Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 13

سورة محمد

وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ ہِیَ اَشَدُّ قُوَّۃً مِّنۡ قَرۡیَتِکَ الَّتِیۡۤ اَخۡرَجَتۡکَ ۚ اَہۡلَکۡنٰہُمۡ فَلَا نَاصِرَ لَہُمۡ ﴿۱۳﴾

And how many a city was stronger than your city [Makkah] which drove you out? We destroyed them; and there was no helper for them.

ہم نے کتنی بستیوں کو جو طاقت میں تیری اس بستی سے زیادہ تھیں جس سے تجھے نکالا گیا ہم نے انہیں ہلاک کر دیا ہے جن کا مددگار کوئی نہ اٹھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَاَیِّنۡ
اور کتنی ہی
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
بستیاں
ہِیَ
وہ
اَشَدُّ
زیادہ شدید تھیں
قُوَّۃً
قوت میں
مِّنۡ قَرۡیَتِکَ
آپ کی بستی سے
الَّتِیۡۤ
وہ جس نے
اَخۡرَجَتۡکَ
نکال دیا آپ کو
اَہۡلَکۡنٰہُمۡ
ہلاک کیا ہم نے انہیں
فَلَا
پس نہ تھا
نَاصِرَ
کوئی مدد کرنے والا
لَہُمۡ
ان کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَاَیِّنۡ
اور کتنی ہی
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
بستیوں سے
ہِیَ
وہ
اَشَدُّ
زیادہ تھیں
قُوَّۃً
قوت میں
مِّنۡ قَرۡیَتِکَ
تمہاری بستی سے
الَّتِیۡۤ
جس نے
اَخۡرَجَتۡکَ
تمہیں نکال دیا ہے
اَہۡلَکۡنٰہُمۡ
ہلاک کیا ہم نے ان کو
فَلَا
پھر نہ تھا
نَاصِرَ لَہُمۡ
کوئی مددگار ان کا
Translated by

Juna Garhi

And how many a city was stronger than your city [Makkah] which drove you out? We destroyed them; and there was no helper for them.

ہم نے کتنی بستیوں کو جو طاقت میں تیری اس بستی سے زیادہ تھیں جس سے تجھے نکالا گیا ہم نے انہیں ہلاک کر دیا ہے جن کا مددگار کوئی نہ اٹھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کتنی ہی بستیاں تھیں جو آپ کی اس بستی سے بڑھ کر طاقتور تھیں، جن (کے رہنے والوں) نے آپ کو نکال دیا ہے۔ ہم نے انہیں ہلاک کیا تو ان کا کوئی بھی مددگار نہ ہوا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کتنی ہی بستیاں جوتمہاری اس بستی سے قوت میں زیادہ تھیں جس نے تمہیں نکال دیاہے ہم نے اُن کوہلاک کردیاپھراُن کے لیے کوئی مددگارنہ تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And how many a town, stronger in might than your town that has expelled you, have We destroyed! Then, there was none to help them.

اور کتنی تھیں بستیاں جو زیادہ تھیں زور میں اس تیری بستی سے جس نے تجھ کو نکالا ہم نے ان کو غارت کردیا پھر کوئی نہیں ان کا مددگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کتنی ہی ایسی بستیاں تھیں جو کہیں زیادہ قوت کی حامل تھیں آپ کی اس بستی سے جس نے آپ کو نکالا ہے۔ انہیں ہم نے ہلاک کردیا پس ان کا کوئی مد دگارنہ ہوا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), how many are the cities that had greater power than your city that drove you out? We destroyed them and there was none to protect them.

اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، کتنی ہی بستیاں ایسی گزر چکی ہیں جو تمہاری اس بستی سے بہت زیادہ زور آور تھیں جس سے تمہیں نکال دیا ہے ۔ انہیں ہم نے اس طرح ہلاک کر دیا کہ کوئی ان کا بچانے والا نہ تھا18 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کتنی بستیاں ہیں جو طاقت میں تمہاری اس بستی سے زیادہ مضبوط تھیں جس نے ( اے پیغمبر ) تمہیں نکالا ہے ۔ ( ٧ ) ان سب کو ہم نے ہلاک کردیا ، اور ان کوئی مددگار نہ ہوا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کئی بستیاں اس بستی (یعنی مکہ) سے کہیں زبردست تھیں جن نے (اے پیغمبر) تج ھکو نکال کر باہر کیا ہم نے ان کو تباہ کردیا اور کسی نے ان کی مدد نہ کی 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بہت سی بستیاں آپ کی اس بستی سے جس کے رہنے والوں نے آپ کے بےگھر کردیا ہے ، طاقت میں بڑھی ہوئی تھیں۔ ہم نے ان کو ہلاک کردیا تو کوئی ان کا مددگار نہ تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کتنی ہی آبادیاں ایسی گذر چکی ہیں جیسی آپ کی بستی ہے جس سے آپ کو (کافروں نے ) نکالا ہے جو طاقت و قوت میں ان سے بڑھ کر تھیں لیکن جب ان کو ہلاک کیا گیا تو کوئی بھی ان کا مدد گار نہ بن سکا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بہت سی بستیاں تمہاری بستی سے جس (کے باشندوں نے تمہیں وہاں) سے نکال دیا زور وقوت میں کہیں بڑھ کر تھیں ہم نے ان کا ستیاناس کردیا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And many a city, mightier In strength than the city which drave thee forth, We destroyed them, and there was no helper of theirs.

اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں جو قوت میں آپ کی اس بستی سے بڑھی ہوئی تھیں جس کے رہنے والوں نے آپ کو (وہاں سے) نکالا ہم نے انہیں ہلاک کردیا اور کوئی ان کا مددگار نہ ہوا۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کتنی ہی بستیاں ہیں جو قوت میں تمہاری اس بستی سے کہیں بڑھ چڑھ کر تھیں جس نے تم کو نکالا ۔ ہم نے ان کو ہلاک کر چھوڑا ، پس کوئی ان کی مدد کرنے والا نہ بن سکا!

Translated by

Mufti Naeem

اور کتنی ہی بستیاں تھیں جو آپ ( ﷺ ) کی اس بستی سے ، جس ( کے رہنے والوں ) نے آپ کو نکالا ہے بہت زیادہ طاقت ور تھیں ، اللہ ( تعالیٰ ) نے ان ( لوگوں ) کو ہلاک کر ڈالا ، پس ان کے لیے کوئی مددگار نہ تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بہت سی بستیاں تمہاری بستی سے جس کے رہنے والوں نے تمہیں وہاں سے نکال دیا زور اور قوت میں تم سے کہیں بڑھ کر تھیں ہم نے ان کو تباہ و برباد کردیا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کتنی ہی بستیاں ایسی ہوئی ہیں جو قوت میں کہیں بڑھ کر سخت (اور زیادہ) تھیں آپ کی اس بستی سے جس (کے باشندوں) نے نکال دیا آپ کو اپنے یہاں سے ہم نے ان کو ہلاک کردیا (سو ایسی افتاد پڑنے پر) ان کے لئے کوئی بھی مددگار نہ تھا

Translated by

Noor ul Amin

اور کتنی ہی بستیاں تھیںجو آپ کی اس بستی سے بڑھ کر طاقتور تھیں ، جنہوں نے آپ کو نکال دیا ، ہم نے انہیں ہلاک کیا توان کاکوئی بھی مدد گار نہ ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کتنے ہی شہر کہ اس شہر سے ( ف۲۸ ) قوت میں زیادہ تھے جس نے تمہیں تمہارے شہر سے باہر کیا ، ہم نے انہیں ہلاک فرمایا تو ان کا کوئی مددگار نہیں ( ف۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیب! ) کتنی ہی بستیاں تھیں جن کے باشندے ( وسائل و اقتدار میں ) آپ کے اس شہر ( مکّہ کے باشندوں ) سے زیادہ طاقتور تھے جس ( کے مقتدر وڈیروں ) نے آپ کو ( بصورتِ ہجرت ) نکال دیا ہے ، ہم نے انہیں ( بھی ) ہلاک کر ڈالا پھر ان کا کوئی مددگار نہ ہوا ( جو انہیں بچا سکتا )

Translated by

Hussain Najfi

اور کتنی ہی ایسی بستیاں تھیں جو تمہاری اس بستی سے زیادہ طاقتور تھیں جس نے تمہیں نکالا ہے کہ ہم نے انہیں ہلاک کر دیا پس ان کا کوئی مددگار نہ تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And how many cities, with more power than thy city which has driven thee out, have We destroyed (for their sins)? and there was none to aid them.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), how many towns, much more powerful than the one from which you have been expelled, have We destroyed and left helpless?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And how many a town mightier than your town that has driven you out We have destroyed, with none to help them!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And how many a town which was far more powerful than the town of yours which has driven you out: We destroyed them so there was no helper for them.

Translated by

William Pickthall

And how many a township stronger than thy township (O Muhammad) which hath cast thee out, have We destroyed, and they had no helper!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कितनी ही बस्तियाँ थी जो शक्ति में तुम्हारी उस बस्ती से, जिस ने तुम्हें निकाल दिया, बढ़-चढ़कर थीं। हम ने उन्हे विनष्ट कर दिया! फिर कोई उन का सहायक न हुआ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بہت سی بستیاں ایسی تھیں جو قوت میں آپ کی اس بستی سے بڑھی ہوئی تھیں جس کے رہنے والوں نے آپ کو گھر سے بےگھر کردیا․ کہ ہم نے ان کو ہلاک کردیا سو ان کا کوئی مددگار نہ ہوا۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ! کتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جو آپ کی اس بستی سے زیادہ طاقتور تھیں جس سے آپ کو نکال دیا گیا ہے۔ ہم نے انہیں اس طرح ہلاک کیا کہ کوئی ان کو بچانے والا نہیں تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، کتنی ہی بستیاں ایسی گزر چکی ہیں جو تمہاری اس بستی سے بہت زیادہ زور آور تھیں جس نے تمہیں نکال دیا ہے۔ انہیں ہم نے اس طرح ہلاک کردیا کہ کوئی ان کا بچانے والا نہ تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بہت سی بستیاں تھیں جن کے رہنے والوں کو ہم نے ہلاک کردیا۔ یہ بستیاں آپ کی بستی سے زیادہ سخت تھیں جنہوں نے آپ کو نکال دیا، ان بستیوں کا کوئی مددگار نہ ہوا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کتنی تھیں بستیاں جو زیادہ تھیں زور میں اس تیری بستی سے جس نے تجھ کو نکالا ہم نے ان کو غارت کردیا پھر کوئی نہیں ان کا مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر کتنی ہی بستیاں جو آپ کی اس بستی سے جس کے باشندوں نے آپ کو جلاوطن کیا ہے قوت و طاقت میں بڑھی ہوئی تھیں ہم نے ان بستیوں کو ہلاک کرڈالا اور کوئی بھی ان کا مددگار نہ ہوا۔