Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 17

سورة محمد

وَ الَّذِیۡنَ اہۡتَدَوۡا زَادَہُمۡ ہُدًی وَّ اٰتٰہُمۡ تَقۡوٰىہُمۡ ﴿۱۷﴾

And those who are guided - He increases them in guidance and gives them their righteousness.

اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اللہ نے انہیں ہدایت میں بڑھا دیا ہے اور انہیں ان کی پرہیز گاری عطا فرمائی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
اہۡتَدَوۡا
ہدایت پائی
زَادَہُمۡ
اس نے زیادہ کیا انہیں
ہُدًی
ہدایت میں
وَّاٰتٰہُمۡ
اور اس نے دیا انہیں
تَقۡوٰىہُمۡ
تقوی ان کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ
اہۡتَدَوۡا
جنہوں نے ہدایت قبول کی
زَادَہُمۡ
اس نے بڑھا دیا ان کو
ہُدًی
ہدایت میں
وَّاٰتٰہُمۡ
اور اس نے عطا کیا ان کو
تَقۡوٰىہُمۡ
تقوٰی ان کا
Translated by

Juna Garhi

And those who are guided - He increases them in guidance and gives them their righteousness.

اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اللہ نے انہیں ہدایت میں بڑھا دیا ہے اور انہیں ان کی پرہیز گاری عطا فرمائی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے ہدایت پائی ہے اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور تقویٰ عطا کرتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن لوگوں نے ہدایت قبول کی،اس نے ان کوہدایت میں بڑھادیا اورانہیں اُن کو تقویٰ عطا کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who have adopted right path, Allah improves them in guidance, and gives them their piety.

اور جو لوگ راہ پر آئے ہیں ان کو اور بڑھ گئی اس سے سوجھ اور ان کو اس سے ملا بچ کر چلنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جو ہدایت پر ہیں اللہ نے ان کی ہدایت میں اور اضافہ کردیا ہے اور انہیں ان کے حصے کا تقویٰ عطا فرمایا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who were led to the Guidance, Allah increases them in their guidance and causes them to grow in God-fearing.

رہے وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی ہے ، اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے27 اور انہیں ان کے حصے کا تقویٰ عطا فرماتا ہے 28

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے ہدایت کا راستہ اختیار کیا ہے اللہ نے انہیں ہدایت میں اور ترقی دی ہے ، اور انہیں ان کے حصے کا تقوی عطا فرمایا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ راہ پائے ہوئے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ (قرآن اور حدیث سے) زیادہ ہدایت دیتا ہے اور ان کو پرہیز گاری میں سے ان کا حصہ عنایت فرماتا ہے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ راہ پر ہیں (اللہ) ان کو زیادہ ہدایت دیتے ہیں اور ان کو پرہیزگاری عطا فرماتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لیکن وہ لوگ جنہیں اللہ کی طرف سے ہدایت مل گئی ہے اللہ ان کی ہدایت کو اور بڑھادیتا ہے اور ان کو تقویٰ کی توفیق دیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں ان کو وہ ہدایت مزید بخشتا اور پرہیزگاری عنایت کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who are guided He increaseth Unto them guidance, and giveth them their piety.

اور جو لوگ راہ پر ہیں اللہ انہیں اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور انہیں تقوی کی توفیق دیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ لوگ جنہوں نے ہدایت کی راہ اختیار کی ، اللہ نے ان کی ہدایت میں افزونی بخشی اور ان کے حصہ کی پرہیزگاری ان کو عطا فرمائی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ جو ہدایت والے ہیں اللہ ( تعالیٰ ) ان کی ہدایت میں اضافہ فرماتے ہیں اور ان کو ان کی پرہیزگاری ( کی توفیق ) عطا فرماتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ہدایت رکھتے ہیں ان کو وہ اور بھی ہدایت دیتا ہے اور پرہیزگاری عنایت کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ سرفراز ہوگئے (نور حق) و ہدایت سے اللہ ان کو نوازے گا مزید (نور حق و) ہدایت سے اور اللہ ان کو عطا فرمائے گا ان (کے درجے) کا تقویٰ (و پرہیزگاری)

Translated by

Noor ul Amin

اور جنہوں نے ہدایت پائی ہے اللہ ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے اور انہیں تقویٰ عطاکرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہوں نے راہ پائی ( ف٤۵ ) اللہ نے ان کی ہدایت ( ف٤٦ ) اور زیادہ فرمائی اور ان کی پرہیزگاری انہیں عطا فرمائی ( ف٤۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے ہدایت پا لی ہے ، اﷲ ان کی ہدایت کو اور زیادہ فرما دیتا ہے اور انہیں ان کے مقامِ تقوٰی سے سرفراز فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے ہدایت طلب کی ہے اللہ ان کی ہدایت میں اور اضافہ کرتا ہے اور ان کو ( ان کے حصے کی ) پرہیزگاری عطا کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But to those who receive Guidance, He increases the (light of) Guidance, and bestows on them their Piety and Restraint (from evil).

Translated by

Muhammad Sarwar

God will increase the guidance and piety of those who seek guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And as for those who accept guidance, He increases them in guidance and bestows on them their Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) those who follow the right direction, He increases them in guidance and gives them their guarding (against evil).

Translated by

William Pickthall

While as for those who walk aright, He addeth to their guidance, and giveth them their protection (against evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रहे वे लोग जिन्होंने सीधा रास्ता अपनाया, (अल्लाह ने) उन के मार्गदर्शन में अभिवृद्धि कर दी और उन्हें उन की परहेज़गारी प्रदान की

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ راہ پر ہیں (7) اللہ تعالیٰ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور ان کو انکے تقوی کی توفیق دیتا ہے۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

رہے وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی، اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور انہیں تقویٰ میں مزید بڑھا دیتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہے وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی ہے ، اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور انہیں ان کے حصے کا تقویٰ عطا فرماتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ صحیح راہ پر ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور ان کو ان کے تقویٰ کی توفیق دیتا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ راہ پر آئے ہیں ان کو اور بڑھ گئی اس سے سوجھ اور ان کو اس سے ملا بچ کر چلنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ راہ یافتہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت میں اور بڑھاتا ہے اور ان کے تقویٰ کی ان کو توفیق عطا کرتا ہے۔