Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 23

سورة محمد

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ لَعَنَہُمُ اللّٰہُ فَاَصَمَّہُمۡ وَ اَعۡمٰۤی اَبۡصَارَہُمۡ ﴿۲۳﴾

Those [who do so] are the ones that Allah has cursed, so He deafened them and blinded their vision.

یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ کی پھٹکار ہے اور جن کی سماعت اور آنکھوں کی روشنی چھین لی ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Such are the ones whom Allah has cursed, so He has made them deaf and blinded their vision. This involves a general prohibition of spreading corruption on earth, and a specific prohibition of severing the ties of kinship. In fact, Allah has commanded the people to establish righteousness on earth, as well as to join the ties of kinship by treating the relatives well in speech, actions, and spending wealth in charity. Many authentic and sound Hadiths have been reported through numerous routes of transmission from Allah's Messenger in this regard. Al-Bukhari recorded from Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, that Allah's Messenger said, خَلَقَ اللهُ تَعَالَى الْخَلْقَ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهُ قَامَتِ الرَّحِمُ فَأَخَذَتْ بِحَقْوِ الرَّحْمنِ عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَ مَهْ فَقَالَتْ هذَا مَقَامُ الْعَايِذِ بِكَ مِنَ الْقَطِيعَةِ فَقَالَ تَعَالَى أَلاَ تَرْضَيْنَ أَنْ أَصِلَ مَنْ وَصَلَكِ وَأَقْطَعَ مَنْ قَطَعَكِ قَالَتْ بَلَى قَالَ فَذَاكِ لَك After Allah completed creating the creation, the womb stood up and pulled at the lower garment of the Most Merciful. He said, 'Stop that!' It replied, 'My stand here is the stand of one seeking refuge in you from severance of ties.' Allah said, 'Would it not please you that I join whoever joins you and sever whoever severs you.' It replied, 'Yes indeed!' He said, 'You are granted that!' Abu Hurayrah then added, "Read if you wish: فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الاَْرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ So would you perhaps, if you turned away, spread corruption on earth, and sever your ties of kinship." Then Al-Bukhari recorded it with another wording which states that the Messenger of Allah said, اقْرَءُوا إِنْ شِيْتُمْ (Read if you wish): فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الاَْرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ So would you perhaps, if you turned away, spread corruption on earth, and sever your ties of kinship. Muslim also recorded it. Imam Ahmad recorded from Abu Bakrah, may Allah be pleased with him, that Allah's Messenger said: مَا مِنْ ذَنْبٍ أَحْرَى أَنْ يُعَجِّلَ اللهُ تَعَالَى عُقُوبَتَهُ فِي الدُّنْيَا مَعَ مَا يَدَّخِرُ لِصَاحِبِهِ فِي الاْاخِرَةِ مِنَ الْبَغْيِ وَقَطِيعَةِ الرَّحِم No sin deserves that Allah hasten its punishment in the worldly life, in addition to what He reserves in the Hereafter for those who commit it, more than injustice and severance of the ties of kinship. This was also recorded by Abu Dawud, At-Tirmidhi, and Ibn Majah. At-Tirmidhi said, "This Hadith is Sahih." Imam Ahmad recorded from Thawban, may Allah be pleased with him, that Allah's Messenger said, مَنْ سَرَّهُ النَّسَاءُ فِي الاَْجَلِ وَالزِّيَادَةُ فِي الرِّزْقِ فَلْيَصِلْ رَحِمَه Whoever likes for his life to be extended, and his provision increased, let him connect his ties of kinship. Ahmad was alone in recording this narration, but it has a supporting narration in the Sahih. Imam Ahmad recorded from Abdullah bin `Amr, may Allah be pleased with him, that Allah's Messenger said, إِنَّ الرَّحِمَ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ وَلَيْسَ الْوَاصِلُ بِالْمُكَافِىءِ وَلكِنِ الْوَاصِلُ الَّذِي إِذَا قُطِعَتْ رَحِمُهُ وَصَلَهَا Verily, the womb is attached to the Throne. And connecting its ties does not mean dealing evenly (with the kinsfolk), but it rather means that if one's kinsfolk sever the ties, he connects them. This Hadith was also recorded by Al-Bukhari. Ahmad also recorded from Abdullah bin `Amr, may Allah be pleased with him, that Allah's Messenger said, تُوضَعُ الرَّحِمُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَهَا حُجْنَةٌ كَحُجْنَةِ الْمِغْزَلِ تَكَلَّمُ بِلِسَانٍ طَلِقٍ ذَلِقٍ فَتَقْطَعُ مَنْ قَطَعَهَا وَتَصِلُ مَنْ وَصَلَهَا The womb will be placed on the Day of Resurrection, curved like a spinning wheel, speaking with an eloquent fluent tongue, calling to severing whoever had severed it, and joining whoever had joined it. Imam Ahmad recorded from Abdullah bin `Amr, may Allah be pleased with him, that Allah's Messenger said, الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهُمُ الرَّحْمنُ ارْحَمُوا أَهْلَ الاَْرْضِ يَرْحَمْكُمْ أَهْلُ السَّمَاءِ وَالرَّحِمُ شُجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمنِ مَنْ وَصَلَهَا وَصَلَتْهُ وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَّتْه The merciful ones will be granted mercy from the Most Merciful. Have mercy on those on earth -- the One above the heavens will then have mercy on you. And Ar-Rahim (the womb) is from Ar-Rahman, so whoever joins it, it joins him; and whoever severs it, it severs him. Abu Dawud and At-Tirmidhi both recorded this Hadith and it has been reported with continuous chains of transmission. At-Trimidhi said, "Hasan Sahih." There are numerous other Hadiths in this regard.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

23۔ 1 یعنی ایسے لوگوں کے کانوں کو اللہ نے (حق کے سننے سے) بہرہ اور آنکھوں کو (حق کے دیکھنے سے) اندھا کردیا ہے۔ یہ نتیجہ ہے انکے مذکورہ اعمال کا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٧] جہاد کی برکات :۔ یعنی انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ جہاد بھی ان کے لیے سراسر خیر وبرکت ہے۔ جب تک جہادنہ کیا جائے گا۔ کبھی کفر اسلام کو جینے اور پھلنے پھولنے نہیں دے گا بلکہ اس کی تو یہ کوشش ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کو بیخ و بن سے اکھاڑ پھینک دیا جائے۔ جہاد سے ہی مسلمانوں کی پریشانیوں اور مصائب کا دور ختم ہوگا۔ فتنہ و فساد کا قلع قمع ہوگا۔ اللہ کا دین سربلند ہوگا۔ توحید پھیلے گی، شرک کا خاتمہ ہوگا اور یہ ملک امن و چین کا گہوارہ بن جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اولئک الذین لعنھم اللہ …: یعنی یہ لوگ جو قریب تھے کہ حکومت میں آجائیں تو اندھے بہرے ہو کر ظلم و فساد پھیلائیں اورق طع رحمی کرنے لگیں، یا قریب تھے کہ اطاعت اور جہاد سے منہ موڑیں تو زمین میں فساد پھیلائیں اور رشتہ داریوں کو بری طرح قطع کردیں، اللہ تعالیٰ نے ان پر لعنت کی اور انہیں ایسا بہرا، اندھا اور سنگ دل بنادیا کہ وہ جہاد کی برکات سمجھ ہی نہ سکے کہ اس کی بدولت مسلمانوں کی پریشانیاں اور مصیبتیں ختم ہوتی ہیں، انہیں عزت اور سربلندی ملتی ہے، فتنہ و فساد اور شرک و کفر ختم ہوتا ہے اور زمین امن کا گہوارہ بن جاتی ہے۔ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :(ذلک بانھم امنوا ثم کفروا فطیع علی قلوبھم فھم لایفقھون) (المنافقون : ٣)” یہ اس لئے کہ وہ ایمان لائے، پھر انہوں نے کفر کیا تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، سو وہ نہیں سمجھتے۔ “

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّـهُ (Those are the ones whom Allah has cursed - 47:23) In other words, people who cause corruption in the land and break bonds of kinship have been cursed by Allah, that is, Allah has driven them away from His mercy. On the basis of this verse, Sayyidna ` Umar (رض) regarded the sale of ummul-walad unlawful. Ummul-walad is a term used in Islamic law for a female slave who has borne a child to her master, and who is consequently free at his death. Thus the sale of the mother would result in separating the child from the mother, and this would lead to severing kinship tie between mother and child which necessitates the curse of Allah. Therefore, the sale of ummul-walad was declared unlawful23. Law Relating to Cursing a Particular Person: The Issue of Cursing Yazid When ` Abdullah asked his father Imam Ahmad about the permissibility of cursing Yazid, the Imam replied: |"Why should we not curse a person whom Allah has cursed in the Qur&an?|" ` Abdullah said that he read the Qur&an in its entirety but he did not find Yazid is cursed anywhere. The father recited the present verse and said, Who could be worse than Yazid in breaking up relationships? He did not even care for the Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) relations.& However, majority of the Ummah hold the view that it is not permissible to curse any particular person unless we know for sure that he died in the state of disbelief. We can nevertheless use cursing phrase with general characteristics, such as curse of Allah be upon the liars, curse of Allah be upon the mischief-makers, and curse of Allah be upon the breaker of kinship ]. Ruh-ul-Ma’ ani on this occasion has discussed this issue elaborately.

(آیت) اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ ، یعنی ایسے آدمی جو زمین میں فساد پھیلائیں اور رشتوں قرابتوں کو قطع کریں ان پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے یعنی ان کو اپنی رحمت سے دور کردیا ہے حضرت فاروق اعظم نے اسی آیت سے ام الولد کی بیع کو حرام قرار دیا، یعنی وہ مملوکہ کنیز جس سے کوئی اولاد پیدا ہوچکی ہو اس کو فروخت کرنا اس اولاد سے قطع رحمی کا ذریعہ ہے جو موجب لعنت ہے اس لئے ام ولد کی فروخت کو حرام قرار دیا (رواہ الحاکم وصححہ و ابن المنذر عن بریدہ) کسی معین شخص پر لعنت کا حکم اور لعن یزید کی بحث : اور حضرت امام احمد کے صاحبزادے عبداللہ نے ان سے یزید لعنت کرنے کی اجازت کے متعلق سوال کیا تو فرمایا کہ اس شخص پر کیوں نہ لعنت کی جائے جس پر اللہ نے اپنی کتاب میں لعنت کی ہے۔ صاحبزادے نے عرض کیا کہ میں نے تو قرآن کو پورا پڑھا اس میں کہیں یزید پر لعنت نہیں آئی آپ نے یہ آیت پڑھی اور فرمایا کہ یزید سے زیادہ کون قطع ارحام کا مرتکب ہوگا جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رشتہ و قرابت کی بھی رعایت نہیں کی، مگر جمہور امت کے نزدیک کسی معین شخص پر لعنت کرنا جائز نہیں، جب تک کہ اس کا کفر پر مرنا یقینی طور پر ثابت نہ ہو۔ ہاں عام و صف کے ساتھ لعنت کرنا جائز ہے جیسے لعنتہ اللہ علی الکاذبین، لعنتہ اللہ علی المفسدین و لعنتہ اللہ علی قاطع الرحم وغیرہ روح المعانی میں اس جگہ اس مسئلہ پر مفصل بحث کی ہے (روح ص 72 ج 26 )

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ لَعَنَہُمُ اللہُ فَاَصَمَّہُمْ وَاَعْمٰٓى اَبْصَارَہُمْ۝ ٢٣ لعن اللَّعْنُ : الطّرد والإبعاد علی سبیل السّخط، وذلک من اللہ تعالیٰ في الآخرة عقوبة، وفي الدّنيا انقطاع من قبول رحمته وتوفیقه، ومن الإنسان دعاء علی غيره . قال تعالی: أَلا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ [هود/ 18] ( ل ع ن ) اللعن ۔ کسی کو ناراضگی کی بنا پر اپنے سے دور کردینا اور دھتکار دینا ۔ خدا کی طرف سے کسی شخص پر لعنت سے مراد ہوتی ہے کہ وہ دنیا میں تو اللہ کی رحمت اور توفیق سے اثر پذیر ہونے محروم ہوجائے اور آخرت عقوبت کا مستحق قرار پائے اور انسان کی طرف سے کسی پر لعنت بھیجنے کے معنی بد دعا کے ہوتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : أَلا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ [هود/ 18] سن رکھو کہ ظالموں پر خدا کی لعنت ہے ۔ صمم الصَّمَمُ : فقدانُ حاسّة السّمع، وبه يوصف من لا يُصغِي إلى الحقّ ولا يقبله . قال تعالی: صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ [ البقرة/ 18] ، ( ص م م ) الصمم کے معنی حاصہ سماعت ضائع ہوجانا کے ہیں ( مجاز) اس کے ساتھ ہر وہ شخص متصف ہوتا ہے جو نہ تو حق کی آواز سنے اور نہ ہی اسے قبول کرے ( بلکہ اپنی مرضی کرتا چلا جائے ) قرآن میں ہے : صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ [ البقرة/ 18] بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں ۔ عمی العَمَى يقال في افتقاد البصر والبصیرة، ويقال في الأوّل : أَعْمَى، وفي الثاني : أَعْمَى وعَمٍ ، وعلی الأوّل قوله : أَنْ جاءَهُ الْأَعْمى[ عبس/ 2] ، وعلی الثاني ما ورد من ذمّ العَمَى في القرآن نحو قوله : صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ [ البقرة/ 18] ( ع م ی ) العمی ٰ یہ بصارت اور بصیرت دونوں قسم اندھے پن کے لئے بولا جاتا ہے لیکن جو شخص بصارت کا اندھا ہو اس کے لئے صرف اعمیٰ اور جو بصیرت کا اندھا ہو اس کے لئے اعمیٰ وعم دونوں کا استعمال ہوتا ہے اور آیت کریمہ : أَنْ جاءَهُ الْأَعْمى[ عبس/ 2] کہ ان کے پاس ایک نا بینا آیا ۔ میں الاعمیٰ سے مراد بصارت کا اندھا ہے مگر جہاں کہیں قرآن نے العمیٰ کی مذمت کی ہے وہاں دوسرے معنی یعنی بصیرت کا اندھا پن مراد لیا ہے جیسے فرمایا : صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ [ البقرة/ 18] یہ بہرے گونگے ہیں اندھے ہیں ۔ فَعَمُوا وَصَمُّوا[ المائدة/ 71] تو وہ اندھے اور بہرے ہوگئے ۔ بلکہ بصٰیرت کے اندھا پن کے مقابلہ میں بصارت کا اندھا پن ۔ قرآن کی نظر میں اندھا پن ہی نہیں ہے بصر البَصَر يقال للجارحة الناظرة، نحو قوله تعالی: كَلَمْحِ الْبَصَرِ [ النحل/ 77] ، ووَ إِذْ زاغَتِ الْأَبْصارُ [ الأحزاب/ 10] ( ب ص ر) البصر کے معنی آنکھ کے ہیں جیسے فرمایا ؛کلمح البصر (54 ۔ 50) آنکھ کے جھپکنے کی طرح ۔ وَ إِذْ زاغَتِ الْأَبْصارُ [ الأحزاب/ 10] اور جب آنگھیں پھر گئیں ۔ نیز قوت بینائی کو بصر کہہ لیتے ہیں اور دل کی بینائی پر بصرہ اور بصیرت دونوں لفظ بولے جاتے ہیں قرآن میں ہے :۔ فَكَشَفْنا عَنْكَ غِطاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ [ ق/ 22] اب ہم نے تجھ پر سے وہ اٹھا دیا تو آج تیری نگاہ تیز ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

یہ منافقین وہ لوگ ہیں جن کو حق تعالیٰ نے ہر بھلائی سے دور کردیا اور ان کو احکام سننے سے اور حق و ہدایت کا رستہ دیکھنے سے اندھا کردیا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٣ { اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ لَعَنَہُمُ اللّٰہُ فَاَصَمَّہُمْ وَاَعْمٰیٓ اَبْصَارَہُمْ } ” یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے ‘ پس ان کے کانوں کو بہرا اور ان کی نگاہوں کو اندھا کردیا ہے۔ “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(47:23) اولئک۔ متذکرہ بالا مخاطبین کی طرف اشارہ ہے۔ التفات ضمائر غصہ ونفرت کے اظہار کے لئے ہے درجۂ خطاب سے گراوٹ کے طور پر حاضر کے بجائے غائب کی ضمیر کا استعمال کیا گیا ہے۔ مبتدا ہے اور اگلا الذین لعلہم اللہ اس کی خبر ہے یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت فرمائی ہے۔ فاصمہم : ف عاطفہ اصم ماضی واحد مذکر غائب اصمام (افعال) مصدر اس نے بہرہ کردیا۔ ہم ضمیر مفعول جمع مذکر غائب جو اولئک کی طرف راجع ہے پھر اس نے ان کو بہرہ کردیا (کہ حق کی بات نہیں سن سکتے) ۔ واعمی ابصارہم وائو عاطفہ اعمی ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب اعماد (افعال) مصدر۔ جس کے معنی نابینا کردینے کے ہیں۔ یہاں چشم بصیرت کا کھودینا مراد ہے ابصارہم مضاف مضاف الیہ مل کر اعمی کا مفعول۔ اور ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا (کہ چشم حقیقت میں سے محروم ہوگئے) ۔ فائدہ : ویقول الذین امنوا سے لے کر آیت واعمی ابصارہم آیت 23 تک خطاب ایک ہی گروہ سے ہے لیکن ان کی نیت اور اعمال و افعال کے پیش نظر ان کو کبھی صیغہ غائب سے یاد کیا ہے کبھی حاضر سے یہ التفات ضمائر حسب حال ان کے اعمال و افعال کے ہے۔ اولاً عام بات ہو رہی تھی اور فرمایا کہ اہل ایمان کہتے ہیں کہ کوئی نئی سورت جہاد کے بارے میں کیوں نازل نہیں ہوئی جس میں صریحا جہاد کا حکم ہو کیونکہ مسلمان کفار کی زیادتیوں سے تنگ آگئے تھے۔ اور ان کے جو روستم کے سلسلہ میں اینٹ کا جواب پتھر کی صورت میں ان کو دینے کا حکم نہ تھا۔ اس لئے وہ حکم الٰہی کا بڑی بےتابی سے انتظار کر رہے تھے کہ جہاد کا حکم ہو تو اپنے تن، من، دھن کی قربانی دے کر دنیا و آخرت کی نعمتیں لوٹیں۔ ان میں سے ایک گروہ ایسا تھا جو کہ ان کے دل منافقت کی مرض میں مبتلا تھے ظاہرا وہ مؤمنین صادقین سے بھی بڑھ چڑھ کر اپنے شوق جہاد کا اظہار کرتے رہتے تھے۔ تو جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے جہاد کا حکم صریح الفاظ میں آہی گیا تو اہل ایمان نے شکر الٰہی بجا لایا۔ لیکن منافقین کی حالت دیکھنے کے لائق تھی ان کے حواس باختہ اور اوسان خطا ہوگئے یوں معلوم ہوتا تھا کہ ان پر موت کی غشی کا عالم طاری ہے : ان کی اس زبوں حالی اور بزدلی کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے غائب کے صیغہ سے حاضر میں التفات کر کے ان کو خطاب کر کے کہا۔ بزدلو ! یہ ہے تمہارے بلند بانگ دعووں کی حقیقت تمہارا وہ جوش و خروش کدھر گیا۔ تمہاری وہ بڑھکیں کیا ہوگئیں تم تو ایسے ناقابل اعتبار اور جھوٹے ہو کہ تمہاری کسی بات پر بھی یقین نہیں کیا جاسکتا۔ تم سے کیا بعید ہے کہ اگر تمہیں کل کو حاکم بنادیا جائے تو بجائے عدل و انصاف کے تم زمین میں فساد برپا کر دو ۔ اور اپنوں ہی کے گلے کاٹنے لگو۔ یہ خطاب صیغہ حاضر میں ان منافقین کے خلاف اللہ تعالیٰ کی حقارت اور ان سے نا پسندیدگی کے اظہار کے لئے کیا گیا اور ان کی زجروتوبیخ کے لئے اظہار نفرت کے بعد سلسلہ کلام پر پہلے کی طرح صیغہ غائب میں شروع کردیا گیا۔ کہ یہ منافق لوگ ایسے ہیں کہ ان کی نیتوں، اعمال و افعال اور گفتاروکردار کی حقیقت کے مدنظر اللہ تعالیٰ نے ان پر لعنت کی ان کی آنکھوں کو نور بصیرت سے محروم کردیا اور ان کے کانوں کو آواز حق سننے سے عاری کردیا کہ اپنے اعمال کی پاداش میں وہ ان نعمتوں سے استفادہ ہی نہ کرسکیں۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اولئک الذین ۔۔۔۔ ابصارھم (٤٧ : ٢٣) افلا یتدبرون ۔۔۔۔۔ اقفالھا (٤٧ : ٢٤) “ یہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان کو اندھا اور بہرہ بنا دیا۔ کیا ان لوگوں نے قرآن پر غور نہیں کیا ، یا دلوں پر ان کے قفل چڑھے ہوئے ہیں ؟ ” یہ لوگ نفاق کی بیماری میں بدستور مبتلا ہیں۔ درحقیقت وہ اس دعوت سے حقیقتاً منہ موڑ رہے ہیں جس میں وہ بظاہر داخل ہوچکے ہیں اور اس پر ان کا یقین بھی نہیں ہے۔ اس لئے۔ فاصمھم واعمی ابصارھم (٤٧ : ٢٣) “ اللہ نے ان کو بہرا اور اندھا بنا دیا ہے ”۔ ان کی قوت سماعت تو موجود ہے اور قوت باصرہ بھی موجود ہے لیکن انہوں نے کانوں اور آنکھوں کو معطل کردیا ہے یا سمع و بصر کے نتیجے میں جو ادراک حاصل ہوتا ہے اس کو معطل کردیا ہے۔ گویا ان کے یہ حواس اپنا فریضہ منصبی ادا نہیں کررہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر فرمایا ﴿ اُولٰٓىِٕكَ الَّذِيْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمْ وَ اَعْمٰۤى اَبْصَارَهُمْ ٠٠٢٣﴾ (یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے رحمت سے دور فرما دیا سو انہیں بہرا کردیا اور ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا لہٰذا ان سے قبول حق کی اور راہ حق پر چلنے کی کوئی امید نہ کی جائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

20:۔ ” اولئک “ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے اپنی رحمت سے دور کر کے ان کے دلوں پر مہر جباریت لگا کر انہیں ہدایت سے محروم کردیا ہے انہیں حق سننے سے بہرہ کردیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا ہے وہ انفس وآفاق میں بیشمار دلائل توحید دیکھتے ہیں، لیکن ان میں اور ایک نابینا میں کوئی فرق نہیں جیسے نابینا راہ نہیں دیکھ سکتا اسی طرح وہ بھی راہ ہدایت نہیں دیکھتے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(23) یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی اور ان کو اپنی رحمت سے دور کردیا پھر ان جکو بہرہ کردیا اور ان کی آنکھوں کو اندھا کردیا۔