان کو پیدا کرنے سے
بِقٰدِرٍ
قادر ہے
عَلٰۤی
اس پر
اَنۡ
کہ
یُّحۡیِۦَ
وہ زندہ کرے
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
بَلٰۤی
کیوں نہیں
اِنَّہٗ
بےشک وہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
وہ جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
وَلَمۡ
اور نہیں
یَعۡیَ
وہ تھکا
بِخَلۡقِہِنَّ
ان کی تخلیق سے
بِقٰدِرٍ
وہ قادر ہے
عَلٰۤی
اوپر
اَنۡ
اس کے کہ
یُّحۡیِۦَ
وہ زندہ کرے
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
بَلٰۤی
ہاں
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز پر
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Do they not see that Allah , who created the heavens and earth and did not fail in their creation, is able to give life to the dead? Yes. Indeed, He is over all things competent.

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے وہ نہ تھکا مردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے ؟ کیوں نہ ہو ؟ وہ یقیناً ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور انہیں پیدا کرکے تھک نہیں گیا۔ وہ اس بات پر قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کردے۔ کیوں نہیں۔ وہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیابھلااُنہوں نے نہیں دیکھاکہ جس ﷲتعالیٰ نے آسمانوں اورزمین کوپیدا کیا اورجواُن کی تخلیق سے تھکا نہیں،اس پرقادرہے کہ وہ مردوں کو زندہ کرے ؟ ہاں!یقیناوہ ہر چیزپرپوری قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not seen that Allah who has created the heavens and the earth, and was not wearied by their creation, does have power to give life to the dead? Yes of course, He is powerful to do every thing.

کیا نہیں دیکھتے کہ وہ اللہ جس نے بنائے آسمان اور زمین اور نہ تھکا ان کے بنانے میں وہ قدرت رکھتا ہے کہ زندہ کرے مردوں کو ؟ کیوں نہیں وہ ہر چیز کرسکتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ وہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کی تخلیق فرمائی اور ان کی تخلیق سے تھکا نہیں وہ اس پر قادر ہے کہ ُ مردوں کو زندہ کر دے کیوں نہیں یقینا وہ ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they not see that Allah, Who created the heavens and the earth -- and creating them did not wear Him out -- has the power to bring the dead back to life? Why not! He certainly has the power over everything.

اور کیا ان لوگوں کو یہ سجھائی نہیں دیتا کہ جس خدا نے یہ زمین اور آسمان پیدا کیے ہیں اور ان کو بناتے ہوئے جو نہ تھکا ، وہ ضرور اس پر قادر ہے کہ مردوں کو جلا اٹھائے؟ کیوں نہیں ، یقیناً وہ ہر چیز کی قدرت رکھتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا ان کو یہ سمجھائی نہیں دیا کہ وہ اللہ جس نے سارے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کو پیدا کرنے سے اس کو ذرا بھی تھکن نہیں ہوئی ، وہ یقینا اس بات پر پوری طرح قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کردے؟ اور کیوں نہ ہو؟ وہ بیشک ہر چیز کی پوری قدرت رکھنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں نے اتنا نہیں سمجھا کہ جس خدا نے آسمان اور زمین بنا دیئے اور ان کے بنائے میں وہ ذرا بھی نہیں تھکا وہ مردوں کو نہیں جلا سکتا بیشک جلا سکتا ہے وہ سب کھ کرسکتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور ان کے پیدا کرنے میں تھکا نہیں۔ وہ اس پر قدرت رکھتا ہے کہ مردوں کو زندہ کردے۔ کیوں نہیں ! بیشک وہ ہر چیز پہ قادر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ بیشک اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور وہ ان کے پیدا کرنے سے ذرا بھی نہیں تھکا۔ وہی مردوں کو زندہ کرنے کی قدرت رکھتا ہے ۔ کیوں نہیں بلا شبہ یر چیز پر قدرت رکھنے والاوہی تو ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا انہوں نے نہیں سمجھا کہ جس خدا نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے تھکا نہیں۔ وہ اس (بات) پر بھی قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کر دے۔ ہاں ہاں وہ ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bethink they not that Allah Who created the heavens and the earth and was not fatigued with the creation thereof, is able to quicken the dead? Aye! verily He is over everything Potent.

کیا ان لوگوں نے یہ نہ جانا کہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے (ذرا بھی) نہ تھکا وہ اس پر بھی قدرت رکھتا ہے کہ مردوں کو زندہ کردے کیوں نہیں بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ اللہ ، جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے تھکا نہیں ، وہ مردوں کو زندہ کرنے پر بھی قادر ہے؟ ہاں! وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور ان کی پیدائش سے تھکا بھی نہیں ، وہ مُردوں کو زندہ کرنے پر بھی قادر ہے ، کیوں نہیں بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے نہیں سمجھا کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے تھکا نہیں وہ اس بات پر بھی قادر رہے کہ مردوں کو زندہ کر دے ہاں ہاں وہ ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں نے کبھی اس امر میں غور نہیں کیا کہ جس اللہ نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو اور اس کو ان کے پیدا کرنے سے کوئی تکان نہیں ہوئی وہ اس پر قادر ہے کہ زندہ کر دے مردوں کو ؟ (ہاں) کیوں نہیں بلاشبہ وہ ہر چیز پر (پوری) پوری قدرت رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور انہیں پیداکرکے تھک نہیں گیا ، وہ قادرہے کہ مردوں کو دوبارہ زندہ کردے؟کیوں نہیں وہ ہر چیز پر قادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا انہوں نے ( ف۸٦ ) نہ جانا کہ وہ اللہ جس نے آسمان اور زمین بنائے اور ان کے بنانے میں نہ تھکا قادر ہے کہ مردے جِلائے ، کیوں نہیں بیشک وہ سب کچھ کرسکتا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ نہیں جانتے کہ اﷲ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور وہ ان کے پیدا کرنے سے تھکا نہیں اس بات پر ( بھی ) قادر ہے کہ وہ مُردوں کو ( دوبارہ ) زندہ فرما دے ۔ کیوں نہیں! بیشک وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور ان کے پیدا کرنے سے تھکا نہیں ہے وہ اس پر قادر ہے کہ مُردوں کو زندہ کرے ۔ ہاں بےشک وہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

See they not that Allah, Who created the heavens and the earth, and never wearied with their creation, is able to give life to the dead? Yea, verily He has power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not seen that God has created the heavens and the earth and that He experienced no fatigue in doing this. He has the power to bring the dead back to life. Certainly He has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do they not see that Allah, Who created the heavens and the earth, and was not wearied by their creation, is Able to give life to the dead Yes, He surely is Able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have they not considered that Allah, Who created the heavens and the earth and was not tired by their creation, is able to give life to the dead? Aye! He has surely power over all things.

Translated by

William Pickthall

Have they not seen that Allah, Who created the heavens and the earth and was not wearied by their creation, is Able to give life to the dead? Aye, He verily is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्होंने देखा नहीं कि जिस अल्लाह ने आकाशों और धरती को पैदा किया और उन के पैदा करने से थका नहीं; क्या ऐसा नहीं कि वह मुर्दों को जीवित कर दे? क्यों नहीं, निश्चय ही उसे हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان لوگوں نے یہ نہ جانا کہ جس خدا نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور انکے پیدا کرنے میں ذرا نہیں تھکا وہ اسپر قدرت رکھتا ہے کہ مردوں کو زندہ کردے کیوں نہ ہو بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جس اللہ نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا اور ان کو بناتے ہوئے اسے تھکاوٹ نہیں ہوئی، وہ پوری طرح قدرت رکھتا ہے کہ مردوں کو زندہ کرے۔ کیوں نہیں ؟ یقیناً وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا ان لوگوں کو یہ سجھائی نہیں دیتا کہ جس خدا نے یہ زمین اور آسمان پیدا کئے اور ان کو بناتے ہوئے وہ نہ تھکا ، وہ ضرور اس پر قادر ہے کہ مردوں کو جلا اٹھائے ؟ کیوں نہیں ، یقیناً وہ ہر چیز کی قدرت رکھتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا وہ ان کو پیدا کرنے سے نہیں تھکا، وہ اس پر قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کرے، ہاں اسے ضرور قدرت ہے، بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہیں دیکھتے کہ وہ اللہ جس نے بنائے آسمان اور زمین اور نہ تھکا ان کے بنانے میں وہ قدرت رکھتا ہے کہ زندہ کرے مردوں کو کیوں نہیں وہ ہر چیز کرسکتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا منکرین قیامت نے اس بات کو نہیں سمجھا کہ جس خدا نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے میں ذرا بھی نہیں تھکا وہی خدا مردوں کو زندہ کرنے پر بھی قادر ہے کیوں نہیں بیشک ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔