Surat ul Ehkaaf

Surah: 46

Verse: 9

سورة الأحقاف

قُلۡ مَا کُنۡتُ بِدۡعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَ مَاۤ اَدۡرِیۡ مَا یُفۡعَلُ بِیۡ وَ لَا بِکُمۡ ؕ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوۡحٰۤی اِلَیَّ وَ مَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۹﴾

Say, "I am not something original among the messengers, nor do I know what will be done with me or with you. I only follow that which is revealed to me, and I am not but a clear warner."

آپ کہہ دیجئے! کہ میں کوئی بالکل انو کھا پیغمبر تونہیں نہ مجھے یہ معلوم ہے کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا ۔ میں تو صرف اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی بھیجی جاتی ہے اور میں تو صرف علی الاعلا ن آگاہ کر دینے والا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
مَا
نہیں
کُنۡتُ
ہوں میں
بِدۡعًا
نیا/انوکھا
مِّنَ الرُّسُلِ
رسولوں میں سے
وَمَاۤ
اور نہیں
اَدۡرِیۡ
میں جانتا
مَا
کیا
یُفۡعَلُ
کیا جائے گا
بِیۡ
میرے ساتھ
وَلَا
اور نہ
بِکُمۡ
تمہارے ساتھ
اِنۡ
نہیں
اَتَّبِعُ
میں پیروی کرتا
اِلَّا
مگر
مَا
اس کی جو
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
میری طرف
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
اِلَّا
مگر
نَذِیۡرٌ
ڈرانے والا
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دو
مَاکُنۡتُ
نہیں ہوں میں
بِدۡعًا
انوکھا
مِّنَ الرُّسُلِ
رسولوں میں سے
وَمَاۤ
اور نہ
اَدۡرِیۡ
میں جانتا ہوں
مَا
کیا
یُفۡعَلُ
کیا جائےگا
بِیۡ
میرے ساتھ
وَلَا
اور نہ
بِکُمۡ
تمہارے ساتھ
اِنۡ
نہیں
اَتَّبِعُ
میں پیروی کرتا ہوں
اِلَّا
مگر
مَا
اس کی جو
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
میری طرف
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
اِلَّا
مگر
نَذِیۡرٌ
خبردارکرنے والا
مُّبِیۡنٌ
صاف صاف
Translated by

Juna Garhi

Say, "I am not something original among the messengers, nor do I know what will be done with me or with you. I only follow that which is revealed to me, and I am not but a clear warner."

آپ کہہ دیجئے! کہ میں کوئی بالکل انو کھا پیغمبر تونہیں نہ مجھے یہ معلوم ہے کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا ۔ میں تو صرف اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی بھیجی جاتی ہے اور میں تو صرف علی الاعلا ن آگاہ کر دینے والا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ میں کوئی نرالا رسول نہیں ہوں، میں یہ بھی نہیں جانتا کہ مجھ سے کیا سلوک کیا جائے گا اور تم سے کیا ؟ میں تو اسی چیز کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے اور میں تو محض ایک واضح طور پر ڈرانے والا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہہ دو میں رسولوں میں سے کوئی انوکھا نہیں ہوں اورمیں نہیں جانتا میرے ساتھ کیا کیاجائے گا اورتمھارے ساتھ کیا؟میں صرف اس کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے اور میں تو محض ایک صاف صاف خبردار کردینے والا ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"I am not something unprecedented among the messengers, and I do not know what will be done to me or to you. I do not follow anything but what is revealed to me, and I am only a clear warner.

تو کہہ میں کچھ نیا رسول نہیں آیا اور مجھ کو معلوم نہیں کیا ہونا ہے مجھ سے اور تم سے میں اسی پر چلتا ہوں جو حکم آتا ہے مجھ کو اور میرا کام تو یہی ہے ڈر سنا دینا کھول کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے یہ بھی) کہیے کہ میں کوئی نیا رسول تو نہیں ہوں اور مجھے یہ معلوم نہیں کہ میرے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا اور نہ یہ کہ تمہارے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا } میں تو بس اسی کی پیروی کر رہا ہوں جو میری طرف وحی کی جا رہی ہے اور میں نہیں ہوں مگر ایک کھلا خبردار کردینے والا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell them: “I am not the first of the Messengers; and I do not know what shall be done with me or with you. I follow only what is revealed to me, and I am nothing but a plain warner.”

ان سے کہو ، میں کوئی نرالا رسول تو نہیں ہوں ، میں نہیں جانتا کہ کل تمہارے ساتھ کیا ہونا ہے اور میرے ساتھ کیا ، میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پاس بھیجی جاتی ہے اور میں ایک صاف صاف خبردار کر دینے والے کے سوا اور کچھ نہیں ہوں 12 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : میں پیغمبروں میں کوئی انوکھا پیغمبر نہیں ہوں ، مجھے معلوم نہیں ہے کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور نہ یہ معلوم ہے کہ تمہارے ساتھ کیا ہوگا؟ ( ٤ ) میں کسی اور چیز کی نہیں ، صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھے بھیجی جاتی ہے ۔ اور میں تو صرف ایک واضح انداز سے خبردار کرنے والا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر کہ دے میں کوئی نیا پیغمبر تھوڑے ہوں 3 اور مجھے معلوم نہیں آئندہ دنیا میں مجھ سے 4 سے کیا سلوک کیا جائیگا اور تم سے کیا سلوک کیا جائیگا 5 میں تو اسی پر چلتا ہوں جو مجھ کو خدا کی طرف سے حکم ہوتا ہے 6 اور میں اور کچھ نہیں ایک کھلا ڈرانے والا (بندہ) ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ میں کوئی نیا پیغمبر تو نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا (سلوک) ہوگا اور تمہارے ساتھ کیا۔ میں تو صرف اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پاس وحی آتی ہے اور میرا منصب تو صاف صاف (انجام بد سے) ڈرانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ میں کوئی نیا اور انوکھا رسول تو نہیں ۔ نہ مجھے یہ معلوم ہے کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا معاملہ ہونے والا ہے ۔ میں تو صرف اس چیز کی پیروی کرتا ہوں ( عمل کرتا ہوں) جو میری طرف وحی کی جاتی ہے۔ اور میں تو ایک صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میں کوئی نیا پیغمبر نہیں آیا۔ اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا (کیا جائے گا) میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر وحی آتی ہے اور میرا کام تو علانیہ ہدایت کرنا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: I am not an innovator among the apostles, nor I know whatsoever shall be done with me or with you; I only follow that which is revealed Unto me, and am but a warner manifest.

آپ کہہ دیجئے کہ میں رسولوں میں کوئی انوکھا تو ہوں نہیں تو ہوں نہیں میں تو یہ بھی نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا میں تو بس اسی کا اتباع کرتا ہوں جو میرے پاس وحی آتی ہے اور میں تو صرف ایک صاف ڈرانے والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہو کہ میں کوئی پہلا رسول تو ہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا اور نہ ( یہ جانتا کہ ) تمہارے ساتھ ( کیا معاملہ کیا جائے گا ) ۔ میں تو صرف اس بات کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے اور میں تو صرف ایک کھلا ہوا آگاہ کرنے والا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے: میں کوئی نیا ( انوکھا ) رسول نہیں ہوں ، میں اٹکل سے نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور نہ ( یہ کہ ) تمہارے ساتھ ( کیا کیا جائے گا ) میں تو فقط اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف بھیجی جاتی ہے اور میں تو بس واضح طور پر ( بروقت ) خبردار کرنے والا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ میں کوئی نیا پیغمبر نہیں آیا اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو وحی مجھ پر آتی ہے اور میرا کام تو علانیہ ہدایت کرنا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ میں کوئی انوکھا رسول نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ کیا کیا جائے گا میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ میں تو بس پیروی کرتا ہوں اس وحی کی جو بھیجی جاتی ہے میری طرف اور میرا کام تو خبردار کردینا ہے کھول کر (حق اور حقیقت کو)

Translated by

Noor ul Amin

اے بنی!آپ کہہ دیجئے میں نرالارسول نہیں ہوں اور میں یہ نہیں جانتاکہ ( دنیا میں ) مجھ سے کیا سلوک کیا جائے گا اور تم سے کیا ؟میں تواسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے اور میں محض ایک واضح ڈرانے والاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ میں کوئی انوکھا رسول نہیں ( ف۲۲ ) اور میں نہیں جانتا میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا ( ف۲۳ ) میں تو اسی کا تابع ہوں جو مجھے وحی ہوتی ہے ( ف۲٤ ) اور میں نہیں مگر صاف ڈر سنانے والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں کہ میں ( انسانوں کی طرف ) کوئی پہلا رسول نہیں آیا ( کہ مجھ سے قبل رسالت کی کوئی مثال ہی نہ ہو ) اور میں اَزخود ( یعنی محض اپنی عقل و درایت سے ) نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا اور نہ وہ جو تمہارے ساتھ کیا جائے گا ، ( میرا علم تو یہ ہے کہ ) میں صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف بھیجی جاتی ہے ( وہی مجھے ہر شے کا علم عطا کرتی ہے ) اور میں تو صرف ( اس علم بالوحی کی بنا پر ) واضح ڈر سنانے والا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہہ دیجئے کہ رسولوں ( ع ) میں سے میں کوئی انوکھا نہیں ہوں اور میں ( از خود ) نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیاجائے گا؟ اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا اور میں تو صرف اس کی پیروی کرتا ہوں جس کی مجھے وحی کی جاتی ہے اور میں نہیں ہوں مگر کھلا ہوا ڈرانے والا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "I am no bringer of new-fangled doctrine among the messengers, nor do I know what will be done with me or with you. I follow but that which is revealed to me by inspiration; I am but a Warner open and clear."

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "I am not the first Messenger. I do not know what will be done to me or to you. I follow only what has been revealed to me and my duty is only to give clear warning".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "I am not a new thing among the Messengers, nor do I know what will be done with me or you. I only follow that which is revealed to me, and I am but a plain warner."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: I am not the first of the apostles, and I do not know what will be done with me or with you: I do not follow anything but that which is revealed to me, and I am nothing but a plain warner.

Translated by

William Pickthall

Say: I am no new thing among the messengers (of Allah), nor know I what will be done with me or with you. I do but follow that which is inspired in me, and I am but a plain warner.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मैं कोई पहला रसूल तो नहीं हूँ। और मैं नहीं जानता कि मेरे साथ क्या किया जाएगा और न यह कि तुम्हारे साथ क्या किया जाएगा। मैं तो बस उसी का अनुगामी हूँ, जिस की प्रकाशना मेरी ओर की जाती है और मैं तो केवल एक स्पष्ट सावधान करने वाला हूँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجئے کوئی میں انوکھا رسول تو ہوں نہیں اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائیگا اور نہ ( یہ معلوم کہ) تمہارے ساتھ (کیا کیا جائیگا) میں تو صرف صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے فرما دیں میں کوئی انوکھا رسول نہیں ہوں۔ میں نہیں جانتا کہ کل میرے ساتھ کیا ہوگا اور تمہارے ساتھ کیا ہونا ہے۔ میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پاس بھیجی جاتی ہے اور میں نہیں ہوں مگر واضح طور پر خبردار کردینے والا ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو ، میں کوئی نرالا رسول تو نہیں ہوں ، میں نہیں جانتا کہ کل تمہارے ساتھ کیا ہونا ہے اور میرے ساتھ کیا ، میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پاس بھیجی جاتی ہے اور میں ایک صاف صاف خبردار کردینے والے کے سوا اور کچھ نہیں ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ میں رسولوں میں سے کوئی انوکھا نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا، میں صرف اس کا اتباع کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے اور میں صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ میں کچھ نیا رسول نہیں آیا  اور مجھ کو معلوم نہیں کیا ہونا ہے مجھ سے اور تم سے میں اسی پر چلتا ہوں جو حکم آتا ہے مجھ کو اور میرا کام تو یہی ہے ڈر سنا دینا کھول کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میں کوئی نیا رسول نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا ہوتا ہے اور نہ یہ جانتا ہوں کہ تمہارے ساتھ کیا ہونا ہے میں تو صرف اسی چیز کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پاس وحی کے ذریعے سے آتی ہے اور میں تو صرف ایک صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔