Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 12

سورة محمد

اِنَّ اللّٰہَ یُدۡخِلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ؕ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یَتَمَتَّعُوۡنَ وَ یَاۡکُلُوۡنَ کَمَا تَاۡکُلُ الۡاَنۡعَامُ وَ النَّارُ مَثۡوًی لَّہُمۡ ﴿۱۲﴾

Indeed, Allah will admit those who have believed and done righteous deeds to gardens beneath which rivers flow, but those who disbelieve enjoy themselves and eat as grazing livestock eat, and the Fire will be a residence for them.

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے انہیں اللہ تعالٰی یقیناً ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور جو لوگ کافر ہوئے وہ ( دنیا ہی کا ) فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مثل چوپایوں کے کھا رہے ہیں ان کا ( اصل ) ٹھکانا جہنم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یُدۡخِلُ
وہ داخل کرے گا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
جَنّٰتٍ
باغات ہیں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
یَتَمَتَّعُوۡنَ
وہ فائدہ اٹھاتے ہیں
وَیَاۡکُلُوۡنَ
اور وہ کھاتے ہیں
کَمَا
جیسا کہ
تَاۡکُلُ
کھاتے ہیں
الۡاَنۡعَامُ
جانور
وَالنَّارُ
اور آگ
مَثۡوًی
ٹھکانہ ہے
لَّہُمۡ
ان کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُدۡخِلُ
داخل کرے گا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
اٰمَنُوۡا
جوایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
جَنّٰتٍ
جنتوں میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہوں گی
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچےسے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
یَتَمَتَّعُوۡنَ
وہ فائدہ اٹھاتے ہیں
وَیَاۡکُلُوۡنَ
اور وہ کھاتے ہیں
کَمَا تَاۡکُلُ
جیسے کھاتےہیں
الۡاَنۡعَامُ
جانور
وَالنَّارُ
اور آگ ہی
مَثۡوًی
ٹھکانہ ہے
لَّہُمۡ
ان کے لیے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah will admit those who have believed and done righteous deeds to gardens beneath which rivers flow, but those who disbelieve enjoy themselves and eat as grazing livestock eat, and the Fire will be a residence for them.

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے انہیں اللہ تعالٰی یقیناً ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور جو لوگ کافر ہوئے وہ ( دنیا ہی کا ) فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مثل چوپایوں کے کھا رہے ہیں ان کا ( اصل ) ٹھکانا جہنم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے اللہ یقینا انہیں ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہ رہی ہیں اور جو کافر ہیں وہ چند روز فائدہ اٹھا لیں، وہ اس طرح کھاتے ہیں جیسے چوپائے کھاتے ہیں اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جولوگ ایمان لائے اورجنہوں نے نیک عمل کیے انہیں اللہ تعالیٰ یقیناًایسی جنتوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی اورجن لوگوں نے کفر کیاوہ مزے لوٹ رہے ہیں اورکھاتے ہیں جیسے جانورکھاتے ہیں اورآگ ہی اُن کے لیے ٹھکانہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, Allah will admit those who believe and do good deeds to the gardens beneath which rivers flow. And those who disbelieve enjoy (the worldly life), and eat as cattle eat, and the Fire is the final abode for them.

مقرر اللہ داخل کرے گا ان کو جو یقین لائے اور کئے بھلے کام باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں اور جو لوگ منکر ہیں برت رہے ہیں اور کھاتے ہیں جیسے کہ کھائیں چوپائے اور آگ ہے گھر ان کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ان باغات میں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی۔ اور جو کافر ہیں وہ (دنیا میں) عیش کر رہے ہیں اور ایسے کھا رہے ہیں جیسے حیوانات کھاتے ہیں اور ان کا ٹھکانہ آگ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah shall admit those who believe and do righteous works to the Gardens beneath which rivers flow. As for the unbelievers, they enjoy the pleasures of this transient life and eat as cattle eat. The Fire shall be their resort.

ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو اللہ ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، اور کفر کرنے والے بس دنیا کی چند روزہ زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں ، جانوروں کی طرح کھا پی رہے ہیں 17 ۔ اور ان کا آخری ٹھکانا جہنم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین رکھو کہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، اللہ ان کو ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ اور جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ ( یہاں تو ) مزے اڑا رہے ہیں ، اور اسی طرح کھا رہے ہیں جیسے چوپائے کھاتے ہیں ، اور جہنم ان کا آخری ٹھکانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کو اللہ ایسے باغوں میں لے جائے گا جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں اور جو کافر ہیں وہ (دنیا میں) مزے اڑاتے ہیں اور جیسے جانور کھاتے ہیں اس طرح (کھانا) کھاتے ہیں 1 اور ان کا آخری ٹھکانا دوزخ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ، ایسے باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے تابع نہریں بہتی ہوں گی۔ اور جو لوگ کافر ہیں وہ (دنیا کے) فائدے اٹھاتے ہیں اور وہ اس رطح کھاتے ہیں جیسے حیوان کھاتے ہیں اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے عمل صالح کئے ان کو ایسی جنتوں میں داخل کیا جائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا وہ س (دنیا میں خوب) عیش و آرام سے کھار ہے ہیں جس طرح جانور کھاتے ہیں لیکن ان کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو خدا بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل فرمائے گا۔ اور جو کافر ہیں وہ فائدے اٹھاتے ہیں اور (اس طرح) کھاتے ہیں جیسے حیوان کھاتے ہیں۔ اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah shall cause those who believe and work righteous works to enter Gardens whereunder rivers flow. And those who disbelieve enjoy themselves and eat even as the cattle eat, and the Fire shall be the abode for them.

بیشک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے ندیاں پڑی بہ رہی ہوں گی اور جو کافر ہیں وہ عیش کررہے ہیں اور کھا (پی) رہے ہیں جس طرح چوپائے کھاتے (پیتے) ہیں آگ ہی ان کا ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے عمل صالح کیے ، ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی اور جن لوگوں نے کفر کیا ، وہ اسی طرح بہرہ مند ہورہے اور کھا رہے ہیں ، جس طرح چوپائے کھاتے ہیں اور دوزخ ان کا ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ایسی جنتوں میں داخل فرمائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، اور جنہوں نے کفر کیا وہ ( دنیا کی زندگی سے ) خوب نفع اُٹھارہے ہیں اور اس طرح کھاتے ہیں جیسے چوپائے کھاتے ہیں اور ( آخر کار ) جہنم ان کا ٹھکانا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو اللہ بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ اور جو کافر ہیں وہ فائدے اٹھاتے ہیں اور اس طرح کھاتے ہیں جیسے حیوان کھاتے ہیں اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ داخل فرمائے گا (اپنے کرم سے) ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی عظیم الشان نہریں اور جو لوگ اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (و باطل) پر وہ عیش کر رہے ہیں (اس دنیا میں) اور کھاتے ہیں جیسے چوپائے کھاتے ہیں مگر (واضح رہے کہ) ان کا آخری ٹھکانہ (دوزخ کی دہکتی بھڑکتی) وہ ہولناک آگ ہے

Translated by

Noor ul Amin

جولوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے اللہ یقیناانہیں ایسے باغوں میں داخل کرے گاجن میں نہریں بہہ رہی ہیں اورجو لوگ کافرہوئے وہ ( دنیاہی میں ) فائدہ اٹھارہے ہیں ، اور جانوروں کی طرح کھاتے ہیں اور ان کاٹھکانہ جہنم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ داخل فرمائے گا انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے باغوں میں جن کے نیچے نہریں رواں ، اور کافر برتتے ہیں اور کھاتے ہیں ( ف۲٦ ) جیسے چوپائے کھائیں ( ف۲۷ ) اور آگ میں ان کا ٹھکانا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے بہشتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ، اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ( دنیوی ) فائدے اٹھا رہے ہیں اور ( اس طرح ) کھا رہے ہیں جیسے چوپائے ( جانور ) کھاتے ہیں سو دوزخ ہی ان کا ٹھکانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بےشک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ ( دنیا میں ) بہرہ مند ہو رہے ہیں ( عیش کر رہے ہیں ) اور اس طرح کھا رہے ہیں جس طرح چوپائے کھاتے ہیں اور ( ان کا آخری ) ٹھکانہ دوزخ ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily Allah will admit those who believe and do righteous deeds, to Gardens beneath which rivers flow; while those who reject Allah will enjoy (this world) and eat as cattle eat; and the Fire will be their abode.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will admit the righteously striving believers into the gardens wherein streams flow. However, the disbelievers who enjoyed themselves and ate like cattle will have for their dwelling hell fire.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Certainly Allah will admit those who believe and do righteous good deeds, into Gardens under which rivers flow (Paradise); while those who disbelieve enjoy their life and eat as cattle eat; but the Fire will be their abode.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah will make those who believe and do good enter gardens beneath which rivers flow; and those who disbelieve enjoy themselves and eat as the beasts eat, and the fire is their abode.

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah will cause those who believe and do good works to enter Gardens underneath which rivers flow; while those who disbelieve take their comfort in this life and eat even as the cattle eat, and the Fire is their habitation.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही अल्लाह उन लोगों को जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए ऐसे बागों में दाख़िल करेगा जिन के नीचे नहरें बह रही होंगी। रहे वे लोग जिन्होंने इनकार किया, वे कुछ दिनों का सुख भोग रहे हैं और खा रहे हैं, जिस तरह चौपाए खाते हैं। और आग उन का ठिकाना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو کہ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی اور جو لوگ کافر ہیں وہ عیش کررہے ہیں اور اس طرح کھاتے ہیں جس طرح چوپائے کھاتے ہیں اور جہنم ان لوگوں کا ٹھکانا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ” اللہ “ ایسی 3 میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں، اور کافر دنیا کے فائدے اٹھاتے ہیں، جانوروں کی طرح کھاپی رہے ہیں۔ ان کا ٹھکانا 3 ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو اللہ ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، اور کفر کرنے والے بس دنیا کی چند روزہ زندگی کے مزے رہے ہیں ، جانوروں کی طرح کھا پی رہے ہیں اور ان کا آخری ٹھکانا جہنم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے اللہ انہیں ایسے باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور جو لوگ کافر ہیں وہ عیش کر رہے ہیں اور اس طرح کھاتے ہیں جس طرح چوپائے کھاتے ہیں اور جہنم ان کا ٹھکانہ ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مقرر اللہ داخل کرے گا ان کو جو یقین لائے اور کیے بھلے کام باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں اور جو لوگ منکر ہیں برت رہے ہیں اور کھاتے ہیں جیسے کہ کھائیں چوپائے اور آگ ہے گھر ان کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور وہ لوگ جو منکر ہیں وہ عیش کررہے ہیں اور اس طرح کھاتے ہیں جیسے چوپائے کھایا کرتے ہیں اور ان کافروں کا ٹھکانا آگ ہے۔