Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 21

سورة محمد

طَاعَۃٌ وَّ قَوۡلٌ مَّعۡرُوۡفٌ ۟ فَاِذَا عَزَمَ الۡاَمۡرُ ۟ فَلَوۡ صَدَقُوا اللّٰہَ لَکَانَ خَیۡرًا لَّہُمۡ ﴿ۚ۲۱﴾

Obedience and good words. And when the matter [of fighting] was determined, if they had been true to Allah , it would have been better for them.

فرمان کا بجا لانا اور اچھی بات کا کہنا پھر جب کام مقرر ہو جائے تو اگر اللہ کے ساتھ سچے رہیں تو ان کے لئے بہتری ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

طَاعَۃٌ
اطاعت کرنا
وَّقَوۡلٌ
اور بات کہنا
مَّعۡرُوۡفٌ
بھلی(بہتر ہے)
فَاِذَا
پھر جب
عَزَمَ
پختہ ہو جائے
الۡاَمۡرُ
حکم(جنگ کا)
فَلَوۡ
پھر اگر
صَدَقُوا
وہ سچے رہیں
اللّٰہَ
اللہ سے
لَکَانَ
البتہ ہو گا
خَیۡرًا
بہتر
لَّہُمۡ
ان کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

طَاعَۃٌ
حکم ماننا
وَّقَوۡلٌ
اور بات کہنا
مَّعۡرُوۡفٌ
بھلی
فَاِذَا
پھر جب
عَزَمَ
پختہ ہو جائے
الۡاَمۡرُ
حکم
فَلَوۡ
تو اگر
صَدَقُوا
وہ سچے رہیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
لَکَانَ
یقیناً ہوگا
خَیۡرًا
بہتر
لَّہُمۡ
ان کے لیے
Translated by

Juna Garhi

Obedience and good words. And when the matter [of fighting] was determined, if they had been true to Allah , it would have been better for them.

فرمان کا بجا لانا اور اچھی بات کا کہنا پھر جب کام مقرر ہو جائے تو اگر اللہ کے ساتھ سچے رہیں تو ان کے لئے بہتری ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(چاہئے تو یہ تھا کہ وہ نبی کی) اطاعت کرتے اور بھلی بات کہتے۔ پھر جب (جہاد کا) معاملہ طے پا گیا تو اگر وہ اللہ سے (کئے ہوئے عہد میں) سچے رہتے تو یہ ان کے لئے بہتر تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

حکم ماننااور بھلی بات کہنا،پھرجب حکم جہادپختہ ہو جائے تو اگر وہ ﷲتعالیٰ سے سچے رہیں تویقیناًاُن کے لیے بہترہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The (reality of their) obedience and (truthfulness of their) speech is fully known (as being mere deception). So, had they been truthful to Allah, once the matter had become serious, it would have been much better for them.

حکم ماننا اور بھلی بات کہنا پھر جب تاکید ہو کام کی تو اگر سچے رہیں اللہ سے تو ان کا بھلا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اطاعت لازم ہے اور کوئی بھلی بات کہی جاسکتی ہے تو جب کوئی فیصلہ طے پا جائے تو پھر اگر وہ اللہ سے (اپنے ایمان کے وعدے میں) سچے ثابت ہوں تبھی ان کے لیے بہتری ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(They keep affirming their) obedience and saying good words. But when a course of action was clearly determined, it would have been better for them if they had proved true to Allah.

۔ ( ان کی زبان پر ہے ) اطاعت کا اقرار اور اچھی اچھی باتیں ۔ مگر جب قطعی حکم دے دیا گیا اس وقت وہ اللہ سے اپنے عہد میں سچے نکلتے تو انہی کے لئے اچھا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ فرمانبرداری کا اظہار اور اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں ، لیکن جب ( جہاد کا ) حکم پکا ہوجائے اس وقت اگر یہ اللہ کے ساتھ سچے نکلیں تو ان کے حق میں اچھا ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کو پیغمب رکی اطاعت کرنا تھی اور اچھی بات کہنا صاف صاف بےلاگ لپیٹ اور جب جہاد فرض ہوا اس وقت اگر خدا کے ساتھ سچے رہتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمانبرداری اور اچھی بات کہنا (خوب ہے) ۔ پھر جب (جہاد کا) فیصلہ پکا ہوگیا تو اگر یہ لوگ اللہ سے سچے رہتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرماں برداری کی اور بھلی بات ہی کہنی چاہیے۔ پھر جب (جہاد کا حکم) آجائے اور وہ اللہ کے سامنے سچے ثابت ہوجائیں تو یہ ان کے لئے بہتر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(خوب کام تو) فرمانبرداری اور پسندیدہ بات کہنا (ہے) پھر جب (جہاد کی) بات پختہ ہوگئی تو اگر یہ لوگ خدا سے سچے رہنا چاہتے تو ان کے لئے بہت اچھا ہوتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Their obedience and speech are known. Then when the affair is determined, if even then they gave credence Unto Allah, it would have been better for them.

ان کی) اطاعت اور بات چیت (کی حقیقت) معلوم ہے لیکن جب سارا کام تیار ہی ہوجاتا ہے تو (اس وقت بھی) اگر یہ لوگ اللہ سے سچے رہتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( ان کیلئے پسندیدہ روش ) اطاعت اور قول معروف کی تھی ، پس جب معاملہ کا قطعی فیصلہ ہوجاتا تو اگر وہ اللہ سے رات باز ہوتے تو ان کیلئے یہ بات بہت بہتر ہوتی ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( انہیں چاہیے تھا کہ ) فرماں برداری اور اچھی بات ( کرتے ) پھر جب معاملے کا حتمی فیصلہ ہوجائے پس اگر وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ سچے رہتے تو ان کے حق میں بہت بہتر ہوتا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اچھا کام تو یہ ہے) فرمانبرداری اور پسندیدہ بات کہنا ہے۔ پھر جب جہاد کی بات پکی ہوگئی تو اگر یہ لوگ اللہ سے سچے رہنا چاہتے تو ان کے لیے بہت اچھا ہوتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

فرمانبرداری اور بھلی بات کرنا (خود انہی کے لئے بہتر ہے) پھر جب معاملہ طے پا گیا تو اگر یہ لوگ سچے ہوتے اللہ کے ساتھ تو یہ خود انہی کے لئے بہتر ہوتا

Translated by

Noor ul Amin

( چاہیے تھا کہ ) وہ اطاعت کرتے اور بھلی بات کہتے پس جب جہاد کا پختہ ارادہ ہوگیاتوان کی طرف سے اللہ کے ساتھ سچے رہناہی ، ان کے لیے بہتر تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اچھی بات کہتے پھر جب حکم ناطق ہوچکا ( ف۵۸ ) تو اگر اللہ سے سچے رہتے ( ف۵۹ ) تو ان کا بھلا تھا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرمانبرداری اور اچھی گفتگو ( ان کے حق میں بہتر ) ہے ، پھر جب حکمِ جہاد قطعی ( اور پختہ ) ہو گیا تو اگر وہ اﷲ سے ( اپنی اطاعت اور وفاداری میں ) سچے رہتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا

Translated by

Hussain Najfi

ان کے لئے بہتر تو یہ تھا کہ اطاعت کرتے اور اچھی بات کہتے اور جب ( جہاد کا ) قطعی فیصلہ ہو جاتا تو اگر یہ اللہ سے ( اپنے عہد میں ) سچے ثابت ہوتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Were it to obey and say what is just, and when a matter is resolved on, it were best for them if they were true to Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Since they have (pledged) Us obedience and to speak reasonably, it would be more proper for them, when it is decided (that everyone must take part in the battle), to remain true (in their pledge to God).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Obedience and good words. And when the matter is resolved, then if they had been true to Allah, it would have been better for them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Obedience and a gentle word (was proper); but when the affair becomes settled, then if they remain true to Allah it would certainly be better for them.

Translated by

William Pickthall

Obedience and a civil word. Then, when the matter is determined, if they are loyal to Allah it will be well for them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के लिए उचित है आज्ञापालन और अच्छी-भली बात। फिर जब (युद्ध की) बात पक्की हो जाए (तो युद्ध करना चाहिए) तो यदि वे अल्लाह के लिए सच्चे साबित होते तो उन के लिए ही अच्छा होता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کی اطاعت اور بات چیت معلوم ہے پس جب سارا کام تیارہی ہوجاتا ہے تو اگر یہ لوگ اللہ سے سچے رہتے تو انکے لئے بہت ہی بہتر ہوتا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اطاعت کا اقرار اور اچھی باتیں جب حکم پختہ ہوجائے اس وقت وہ اللہ سے اپنے عہد میں سچے نکلتے تو ان کے لیے اچھا ہوتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے لئے بہتر یہ ہے کہ اطاعت کریں اور صحیح باتیں کریں۔ مگر قطعی حکم دے دیا گیا اس وقت وہ اللہ سے اپنے عہد میں سچے نکلتے تو انہی کے لئے اچھا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کی اطاعت اور بات چیت معلوم ہے، پھر جب مضبوطی کے ساتھ حکم آگیا تو اگر یہ لوگ اللہ سے سچا وعدہ کرتے تو ان کے لیے بہت بہتر ہوتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

حکم ماننا ہے اور بھلی بات کہنی پھر جب تاکید ہو کام کی تو اگر سچے رہیں اللہ سے تو ان کا بھلا ہے 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

فرمابرداری کرنا اور بھلی بات کہنا چاہیے پھر جب جہاد کا حکم لازم ہوجائے اور اس وقت یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے روبرو سچے ثابت ہوں تو یہ ان کے لئے بہت ہی بہتر ہو۔