Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 5

سورة الأحقاف

وَ مَنۡ اَضَلُّ مِمَّنۡ یَّدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَنۡ لَّا یَسۡتَجِیۡبُ لَہٗۤ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ وَ ہُمۡ عَنۡ دُعَآئِہِمۡ غٰفِلُوۡنَ ﴿۵﴾

And who is more astray than he who invokes besides Allah those who will not respond to him until the Day of Resurrection, and they, of their invocation, are unaware.

اور اس سے بڑھ کر گمراہ اور کون ہوگا؟ جو اللہ کے سوا ایسوں کو پکارتا ہے جو قیامت تک اس کی دعا قبول نہ کرسکیں بلکہ ان کے پکارنے سے محض بےخبر ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَضَلُّ
زیادہ گمراہ ہے
مِمَّنۡ
اس سے جو
یَّدۡعُوۡا
پکارتا ہے
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
مَنۡ
انہیں جو
لَّایَسۡتَجِیۡبُ
نہیں وہ جواب دے سکتے
لَہٗۤ
اسے
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن تک
وَہُمۡ
اور وہ
عَنۡ دُعَآئِہِمۡ
ان کی پکار سے
غٰفِلُوۡنَ
غافل ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور کون
اَضَلُّ
بڑاگمراہ ہو گا
مِمَّنۡ
اس سے جو
یَّدۡعُوۡا
پکارتا ہے انہیں
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے سوا
مَنۡ
جو
لَّا
نہیں
یَسۡتَجِیۡبُ
جواب دے سکتے
لَہٗۤ
اسے
اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن تک
وَہُمۡ
حالانکہ وہ
عَنۡ دُعَآئِہِمۡ
ان کی دعا ہی سے
غٰفِلُوۡنَ
غافل ہیں
Translated by

Juna Garhi

And who is more astray than he who invokes besides Allah those who will not respond to him until the Day of Resurrection, and they, of their invocation, are unaware.

اور اس سے بڑھ کر گمراہ اور کون ہوگا؟ جو اللہ کے سوا ایسوں کو پکارتا ہے جو قیامت تک اس کی دعا قبول نہ کرسکیں بلکہ ان کے پکارنے سے محض بےخبر ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس شخص سے بڑھ کر اور کون گمراہ ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر انہیں پکارتا ہے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے بلکہ وہ ان کی پکار سے ہی بیخبر ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُس سے بڑا گمراہ کون ہوگاجوﷲتعالیٰ کے سوااُنہیں پکارتاہے؟ جوقیامت کے دن تک اُسے کوئی جواب نہیں دے سکتے حالانکہ وہ اُن کی دُعاہی سے غافل ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And who is more astray than him who invokes, instead of Allah, such a one as will not respond to him until the Day of Judgment; and they are totally unaware of their prayers,

اور اس سے زیادہ گمراہ کون جو پکارے اللہ کے سوائے ایسے کو نہ پہنچے اس کی پکار کو دن قیامت تک اور ان کو خبر نہیں ان کے پکارنے کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ کے سوا اسے پکارتا ہے جو اس کو جواب ہی نہیں دے سکتا قیامت کے دن تک اور وہ ان کی دعا سے غافل ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who is farther strayed from the Right Path than he who calls upon others than Allah that cannot answer his call till the Day of Resurrection, the while they are not even conscious that callers are calling upon them?

آخر اس شخص سے زیادہ بہکا ہوا انسان اور کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے 5 بلکہ اس سے بھی بے خبر ہیں کہ پکارنے والے ان کو پکار رہے ہیں 6 ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس شخص سے بڑا گمراہ کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان ( من گھڑت دیوتاؤں ) کو پکارے جو قیامت کے دن تک اس کی پکار کا جواب نہیں دے سکتے ، اور جن کو ان کی پکار کی خبر تک نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سوا ایسوں کو پکارے جو قایمت تک اس کے پکارنے پر جواب نہ دیں اور (جواب دینات و کیا) وہ ان کا پکارنا سنتے تک نہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو اللہ کے سوا ایسے کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہ دے سکے اور اسے ان کے پکارنے کی خبر ہی نہ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس بڑھ کر گمراہ اور کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکار تا ہے جو قیامت تک نہ تو ان کی پکار کو سن سکتے ہیں اور نہ ان کو ان مشرکوں کی پکار تک خبر ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو ایسے کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہ دے سکے اور ان کو ان کے پکارنے ہی کی خبر نہ ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And who is more astray than he who calleth beside Allah, Unto such as will answer it not till the Day of Resurrection and who are of their call unaware.

اور اس سے بڑھ کر گمراہ اور کون ہوگا جو اللہ کے سوا کسی اور کو پکارے جو قیامت تک بھی اس کی بات نہ سنے بلکہ انہیں ان کے پکارنے کی خبر تک نہ ہو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان سے بڑھ کر گمراہ کون ہوسکتا ہے ، جو اللہ کے سوا ان کی دہائی دیتے ہیں جو تا قیامت ان کو جواب دینے والے نہیں ہجیں اور وہ ان کی دعاؤں سے بے خبر بھی ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور س شخص سے بڑھ کر گمراہ کون ہوگا جو اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ ان کو پکارا کرتا ہے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے اور وہ ان ( کفار ) کے پکارنے کا کوئی شعور ( بھی ) نہیں رکھتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو ایسوں کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہ دے سکیں اور ان کو ان کے پکارنے تک کی خبر نہ ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس شخص سے بڑھ کر گمراہ اور کون ہوسکتا ہے جو اللہ کے سوا ایسوں کو (پوجے) پکارے جو قیامت تک اس کی پکار کا کوئی جواب نہ دے سکیں اور وہ ان لوگوں کی دعا (و پکار) سے بالکل بیخبر ہوں

Translated by

Noor ul Amin

اس شخص سے بڑھ کر اور کون گمراہ ہوگا جو اللہ کو چھوڑکرانہیں پکارتا ہےجو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے بلکہ وہ ان کی پکار سے ہی بے خبر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اللہ کے سوا ایسوں کو پوجے ( ف۱۱ ) جو قیامت تک اس کی نہ سنیں اور انہیں ان کی پوجا کی خبر تک نہیں ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس شخص سے بڑھ کر گمراہ کون ہوسکتا ہے جو اللہ کے سوا ایسے ( بتوں ) کی عبادت کرتا ہے جو قیامت کے دن تک اسے ( سوال کا ) جواب نہ دے سکیں اور وہ ( بت ) ان کی دعاء و عبادت سے ( ہی ) بے خبر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارے جو قیامت تک اس کو جواب نہیں دے سکتے بلکہ وہ ان کی دعا و پکار سے غافل ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And who is more astray than one who invokes besides Allah, such as will not answer him to the Day of Judgment, and who (in fact) are unconscious of their call (to them)?

Translated by

Muhammad Sarwar

Who is more astray than one who prays to things besides God; things that would not be able to answer his prayers even if he would wait till the Day of Judgment. They are not even aware of his prayers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And who is more astray than those who invoke besides Allah others who will not answer them until the Day of Resurrection, and who are unaware of their invocations to them

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And who is in greater error than he who calls besides Allah upon those that will not answer him till the day of resurrection and they are heedless of their call?

Translated by

William Pickthall

And who is further astray than those who, instead of Allah, pray unto such as hear not their prayer until the Day of Resurrection, and are unconscious of their prayer,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आख़़िर उस व्यक्ति से बढ़कर पथभ्रष्ट और कौन होगा, जो अल्लाह से हटकर उन्हें पुकारता हो जो क़ियामत के दिन तक उस की पुकार को स्वीकार नहीं कर सकते, बल्कि वे तो उन की पुकार से भी बेख़बर हैं;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو خدا کو چھوڑ کر ایسے معبود کو پکارے جو قیامت تک بھی اسکا کہنا نہ کرے اور ان کو انکے پکارنے کی بھی خبر نہ ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس شخص سے زیادہ کون گمراہ ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارتا ہے جو قیامت تک اس کی پکار کا جواب نہیں دے سکتے بلکہ وہ بلانے والوں کی پکار سے بیخبر ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر اس شخص سے زیادہ بہکا ہوا انسان اور کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر ان کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے بلکہ اس سے بھی بیخبر ہیں کہ پکارنے والے ان کو پکار رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا جو اللہ کے سوا اسے پکارتا ہو جو قیامت کے دن تک اس کا جواب نہ دے اور وہ ان کے پکارنے سے غافل ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس سے زیادہ گمراہ کون جو پکارے اللہ کے سوا ایسے کو کہ نہ پہنچے اس کی پکار کو دن قیامت تک اور ان کو خبر نہیں ان کے پکارنے کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو خدا کو چھوڑ کر ایسے معبود کو پکارے جو قیامت تک بھی اس کی پکار کو قبول نہ کرسکے اور ان کو ان مشرکوں کے پکارنے کی بالکل خبر بھی نہ ہو۔