Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 11

سورة محمد

ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ مَوۡلَی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ اَنَّ الۡکٰفِرِیۡنَ لَا مَوۡلٰی لَہُمۡ ﴿۱۱﴾٪  5

That is because Allah is the protector of those who have believed and because the disbelievers have no protector.

وہ اس لئے کہ ایمان والوں کا کارساز خود اللہ تعالٰی ہے اور اس لئے کہ کافروں کا کوئی کارساز نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
بوجہ اس کے کہ
اللّٰہَ
اللہ
مَوۡلَی
مددگار ہے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَاَنَّ
اور بےشک
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافر
لَامَوۡلٰی
نہیں کوئی مددگار
لَہُمۡ
ان کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
اس وجہ سے کہ یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
مَوۡلَی
مددگار ہے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کا
اٰمَنُوۡا
جو ایمان لائے
وَاَنَّ
اور بےشک
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کا
لَامَوۡلٰی
نہیں کوئی مددگار
لَہُمۡ
ان کے لیے
Translated by

Juna Garhi

That is because Allah is the protector of those who have believed and because the disbelievers have no protector.

وہ اس لئے کہ ایمان والوں کا کارساز خود اللہ تعالٰی ہے اور اس لئے کہ کافروں کا کوئی کارساز نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس لئے کہ ایمان لانے والوں کا تو اللہ حامی ہے اور کافروں کا کوئی بھی حامی نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس وجہ سے ہے کہ اﷲ تعالیٰ یقیناًاُن لوگوں کا مددگارہے جوایمان لائے اور کافروں کایقیناًا ن کے لیے کوئی مددگارنہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is because Allah is the supporter of those who believe. As for the disbelievers, there is no supporter for them.

یہ اس لئے کہ اللہ رفیق ہے ان کا جو یقین لائے اور یہ کہ جو منکر ہیں ان کا رفیق نہیں کوئی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے کہ اللہ مولیٰ (پشت پناہ ) ہے اہل ایمان کا اور یہ کہ کافروں کا کوئی مولیٰ ہے ہی نہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That is because Allah is the Protector of the believers whereas the unbelievers have none to protect them.

یہ اس لیے کہ ایمان لانے والوں کا حامی و ناصر اللہ ہے اور کافروں کا حامی و ناصر کوئی نہیں 16

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اس لیے کہ اللہ ان لوگوں کا رکھوالا ہے جو ایمان لائیں اور کافروں کا کوئی رکھوالا نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمان والوں کا اللہ حامی ہے اور کافروں کا کوئی حامی نہیں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے کہ ایمان والوں کا کارساز اللہ ہے اور یہ کہ کافروں کا کوئی کار ساز نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سبب یہ ہے کہ اللہ تو اہل ایمان کا حمایتی و مددگار ہے اور کافروں کا کوئی ساتھ دینے والا نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لئے کہ جو مومن ہیں ان کا خدا کارساز ہے اور کافروں کا کوئی کارساز نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is because Allah is the patron of those who believe, and because the infidels! no patron is theirs.

یہ اسی سبب سے کہ اللہ ایمان والوں کا کارساز ہے اور کافروں کا کوئی کار ساز نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے کہ اللہ اہلِ ایمان کا کارساز ہے اور کافروں کا کارساز کوئی بھی نہیں!

Translated by

Mufti Naeem

یہ اس سبب سے کہ اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والوں کے مددگار ہیں اور بلاشبہ کفار کے لیے کوئی مددگار نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے کہ مومن کا کارساز اللہ ہے اور کافروں کا کوئی کار ساز نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اس لئے کہ اللہ حامی ہے ان لوگوں کا جو ایمان لائے اور جو کافر ہیں ان کا کوئی بھی حامی نہیں

Translated by

Noor ul Amin

یہ اسلئے کہ ایمان لانے والوں کا اللہ حامی ہے اور کافروں کاکوئی بھی حامی نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ( ف۲۵ ) اس لیے کہ مسلمانوں کا مولیٰ اللہ ہے اور کافروں کا کوئی مولیٰ نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اس وجہ سے ہے کہ اﷲ ان لوگوں کا ولی و مددگار ہے جو ایمان لائے ہیں اور بیشک کافروں کے لئے کوئی ولی و مددگار نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ اس لئے ہے کہ اللہ اہلِ ایمان کا سرپرست ہے اور جو کافر ہیں ان کا کوئی سرپرست اور کارساز نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That is because Allah is the Protector of those who believe, but those who reject Allah have no protector.

Translated by

Muhammad Sarwar

God is the guardian of the believers, but the disbelievers have no guardian.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is because Allah is the Protector of those who believe, whereas the disbelievers have no protector.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is because Allah is the Protector of those who believe, and because the unbelievers shall have no protector for them.

Translated by

William Pickthall

That is because Allah is patron of those who believe, and because the disbelievers have no patron.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इसलिए कि जो लोग ईमान लाए उन का संरक्षक अल्लाह है और यह कि इनकार करने वालों को कोई संरक्षक नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ اس سبب سے ہے کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کا کارساز ہے اور کافروں کا کوئی کارساز نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اس لیے کیا کیونکہ اللہ ایمان لانے والوں کا مددگار ہے اور کافروں کا کوئی مددگار نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اس لیے کہ ایمان لانے والوں کا حامی و ناصر اللہ ہے اور کافروں کا حامی و ناصر کوئی نہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے کہ اللہ ایمان والوں کا مولیٰ ہے اور بیشک کافروں کے لیے کوئی بھی مولیٰ نہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس لیے کہ اللہ رفیق ہے ان کا جو یقین لائے اور یہ کہ جو منکر ہیں ان کا رفیق نہیں کوئی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس سلوک کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کا رفیق ہے اور کافروں کا کوئی رفیق نہیں ہے۔