Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 26

سورة محمد

ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ قَالُوۡا لِلَّذِیۡنَ کَرِہُوۡا مَا نَزَّلَ اللّٰہُ سَنُطِیۡعُکُمۡ فِیۡ بَعۡضِ الۡاَمۡرِ ۚ ۖ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ اِسۡرَارَہُمۡ ﴿۲۶﴾

That is because they said to those who disliked what Allah sent down, "We will obey you in part of the matter." And Allah knows what they conceal.

یہ اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ کی نازل کردہ وحی کو برا سمجھا یہ کہا کہ ہم بھی عنقریب بعض کاموں میں تمہارا کہا مانیں گے ، اور اللہ ان کی پوشیدہ باتیں خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ وہ
قَالُوۡا
وہ کہتےہیں
لِلَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَرِہُوۡا
ناپسند کیا
مَا
اس چیز کو جو
نَزَّلَ
نازل کی
اللّٰہُ
اللہ نے
سَنُطِیۡعُکُمۡ
عنقریب ہم اطاعت کریں گے تمہاری
فِیۡ بَعۡضِ الۡاَمۡرِ
بعض کاموں میں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
اِسۡرَارَہُمۡ
راز ان کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
اس وجہ سے کہ بےشک
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے
کَرِہُوۡا
جنہوں نے ناپسند کیا
مَا
اس چیز کو جو
نَزَّلَ
نازل کی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
سَنُطِیۡعُکُمۡ
جلد ہی ہم اطاعت کریں گے تمہاری
فِیۡ بَعۡضِ الۡاَمۡرِ
بعض معاملات میں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
اِسۡرَارَہُمۡ
ان کے چھپانے کو
Translated by

Juna Garhi

That is because they said to those who disliked what Allah sent down, "We will obey you in part of the matter." And Allah knows what they conceal.

یہ اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ کی نازل کردہ وحی کو برا سمجھا یہ کہا کہ ہم بھی عنقریب بعض کاموں میں تمہارا کہا مانیں گے ، اور اللہ ان کی پوشیدہ باتیں خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس لئے کہ ان (منافقین) نے ان لوگوں (یہود) سے کہا، جو اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرتے تھے، کہ ہم تمہاری کچھ باتیں مان لیں گے اور اللہ ان کے راز کی باتوں کو خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس وجہ سے کہ بیشک انہوں نے اُن لوگوں سے کہا،جنہوں نے اس چیز کو نا پسند کیا جوﷲتعالیٰ نے نازل کی کہ بعض معاملات میں ہم جلدہی تمہاری اطاعت کریں گے اور ﷲ تعالیٰ اُن کے رازوں کو جانتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is because they say to those who hate that which Allah has revealed, |"We will obey you in some respects.|" And Allah knows their secret talk.

یہ اس واسطے کہ انہوں نے کہا ان لوگوں سے جو بیزار ہیں اللہ کی اتاری کتاب سے ہم تمہاری بات بھی مانیں گے بعض کا موں میں اور اللہ جانتا ہے ان کو مشورہ کرنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے ہوا کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہیں اللہ کا نازل کیا ہوا (قرآن) ناپسند ہے کہا کہ ہم بعض امور میں تمہاری اطاعت جاری رکھیں گے۔ اور اللہ کو ان کی خفیہ باتوں کا خوب علم ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This, because they said to those who are averse to the faith that Allah has revealed: “In some matters we shall obey you.” Allah has full knowledge of their secret parleys.

اسی لیے انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری مانیں گے36 ۔ اللہ ان کی یہ خفیہ باتیں خوب جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ سب اس لیے ہوا کہ جو لوگ اللہ کی نازل کی ہوئی باتوں کو ناپسند کرتے ہیں ، ان ( منافقوں ) نے ان سے یہ کہا ہے کہ : بعض معاملات میں ہم تمہاری بات مانیں گے ۔ اور اللہ ان کی خفیہ باتوں کو خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کی وجہ یہ ہوئی کہ ان لوگوں (یعنے منافقوں) نے ان لوگوں سے کہا جو خدا کے اتارے ہوئے (قرآن) کو ناپسند کرتے ہیں 10 کہ ہم (ظاہر میں مسلمان تو ہوجاتے ہیں مگر) بعض باتوں میں تمہارا کہناضرور سنتے رہیں گے 11 اور اللہ تو ان کی چھپ چھپاتی باتوں کو خوب جانتا ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے ہوا کہ انہوں نے ایسے لوگوں سے جو اللہ کے اتارے ہوئے احکام کو ناپسند کرتے ہیں کہا کہ بعض باتوں میں ہم تمہاری اطاعت کریں گے۔ اور اللہ ان کی پوشیدہ باتوں سے واقف ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ان لوگوں کے منہ پھیر نے کی وجہ یہ تھی کہ ) ان منافقین نے ایسے لوگوں سے جو اللہ کے نازل کئے ہوئے احکامات کو ناپسند کرتے تھے ان سے کہا کہ ہم (اسلام کے خلاف) بعض چیزوں میں تمہاری بات مانیں گے۔ اور اللہ ان کے اس بھید کو اچھی طرح جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لئے کہ جو لوگ خدا کی اُتاری ہوئی (کتاب) سے بیزار ہیں یہ ان سے کہتے ہیں کہ بعض کاموں میں ہم تمہاری بات بھی مانیں گے۔ اور خدا ان کے پوشیدہ مشوروں سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is because they said Unto those who detest that which Allah hath revealed: we shall obey you in part of the affair; and Allah knoweth their talking in secret.

یہ اسی سبب سے ہوا کہ انہوں نے ان لوگوں سے جو اللہ کے اتارے ہوئے احکام کو ناگوار سمجھتے ہیں کہا کہ ہم چند امور میں تمہارا کہنا مان لیں گے اور اللہ ان کی خفیہ باتیں کرنے کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے ہوا کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ کی اتاری ہوئی چیز کو بُرا جانا ، کہا کہ بعض معاملات میں ہم آپ ہی لوگوں کی بات مانیں گے اور اللہ ان کی اس رازداری کو جانتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اسی سبب سے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی نازل کی ہوئی ( وحی ) کو ناپسند کیا یہ کہا: عنقریب ہم کچھ کاموں میں تمہاری اطاعت کریں گے ، اور اللہ ( تعالیٰ ) ان کے پوشیدہ رازوں کو خوب جانتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے کہ جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی کتاب سے بےزار ہیں یہ ان سے کہتے ہیں کہ ” بعض کاموں میں ہم تمہاری بات بھی مانیں گے اور اللہ ان کے پوشیدہ مشوروں سے واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اس وجہ سے ہوا کہ انہوں نے کہا ان لوگوں سے جو کہ ناپسند کرتے ہیں اس (حق و ہدایت) کو جس کو اللہ نے نازل فرمایا ہے کہ ہم تمہاری بات بخوشی مان لیں گے بعض معاملات میں اور اللہ خوب جانتا ہے ان کی ان راز داریوں (اور خفیہ باتوں) کو

Translated by

Noor ul Amin

یہ برتائوان ( منافقین ) کے ساتھ اسلئے ہواکہ ان منافقین نے اُن لوگوں سے کہاجنہوں نے اللہ کی وحی کو برا سمجھا کہ ہم بھی ( اسلام اور محمدؐکے خلاف ) بعض کاموں میں تمہاراکہنا مانیں گے اور اللہ ان کی پوشیدہ باتیں خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس لیے کہ انہوں نے ( ف٦۹ ) کہا ان لوگوں سے ( ف۷۰ ) جنہیں اللہ کا اتارا ہوا ( ف۷۱ ) ناگوار ہے ایک کام میں ہم تمہاری مانیں گے ( ف۷۲ ) اور اللہ ان کی چھپی ہوئی جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے کہا جو اﷲ کی نازل کردہ کتاب کو ناپسند کرتے تھے کہ ہم بعض امور میں تمہاری پیروی کریں گے ، اور اﷲ ان کے خفیہ مشورہ کرنے کو خوب جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے ان لوگوں سے کہا جو اللہ کی نازل کردہ ( کتاب ) کو ناپسند کرتے ہیں کہ ہم بعض معاملات میں تمہاری بات مان لیں گے اللہ ان کی رازداری کو جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

This, because they said to those who hate what Allah has revealed, "We will obey you in part of (this) matter"; but Allah knows their (inner) secrets.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is because they have said to those who hate God's revelation, "We shall obey you in some matters." But God knows all their secrets.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is because they said to those who hate what Allah has sent down: "We will obey you in part of the matter." And Allah knows their secrets.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is because they say to those who hate what Allah has revealed: We will obey you in some of the affairs; and Allah knows their secrets.

Translated by

William Pickthall

That is because they say unto those who hate what Allah hath revealed: We will obey you in some matters; and Allah knoweth their secret talk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इसलिए कि उन्होंने उन लोगों से, जिन्होंने उस चीज़ को नापसन्द किया जो कुछ अल्लाह ने उतारा है, कहा कि "हम कुछ मामलों में तुम्हारी बात मान लेंगे।" अल्लाह उन की गुप्त बातों को भली-भाँति जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ اس سبب سے ہوا کہ لوگوں نے ایسے لوگوں سے جو کہ خدا کے اتارے ہوئے احکام کو ناپسند کرتے ہیں یہ کہا کہ بعضے باتوں میں ہم تمہارا کہنا مان لینگے اور اللہ تعالیٰ ان کے خفیہ باتیں کرنے کو خوب جانتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسی لیے کہ انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہا ہے کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری بات مانیں گے اور اللہ ان کے رازوں کو جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اسی لیے انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری مانیں گے۔ اللہ ان کی یہ خفیہ باتیں خوب جانتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے ان لوگوں سے کہا جنہوں نے اللہ کے نازل کیے ہوئے فرمان کو ناپسند کیا کہ ہم بعض کاموں میں تمہاری اطاعت کریں گے، اور اللہ ان خفیہ باتیں کرنے کو جانتا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس واسطے کہ انہوں نے کہا ان لوگوں سے جو بیزار ہیں اللہ کی اتاری کتاب سے ہم تمہاری بات بھی مانیں گے بعضے کاموں میں اور اللہ جانتا ہے ان کا مشورہ کرنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان منافقوں کے اس ارتداد کا سبب یہ ہے کہ ان منافقوں نے ایسے لوگوں سے جو اللہ کے نازل کردہ احکام کو ناپسند کرتے ہیں پوشیدہ طور پر یوں کہا کہ ہم بعض باتوں میں تمہارے کہنے پر چلیں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی راز دارانہ باتوں کو خوب جانتا ہے۔