Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 34

سورة الأحقاف

وَ یَوۡمَ یُعۡرَضُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا عَلَی النَّارِ ؕ اَلَیۡسَ ہٰذَا بِالۡحَقِّ ؕ قَالُوۡا بَلٰی وَ رَبِّنَا ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۳۴﴾

And the Day those who disbelieved are exposed to the Fire [it will be said], "Is this not the truth?" They will say, "Yes, by our Lord." He will say, "Then taste the punishment because you used to disbelieve."

وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا جس دن جہنم کے سامنے لائے جائیں گے ( اور ان سے کہا جائے گا کہ ) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو جواب دیں گے کہ ہاں قسم ہے ہمارے رب کی ( حق ہے ) ( اللہ ) فرمائے گا اب اپنے کفر کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُعۡرَضُ
پیش کیے جائیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
عَلَی النَّارِ
آگ پر
اَلَیۡسَ
کیا نہیں ہے
ہٰذَا
یہ
بِالۡحَقِّ
حق
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَرَبِّنَا
قسم ہے ہمارے رب کی
قَالَ
وہ فرمائے گا
فَذُوۡقُوا
پس چکھو
الۡعَذَابَ
عذاب
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡفُرُوۡنَ
تم کفر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یُعۡرَضُ
پیش کیا جائےگا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
عَلَی النَّارِ
آگ پر
اَلَیۡسَ
کیا نہیں ہے
ہٰذَا
یہ
بِالۡحَقِّ
حق
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَرَبِّنَا
قسم ہے ہمارے رب کی
قَالَ
۔ (اللہ تعالیٰ)فرمائے گا
فَذُوۡقُوا
چنانچہ تم چکھو
الۡعَذَابَ
عذاب
بِمَا
اس کے بدلے میں جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡفُرُوۡنَ
کفر کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And the Day those who disbelieved are exposed to the Fire [it will be said], "Is this not the truth?" They will say, "Yes, by our Lord." He will say, "Then taste the punishment because you used to disbelieve."

وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا جس دن جہنم کے سامنے لائے جائیں گے ( اور ان سے کہا جائے گا کہ ) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو جواب دیں گے کہ ہاں قسم ہے ہمارے رب کی ( حق ہے ) ( اللہ ) فرمائے گا اب اپنے کفر کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن کافر دوزخ پر پیش کئے جائیں گے (تو ان سے پوچھا جائے گا) کیا یہ (جہنم) حق نہیں ؟ وہ کہیں گے : کیوں نہیں۔ ہمارے پروردگار کی قسم (یہ حق ہے) اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تو اب عذاب کا مزا چکھو یہ اس چیز کا بدلہ ہے جو تم کفر کیا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جس دن ان لوگوں کوجنہوں نے کفرکیا آگ پر پیش کیا جائے گا،کیایہ حق نہیں ہے؟وہ کہیں گے: ’’کیوں نہیں!ہمارے رب کی قسم!‘‘ﷲتعالیٰ فرمائے گا:’’چنانچہ تم عذاب کامزہ چکھواس کے بدلے میں جو تم کفرکیاکرتے تھے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the day the disbelievers will be presented to the Fire, (it will be said to them,) |"Is this not true?|" They will say, |"Yes, Our Lord!|" He will say, |"Then taste the punishment, for you used to disbelieve.|"

اور جس دن سامنے لائیں منکروں کو آگ کے کیا یہ ٹھیک نہیں ؟ کہیں گے کیوں نہیں قسم ہے ہمارے رب کی کہا تو چکھو عذاب بدلہ اس کا جو تم منکر ہوتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس روز پیش کیے جائیں گے یہ کافر آگ پر (اور ان سے پوچھا جائے گا : ) کیا یہ حقیقت نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے : کیوں نہیں ! ہمارے پروردگار کی قسم یہ (حق ہے) اللہ فرمائے گا : تو اب چکھو عذاب کا مزہ اپنے اس کفر کی پاداش میں جو تم کرتے رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On the Day when the unbelievers will be brought within sight of the Fire, they will be asked: “Is this not the Truth?” and they will answer “Yes, by Our Lord (this is the Truth).” Allah will say: “Then suffer the chastisement as a requital for your disbelieving.”

جس روز یہ کافر آگ کے سامنے لائے جائیں گے ، اس وقت ان سے پوچھا جائے گا کیا یہ حق نہیں ہے ؟ یہ کہیں گے ہاں ، ہمارے رب کی قسم ( یہ واقعی حق ہے ) ۔ اللہ فرمائے گا ، اچھا تو اب عذاب کا مزا چکھو اپنے اس انکار کی پاداش میں جو تم کرتے رہے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس دن کافروں کو آگ کے سامنے پیش کیا جائے گا ، اس دن ( ان سے پوچھا جائے گا ) کہ کیا یہ ( دوزخ ) سچ نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے کہ : ہمارے رب کی قسم ! یہ واقعی سچ ہے ۔ اللہ ارشاد فرمائے گا کہ : پھر چکھو مزہ عذاب کا ، اس کفر کے بدلے میں جو تم نے اختیار کر رکھا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس دن کافر دوزخ سے سامنے آجائیں گے ان سے پوچھا جائے گا کیا یہ دوزخ اب بھی سچ نہیں ہے وہ کہیں گے بیشک سچ ہے ہمارے مالک کی قسم مالک فرمائے گا اچھا اب اپنے کفر کی سزا میں عذاب کا مزا چکھو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن کافر آگ کے سامنے پیش کیے جائیں گے (پوچھا جائے گا) کیا یہ سچ نہیں ہے ؟ کہیں گے ہاں ! ہمارے پروردگار کی قسم۔ ارشاد ہوگا کہ تم (دنیا میں) انکار کیا کرتے تھے تو (اس لئے) اب عذاب (کے مزے) چکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس دن وہ کافر جہنم کے سامنے کئے جائیں گے (تو ان سے کہا جائے گا کہ ) کیا یہ سب کچھ بر حق نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے کہ ہمیں اپنے رب کی قسم ایسا ہی ہے۔ فرمایا جائے گا کہ تم جو کفر اور انکار کرتے تھے اس کے سبب عذاب کا مزہ چکھو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس روز آگ کے سامنے کئے جائیں گے (اور کہا جائے گا) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو کہیں گے کیوں نہیں ہمارے پروردگار کی قسم (حق ہے) حکم ہوگا کہ تم جو (دنیا میں) انکار کیا کرتے تھے (اب) عذاب کے مزے چکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And on the Day whereon those who disbelieve will be placed before the Fire: is this not real? They will say: yea, by our Lord. He will say: taste wherefore the torment, for ye have been disbelieving.

اور جس روز کافر لوگ دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے (اور ان سے پوچھا جائے گا کہ) یہ حقیقت ہے یا نہیں تو وہ کہیں گے کہ بیشک ہے ہم کو قسم ہے ہمارے پروردگار کی (تب) ارشاد ہوگا کہ اچھا تو چکھو عذاب اپنے کفر کے بدلہ میں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( اس دن کو یاد رکھو ) جس دن ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا ہے ، دوزخ کے سامنے لایا جائے گا ۔ ( ان سے پوچھا جائے گا کہ ) کیا یہ حقیقت نہیں ہے؟ وہ جواب دیں گے: ہاں! ہمارے رب کی قسم! ( یہ تو حقیقت ہے ) ارشاد ہوگا: تو چکھو عذاب اپنے کفر کی پاداش میں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس دن کافروںکو آگ پر پیش کیا جائے گا ( تو ان سے کہا جائے گا ) کیا یہ ( قیامت ) حق نہیں یہ؟ وہ کہیں گے ہمارے رب کی قسم! کیوں نہیں ( یعنی یہ حق ہے ) اللہ ( تعالیٰ ) فرماے گا پس اپنے کفر کے بدلے میں عذاب ( کا مزا ) چکھو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس دن انکار کرنے والے آگ کے سامنے کیے جائیں گے۔ کیا یہ سچ نہیں ہے ؟ تو کہیں گے کیوں نہیں ہمارے رب کی قسم حق ہے۔ حکم ہوگا کہ تم جو دنیا میں انکار کیا کرتے تھے اب عذاب کے مزے چکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور یاد کرو اے لوگوں قیامت کے اس ہولناک دن کو کہ) جس دن پیش کیا جائے گا کافروں کو (دوزخ کی) اس ہولناک آگ پر (اور ان سے کہا جائے گا کہ) کیا یہ حق نہیں ہے ؟ تو وہ کہیں گے ہاں قسم ہے ہمارے رب کی (یہ قطعی طور پر حق ہے) حکم ہوگا کہ اچھا تو اب چکھتے رہو تم لوگ مزہ اس عذاب کا اپنے اس کفر کی پاداش میں جو تم کرتے رہے تھے (دنیا میں)

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن کافرآگ کے سامنے لائے جائینگے ( توپو چھاجائے گا ) کیا یہ حقیقت نہیں ہے وہ کہیں گے ، کیوں نہیں ، ہمارے رب کی قسم ( یہ حقیقت ہے ) اللہ فرمائیگااب عذاب کامزا چکھوجس کی بنا پر جوتم کفر کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن کافر آگ پر پیش کیے جائیں گے ، ان سے فرمایا جائے گا کیا یہ حق نہیں کہیں گے کیوں نہیں ہمارے رب کی قسم ، فرمایا جائے گا تو عذاب چکھو بدلہ اپنے کفر کا ( ف۸۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا آتشِ دوزخ کے سامنے پیش کئے جائیں گے ( تو ان سے کہا جائے گا: ) کیا یہ ( عذاب ) برحق نہیں ہے؟ وہ کہیں گے: کیوں نہیں! ہمارے رب کی قسم ( برحق ہے ) ، ارشاد ہوگا: پھر عذاب کا مزہ چکھو جس کا تم انکار کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور جس دن کافر دوزخ کے سامنے پیش کئے جائیں گے ( ان سے کہا جائے گا ) کیا یہ حقیقت نہیں ہے؟ وہ کہیں گے کہ ہاں ہمیں قَسم ہے اپنے پروردگار کی! ارشاد ہوگا اپنے کفر و انکارکی پاداش میں عذاب کا مزہ چکھو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And on the Day that the Unbelievers will be placed before the Fire, (they will be asked,) "Is this not the Truth?" they will say, "Yea, by our Lord!" (One will say:) "Then taste ye the Penalty, for that ye were wont to deny (Truth)!"

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when the disbelievers will be exposed to the fire, they will be asked, "Is this not real?" They will say, "Yes, Our Lord, it is real" He will say, "Suffer the torment for your disbelief".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And on the Day when those who disbelieve will be exposed to the Fire (it will be said to them): "Is this not the truth" They will say: "Yes, by our Lord!" He will say: "Then taste the torment, because you used to disbelieve!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day when those who disbelieve shall be brought before the fire: Is it not true? They shall say: Aye! by our Lord! He will say: Then taste the punishment, because you disbelieved.

Translated by

William Pickthall

And on the day when those who disbelieve are exposed to the Fire (they will be asked): Is not this real? They will say: Yea, by our Lord. He will say: Then taste the doom for that ye disbelieved.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और याद करो जिस दिन वे लोग, जिन्होंने इनकार किया, आग के सामने पेश किए जाएँगे, (कहा जाएगा) "क्या यह सत्य नहीं है?" वे कहेंगे, "नहीं, हमारे रब की क़सम!" वह कहेगा, "तो अब यातना का मज़ा चखो, उस इनकार के बदले में जो तुम करते रहे थे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس روز وہ کافر لوگ دوزخ کے سامنے لائے جائینگے (ان سے پوچھا جائیگا) کیا یہ دوزخ امرواقعی نہیں ہے وہ کہیں گے کہ ہم کو اپنے پروردگار کی قسم ضرور امر واقعی ہے ارشاد ہوگا تو اپنے کفر کے بدلہ میں اسکا عذاب چکھو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس دن کافر آگ کے سامنے پیش کیے جائیں گے، اس وقت ان سے پوچھا جائے گا کیا یہ حق نہیں ہے ؟ یہ کہیں گے ہاں ہمارے رب کی تیری قسم یہ واقعی حق ہے اللہ فرمائے گا اچھا اب عذاب کا مزا چکھو اپنے اس انکار کی وجہ سے جو تم کرتے رہے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس روز یہ کافر آگ کے سامنے لائے جائیں گے ، اس وقت ان سے پوچھا جائے گا کیا یہ حق نہیں ہے ؟ یہ کہیں گے ہاں ، ہمارے رب کی قسم (یہ واقعی حق ہے ) ۔ اللہ فرمائے گا اچھا تو اب عذاب کا مزہ چکھو اپنے اس انکار کی پاداش میں جو تم کرتے رہے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس روز کافر لوگ آگ پر پیش کیے جائیں گے کیا یہ حق نہیں ہے ؟ کہیں گے کہ قسم ہے ہمارے رب کی یہ ضرور امر واقعی ہے ! ارشاد ہوگا تو چکھ لو عذاب اس سبب سے کہ تم کفر کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن سامنے لائیں منکروں کو آگ کے کیا یہ ٹھیک نہیں کہیں گے کیوں نہیں قسم ہے ہمارے رب کی کہا تو چکھو عذاب بدلہ اس کا جو تم منکر ہوتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دن قابل ذکر ہے کہ جس دن کفار دوزخ کے روبرو لائے جائیں گے اور ان سے کہا جائیگا کیا یہ دوزخ ایک غیر مشتبہ حقیقت نہیں ہے وہ جواب دیں گے ہم کو اپنے رب کی قسم بیشک یہ ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے ارشاد ہوگا اب اس کفر کے بدلے میں جو تم کیا کرتے تھے اس عذاب کا مزہ چکھو۔