Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 7

سورة الأحقاف

وَ اِذَا تُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَہُمۡ ۙ ہٰذَا سِحۡرٌ مُّبِیۡنٌ ؕ﴿۷﴾

And when Our verses are recited to them as clear evidences, those who disbelieve say of the truth when it has come to them, "This is obvious magic."

اور انہیں جب ہماری واضح آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو منکر لوگ سچی بات کو جب کہ ان کے پاس آچکی ، کہہ دیتے ہیں کہ یہ توصریح جادو ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
پڑھی جاتی ہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیٰتُنَا
آیات ہماری
بَیِّنٰتٍ
واضح
قَالَ
کہا
الَّذِیۡنَ
انہوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لِلۡحَقِّ
حق کے بارے میں
لَمَّا
جب
جَآءَہُمۡ
وہ آگیا ان کے پاس
ہٰذَا
یہ ہے
سِحۡرٌ
جادو
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تُتۡلٰی
پڑھ کر سنائی جاتی ہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان کو
اٰیٰتُنَا
ہماری آیتیں
بَیِّنٰتٍ
کھلی کھلی
قَالَ
کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
لِلۡحَقِّ
حق کو
لَمَّا
جب کہ
جَآءَہُمۡ
وہ آ چکا ان کے پاس
ہٰذَا
یہ ہے
سِحۡرٌ
جادو
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

And when Our verses are recited to them as clear evidences, those who disbelieve say of the truth when it has come to them, "This is obvious magic."

اور انہیں جب ہماری واضح آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو منکر لوگ سچی بات کو جب کہ ان کے پاس آچکی ، کہہ دیتے ہیں کہ یہ توصریح جادو ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم جب ان پر ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں تو کافر اس حق کے بارے میں جو ان کے پاس آچکا ہے، کہتے ہیں کہ : یہ تو صریح جادو ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہماری کھلی کھلی آیات اُن کو پڑھ کرسُنائی جاتی ہیں توجن لوگوں نے کفرکیاوہ حق کو جبکہ وہ اُن کے پاس آ چکا کہتے ہیں یہ تو کھلا جادوہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Our verses are recited to them in all their clarity, the disbelievers say about the truth when it comes to them, |"This is an open magic.|"

اور جب سنائی جائیں ان کو ہماری باتیں کھلی کھلی کہتے ہیں منکر سچی بات کو جب ان تک پہنچی یہ جادو ہے صریح

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب انہیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری آیت ِبینات ّتو یہ کافر کہتے ہیں حق کے بارے میں جبکہ وہ ان کے پاس آگیا کہ یہ تو کھلا جادو ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When Our Clear Messages are rehearsed to them, the unbelievers exclaim about the Truth when it came to them: “This is plain sorcery.”

ان لوگوں کو جب ہماری صاف صاف آیات سنائی جاتی ہیں اور حق ان کے سامنے آ جاتا ہے تو یہ کافر لوگ اس کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا جادو ہے 8 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں اپنی پوری وضاحت کے ساتھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ، تو یہ کافر لوگ حق بات کے ان تک پہنچ جانے کے بعد بھی اس کے بارے میں یوں کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ہماری کھلی کھلی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو یہ کافر کی بات کو سنتے ہی کہہ بیٹھتے ہیں یہ تو صریح جادو ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہماری واضح آیات ان کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو یہ کافر لوگ حق کے بارے میں جب وہ ان کے پاس آچکا ، کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا جادو ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب انہیں ہماری کھلی کھلی آیاتا سنائی جاتی ہیں تو یہ کافر (حق و صداقت کو سمجھنے کے باوجود ) یہ کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا جادو ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کافر حق کے بارے میں جب ان کے پاس آچکا کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when Our manifest revelations are rehearsed Unto them those who disbelieve say of the truth when it hath come to them: this is magic manifest.

اور جب ان لوگوں کے روبرو ہماری کھلی ہوئی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو جو لوگ کافر ہیں وہ اس سچائی کی بابت جب وہ ان تک پہنچتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان کو ہماری نہایت واضح آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو یہ کافر لوگ حق کی بابت ، جبکہ وہ ان کے پاس آگیا ، کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان ( کفار ) پر ہماری واضح آیات کی تلاوت کی جاتی ہے ( تو ) کافر لوگ حق کے بارے میں جب وہ ان کے پسا آچکا ہے ( یہ ) کہتے ہیں: یہ تو کھلا جادو ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کافر حق کے بارے میں جو ان کے پاس آچکا تھا کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان لوگوں کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری کھلی کھلی (اور صاف و واضح) آیتیں تو کافر لوگ (پوری ڈھٹائی سے) حق کے بارے میں کہتے ہیں جب کہ وہ ان کے پاس آچکا ہوتا ہے کہ یہ تو ایک جادو ہے کھلا ہوا

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان پر ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو کافراس حق کے بارے میں جو ان کے پاس آچکا ہے کہتے ہیں کہ ’’یہ تو کھلا جادو ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان پر ( ف۱۵ ) پڑھی جائیں ہماری روشن آیتیں تو کافر اپنے پاس آئے ہوئے حق کو ( ف۱٦ ) کہتے ہیں یہ کھلا جادو ہے ( ف۱۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان پر ہماری واضح آیتیں پڑھی جاتی ہیں ( تو ) جو لوگ کفر کر رہے ہیں حق ( یعنی قرآن ) کے بارے میں ، جبکہ وہ ان کے پاس آچکا ، کہتے ہیں: یہ کھلا جادو ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان کو ہماری واضح آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ( یہ ) کافر لوگ حق کے بارے میں کہتے ہیں جبکہ ان کے پاس آگیا کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Our Clear Signs are rehearsed to them, the Unbelievers say, of the Truth when it comes to them: "This is evident sorcery!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When Our enlightening revelations are recited to them, the disbelievers, of the truth which has come to them, say, "This is plain magic".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Our Clear Ayat are recited to them, the disbelievers say of the truth when it reaches them: "This is plain magic!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Our clear communications are recited to them, those who disbelieve say with regard to the truth when it comes to them: This is clear magic.

Translated by

William Pickthall

And when Our clear revelations are recited unto them, those who disbelieve say of the Truth when it reacheth them: This is mere magic.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब हमारी स्पष्ट आयतें उन्हें पढ़कर सुनाई जाती हैं तो वे लोग जिन्होंने इनकार किया, सत्य के विषय में, जबकि वह उन के पास आ गया, कहते हैं कि "यह तो खुला जादू है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ہماری کھلی کھلی آیتیں ان لوگوں کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو یہ منکر لوگ اس سچی بات کی نسبت جبکہ وہ ان تک پہنچتی ہے یوں کہتے ہیں کہ صریح جادو ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان لوگوں کو جب ہماری واضح آیات سنائی جاتی ہیں اور حق ان کے پاس پہنچ جاتا ہے تو کافر کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا جادو ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں کو جب ہماری صاف صاف آیات سنائی جاتی ہیں اور حق ان کے سامنے آجاتا ہے تو یہ کافر لوگ اس کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا جادو ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان پر واضح آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو جن لوگوں نے کفر کیا وہ حق کے بارے میں کہتے ہیں جب ان کے پاس آگیا کہ یہ کھلا ہوا جادو ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب سنائی جائیں ان کو ہماری باتیں کھلی کھلی کہتے ہیں منکر سچی بات کو جب ان تک پہنچی یہ جادو ہے صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھ کر ان کو سنائی جاتی ہیں تو یہ کافر اس امر حق یعنی قرآن کی نسبت جب وہ ان تک پہنچتا ہے یوں کہتے ہیں یہ تو کھلا ہوا جادو ہے۔