Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 35

سورة الأحقاف

فَاصۡبِرۡ کَمَا صَبَرَ اُولُوا الۡعَزۡمِ مِنَ الرُّسُلِ وَ لَا تَسۡتَعۡجِلۡ لَّہُمۡ ؕ کَاَنَّہُمۡ یَوۡمَ یَرَوۡنَ مَا یُوۡعَدُوۡنَ ۙ لَمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا سَاعَۃً مِّنۡ نَّہَارٍ ؕ بَلٰغٌ ۚ فَہَلۡ یُہۡلَکُ اِلَّا الۡقَوۡمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ﴿٪۳۵﴾  4 الرّبع

So be patient, [O Muhammad], as were those of determination among the messengers and do not be impatient for them. It will be - on the Day they see that which they are promised - as though they had not remained [in the world] except an hour of a day. [This is] notification. And will [any] be destroyed except the defiantly disobedient people?

پس ( اے پیغمبر ! ) تم ایسا صبر کرو جیسا صبر عالی ہمت رسولوں نے کیا اور ان کے لئے ( عذاب طلب ) کرنے میں جلدی نہ کرو یہ جس دن اس عذاب کو دیکھ لیں گے جس کا وعدہ دیئے جاتے ہیں تو ( یہ معلوم ہونے لگے گا کہ ) دن کی ایک گھڑی ہی ( دنیا میں ) ٹھہرے تھے یہ ہے پیغام پہنچا دینا ، پس بدکاروں کے سوا کوئی ہلاک نہ کیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاصۡبِرۡ
پس صبر کیجیے
کَمَا
جیسا کہ
صَبَرَ
صبر کیا
اُولُوا الۡعَزۡمِ
اولو العزم/ہمت والوں نے
مِنَ الرُّسُلِ
رسولوں میں سے
وَلَا
اور نہ
تَسۡتَعۡجِلۡ
آپ جلدی طلب کیجیے
لَّہُمۡ
ان کے لیے
کَاَنَّہُمۡ
گویا کہ وہ
یَوۡمَ
جس دن
یَرَوۡنَ
وہ دیکھیں گے
مَا
جو
یُوۡعَدُوۡنَ
وہ وعدہ کیے جاتے ہیں
لَمۡ
نہیں
یَلۡبَثُوۡۤا
وہ ٹھہرے
اِلَّا
مگر
سَاعَۃً
ایک گھڑی
مِّنۡ نَّہَارٍ
دن کی
بَلٰغٌ
پہنچا دینا ہے
فَہَلۡ
تو نہیں
یُہۡلَکُ
ہلاک کیا جائے گا
اِلَّا
مگر
الۡقَوۡمُ
ان لوگوں کو
الۡفٰسِقُوۡنَ
جو فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاصۡبِرۡ
چنانچہ آپ صبر کریں
کَمَا
جیسے
صَبَرَ
صبر کیا
اُولُوا الۡعَزۡمِ
پختہ ارادے والوں نے
مِنَ الرُّسُلِ
رسولوں سے
وَلَا
اور نہ
تَسۡتَعۡجِلۡ
تم جلدی کا مطالبہ کرو
لَّہُمۡ
ان کے لیے
کَاَنَّہُمۡ
گویا کہ وہ
یَوۡمَ
جس دن
یَرَوۡنَ
دیکھ لیں گے
مَا
جس کا
یُوۡعَدُوۡنَ
ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے
لَمۡ
نہیں
یَلۡبَثُوۡۤا
رہے وہ
اِلَّا
مگر
سَاعَۃً
ایک گھڑی
مِّنۡ نَّہَارٍ
دن کی
بَلٰغٌ
۔ (پیغام)پہنچا دینا ہے
فَہَلۡ
چنانچہ نہیں
یُہۡلَکُ
ہلاک کیا جائےگا
اِلَّا
سوائے
الۡقَوۡمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
نافرمان لوگوں کے
Translated by

Juna Garhi

So be patient, [O Muhammad], as were those of determination among the messengers and do not be impatient for them. It will be - on the Day they see that which they are promised - as though they had not remained [in the world] except an hour of a day. [This is] notification. And will [any] be destroyed except the defiantly disobedient people?

پس ( اے پیغمبر ! ) تم ایسا صبر کرو جیسا صبر عالی ہمت رسولوں نے کیا اور ان کے لئے ( عذاب طلب ) کرنے میں جلدی نہ کرو یہ جس دن اس عذاب کو دیکھ لیں گے جس کا وعدہ دیئے جاتے ہیں تو ( یہ معلوم ہونے لگے گا کہ ) دن کی ایک گھڑی ہی ( دنیا میں ) ٹھہرے تھے یہ ہے پیغام پہنچا دینا ، پس بدکاروں کے سوا کوئی ہلاک نہ کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس آپ صبر کیجئے جیسے اولوالعزم پیغمبر صبر کرتے رہے اور ان کے بارے میں جلدی نہ کیجئے۔ جس دن یہ لوگ وہ چیز دیکھ لیں گے جس سے انہیں ڈرایا جاتا ہے تو وہ یوں سمجھیں گے جیسے (دنیا میں) بس دن کی ایک ساعت ہی ٹھہرے تھے۔ بات پہنچا دی گئی ہے۔ تو اب کیا نافرمان لوگوں کے علاوہ کوئی اور ہلاک ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آپ صبرکریں جیسے پختہ ارادے والے رسولوں نے صبرکیااوراُن کے لئے تم جلدی کامطالبہ نہ کرو،جس دن یہ لوگ وہ (عذاب) دیکھ لیں گے جس کااُن سے وعدہ کیاجارہا ہے توگویاکہ وہ دن کی ایک گھڑی سے زیادہ دنیا میں نہیں رہے،پیغام پہنچا دیناہے چنانچہ نافرمان لوگوں کے سواکوئی ہلاک نہیں کیاجائے گا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, (0 prophet,) observe patience, as the resolute messengers observed patience, and be not in haste about them. The Day they will see what they are promised, (it will be) as if they did not stay (in the world) more than an hour in a single day. This is a message. So, none will be destroyed except the sinners.

سو تو ٹھہرارہ جیسے ٹھہرے رہے ہمت والے رسول اور جلدی نہ کر ان کے معاملہ میں یہ لوگ جس دن دیکھ لیں گے اس چیز کو جس کا ان سے وعدہ ہے جیسے ڈھیل نہ پائی تھی مگر ایک گھڑی دن کی یہ پہنچا دینا ہے اب وہی غارت ہونگے جو لوگ نافرمان ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ بھی صبر کیجیے جیسے اولوالعزم رسول (علیہ السلام) صبر کرتے رہے ہیں اور ان کے لیے جلدی نہ کیجیے جس دن یہ لوگ دیکھیں گے اس (عذاب) کو جس کی انہیں وعید سنائی جا رہی ہے (تو ایسے محسوس کریں گے) گویا نہیں رہے تھے (دنیا میں) مگر دن کی ایک گھڑی یہ پہنچا دینا ہے ! کیا سوائے نافرمان لوگوں کے کوئی اور بھی ہلاک کیا جائے گا ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So bear with patience, (O Prophet), even as the Messengers endowed with firmness of resolve (before you) bore with patience, and do not be hasty in their regard. The Day when they see what they had been warned against they will feel as though they had remained in the world no more than an hour of a day. (The Truth has been conveyed.) Will any, then, suffer perdition except those who disobey?

پس اے نبی ، صبر کرو جس طرح اولو العزم رسولوں نے صبر کیا ہے ، اور ان کے معاملہ میں جلدی نہ کرو 37 ۔ جس روز یہ لوگ اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے تو انہیں یوں معلوم ہو گا کہ جیسے دنیا میں دن کی ایک گھڑی بھر سے زیادہ نہیں رہے تھے ۔ بات پہنچا دی گئی ، اب کیا نافرمان لوگوں کے سوا اور کوئی ہلاک ہو گا ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

غرض ( اے پیغمبر ) تم اسی طرح صبر کیے جاؤ جیسے اولوالعزم پیغمبروں نے صبر کیا ہے ، اور ان کے معاملے میں جلدی نہ کرو ۔ جس دن یہ لوگ وہ چیز دیکھ لیں گے جس سے انہیں ڈرایا جارہا ہے اس دن ( انہیں ) یوں محسوس ہوگا جیسے وہ ( دنیا میں ) دن کی ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے ۔ ( ١٦ ) یہ ہے وہ پیغام جو پہنچا دیا گیا ہے ۔ اب برباد تو وہی لوگ ہوں گے جو نافرمان ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے پیغمبر جس طرح ہمت والے پیغمبروں نے کافروں کے ستانے پر صبر کیا تھا صبر کر 1 اور ان کے عذاب کے لئے جلدی مت کر جس دن وہ اس عذاب کو دیکھیں گے جس کا اسے وعدہ ہے تو ان کو ایسا معلوم ہوگا جیسے دنیا میں رہے ہی نہیں مگر کھڑی بعد دن رہے 2 رہے ہوں تو رہے ہوں یہ قرآن کیا ہے خدا کا حکم پہنچا دینا ہے۔ خدائے غضب سے وہی تباہ ہو نگے جو فرمان ہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس آپ صبر کیجئے جیسے اور باہمت پیغمبروں نے صبر کیا تھا اور ان لوگوں کے لئے (عذاب کی) جلدی نہ کیجئے۔ کہ جس روز یہ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے تو (خیال کریں گے) گویا وہ (دنیا میں) رہے ہی نہ تھے مگر گھڑی بھر دن۔ یہ (قرآن) پیغام ہے۔ سو وہی ہلاک ہوں گے جو نافرمان تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ صبر کیجئے جس طرح اور عزم و ہمت والے انبیاء کرام (علیہ السلام) نے صبر کیا تھا۔ اور ان کفار کے لئے عذاب کی جلدی نہ کیجئے۔ یہ لوگ اس کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔ (اس دن) انہیں ایسا لگے گا کہ جیسے وہ دنیا میں ایک دن میں سے ایک گھڑی ہی ٹھہرے تھے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کا کام یہ ہے کہ ) آپ ( اللہ کا پیغام ) پہنچا دیجئے ۔ بس وہی لوگ تباہ برباد ہوں گے جو نافرمان ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پس (اے محمدﷺ) جس طرح اور عالی ہمت پیغمبر صبر کرتے رہے ہیں اسی طرح تم بھی صبر کرو اور ان کے لئے (عذاب) جلدی نہ مانگو۔ جس دن یہ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو (خیال کریں گے کہ) گویا (دنیا میں) رہے ہی نہ تھے مگر گھڑی بھر دن۔ (یہ قرآن) پیغام ہے۔ سو (اب) وہی ہلاک ہوں گے جو نافرمان تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bear thou then with patience even as the apostles, endued with resolution bear with patience, and seek not to hasten on for them. On the Day whereon they will behold that wherewith they are threatened, it will seem to them as though they had tarried but an hour of the day. A proclamation this: so none will be destroyed save the nation of transgressors.

آپ صبر کیجئے جیسا کہ ہمت والے پیغمبروں نے صبر کیا تھا اور ان لوگوں کے حق میں جلدی نہ کیجئے ۔ جس روز یہ دیکھ لیں گے اس (عذاب) کو جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے تو اس وقت (انہیں ایسا معلوم ہوگا کہ) گویا دن بھر میں کل ایک گھڑی رہے ہیں (یہ اللہ کی طرف سے) تبلیغ ہے سو برباد تو وہی ہوں گے جو نافرمان ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ثابت قدم رہو جس طرح صاہبِ عزم رسول ثابت قدم رہے اور ان کیلئے جلدی نہ کرو! جس دن یہ لوگ اس چیز کو دیکھیں گے جس سے ان کو ڈرایا جارہا ہے ( تو یہ محسوس کریں گے کہ ) گویا دن کی ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے ۔ پس پہنچا دینا ہے! بالآخر تباہ تو وہی ہوں گے جو نافرمانی کرنے والے ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے محبوب ﷺ ) صبر کیجیے جس طرح اولوالعزم پیغمبروں نے صبر کیا اور ان پر ( عذاب کی ) جلدی نہ کیجیے ، جس دن یہ لوگ اس ( عذاب کو ) دیکھ لیں گے جس سے انہیں ڈرایا جاتا ہے ( تو گمان کریں گے ) گویا کہ وہ فقط دن کی ایک گھڑی ( کے بقدر ) ہی ( دنیا میں ) ٹھہرے ہیں ، ( یہ قرآن تو سراسر ) پہنچادیتا ( ہے ) پس وہی لوگ ہی ہلاک ہوں گے جو کھلے نافرمان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس جس طرح عالی ہمت پیغمبر صبر کرتے رہے ہیں اسی طرح آپ بھی صبر کرو اور ان کے لیے عذاب جلدی نہ مانگو۔ جس دن یہ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو خیال کریں گے کہ گویا دنیا میں رہے ہی نہ تھے مگر گھڑی بھر دن۔ یہ قرآن کا پیغام ہے۔ سو اب وہی ہلاک ہوں گے جو نافرمان تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس آپ صبر ہی سے کام لیتے رہیں (اے پیغمبر ! ) جس طرح کہ صبر سے کام لیا ہمارے دوسرے اولوالعزم رسولوں نے اور جلدی نہیں کرنا ان (لوگوں کے عذاب کے) لئے جس دن یہ خود دیکھ لیں گے اس چیز کو جس سے ان کو ڈرایا جا رہا ہے تو ان کو یوں لگے گا کہ جیسے یہ دنیا میں دن کی ایک گھڑی بھر سے زیادہ نہیں رہے تھے یہ ایک عظیم الشان پیغام ہے جو پہنچا دیا گیا سو اب کیا اور کوئی ہلاک ہوگا سوائے نافرمان لوگوں سے ؟

Translated by

Noor ul Amin

پس اے نبی! صبرکیجئے جیسابڑی ہمت والے رسولوں نے کیا اوران کے لئے ( عذاب طلب کرنے ) میں جلدی نہ کرو ، جس دن اُس ( عذاب ) کو دیکھ لیں گے جس سے انہیں ڈرایاجاتا ہے تووہ سمجھیں گے جیسے وہ ( دنیا میں ) دن کی صرف ایک گھڑی ہی رہے تھے ، یہ کام ایک پیغام الٰہی ہے ، پس بدکاروں کے سواکوئی ہلاک نہیں کیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تم صبر کرو جیسا ہمت والے رسولوں نے صبر کیا ( ف۸۸ ) اور ان کے لیے جلدی نہ کرو ( ف۸۹ ) گویا وہ جس دن دیکھیں گے ( ف۹۰ ) جو انہیں وعدہ دیا جاتا ہے ( ف۹۱ ) دنیا میں نہ ٹھہرے تھے مگر دن کی ایک گھڑی بھر یہ پہنچانا ہے ( ف۹۲ ) تو کون ہلاک کیے جائیں گے مگر بےحکم لوگ ( ف۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) پس آپ صبر کئے جائیں جس طرح ( دوسرے ) عالی ہمّت پیغمبروں نے صبر کیا تھا اور آپ ان ( منکروں ) کے لئے ( طلبِ عذاب میں ) جلدی نہ فرمائیں ، جس دن وہ اس ( عذابِ آخرت ) کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے تو ( خیال کریں گے ) گویا وہ ( دنیا میں ) دن کی ایک گھڑی کے سوا ٹھہرے ہی نہیں تھے ، ( یہ اﷲ کی طرف سے ) پیغام کا پہنچایا جانا ہے ، نافرمان قوم کے سوا دیگر لوگ ہلاک نہیں کئے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ ( ص ) اسی طرح صبر کریں جس طرح اولوالعزم رسولوں ( ع ) نے صبر کیا ہے اور ان کیلئے جلدی نہ کریں جس دن وہ دیکھیں گے ( وہ عذاب ) جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے تو وہ محسوس کریں گے کہ وہ ( دنیا میں ) دن کی ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے ۔ بس یہ پیغام پہنچا دینا ہے ۔ انجامِ کار ہلاک و برباد وہی ہوں گے جو فاسق و فاجر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Therefore patiently persevere, as did (all) messengers of inflexible purpose; and be in no haste about the (Unbelievers). On the Day that they see the (Punishment) promised them, (it will be) as if they had not tarried more than an hour in a single day. (Thine but) to proclaim the Message: but shall any be destroyed except those who transgress?

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), exercise patience as did the steadfast Messengers. Do not try to make them suffer the torment immediately; on the day when they will see the torment with which they were threatened, they will think that they had lived no more than an hour. The message has been delivered. No one else will be destroyed except the evil doing people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Therefore be patient as did those of determination among the Messengers and be in no hurry for them. On the Day when they will see what they are promised, it will be as though they had not remained (in the world) except an hour in a day. (This is) a clear Message. But will any be destroyed except the defiantly rebellious people

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore bear up patiently as did the apostles endowed with constancy bear up with patience and do not seek to hasten for them (their doom). On the day that they shall see what they are promised they shall be as if they had not tarried save an hour of the day. A sufficient exposition! Shall then any be destroyed save the transgressing people?

Translated by

William Pickthall

Then have patience (O Muhammad) even as the stout of heart among the messengers (of old) had patience, and seek not to hasten on (the doom) for them. On the day when they see that which they are promised (it will seem to them) as though they had tarried but an hour of daylight. A clear message. Shall any be destroyed save evil-living folk?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः धैर्य से काम लो, जिस प्रकार संकल्पवान रसूलों ने धैर्य से काम लिया। और उन के लिए जल्दी न करो। जिस दिन वे लोग उस चीज़ को देख लेंगे जिस का उन से वादा किया जाता है, तो वे महसूस करेंगे कि जैसे वे बस दिन की एक घड़ी भर ही ठहरे थे। यह (संदेश) साफ़-साफ़ पहुँचा देना है। अब क्या अवज्ञाकारी लोगों के अतिरिक्त कोई और विनष्ट होगा?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو آپ صبر کیجئے جیسے اور ہمت والے پیغمبروں نے صبر کیا تھا (4) اور ان لوگوں کیلئے (انتقام الہٰی کی) جلدی نہ کیجئے اور جس روز یہ لوگ اس چیز کو دیکھینگے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو گویا یہ لوگ دن بھر میں ایک گھڑی رہے ہیں (1) یہ پہنچادینا ہے سو وہی برباد ہونگے جو نافرمانی کرینگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اے نبی صبر کرو جس طرح اولو العزم رسولوں نے صبر کیا ہے لہٰذا کفار کے معاملہ میں جلدی نہ کرو، جس دن یہ لوگ اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے تو انہیں یوں معلوم ہوگا کہ دنیا میں دن کی ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے، بات پہنچا دی گئی اب نافرمان لوگوں کے سوا کوئی ہلاک نہیں ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، صبر کرو جس طرح اولو العزم رسولوں نے صبر کیا ہے ، اور ان کے معاملہ میں جلدی نہ کرو۔ جس روز یہ لوگ اس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا انہیں خوف دلایا جارہا ہے تو انہیں معلوم ہوگا کہ جیسے دنیا میں دن کی ایک گھڑی بھر سے زیادہ نہیں رہے تھے۔ بات پہنچا دی گئی ، اب کیا نافرمان لوگوں کے سوا اور کوئی ہلاک ہوگا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ صبر کیجیے جیسے ہمت والے پیغمبروں نے صبر کیا، اور ان لوگوں کے لیے جلدی نہ کیجیے جس دن یہ لوگ وعدہ کی چیز کو دیکھیں گے گویا صرف دن کی ایک گھڑی ٹھہرے تھے یہ پہنچا دیتا ہے سو ہلاک نہیں ہوں گے مگر نافرمانی کرنے والے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو ٹھہرا رہ جیسے ٹھہرے رہے ہیں ہمت والے رسول اور جلدی نہ کر ان کے معاملہ میں یہ لوگ جس دن دیکھ لیں گے اس چیز کو جس کا ان سے وعدہ ہے جیسے ڈھیل نہ پائی تھی مگر ایک گھڑی دن کی یہ پہنچا دینا ہے، اب وہی غارت ہوں گے جو لوگ نافرمان ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اے پیغمبر جس طرح اور ذی ہمت پیغمبروں نے صبر کا شیوہ اختیار کیا تھا آپ بھی صبر کرتے رہیے اور ان کافروں کے لئے عذاب کی جلدی نہ کیجئے جس دن یہ لوگ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے تو یوں خیال کریں گے کہ گویا وہ دنیا میں پورے دن میں سے صرف کوئی گھڑی بھر رہے ہوں گے یہ قرآن اتمام حجت کی غرض سے پہنچا دینا ہے پس اب وہی تباہ کئے جائیں گے جو نافرمان ہیں۔