Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 16

سورة محمد

وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّسۡتَمِعُ اِلَیۡکَ ۚ حَتّٰۤی اِذَا خَرَجُوۡا مِنۡ عِنۡدِکَ قَالُوۡا لِلَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ مَاذَا قَالَ اٰنِفًا ۟ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ طَبَعَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ وَ اتَّبَعُوۡۤا اَہۡوَآءَہُمۡ ﴿۱۶﴾

And among them, [O Muhammad], are those who listen to you, until when they depart from you, they say to those who were given knowledge, "What has he said just now?" Those are the ones of whom Allah has sealed over their hearts and who have followed their [own] desires.

اور ان میں بعض ( ایسے بھی ہیں ) کہ تیری طرف کان لگاتے ہیں ، یہاں تک کہ جب تیرے پاس سے جاتے ہیں تو اہل علم سے ( بوجہ کندذہنی والا پرواہی کے ) پوچھتے ہیں کہ اس نے ابھی کیا کہا تھا؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر کر دی ہے اور وہ اپنی خواہشوں کی پیروی کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کچھ وہ ہیں
مَّنۡ
جو
یَّسۡتَمِعُ
غور سے سنتے ہیں
اِلَیۡکَ
آپ کو
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
خَرَجُوۡا
وہ نکلتے ہیں
مِنۡ عِنۡدِکَ
آپ کے پاس سے
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
اُوۡتُوا
دیئے گئے
الۡعِلۡمَ
علم
مَاذَا
کیا کچھ
قَالَ
اس نے کہا تھا
اٰنِفًا
ابھی
اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جو
طَبَعَ
مہر لگا دی
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں پر
وَاتَّبَعُوۡۤا
اور انہوں نے پیروی کی
اَہۡوَآءَہُمۡ
اپنی خواہشات کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اوران میں سے
مَّنۡ
جو
یَّسۡتَمِعُ
کان لگاتےہیں
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
خَرَجُوۡا
وہ جاتےہیں
مِنۡ عِنۡدِکَ
آپ کےپاس سے
قَالُوۡا
کہتےہیں
لِلَّذِیۡنَ
ان سے
اُوۡتُوا
جنہیں عطاکیاگیا
الۡعِلۡمَ
علم
مَاذَا
کیا
قَالَ
کہاتھااس نے
اٰنِفًا
ابھی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
طَبَعَ
مہرلگادی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
جن کے دلوں پر
وَاتَّبَعُوۡۤا
اور وہ پیچھے چلے
اَہۡوَآءَہُمۡ
اپنی خواہشات کے
Translated by

Juna Garhi

And among them, [O Muhammad], are those who listen to you, until when they depart from you, they say to those who were given knowledge, "What has he said just now?" Those are the ones of whom Allah has sealed over their hearts and who have followed their [own] desires.

اور ان میں بعض ( ایسے بھی ہیں ) کہ تیری طرف کان لگاتے ہیں ، یہاں تک کہ جب تیرے پاس سے جاتے ہیں تو اہل علم سے ( بوجہ کندذہنی والا پرواہی کے ) پوچھتے ہیں کہ اس نے ابھی کیا کہا تھا؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر کر دی ہے اور وہ اپنی خواہشوں کی پیروی کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان میں سے کچھ ایسے ہیں (یعنی منافقین) جو آپ کی بات کان لگا کر سنتے ہیں۔ پھر جب تمہارے ہاں سے باہر جاتے ہیں تو ان لوگوں سے، جنہیں علم دیا گیا ہے، پوچھتے ہیں کہ ابھی ابھی اس (نبی) نے کیا کہا تھا ؟ یہی لوگ ہیں، جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن میں سے بعض آپ کی طرف کان لگاتے ہیں حتیٰ کہ جب وہ آپ کے پاس سے جاتے ہیں تواُن سے جنہیں علم عطا کیاگیا کہتے ہیں: ’’اُس نے ابھی کیاکہاتھا؟‘‘یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اﷲ تعالیٰ نے مہر لگادی ہے اور وہ اپنی خواہشات کے پیچھے چلے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among them there are ones who (pretend to) give ear to you, until when they go out from your presence, they say to those who have been given knowledge, |"What did he say just now?|" Those are the ones on whose hearts Allah has put a seal, and they have followed their desires.

اور بعض ان میں ہیں کہ کان رکھتے ہیں تیری طرف یہاں تک کہ جب نکلیں تیرے پاس سے کہتے ہیں ان کو جن کو علم ملا ہے کیا کہا تھا اس شخص نے ابھی، یہ وہی ہیں جن کے دلوں پر مہر لگا دی ہے اللہ نے اور چلے ہیں اپنی خواہشوں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو آپ کی بات کو بڑی توجہ سے سنتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب وہ آپ کے پاس سے نکل کر باہر جاتے ہیں تو ان لوگوں سے پوچھتے ہیں جنہیں علم دیا گیا ہے کہ ابھی انہوں (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے کیا کہا تھا ؟ } یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور وہ اپنی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Among them some give ear to you. But no sooner do they leave your presence than they ask those endowed with knowledge: “What is it that he said just now?” Such are those whose hearts Allah has sealed and who pursue their lusts.

ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں اور پھر جب تمہارے پاس سے نکلتے ہیں تو ان لوگوں سے جنہیں علم کی نعمت بخشی گئی ہے پوچھتے ہیں کہ ابھی ابھی انہوں نے کیا کہا تھا ؟25 یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے ٹھپہ لگا دیا ہے اور یہ اپنی خواہشات کے پیرو بنے ہوئے ہیں ۔ 26 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ان میں سے کچھ لوگ وہ ہیں جو تمہاری باتیں کانوں سے تو سنتے ہیں ، لیکن جب تمہارے پاس سے نکل کر جاتے ہیں تو جنہیں علم عطا ہوا ہے ان سے پوچھتے ہیں کہ : ابھی ابھی آپ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے کیا کہا تھا؟ ( ٨ ) یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے ، اور جو اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے لگ گئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر ان کافروں بعضے (منافق ایسے بھی ہیں جو تیری بات کان لگا کر سنتے ہیں مگر جبتیرے پاس سے اٹھا کر باہر جاتے ہیں تو وہاں علم والوں 9 سے کہتے ہیں کیوں جی ابھی اس شخص نے پیغمبر نے کہا باعث یہی تو وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر کردی اور وہ اپنے دل کی خواہشوں پر چلتے ہیں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں بعض لوگ ایسے ہیں کہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں یہاں تک کہ جب آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو اہل علم سے کہتے ہیں کہ آپ نے ابھی کیا فرمایا تھا ؟ یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے اور یہ اپنے نفس کی خواہشوں پہ چلتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان میں سے بعض ایسے لوگ ہیں جو آپ کی طرف کان لگاتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب وہ آپ کے پاس سے نکلتے ہیں ( تو یہ منافق) ان لوگوں سے جن کو (کبھی توریت وغیرہ کا ) علم دیا گیا تھا کہتے ہیں کہ اس شخص نے ابھی ابھی کیا کہا تھا ؟ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہریں لگادی ہیں جو اپنی خواہشات کے پیچھے چلتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو تمہاری طرف کان لگائے یہاں تک کہ (سب کچھ سنتے ہیں لیکن) جب تمہارے پاس سے نکل کر چلے جاتے ہیں تو جن لوگوں کو علم (دین) دیا گیا ہے ان سے کہتے ہیں کہ (بھلا) انہوں نے ابھی کیا کہا تھا؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر خدا نے مہر لگا رکھی ہے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے چل رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Of them are some who listen to thee, until, when they go forth from before thee, they say Unto those who have been vouchsafed knowledge, what is that he hath said just now? Those are they whose hearts Allah hath sealed up and they follow their lusts.

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو ان کی طرف کان لگاتے ہیں یہاں کہ جب آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو جو صاحب علم ہیں ان سے پوچھتے ہیں کہ ابھی انہوں نے کیا کہا تھا یہی لوگ ہیں کہ اللہ نے انکے دلوں پر مہر کردی ہے اور وہ اپنی نفسانی خواہشوں پر چل رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں سے کچھ ایسے لوگ بھی ہیں ، جو تمہاری طرف کان تو لگاتے ہیں لیکن جب تمہارے پاس سے باہر نکلتے ہیں تو علم والوں سے پوچھتی ہیں کہ ابھی انہوں نے کیا بات فرمائی؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر کردی اور انہوں نے اپنی خواہشوں کی پیروی کی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان ( کفار ) میں سے بعض ایسے ہیں جو آپ ( ﷺ ) کی باتوں کو سنتے ہیں ، یہاں تک کہ جب وہ آپ ( ﷺ کے پاس سے چلے جاتے ہیں تو ان سے جنہیں علم دیا گیا پوچھتے ہیں: انہوں نے ابھی کیا فرمایا تھا؟ یہی ہیں وہ لوگ جن کے دلوں پر اللہ ( تعالیٰ ) نے مہر لگادی ہے اور وہ اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو تمہاری طرف کان لگائے رہتے ہیں یہاں تک کہ سب کچھ سنتے ہیں لیکن جب تمہارے پاس سے چلے جاتے ہیں تو علم دین رکھنے والوں کو کہتے ہیں کہ ” بھلا انہوں نے ابھی کیا کہا تھا ؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا رکھی ہے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے چل رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو کان لگا کر سنتے ہیں آپ کی بات کو یہاں تک کہ جب وہ آپ کے پاس سے نکل کر جاتے ہیں تو ان لوگوں سے جنہیں علم دیا گیا ہے پوچھتے ہیں کہ ان صاحب نے ابھی کیا کہا ؟ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیا اللہ نے (ان کی اپنی بدنیتی کی وجہ سے) اور یہ پیچھے لگ گئے اپنی خواہشات کے

Translated by

Noor ul Amin

اور ان میں سے بعض ہیںجو آپ کی بات کان لگاکرسنتے ہیں پھرجب وہ آپ کے پاس سے نکل کرباہرجاتے ہیں تو ان سے جنہیں علم دیاگیا ہے پوچھتے ہیں کہ ’’ ابھی ابھی اس نے کیا کہا؟یہی ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہرلگادی ہے اور وہ اپنی خواہشوں کی پیروی کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان ( ف۳۸ ) میں سے بعض تمہارے ارشاد سنتے ہیں ( ف۳۹ ) یہاں تک کہ جب تمہارے پاس سے نکل کر جائیں ( ف٤۰ ) علم والوں سے کہتے ہیں ( ف٤۱ ) ابھی انہوں نے کیا فرمایا ( ف٤۲ ) یہ ہیں وہ جن کے دلوں پر اللہ نے مہر کردی ( ف٤۳ ) اور اپنی خواہشوں کے تابع ہوئے ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان میں سے بعض وہ لوگ بھی ہیں جو آپ کی طرف ( دل اور دھیان لگائے بغیر ) صرف کان لگائے سنتے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب وہ آپ کے پاس سے نکل کر ( باہر ) جاتے ہیں تو ان لوگوں سے پوچھتے ہیں جنہیں علمِ ( نافع ) عطا کیا گیا ہے کہ ابھی انہوں نے ( یعنی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ) کیا فرمایا تھا؟ یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اﷲ نے مہر لگا دی ہے اور وہ اپنی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان میں سے ایسے لوگ بھی ہیں جو ( بظاہر ) تمہاری طرف کان لگا کر ( بات سنتے ہیں ) یہاں تک کہ جب آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ان ( خاص ) لوگوں سے پوچھتے ہیں جن کو علم عطا کیا گیا ہے کہ انہوں ( رسول ( ص ) ) نے ابھی کیا کہاتھا؟ یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر خدا نے مہر لگا دی ہے اور اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And among them are men who listen to thee, but in the end, when they go out from thee, they say to those who have received Knowledge, "What is it he said just then?" Such are men whose hearts Allah has sealed, and who follow their own lusts.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), some of them listen to you, but when they leave you they ask those who have received knowledge, "What did he say a few moments ago?" God has sealed the hearts of such people who have followed their worldly desires.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among them are some who listen to you till when they go out from you, they say to those who have received knowledge: "What is it that he has said just now "Such are men whose hearts Allah has sealed because they followed their lusts.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there are those of them who seek to listen to you, until when they go forth from you, they say to those who have been given the knowledge: What was it that he said just now? These are they upon whose hearts Allah has set a seal and they follow their low desires.

Translated by

William Pickthall

Among them are some who give ear unto thee (Muhammad) till, when they go forth from thy presence they say unto those who have been given knowledge: What was that he said just now? Those are they whose hearts Allah hath sealed, and they follow their own lusts.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन में कुछ लोग ऐसे हैं जो तुम्हारी ओर कान लगाते हैं, यहाँ तक कि जब वे तुम्हारे पास से निकलते हैं तो उन लोगों से, जिन्हें ज्ञान प्रदान हुआ है कहते हैं, "उन्होंने अभी-अभी क्या कहा?" वही वे लोग हैं जिन के दिलों पर अल्लाह ने ठप्पा लगा दिया है और वे अपनी इच्छाओं के पीछे चले हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعضے آدمی ایسے (5) ہیں کہ وہ آپکی طرف کان لگاتے ہیں ․یہاں تک کہ جب وہ لوگ آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو دوسرے اہل علم سے کہتے ہیں کہ حضرت (علیہ السلام) نے ابھی کیا بات فرمائی تھی (6)․ یہ وہ لوگ ہیں کہ حق تعالیٰ نے انکے دلوں پر مہر کردی ہے اور یہ اپنی نفسانی خواہشوں پر چلتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کان لگا کر آپ کی بات سنتے ہیں اور پھر آپ کے پاس سے جاتے ہیں تو ان لوگوں سے پوچھتے ہیں جنہیں علم کی نعمت بخشی گئی ہے کہ ابھی ابھی اس نے کیا کہا ہے ؟ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور یہ اپنی خواہشات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں اور پھر جب تمہارے پاس سے نکلتے ہیں تو ان لوگوں سے جنہیں علم کی نعمت بخشی گئی ہے۔ پوچھتے ہیں کہ ابھی ابھی انہوں نے کیا کہا تھا ؟ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے ٹھپہ لگادیا ہے اور یہ اپنی خواہشات کے پیرو بنے ہوئے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں بعض آدمی ایسے ہیں کہ وہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں یہاں تک کہ جب وہ لوگ آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو اہل علم سے کہتے ہیں کہ حضرت نے ابھی کیا بات فرمائی تھی ؟ یہ وہ لوگ ہیں کہ حق تعالیٰ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے اور وہ اپنی نفسانی خواہشوں پر چلتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعض ان میں ہیں کہ کان رکھتے ہیں تیری طرف یہاں تک کہ جب نکلیں تیرے پاس سے کہتے ہیں ان کو جن کو علم ملا ہے کیا کہا تھا اس شخص نے ابھی یہ وہی ہیں جن کے دلوں پر مہر لگا دی ہے اللہ نے اور چلے ہیں اپنی خواہشوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کافروں میں بعض ایسے ہیں جو آپ کی طرف کان لگاتے ہیں یہاں تک کہ جب آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو یہ منافق ان لوگوں سے جو اہل علم ہیں یوں دریافت کرتے ہیں کہ اس شخص نے ابھی ابھی کیا کہا تھا یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر کردی ہے اور یہ اپنی نفسانی خواہشات پر چلتے ہیں۔