Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 22

سورة محمد

فَہَلۡ عَسَیۡتُمۡ اِنۡ تَوَلَّیۡتُمۡ اَنۡ تُفۡسِدُوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ تُقَطِّعُوۡۤا اَرۡحَامَکُمۡ ﴿۲۲﴾

So would you perhaps, if you turned away, cause corruption on earth and sever your [ties of] relationship?

اور تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ اگر تم کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد برپا کردو اور رشتے ناتے توڑ ڈالو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَہَلۡ
تو کیا
عَسَیۡتُمۡ
امید ہے تم سے
اِنۡ
کہ اگر
تَوَلَّیۡتُمۡ
حاکم بن جاؤ تم
اَنۡ
یہ کہ
تُفۡسِدُوۡا
تم فساد کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَتُقَطِّعُوۡۤا
اور تم کاٹو
اَرۡحَامَکُمۡ
اپنے رشتوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَہَلۡ عَسَیۡتُمۡ
پھر بلا شبہ تم سے توقع ہے
اِنۡ
اگر
تَوَلَّیۡتُمۡ
تم حاکم بن جاؤ
اَنۡ
یہ کہ
تُفۡسِدُوۡا
تم فساد برپا کرو گے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَتُقَطِّعُوۡۤا
اور تم توڑدو گے
اَرۡحَامَکُمۡ
اپنے رشتوں کو
Translated by

Juna Garhi

So would you perhaps, if you turned away, cause corruption on earth and sever your [ties of] relationship?

اور تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ اگر تم کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد برپا کردو اور رشتے ناتے توڑ ڈالو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر (اے منافقو ! ) تم لوگوں سے کیا بعید ہے کہ اگر تم حاکم ہوجاؤ تو زمین پر فساد کرنے لگو اور قطع رحمی کرنے لگو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھربلاشبہ تم سے توقع ہے کہ اگرتم حاکم بن جاؤ توتم زمین میں فساد برپا کردو گے اوراپنے رشتوں کو توڑ دو گے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, (0 hypocrites,) do you not apprehend that, in case you turn away (from Jihad), you will spread disorder in the land, and will sever your ties of kinship?

پھر تم سے یہ بھی توقع ہے کہ اگر تم کو حکومت ملجائے تو خرابی ڈالو ملک میں اور قطع کر اپنی قرابتیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس تم سے اس کے سوا کچھ متوقع نہیں ہے کہ اگر تم لوگوں کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد مچائو گے اور اپنے رحمی رشتے کاٹو گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Now, if you were to turn away, what else can be expected but that you will work corruption in the land and fly at each other's throats?

اب کیا تم لوگوں سے اس کے سوا کچھ اور توقع کی جا سکتی ہے کہ اگر تم الٹے منہ پھر گئے 33 تو زمین میں پھر فساد برپا کرو گے اور آپس میں ایک دوسرے کے گلے کاٹو گے34؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر اگر تم نے ( جہاد سے ) منہ موڑا تو تم سے کیا توقع رکھی جائے؟ یہی کہ تم زمین میں فساد مچاؤ ، اور اپنے خونی رشتے کاٹ ڈالو ۔ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اے منافقو اگر تم پیغمبر کا کہنا منہ مانو یا تم کو حکومت مل جائے تو تم سے یہی توقع ہے کہ تم جاہلیت کے زمانہ کی طرح پھر ملک میں دھند مچائو گے اور ناطے توڑ و گے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے منافقو ! ) تم سے عجب نہیں کہ اگر تم کو اقتدار مل جائے تو ملک میں خرابی کرنے لگو اور اپنے رشتوں کو توڑ ڈالو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا پھر (تم سے) بہی توقع نہیں ہے کہ اگر تمہیں (اقتدار ) و قوت حاصل ہوجائے تب تم زمین میں فساد ہی مچائو گے اور رشتہ داریوں کو منقطع کردو گے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے منافقو!) تم سے عجب نہیں کہ اگر تم حاکم ہو جاؤ تو ملک میں خرابی کرنے لگو اور اپنے رشتوں کو توڑ ڈالو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then, belike ye are, if ye turn to cause corruption in the earth away, and to sever your kinship.

اگر تم کنارہ کش رہو تو تم کو یہ احتمال بھی ہے کہ تم لوگ دنیا میں فساد مچا دوگے اور آپس میں قطع قرابت کر لوگے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر تم نے منہ پھیرا تو اس کےسوا تم سے کچھ متوقع نہیں کہ تم زمین میں فساد برپا کرو اور اپنے رحمی روابط پر چھری چلاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اے منافقین ) تم سے امید نہیں کہ اگر تمہیں حکومت دے دی جائے ( تو اچھائی کرو ) کہ تم زمین میں فساد کروگے اور آپس کی رشتہ داریوں کو توڑ دوگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے منافقو ! تم سے عجب نہیں کہ اگر تم حاکم ہوجاؤ تو ملک میں خرابی کرنے لگو اور اپنے رشتہ داروں سے قطع تعلق کروگے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر کیا تم لوگوں سے اس کے سوا کوئی اور توقع کی جاسکتی ہے کہ اگر تم پھرگئے (راہ حق و صواب سے) تو تم (خرابی اور) فساد مچاؤ (ہماری) اس زمین میں اور کاٹ ڈالو آپس کے رشتوں (ناطوں) کو

Translated by

Noor ul Amin

( اے منافقو! ) تم سے کیا بعیدکہ اگرتم کو حکومت مل جائے توزمین میں فساد برپا کردو اور رشتے ناتے توڑ ڈالو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا تمہارے یہ لچھن نظر آتے ہیں کہ اگر تمہیں حکومت ملے تو زمین میں فساد پھیلاؤ ( ف٦۰ ) اور اپنے رشتے کاٹ دو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ( اے منافقو! ) تم سے توقع یہی ہے کہ اگر تم ( قتال سے گریز کر کے بچ نکلو اور ) حکومت حاصل کر لو تو تم زمین میں فساد ہی برپا کرو گے اور اپنے ( ان ) قرابتی رشتوں کو توڑ ڈالو گے ( جن کے بارے میں اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مواصلت اور مُودّت کا حکم دیا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

پھرتم سے یہی توقع ہے کہ اگر تم حاکم بن جاؤ ( تمہیں اقتدار مل جائے ) تو تم زمین میں فساد برپا کرو ۔ اور اپنی قرابتوں کو قطع کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then, is it to be expected of you, if ye were put in authority, that ye will do mischief in the land, and break your ties of kith and kin?

Translated by

Muhammad Sarwar

If you ignore the commands of God would you then also spread evil in the land and sever the ties of kinship?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So would you perhaps, if you turned away, spread corruption on earth, and sever your ties of kinship

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if you held command, you were sure to make mischief in the land and cut off the ties of kinship!

Translated by

William Pickthall

Would ye then, if ye were given the command, work corruption in the land and sever your ties of kinship?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि तुम उल्टे फिर गए तो क्या तुम इस से निकट हो कि धरती में बिगाड़ पैदा करो और अपने नातों-रिश्तों को काट डालो?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اگر تم کنارہ کش رہو تو آیا تم کو یہ احتمال بھی ہے کہ تم دنیا میں فساد مچادو اور آپس میں قطع قرابت کردو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر کیا تم سے اس کے سوا کوئی اور توقع کی جاسکتی ہے کہ اگر تم حکمران بن جاؤ تو زمین میں فساد برپا کرو گے اور آپس میں ایک دوسرے کے گلے کاٹو گے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب کیا تم لوگوں سے اس کے سوا کچھ اور توقع کی جاسکتی ہے کہ اگر تم الٹے منہ پھرگئے تو زمین میں پھر فساد برپا کرو گے اور آپس میں ایک دوسرے کے گلے کاٹو گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر تم والی بن جاؤ تو آیا تم کو یہ احتمال بھی ہے کہ دنیا میں فساد مچا دو اور آپس میں قطع رحمی کردو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر تم سے یہ بھی توقع ہے کہ اگر تم کو حکومت مل جائے تو خرابی ڈالو ملک میں اور قطع کرو اپنی قرابتیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر تم سے یہ بھی کچھ بعید نہیں کہ اگر تم کو اقتدار حاصل ہوجائے تو تم زمین میں فساد برپا کرو اور اپنے رشتے ناتوں کو منقطع کرڈالو۔