Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 19

سورة محمد

فَاعۡلَمۡ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۡۢبِکَ وَ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ مُتَقَلَّبَکُمۡ وَ مَثۡوٰىکُمۡ ﴿۱۹﴾٪  6

So know, [O Muhammad], that there is no deity except Allah and ask forgiveness for your sin and for the believing men and believing women. And Allah knows of your movement and your resting place.

سو ( اے نبی! ) آپ یقین کرلیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگا کریں اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے حق میں بھی اللہ تم لوگوں کی آمد ورفت کی اور رہنے سہنے کی جگہ کو خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاعۡلَمۡ
تو جان لیجیے
اَنَّہٗ
بےشک وہ
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الٰہ(برحق)
اِلَّا
مگر
اللّٰہُ
اللہ
وَاسۡتَغۡفِرۡ
اور بخشش مانگیے
لِذَنۡۢبِکَ
اپنے قصور کے لیے
وَلِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور مومن مردوں کے لیے
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مُتَقَلَّبَکُمۡ
چلنا پھرنا تمہارا
وَمَثۡوٰىکُمۡ
اور ٹھکانہ تمہارا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاعۡلَمۡ
پس جان لو
اَنَّہٗ
یقیناً وہ
لَاۤ اِلٰہَ
نہیں کوئی معبود
اِلَّا
سوائے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ کے
وَاسۡتَغۡفِرۡ
اور آپ بخشش مانگو
لِذَنۡۢبِکَ
اپنے گناہ کی
وَلِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اور مومن مردوں
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مُتَقَلَّبَکُمۡ
تمہارے چلنے پھرنے کو
وَمَثۡوٰىکُمۡ
اور تمہارے ٹھکانے کو
Translated by

Juna Garhi

So know, [O Muhammad], that there is no deity except Allah and ask forgiveness for your sin and for the believing men and believing women. And Allah knows of your movement and your resting place.

سو ( اے نبی! ) آپ یقین کرلیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگا کریں اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے حق میں بھی اللہ تم لوگوں کی آمد ورفت کی اور رہنے سہنے کی جگہ کو خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس آپ جان لیجئے کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں اور اپنے لئے نیز مومن مردوں اور عورتوں کے لئے بھی گناہ کی معافی مانگیے۔ اور اللہ تمہارے چلنے پھرنے کے مقامات کو بھی جانتا اور آخری ٹھکانے کو بھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس آپ جان لیں کہ بے شک اﷲ تعالیٰ کے سواکوئی معبودنہیں اوراپنے گناہ کی بخشش مانگیں اور مومن مردوں اورمومن عورتوں کے لیے بھی اوراﷲ تعالیٰ تمہارے چلنے پھرنے کوبھی جانتا ہے اورتمہارے ٹھکانوں کوبھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, know for sure that there is no god but Allah, and seek forgiveness for your fault, and for (the faults of) the believing men and believing women. And Allah knows your moving from place to place and your permanent abode.

سو تو جان لے کہ کسی کی بندگی نہیں سوائے اللہ کے اور معافی مانگ اپنے گناہ کے واسطے اور ایماندار مردوں اور عورتوں کے لئے اور اللہ کو معلوم ہے بازگشت تمہاری اور گھر تمہارا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بس جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنی خطائوں کے لیے (اللہ سے) استغفار کرو اور اہل ِایمان مردوں اور عورتوں کے لیے بھی (استغفار کریں) اور اللہ خوب جانتا ہے تمہارے لوٹنے کی جگہ کو اور تمہارے مستقل ٹھکانے کو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Know, therefore, (O Prophet), that there is no god but Allah, and ask forgiveness for your shortcomings and also for (the shortcomings of) believing men and believing women. Allah knows the places where you move about and where you dwell.

پس اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، خوب جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے ، اور معافی مانگو اپنے قصور کے لیے بھی اور مومن مردوں اور عورتوں کے لئے بھی 31 ۔ اللہ تمہاری سرگرمیوں کو بھی جانتا ہے اور تمہارے ٹھکانے سے بھی واقف ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( ا ے پیغمبر ) یقین جانو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ، اور اپنے قصور پر بھی بخشش کی دعا مانگے رہو ، ( ٩ ) اور مسلمان مردوں اور عورتوں کی بخشش کی بھی ، اور اللہ تم سب کی نقل و حرکت اور تمہاری قیام گاہ کو خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر اس اعتقاد پر جمارہ کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور اپنے گناہ کی بخشش کے لئے دعا مانگتا رہ اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتوں کے گناہ ہونکے) لئے بھی 2 اور اللہ جانتا ہے تم دنیا میں کیا کرتے ہو گے اور آخرت میں کہاں ہو گے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے بھی۔ اور اللہ تمہارے چلنے پھرنے اور رہنے سہنے سے باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اس بات کو جان لیجئے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت و بندگی کے لائق نہیں ہے۔ اور آپ اپنے لئے اور اہل ایمان مردوں ‘ عورتوں کے لئے معافی مانگتے رہیے بیشک اللہ تمہارے آنے ‘ جانے اور ٹھکانے کو خوب جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پس جان رکھو کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور (اور) مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے بھی۔ اور خدا تم لوگوں کے چلنے پھرنے اور ٹھیرنے سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So know thou that there is no god save Allah, and ask forgiveness for thy fault and for believing men and believing women. And Allah knoweth well your moving about and your place of rest.

تو آپ اس کا یقین رکھئے کہ بجز اللہ کے کوئی معبود نہیں اور اپنی خطا کی معافی مانگتے رہئے اور سارے ایمان والوں اور ایمان والیوں کے لئے بھی اور اللہ خوب خبر رکھتا ہے تم (سب) کے چلنے پھرنے اور رہنے سہنے کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جان رکھو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس اپنی اور باایمان مردوں اور عورتوں کی خطاؤں کی معافی مانگتے رہو ۔ اور اللہ جانتا ہے تمہاری آمد وشد کی جگہوں اور تمہارے ٹھکانوں کو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے محبوب ﷺ ) آپ جان لیجیے کہ بے شک بات یہ ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیے اور ایمان والے مردوں او ایمان والی عورتوں کے لیے ( بھی مغفرت کی دعا کیجیے ) اور اللہ ( تعالیٰ ) تم لوگوں کے آنے جانے کو اور تمہارے ٹھکانے کو خوب جانتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور ساتھ ہی مومن مردوں، مومن عورتوں کے لیے بھی۔ اور اللہ تمہارے چلنے پھرنے اور ٹھہرنے سے خوب واقف ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس آپ یقین جان رکھو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور معافی مانگو اپنے گناہ کے لئے اور ایماندار مردوں اور عورتوں کے لئے بھی اللہ جانتا ہے تم لوگوں کے چلنے پھرنے کو بھی اور تمہارے رہنے سہنے کو بھی

Translated by

Noor ul Amin

پس اے نبی!آپ جان لیجئے کہ اللہ کے سواکوئی معبود نہیں اور آپ اپنے لئے نیزمومن مردوں اور عورتوں کے لئے بھی گناہ کی معافی مانگئے اور اللہ تمہارے چلنے پھرنے کے مقامات اور آخری ٹھکانے سے واقف ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو جان لو کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں اور اے محبوب! اپنے خاصوں اور عام مسلمان مردوں اور عورتوں کے گناہوں کی معافی مانگو ( ف۵۰ ) اور اللہ جانتا ہے دن کو تمہارا پھرنا ( ف۵۱ ) اور رات کو تمہارا آرام لینا ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس جان لیجئے کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ ( اظہارِ عبودیت اور تعلیمِ امت کی خاطر اﷲ سے ) معافی مانگتے رہا کریں کہ کہیں آپ سے خلافِ اولیٰ ( یعنی آپ کے مرتبہ عالیہ سے کم درجہ کا ) فعل صادر نہ ہو جائے٭ اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے بھی طلبِ مغفرت ( یعنی ان کی شفاعت ) فرماتے رہا کریں ( یہی ان کا سامانِ بخشش ہے ) ، اور ( اے لوگو! ) اﷲ ( دنیا میں ) تمہارے چلنے پھرنے کے ٹھکانے اور ( آخرت میں ) تمہارے ٹھہرنے کی منزلیں ( سب ) جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) خوب جان لیں کہ اللہ کے سوا کوئی خدانہیں ہے اور خدا سے اپنے ذنب اور مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کی مغفرت طلب کریں ۔ اللہ تمہاری گردش ( چلنے پھر نے ) کی جگہ کو اور تمہارے ٹھکانے کو جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Know, therefore, that there is no god but Allah, and ask forgiveness for thy fault, and for the men and women who believe: for Allah knows how ye move about and how ye dwell in your homes.

Translated by

Muhammad Sarwar

Know that God is the only Lord. Ask forgiveness for your sins and for the sins of the believing men and women. God knows when you move and when you rest.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So know that La ilaha illallah and ask forgiveness for your sin, and also for (the sin of) believing men and women. And Allah knows well your moving about, and your place of rest.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So know that there is no god but Allah, and, ask protection for your fault and for the believing men and the believing women; and Allah knows the place of your returning and the place of your abiding.

Translated by

William Pickthall

So know (O Muhammad) that there is no Allah save Allah, and ask forgiveness for thy sin and for believing men and believing women. Allah knoweth (both) your place of turmoil and your place of rest.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः जान रखों कि अल्लाह के अतिरिक्त कोई पूज्य-प्रभु नहीं। और अपने गुनाहों के लिए क्षमा-याचना करो और मोमिन पुरुषों और मोमिन स्त्रियों के लिए भी। अल्लाह तुम्हारी चलत-फिरत को भी जानता है और तुम्हारे ठिकाने को भी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو آپ اس کا یقین رکھئے کہ بجز اللہ کے اور کوئی قابل عبادت نہیں (2) اور آپ اپنی خطا کی معافی مانگتے رہئے (3) اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کے لئے بھی اور اللہ تمہارے چلنے پھرنے اور رہنے سہنے کی خبر رکھتا ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اے نبی اچھی طرح جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اپنی خطاؤں کی معافی مانگو اور مومن مردوں اور عورتوں کے لیے بھی معافی طلب کرو۔ اللہ تمہارے چلنے، پھرنے کو جانتا ہے اور تمہارے ٹھکانے کو بھی جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خوب جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے ، اور معافی مانگو اپنے قصور کے لئے بھی اور مومن مردوں اور عورتوں کے لئے بھی۔ اللہ تمہاری سر گرمیوں کو بھی جانتا ہے اور تمہارے ٹھکانے سے بھی واقف ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تو آپ اس کا یقین رکھیے کہ بجز اللہ کے اور کوئی لائق عبادت نہیں، اور آپ اپنی خطا کی معافی مانگتے رہیے اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کے لیے بھی اور اللہ تمہارے چلنے پھرنے اور رہنے سہنے کی خبر رکھتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو جان لے کہ کسی کی بندگی نہیں سوائے اللہ کے اور معافی مانگ اپنے گناہ کے واسطے اور ایماندار مردوں اور عورتوں کے لیے اور اللہ کو معلوم ہے باز گشت تمہاری اور گھر تمہارا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اے پیغمبر آپ اس کا یقین رکھئے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے قابل نہیں اور آپ اپنی خطائوں کی اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کے لئے بخش طلب کیا کیجئے اور اللہ تعالیٰ تمہارے آنے جانے کی جگہ کو اور تمہارے آخری ٹھکانے کو خوب جانتا ہے۔