Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 14

سورة محمد

اَفَمَنۡ کَانَ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّہٖ کَمَنۡ زُیِّنَ لَہٗ سُوۡٓءُ عَمَلِہٖ وَ اتَّبَعُوۡۤا اَہۡوَآءَہُمۡ ﴿۱۴﴾

So is he who is on clear evidence from his Lord like him to whom the evil of his work has been made attractive and they follow their [own] desires?

کیا پس وہ شخص جو اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل پر ہو اس شخص جیسا ہو سکتا ہے؟ جس کے لئے اس کا برا کام مزین کر دیا گیا ہو اور وہ اپنی نفسانی خواہشوں کا پیرو ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَمَنۡ
کیا بھلا جو
کَانَ
ہوا
عَلٰی بَیِّنَۃٍ
اوپر ایک واضح دلیل کے
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اپنے رب کی طرف سے
کَمَنۡ
مانند اس کے ہو سکتا ہے جو
زُیِّنَ
مزین کر دیئے گئے ہوں
لَہٗ
اس کے لیے
سُوۡٓءُ
برے
عَمَلِہٖ
عمل اس کے
وَ اتَّبَعُوۡۤا
اور انہوں نے پیروی کی
اَہۡوَآءَہُمۡ
اپنی خواہشات کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَمَنۡ
تو کیا جو شخص
کَانَ
ہو
عَلٰی بَیِّنَۃٍ
واضح دلیل پر
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اپنے رب کی طرف سے
کَمَنۡ
اس کی طرح ہے جو
زُیِّنَ
خوشنما بنا دیا گیا
لَہٗ
جس کے لیے
سُوۡٓءُ
برا
عَمَلِہٖ
عمل اس کا
وَ اتَّبَعُوۡۤا
اور جنہوں نے پیروی کی
اَہۡوَآءَہُمۡ
اپنی خواہشات کی
Translated by

Juna Garhi

So is he who is on clear evidence from his Lord like him to whom the evil of his work has been made attractive and they follow their [own] desires?

کیا پس وہ شخص جو اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل پر ہو اس شخص جیسا ہو سکتا ہے؟ جس کے لئے اس کا برا کام مزین کر دیا گیا ہو اور وہ اپنی نفسانی خواہشوں کا پیرو ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا جو شخص اپنے پروردگار کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہو اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جس کے برے عمل اسے خوشنما بنا کر دکھائے جارہے ہوں اور وہ اپنی خواہشات کی پیروی کر رہے ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیاجوشخص اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پرہواُس کی طرح ہے جس کے لیے اُس کابُراعمل خوش نمابنادیا گیا؟ اور جنہوں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, can one who holds on to a clear proof from his Lord be like those for whom their evil deeds are beautified, and who followed their desires?

بھلا ایک جو چلتا ہے واضح رستہ پر اپنے رب کے برابر ہے اس کے جس کو بھلا دکھایا اس کا برا کام اور چلتے ہیں اپنی خواہش پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہے وہ اس شخص جیسا ہوجائے گا جس کے لیے اس کے ُ برے اعمال مزین ّکر دیے گئے ہیں اور انہوں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then, can he, who is on a Clear Guidance from His Lord, be like him whose evil deeds have been embellished to him, and who pursued their lusts?

بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جو اپنے رب کی طرف سے ایک صاف و صریح ہدایت پر ہو ، وہ ان لوگوں کی طرح ہو جائے جن کے لیے ان کا برا عمل خوشنما بنا دیا گیا ہے اور وہ اپنی خواہشات کے پیرو بن گئے ہیں 19؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب بتاؤ کے جو لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے ایک روشن راستے پر ہوں ، کیا وہ ان جیسے ہوسکتے ہیں جن کی بدکاری ہی ان کے لیے خوشنما بنا دی گئی ہو ، اور وہ اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے چلتے ہوں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا جو لوگ اپنے مالک کی طرف سے ایک سند (رکھ کر اس پر چلتے ہیں مثلاً قرآن اور حدیث پر) وہ ان لوگوں کی طرح ہوں گے جن کے برے کام ان کو بھلے کر کے دکھائے گئے ہیں 3 اور وہ اپنے (دل کی) خواہشوں پر چلتے ہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا جو شخص اپنے پروردگار کے سیدھے راستے پر ہو وہ ان لوگوں کی طرح ہوسکتا ہے جن کی برائیاں ان کو بھلی معلوم ہوتی ہوں اور جو اپنے نفس کی خواہشوں پہ چلتے ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے پوچھئے کہ بھلا بتائو تو سہی جو شخص اپنے پروردگار کی طرف سے صاف اور کھلے راستے پر ہے وہ اس کے برابر کیسے ہوسکتا ہے جس کا برا عمل ( بھی اس کی نظروں میں ) خوبصورت بنادیا گیا ہو اور جو لوگ اپنی خواہشات پر چلتے ہوں ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا جو شخص اپنے پروردگار (کی مہربانی) سے کھلے رستے پر (چل رہا) ہو وہ ان کی طرح (ہوسکتا) ہے جن کے اعمال بد انہیں اچھے کرکے دکھائی جائیں اور جو اپنی خواہشوں کی پیروی کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is he then who standeth, on an evidence from his Lord like Unto him whose evil of work is made fair-seeming for him and those who follow their lusts?

تو کیا جو لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل پر ہیں وہ ان لوگوں کی طرح ہوجائیں گے جن کی بد عملی ان کی نگاہ میں خوش نما کردی گئی ہے اور وہ اپنی نفسانی خواہشوں پر چل رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ جو اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہیں ان لوگوں کی مانند ہوجائیں گے ، جن کی بدعملی ان کی نگاہوں میں کھبا دی گئی ہے اور انہوں نے اپنی خواہشوں کی پیروی کی ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل ( ہدایت ) پر ہو اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جس کے لیے اس کے برے اعمال کو خوش نما بنادیا گیا اور ان ( کافروں ) نے اپنی خواہشات کی پیروی کی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا جو شخص اپنے رب کی مہربانی سے کھلے رستے پر چل رہا ہو وہ ان کی طرح ہوسکتا ہے جن کے اعمال بد انہیں اچھے کر کے دکھائے جائیں اور جو اپنی خواہشوں کی پیروی کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی نشانی پر ہو ان لوگوں کی طرح ہوسکتا ہے جن کے لئے خوشنما بنادیا گیا ہو ان کے برے عمل کو اور (اس کے نتیجے میں) وہ (مست اور بےفکر ہو کر) چلے جا رہے ہوں اپنی خواہشات کے پیچھے

Translated by

Noor ul Amin

بھلاوہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے واضح راستے پر گامزن ہو ، اس جیساہوسکتا ہے جس کے برے اعمال اس کی نگاہوں میں خوبصورت بناکر دکھائے جا رہے ہوں اور وہ اپنی خواہشات کی پیروی کرر ہا ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا جو اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہو ( ف۳۰ ) اس ( ف۳۱ ) جیسا ہوگا جس کے برے عمل اسے بھلے دکھائے گئے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے چلے ( ف۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پر ( قائم ) ہو ان لوگوں کی مثل ہو سکتا ہے جن کے برے اعمال ان کے لئے آراستہ کر کے دکھائے گئے ہیں اور وہ اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے چل رہے ہوں

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ جو اپنے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل پر ہے اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جس کی بدعملی اس کی نگاہ میں خوشنما بنا دی گئی ہے اور وہ اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is then one who is on a clear (Path) from his Lord, no better than one to whom the evil of his conduct seems pleasing, and such as follow their own lusts?

Translated by

Muhammad Sarwar

Can the one who follows the authority of his Lord be considered equal to the one whose evil deeds are made to seem attractive to him and who follows his own desires?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Can then he, who stands on clear evidence from his Lord, be like those for whom their evil deeds are beautified for them, while they follow their own lusts

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! is he who has a clear argument from his Lord like him to whom the evil of his work is made fairseeming: and they follow their low desires.

Translated by

William Pickthall

Is he who relieth on a clear proof from his Lord like those for whom the evil that they do is beautified while they follow their own lusts?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो क्या जो व्यक्ति अपने रब की ओर से एक स्पष्ट प्रमाण पर हो वह उन लोगों जैसा हो सकता है, जिन्हें उन का बुरा कर्म ही सुहाना लगता हो और वे अपनी इच्छाओं के पीछे ही चलने लग गए हो?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو جو لوگ اپنے پروردگار کے واضح راستے پر ہوں کیا وہ ان شخصوں کی طرح ہوسکتے ہیں جنکی بدعملی انکو مستحسن معلوم ہوتی ہے اور جو اپنی نفسانی خواہشوں پر چلتے ہوں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا جو شخص اپنے رب کی طرف سے ایک واضح ہدایت پر ہو وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جس کے لیے اس کا برا عمل خوبصورت بنا دیا گیا ہے، اور وہ اپنی خواہشات کے پیچھے لگ چکے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جو اپنے رب کی طرف سے ایک صاف وصریح ہدایت پر ہو ، وہ ان لوگوں کی طرح ہوجائے جن کے لئے ان کا برا عمل خوشنما بنا دیا گیا ہے اور وہ اپنی خواہشات کے پیرو بن گئے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ اپنے پروردگار کے واضح راستہ پر ہوں کیا وہ ان شخصوں کی طرح ہوسکتے ہیں جن کی بد عملی ان کو اچھی چیز بتا گئی اور جو اپنی نفسانی خواہشوں پر چلتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا ایک جو چلتا ہے واضح راستہ پر اپنے رب کے برابر ہے اس کے جس کو بھلا دکھلایا اس کا برا کام اور چلتے ہیں اپنی خواہشوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی صاف راہ پر ہوگیا اس شخص کے برابر ہوسکتا ہے جس کے لئے اس کا برا عمل خوش منظر کردیا گیا ہو اور وہ لوگ اپنی نفسانی خواہشات پرچلتے ہوں