Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 15

سورة محمد

مَثَلُ الۡجَنَّۃِ الَّتِیۡ وُعِدَ الۡمُتَّقُوۡنَ ؕ فِیۡہَاۤ اَنۡہٰرٌ مِّنۡ مَّآءٍ غَیۡرِ اٰسِنٍ ۚ وَ اَنۡہٰرٌ مِّنۡ لَّبَنٍ لَّمۡ یَتَغَیَّرۡ طَعۡمُہٗ ۚ وَ اَنۡہٰرٌ مِّنۡ خَمۡرٍ لَّذَّۃٍ لِّلشّٰرِبِیۡنَ ۬ ۚ وَ اَنۡہٰرٌ مِّنۡ عَسَلٍ مُّصَفًّی ؕ وَ لَہُمۡ فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ الثَّمَرٰتِ وَ مَغۡفِرَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ ؕ کَمَنۡ ہُوَ خَالِدٌ فِی النَّارِ وَ سُقُوۡا مَآءً حَمِیۡمًا فَقَطَّعَ اَمۡعَآءَہُمۡ ﴿۱۵﴾

Is the description of Paradise, which the righteous are promised, wherein are rivers of water unaltered, rivers of milk the taste of which never changes, rivers of wine delicious to those who drink, and rivers of purified honey, in which they will have from all [kinds of] fruits and forgiveness from their Lord, like [that of] those who abide eternally in the Fire and are given to drink scalding water that will sever their intestines?

اس جنت کی صفت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے ، یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بد بو کرنے والا نہیں اور دودھ کی نہریں ہیں جن کا مزہ نہیں بدلا اور شراب کی نہریں ہیں جن میں پینے والوں کے لئے بڑی لذت ہے اور نہریں ہیں شہد کی جو بہت صاف ہیں اور ان کے لئے وہا ں ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے ، کیا یہ مثل اس کے ہیں جو ہمیشہ آگ میں رہنے والا ہے؟ اور جنہیں گرم کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَثَلُ
مثال
الۡجَنَّۃِ
اس جنت کی
الَّتِیۡ
وہ جو
وُعِدَ
وعدہ کیے گئے
الۡمُتَّقُوۡنَ
متقی لوگ
فِیۡہَاۤ
اس میں
اَنۡہٰرٌ
نہریں ہیں
مِّنۡ مَّآءٍ
پانی کی
غَیۡرِ
نہ
اٰسِنٍ
بدلنے والے
وَاَنۡہٰرٌ
اور نہریں ہیں
مِّنۡ لَّبَنٍ
دودھ کی
لَّمۡ
نہ
یَتَغَیَّرۡ
تبدیل ہو گا
طَعۡمُہٗ
مزہ جس کا
وَاَنۡہٰرٌ
اور نہریں ہیں
مِّنۡ خَمۡرٍ
شراب کی
لَّذَّۃٍ
باعث لذت ہیں
لِّلشّٰرِبِیۡنَ
پینے والوں کے لیے
وَاَنۡہٰرٌ
اور نہریں ہیں
مِّنۡ عَسَلٍ
شہد کی
مُّصَفًّی
خوب صاف کیا ہوا
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ کُلِّ
ہر قسم کے
الثَّمَرٰتِ
پھل
وَمَغۡفِرَۃٌ
اور بخشش
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
کَمَنۡ
مانند اس کے ہو سکتا ہے جو
ہُوَ
وہ
خَالِدٌ
ہمیشہ رہنے والا ہے
فِی النَّارِ
آگ میں
وَسُقُوۡا
اور وہ پلائے جائیں گے
مَآءً
پانی
حَمِیۡمًا
کھولتا ہوا
فَقَطَّعَ
تو وہ کاٹ دے گا
اَمۡعَآءَہُمۡ
آنتیں ان کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَثَلُ
مثال
الۡجَنَّۃِ
جنت کی
الَّتِیۡ
جس کا
وُعِدَ
وعدہ کیا گیا
الۡمُتَّقُوۡنَ
متقیوں سے
فِیۡہَاۤ
اس میں
اَنۡہٰرٌ
نہریں
مِّنۡ مَّآءٍ
پانی کی
غَیۡرِ اٰسِنٍ
جوبدلنےوالانہیں
وَاَنۡہٰرٌ
اورنہریں
مِّنۡ لَّبَنٍ
دودھ کی
لَّمۡ
نہیں
یَتَغَیَّرۡ
تبدیل ہوا
طَعۡمُہٗ
جس کا مزہ
وَاَنۡہٰرٌ
اورنہریں
مِّنۡ خَمۡرٍ
شراب کی
لَّذَّۃٍ
لذیذہے
لِّلشّٰرِبِیۡنَ
پینےوالوں کے لیے ہے
وَاَنۡہٰرٌ
اورنہریں
مِّنۡ عَسَلٍ
شہد کی
مُّصَفًّی
خوب صاف کیےہوئے
وَلَہُمۡ فِیۡہَا
اوران کےلیے
مِنۡ
اس میں
کُلِّ
ہرطرح کے
الثَّمَرٰتِ
پھل ہیں
وَمَغۡفِرَۃٌ
اوربخشش ہے
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
ان کے رب کی طرف سے
کَمَنۡ
اس شخص کی طرح ہیں
ہُوَ
وہ
خَالِدٌ
ہمیشہ رہنےوالا ہے
فِی النَّارِ
آگ میں
وَسُقُوۡا
اوران کوپلایاجائےگا
مَآءً
پانی
حَمِیۡمًا
گرم کھولتاہوا
فَقَطَّعَ
تووہ ٹکڑےٹکڑےکرکےرکھ دےگا
اَمۡعَآءَہُمۡ
ان کی آنتیں
Translated by

Juna Garhi

Is the description of Paradise, which the righteous are promised, wherein are rivers of water unaltered, rivers of milk the taste of which never changes, rivers of wine delicious to those who drink, and rivers of purified honey, in which they will have from all [kinds of] fruits and forgiveness from their Lord, like [that of] those who abide eternally in the Fire and are given to drink scalding water that will sever their intestines?

اس جنت کی صفت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے ، یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بد بو کرنے والا نہیں اور دودھ کی نہریں ہیں جن کا مزہ نہیں بدلا اور شراب کی نہریں ہیں جن میں پینے والوں کے لئے بڑی لذت ہے اور نہریں ہیں شہد کی جو بہت صاف ہیں اور ان کے لئے وہا ں ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے ، کیا یہ مثل اس کے ہیں جو ہمیشہ آگ میں رہنے والا ہے؟ اور جنہیں گرم کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس جنت کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو کبھی باسی نہ ہوگا اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ کبھی نہ بدلے گا اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے لذیذ ہوگی اور کچھ نہریں صاف شدہ شہد کی ہوں گی ۔ نیز ان کے لئے ہر طرح کے پھل ہوں گے اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہوگی۔ ایسا شخص کیا ان لوگوں کی طرح ہوسکتا ہے جو ہمیشہ آگ میں رہنے والے ہوں اور انہیں پینے کو کھولتا ہوا پانی دیا جائے جو ان کی آنتیں بھی کاٹ کر رکھ دے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جنت کی مثال جس کامتقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بدلنے والا نہیں اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ تبدیل نہیں ہوااور شراب کی نہریں ہیں جوپینے والوں کے لیے لذیذہیں اورخوب صاف کیے ہوئے شہدکی نہریں ہیں اوراُن کے لیے اس میں ہرطرح کے پھل ہیں اوراُن کے رب کی طرف سے بخشش ہے، کیاوہ اُس کی طرح ہیں جوآگ میں ہمیشہ رہنے والاہے؟اوراُن کوگرم کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گاتووہ اُن کی آنتیں ٹکڑے ٹکڑے کرکے رکھ دے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(Here is) a description of the Paradise that is promised for the God-fearing! In it there are rivers of water, never spoiling, and rivers of milk the taste of which would not go bad, and rivers of wine, delicious to the drinkers, and rivers of honey, fully purified. And for them there are all sorts of fruits, and forgiveness from their Lord. Are they like those who will live in Fire forever, and will be given boiling water to drink, and it will tear their bowels into pieces.

احوال اس بہشت کا جس کا وعدہ ہوا ہے ڈرنے والوں اس میں نہریں ہیں پانی کی جو بو نہیں کر گیا اور نہریں ہیں دودھ کی جس کا مزہ نہیں پھرا اور نہریں ہیں شراب کی جس میں مزہ ہے پینے والوں کے واسطے اور نہریں ہیں شہد کی جھاگ اتارا ہوا اور ان کے لئے وہاں سب طرح کے میوے ہیں اور معافی ہے ان کے رب سے یہ برابر ہے اسکے جو سدا رہے آگ میں اور پلایا جائے ان کو کھولتا پانی تو کاٹ نکالے ان کی آنتیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

مثال اس جنت کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے متقین سے۔ اس میں نہریں ہیں پانی کی جس میں کوئی ُ بو نہیں۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوتا۔ اور ایسی شراب کی نہریں ہیں جو سراپالذت ہے پینے والوں کے لیے۔ اور نہریں ہیں صاف شفاف شہد کی۔ اور (مزید برآں) ان کے لیے ہوں گے اس میں ہر قسم کے پھل اور مغفرت ہوگی ان کے رب کی طرف سے } اُن جیسے ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ آگ میں رہنے والے ہیں اور انہیں پلایا جائے گا کھولتا ہوا پانی جو ان کی انتڑیوں کو کاٹ کر رکھ دے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Here is the parable of Paradise which the God-fearing have been promised: in it shall be rivers of incorruptible water, rivers of milk unchanging in taste, and rivers of wine, a delight to those that drink; and rivers of pure honey. In it they will have every kind of fruit as well as forgiveness from their Lord. Can such be like those who will abide in the Fire and will be given a boiling water to drink that will tear their bowels apart?

پرہیز گاروں کے لیے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان تو یہ ہے کہ اس میں نہریں بہہ رہی ہوں گی نتھرے ہوئے پانی کی 20 ، نہریں بہہ رہی ہوں گی ایسے دودھ کی جس کے مزے میں ذرا فرق نہ آیا ہو گا21 ، بہترین بہہ رہی ہوں گی ایسی شراب کی جو پینے والوں کے لیے لذیذ ہوگی22 ، نہریں بہہ رہی ہوں گی صاف شفاف شہد کی23 ۔ اس میں ان کے لیے ہر طرح کے پھل ہوں گے اور ان کے رب کی طرف سے بخشش24 ۔ ( کیا وہ شخص جس کے حصہ میں یہ جنت آنے والی ہے ) ان لوگوں کی طرح ہو سکتا ہے جو جہنم میں ہمیشہ رہیں گے اور جنہیں ایسا گرم پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتیں تک کاٹ دے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

متقی لوگوں سے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے ، اس کا حال یہ ہے کہ اس میں ایسے پانی کی نہریں ہیں جو خراب ہونے والا نہیں ، ایسے دودھ کی نہریں ہیں جس کا ذائقہ نہیں بدلے گا ، ایسی شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لیے سراپا لذت ہوگی ، اور ایسے شہد کی نہریں ہیں جو نتھرا ہوا ہوگا ، اور ان جنتیوں کے لیے وہاں ہر قسم کے پھل ہوں گے ، اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ! کیا یہ لوگ ان جیسے ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے ، اور انہیں گرم پانی پلایا جائے گا ، چنانچہ وہ ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردے گا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس بہشت کا پرہیز گاروں سے وعدہ ہے اس کا تو حال یہ ہے کہ اس میں بن بو (صاف) پانی کی نہریں 5 بہہ رہی ہیں اور دودھ کی بھی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلا 6 اور شراب کی بھی نہریں ہیں جو پینے والوں کو اچھا مزہ دیں گی 7 اور صاف شفاف شہد کی بھی نہریں ہیں 8 اور ان کے سوا ہر طرح کے میوے ان کے لئے وہاں موجود ہیں اور سب سے بڑھ کر ان کے مالک کی طرف سے گناہوں کی بخشش یہ الگ ہوگی کیا ایسے بہشت کے رہنے والے ان دوزخیوں کی طرح ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ آگ میں پڑے جلتے رہیں گے اور جھلستا بھلستا پانی ان کو پلایا جائیگا جو ان کی آنتیں کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس جنت کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے ، اسکی کیفیت یہ ہے کہ اس میں بہت سی نہریں تو ایسے پانی کی ہوں گی جو خراب نہیں ہوگا اور بہت سی نہریں ایسے دودھ کی ہوں گی جس کا ذائقہ تبدیل نہ ہوگا اور بہت سی نہریں ایسی شراب کی ہوں گی جو پینے والوں کے لئے بہت لذیذ ہوگی اور بہت سی نہریں بالکل صاف شہد کی ہوں گی اور ان کے لئے وہاں ہر قسم کے پھل ہوں گے اور ان کے پروردگار کی طرف سے بخشش ہوگی۔ کیا یہ ان جیسے ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور کھولتا ہوا پانی ان کو پلایا جائے گا تو وہ ان کی انتڑیوں کے ٹکڑے کردے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ جنت جس کا اہل تقویٰ سے وعدہ کای گیا ہے وہ ایسی ہوگی اس میں نہریں بہتی ہوں گی جن کا مزہ تبدیل نہ ہوگا۔ دودھ کی ایسی نہریں ہوں گی جو پینے والوں کے لئے بہت مزیدار ہوں گی ۔ شہد کی ایسی نہریں بہتی ہوں گی جو نہایت صاف اور شفاف ہوں گی ۔ ان کے علاوہ ان سب اہل جنت کے لئے ہر قسم کے پھل ہوں گے اور سب سے بڑھ کر تو یہ ہے کہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت کا سامان ہوگا۔ کیا ایسے اہل جنت کے برابر وہ ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ جہنم کی آگ میں جلیں گے اور ان کو ایسا کھولتا ہوا پانی دیا جائے گا جو ان کی آنتوں کے ٹکڑے اڑا کر رکھ دے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بو نہیں کرے گا۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلے گا۔ اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہے۔ اور شہد مصفا کی نہریں ہیں (جو حلاوت ہی حلاوت ہے) اور (وہاں) ان کے لئے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے۔ (کیا یہ پرہیزگار) ان کی طرح (ہوسکتے) ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور جن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

A likeness of the Garden which hath been promised to the God-fearing: therein are rivers of water incorruptible, and rivers of milk whereof the flavour changeth not, and rivers of wine: a joy Unto the drinkers; and rivers of honey clarified. theirs therein shall be every kind of fruit, and forgiveness from their Lord. ShAll Persons enjoying such bliss be like Unto those who are abiders in the Fire and are given to drink boiling water so that it mangleth their entrails?

جس جنت کا متقیوں سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کی کیفیت یہ ہے کہ اس میں نہریں متغیر نہ ہونے والے پانی کی ہوں گی اور نہریں ذائقہ نہ بدلنے والے دودھ کی ہوں گی اور نہریں پینے والوں کے لئے خوش ذائقہ شراب کی ہوں گی اور نہریں شہد صاف کی ہوں گی اور وہاں ان کے لئے ہر قسم کے پھل ہوں گے اور ان کے پروردگار کی طرف سے بخشش ہوگی ۔ (تو کیا ایسے لوگ) ان لوگوں جیسے ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور کھولتا ہوا پانی نہیں پہنے کو دی جائے گا وہ ان کی انتڑیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرڈالے گا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس جنت کی مثال جس کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے ، یہ ہے کہ اس میں نہریں ہوں گی پانی کی جس میں ذرا بھی تغیر نہ ہوا ہوگا ، اور نہریں ہوں گی دودھ کی جس کا ذائقہ تبدیل نہ ہوا ہوگا اور نہریں ہوں گی شراب کی جو پینے والوں کیلئے یکسر لذت ہوں گی اور نہریں ہوں گی صاف شفاف شہد کی اور اس میں ان کیلئے ہر قسم کے پھل بھی ہوں گے اور ان کے رب کی طرف سے مغفرت بھی ۔ ( کیا یہ لوگ جن کو یہ نعمتیں حاصل ہوں ) ان لوگوں کی مانند ہوں گے جو ہمیشہ دوزخ میں رہنے والے ہیں اور جن کو اس میں گرم پانی پلایا جائے گا ، پس وہ ان کی آنتوں کو ٹکڑے کرکے رکھ دے گا؟

Translated by

Mufti Naeem

جس جنت کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کی صفت ( یہ ہے کہ ) اس میں ایسے پانی کی نہریں ہیں جس کا بو اور مزا کبھی خراب نہ ہوگا ، اور ایسے دودھ کی نہریں ہیں جس کا ذائقہ کبھی تبدیل نہ ہوگا ، اور ایسی شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لیے لذت ( ہی لذت ) ہے اور صاف ستھرے شہد کی نہریں ہیں ، اور اس ( جنت ) میں ان ( جنتیوں ) کے لیے ہر قسم کے پھل ( میوے ) ہوں گے اور ان کے رب کی طرف سے بخشش ( ہوگی ) ( کیا یہ اہلِ جنت ) اس شخص کی ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ جہنم میں رہے گا اور ان ( جہنمیوں ) کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتیں کاٹ ڈالے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جنت، جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بو نہیں کرے گا اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلے گا اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لیے سراسرلذت ہیں اور خالص شہد کی نہریں ہیں (جو خوب میٹھی ہیں) اور وہاں ان کے لیے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے۔ کیا یہ پرہیزگار ان کی طرح ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور جن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

شان اس جنت کی جس کا وعدہ پرہیزگار لوگوں سے کیا گیا ہے یہ ہے کہ اس میں نہریں ہوں گی ایسے پانی کی جو کبھی خراب نہ ہو اور نہریں ہوں گی ایسے دودھ کی جس کا مزہ کبھی تبدیل نہ ہو اور نہریں ہوں گی ایسی شراب کی جو سراسر لذت ہوگی پینے والوں کے لئے اور نہریں ہوں گی ایسے شہد کی جس کو صاف کردیا گیا ہوگا (ہر طرح کی آلائش سے) اور ان کے لئے وہاں ہر طرح کے پھل ہوں گے اور ان کے رب کی طرف سے عظیم الشان بخشش بھی کیا ایسے لوگ ان جیسے ہوسکتے ہیں جن کو ہمیشہ رہنا ہوگا (دوزخ کی دہکتی بھڑکتی) اس ہولناک آگ میں اور ان کو پلایا جائے گا ایسا کھولتا ہوا پانی جو کاٹ کاٹ کر رکھ دے گا ان کی انتڑیوں کو ؟

Translated by

Noor ul Amin

جس جنت کا اللہ سے ڈرنے والوں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان یہ ہے کہ اس میں کبھی خراب نہ ہونے والے پانی کی نہریں جاری ہیں اور دودھ کی نہریں ہیں جس کامزہ نہ بدلے گا اور شراب کی نہریں ہیںجو پینے والوں کے لیے لذیذہوں گی اور خالص شہدکی نہریں ہیں اور ان کے لئے اس میں ہرطرح کے پھل ہوں گے اور انہیں اپنے رب کی مغفرت ملے گی ، کیا یہ اہل جنت ان کے مانندہوں گے جو ہمیشہ کے لئے جہنم میں جلتے رہیں گے اور جنہیں پینے کو کھولتاہواپانی پلایاجائے گا جو ان کی آنتیں کاٹ دے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

احوال اس جنت کا جس کا وعدہ پرہیزگاروں سے ہے ، اس میں ایسی پانی کی نہریں ہیں جو کبھی نہ بگڑے ( ف۳۳ ) اور ایسے دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہ بدلا ( ف۳٤ ) اور ایسی شراب کی نہریں ہیں جس کے پینے میں لذت ہے ( ف۳۵ ) اور ایسی شہد کی نہریں ہیں جو صاف کیا گیا ( ف۳٦ ) اور ان کے لیے اس میں ہر قسم کے پھل ہیں ، اور اپنے رب کی مغفرت ( ف۳۷ ) کیا ایسے چین والے ان کی برابر ہوجائیں گے جنہیں ہمیشہ آگ میں رہنا اور انہیں کھولتا پانی پلایا جائے گا کہ آنتوں کے ٹکڑے ٹکڑے کردے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جس جنّت کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں ( ایسے ) پانی کی نہریں ہوں گی جس میں کبھی ( بو یا رنگت کا ) تغیّر نہ آئے گا ، اور ( اس میں ایسے ) دودھ کی نہریں ہوں گی جس کا ذائقہ اور مزہ کبھی نہ بدلے گا ، اور ( ایسے ) شرابِ ( طہور ) کی نہریں ہوں گی جو پینے والوں کے لئے سراسر لذّت ہے ، اور خوب صاف کئے ہوئے شہد کی نہریں ہوں گی ، اور ان کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل ہوں گے اور ان کے رب کی جانب سے ( ہر طرح کی ) بخشائش ہوگی ، ( کیا یہ پرہیزگار ) ان لوگوں کی طرح ہو سکتا ہے جو ہمیشہ دوزخ میں رہنے والے ہیں اور جنہیں کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو وہ ان کی آنتوں کو کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا

Translated by

Hussain Najfi

وہ جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں ایسے پانی کی نہریں ہیں جس میں تغیر نہیں ہوتا اور ایسے دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلتا اور ایسے شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے لذیذ ہے اور ایسے شہد کی نہریں ہیں جو صاف شفاف ہے اور ان کیلئے وہاں ہر قسم کے پھل ہیں اور ان کے پروردگار کی طرف سے بخشش ہے کیا ایسے ( پرہیزگار ) لوگ ان لوگوں جیسے ہو سکتے ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور ان کو ایسا گرم پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Here is) a Parable of the Garden which the righteous are promised: in it are rivers of water incorruptible; rivers of milk of which the taste never changes; rivers of wine, a joy to those who drink; and rivers of honey pure and clear. In it there are for them all kinds of fruits; and Grace from their Lord. (Can those in such Bliss) be compared to such as shall dwell for ever in the Fire, and be given, to drink, boiling water, so that it cuts up their bowels (to pieces)?

Translated by

Muhammad Sarwar

The garden, which is promised to the pious, is like one in which there are streams of unpolluted water, streams of milk of unchangeable taste, streams of delicious wine, and streams of crystal clear honey. Therein they will have all kinds of fruits and forgiveness from their Lord. On the other hand (can these people be considered like), those who will live forever in hell fire and will drink boiling water which will rip their intestines to bits?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The description of Paradise which is promised to those who have Taqwa, (is that) in it are rivers of water that are not Asin, rivers of milk the taste of which never changes, rivers of wine delicious to those who drink it, and rivers of refined honey; and therein for them are all kinds of fruits, and forgiveness from their Lord. Can this be likened to those who abide eternally in the Fire and are given to drink boiling water that severs their intestines

Translated by

Muhammad Habib Shakir

A parable of the garden which those guarding (against evil) are promised: Therein are rivers of water that does not alter, and rivers of milk the taste whereof does not change, and rivers of drink delicious to those who drink, and rivers of honey clarified and for them therein are all fruits and protection from their Lord. (Are these) like those who abide in the fire and who are made to drink boiling water so it rends their bowels asunder.

Translated by

William Pickthall

A similitude of the Garden which those who keep their duty (to Allah) are promised: Therein are rivers of water unpolluted, and rivers of milk whereof the flavour changeth not, and rivers of wine delicious to the drinkers, and rivers of clear-run honey; therein for them is every kind of fruit, with pardon from their Lord. (Are those who enjoy all this) like those who are immortal in the Fire and are given boiling water to drink so that it teareth their bowels?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस जन्नत की शान, जिस का वादा डर रखने वालों से किया गया है, यह है कि ऐसे पानी की नहरें होगी जो प्रदूषित नहीं होता। और ऐसे दूध की नहरें होंगी जिस के स्वाद में तनिक भी अन्तर न आया होगा, और ऐसे पेय की नहरें होंगी जो पीने वालों के लिए मज़ा ही मज़ा होंगी, और साफ़-सुधरे शहद की नहरें भी होंगी। और उन के लिए वहाँ हर प्रकार के फल होंगे और क्षमा उन के अपने रब की ओर से - क्या वे उन जैसे हो सकते हैं, जो सदैव आग में रहने वाले हैं और जिन्हें खौलता हुआ पानी पिलाया जाएगा, जो उन की आँतों को टुकड़े-टुकड़े करके रख देगा?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس جنت کا متقیوں سے وعدہ کیا جاتا ہے اسکی کیفیت یہ ہے کہ اسمیں بہت سی نہریں تو ایسے پانی کی ہیں جسمیں ذرا تغیر نہیں ہوگا (3) اور بہت سی نہریں دودھ کی ہیں جن کا ذائقہ ذرا بدلا ہوا نہ ہوگا اور بہت سی نہریں شراب کی ہیں جو پینے والوں کو بہت لذیذ معلوم ہوگی اور بہت سی نہریں ہیں شہد کی جو بالکل صاف ہوگا اور ان کے لئے وہاں ہر قسم کے پھل ہونگے اور ان کے رب کی طرف سے بخشش ہوگی کیا ایسے لوگ ان جیسے ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور کھولتا ہوا پانی انکو پینے کو دیا جائے گا سو وہ انکی انتڑیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردیگا۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس 3 کا متقی لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان یہ ہے کہ اس میں شفاف پانی کی نہریں بہہ رہی ہوں گی ایسے دودھ کی نہریں ہوں کہ جس کے ذائقہ میں معمولی بھی فرق نہیں آئے گا، ایسی شراب کی نہریں ہوں گی۔ جو پینے والوں کے لیے لذیذ ہوگی، صاف شفاف شہد کی نہریں ہوں گی، اس میں ان کے لیے ہر طرح کے پھل ہوں گے اور ان کے رب کی طرف سے بخشش ہوگی۔ کیا یہ لوگ ان لوگوں کی طرح ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ 3 میں رہیں گے اور جنہیں ایسا گرم پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتیں کاٹ دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پرہیز گار لوگوں کے لئے جس جنت کا وعدہ کیا گیا ہے اس کی شان تو یہ ہے کہ اس میں نہریں بہہ رہی ہوں گی ، نتھرے ہوئے پانی کی ، نہریں بہہ رہی ہوں گی ایسے دودھ کی جس کے مزے میں ذرا فرق نہ آیا ہوگا ، نہریں بہہ رہی ہوں گی ایسی شراب کی جو پینے والوں کے لئے لذیذ ہوگی ، نہریں بہہ رہی ہوں گی ایسی شراب کی جو پینے والوں کے لئے لذیذ ہوگی ، نہری بہہ رہی ہوں گی صاف شفاف شہد کی۔ اس میں ان کے لئے ہر طرح کے پھل ہوں گے اور ان کے رب کی طرف سے بخشش ۔ (کیا وہ شخص جس کے حصہ میں یہ جنت آنے والی ہے) ان لوگوں کی طرح ہو سکتا ہے جو جہنم میں ہمیشہ رہیں گے اور جنہیں ایسا گرم پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتیں تک کاٹ دے گا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس جنت کا متقیوں سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کی کیفیت یہ ہے کہ اس میں بہت سی نہریں ایسے پانی کی ہیں جس میں ذرا تغیر نہ ہوگا اور بہت سی نہریں دودھ کی ہیں جس کا ذائقہ ذرا بدلا ہوا نہ ہوگا، اور بہت سی نہریں شراب کی ہیں جو پینے والوں کو بہت لذیذ معلوم ہوں گی، اور بہت سی نہریں شہد کی ہیں جو بالکل صاف ہوگا، اور ان کے لیے وہاں ہر قسم کے پھل ہوں گے رب کی طرف سے بخشش ہوگی، کیا ایسے لوگ ان جیسے ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور کھولتا ہوا پانی ان کو پلایا جائے گا سو وہ ان کی انتڑیوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

احوال اس بہشت کا جس کا وعدہ ہوا ہے ڈرنے والوں سے اس میں نہریں ہیں پانی کی جو بو نہیں کر گیا اور نہریں ہیں دودھ کی جس کا مزہ نہیں پھرا اور نہریں ہیں شراب کی جس میں مزہ ہے پینے والوں کے واسطے اور نہریں ہیں شہد کی جھاگ اتارا ہوا   اور ان کے لیے وہاں سب طرح کے میوے ہیں اور معافی ہے ان کے رب سے یہ برابر ہے اس کے جو سدا رہے آگ میں اور پلایا جائے ان کو کھولتا پانی تو کاٹ نکالے ان کی آنتیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس جنت کا اہل تقوی سے وعدہ کیا گیا ہے اس کی کیفیت یہ ہے کہ اس میں ایسے پانی کی نہریں ہیں جس پانی کے رنگ وبو اور مزے میں ذرا تغیر نہ ہوگا اور ایسے دودھ کی نہریں ہیں جس دودھ کا ذائقہ ذرا نہ بدلا ہوگا اور ایسی شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے بہت ہی مزے دار ہوگی اور ایسے شہد کی نہریں ہیں جو بالکل صاف وخالص ہوگا اور ان اہل جنت کے لئے جنت میں ہر قسم کے پھل ہوں گے اور ان کے رب کی جانب سے ان کے لئے بہت بڑی مغفرت ہوگی کیا یہ اہل جنت کہیں ان کے برابر ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ جہنم میں رہیں گے اور کھولتا ہوا پانی ان کو پلایا جائے گا سو وہ پانی ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرڈالے گا۔