Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 27

سورة محمد

فَکَیۡفَ اِذَا تَوَفَّتۡہُمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ یَضۡرِبُوۡنَ وُجُوۡہَہُمۡ وَ اَدۡبَارَہُمۡ ﴿۲۷﴾

Then how [will it be] when the angels take them in death, striking their faces and their backs?

پس ان کی کیسی ( درگت ) ہوگی جبکہ فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہوئے ان کے چہروں اور ان کی سرینوں پر ماریں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَکَیۡفَ
تو کیا ہو گا
اِذَا
جب
تَوَفَّتۡہُمُ
فوت کریں گے انہیں
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
یَضۡرِبُوۡنَ
وہ ماریں گے
وُجُوۡہَہُمۡ
ان کے چہروں کو
وَاَدۡبَارَہُمۡ
اور ان کی پیٹھوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَکَیۡفَ
تو کیا ہو گا
اِذَا
جب
تَوَفَّتۡہُمُ
قبض کریں گے ان کی ارواح
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
یَضۡرِبُوۡنَ
وہ ماریں گے
وُجُوۡہَہُمۡ
ان کے چہروں پر
وَاَدۡبَارَہُمۡ
اور ان کی کمروں پر
Translated by

Juna Garhi

Then how [will it be] when the angels take them in death, striking their faces and their backs?

پس ان کی کیسی ( درگت ) ہوگی جبکہ فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہوئے ان کے چہروں اور ان کی سرینوں پر ماریں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اس وقت ان کا کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی روح قبض کریں گے تو ان کے چہروں اور پشتوں پر مار رہے ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو کیاہوگا جب فرشتے ان کی ارواح قبض کریں گے،ان کے چہروں اوران کی کمروں پر ماریں گے ؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, how (will it be) when the angels will exact their souls, smiting their faces and their backs.

پھر کیسا ہوگا حال جبکہ فرشتے جان نکالیں گے ان کی مارتے جاتے ہوں انکے منہ پر اور پیٹھ پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا حال ہوگا (ان کا اس وقت) جب فرشتے ان کی جانیں قبض کریں گے ضربیں لگاتے ہوئے ان کے چہروں پر اور ان کی پیٹھوں پر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But how will they fare when angels will take their souls at death and will carry them, striking their faces and backs?

پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی روحیں قبض کریں گے اور ان کے منہ اور پیٹھوں پر مارتے ہوئے انہیں لے جائیں گے 37؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر اس وقت ان کا کیا حال بنے گا جب فرشتے ان کی روح اس طرح قبض کریں گے کہ ان کے چہروں پر اور پیٹھوں پر مارتے جاتے ہوں گے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب فرشتے ان کی جانیں نکالتے وقت ان کے منہ اور پیٹھ پر مارا گائیں گے اس وقت ان کا کیا حال ہوگا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ان کا کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی جان قبض کرتے ہوں گے ، ان کے مونہوں پر اور ان کی پشتوں پر مارتے جاتے ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اس وقت انکا کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی جان نکالتے ہوں گے اور ان کے منہ اور پیٹھوں پر مارتے جاتے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو اُس وقت (ان کا) کیسا (حال) ہوگا جب فرشتے ان کی جان نکالیں گے اور ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر مارتے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

How then shall it be when the angels shall take them away at death smiting their faces and their backs!

سو ان کا کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی جان قبض کررہے ہوں گے اور ان کے چہروں پر اور پشتوں پر مارتے جاتے ہوں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اس وقت کیا ہوگا جب فرشتے ان کے مونہوں اور ان کی پیٹھوں پر مارتے ہوئے ان کی روحیں قبض کریں گے؟

Translated by

Mufti Naeem

پس جس وقت فرشتے ان کی جان نکالیں گے اور ان کے چہروں اور پیٹھوں پر ماریں گے ( ان کا ) کیسا ( حشر ) ہوگا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اس وقت ان کا کیسا حال ہوگا جب فرشتے ان کی جان نکالیں گے اور ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر مارتے جائیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر کیا حال ہوگا ان کا اس وقت جبکہ فرشتے ان کی جان قبض کریں گے اور وہ مار رہے ہوں گے ان کے مونہوں اور ان کی پیٹھوں پر ؟

Translated by

Noor ul Amin

پھراس وقت ان کا کیا حال ہو گاجب فرشتے ان کی روح قبض کرتے وقت ان کے چہروں اور پشتوں پر مار رہے ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیسا ہوگا جب فرشتے ان کی روح قبض کریں گے ان کے منہ اور ان کی پیٹھیں مارتے ہوئے ( ف۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ( اس وقت ان کا حشر ) کیسا ہوگا جب فرشتے ان کی جان ( اس حال میں ) نکالیں گے کہ ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر ضربیں لگاتے ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

اس وقت ان کا کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی روحیں قبض کریں گے اور ان کے چہروں اور پشتوں پر مارتے ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But how (will it be) when the angels take their souls at death, and smite their faces and their backs?

Translated by

Muhammad Sarwar

How terrible it will be for them when the angels take away their souls by striking their faces and their backs.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then how (will it be) when the angels will take their souls at death, striking their faces and their backs

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But how will it be when the angels cause them to die smiting their backs.

Translated by

William Pickthall

Then how (will it be with them) when the angels gather them, smiting their faces and their backs!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उस समय क्या हाल होगा जब फ़रिश्तें उन के चहरों और उन की पीठों पर मारते हुए उन की रूह क़ब्ज़ करेंगे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو انکا کیا حال ہوگا جبکہ فرشتے ان کی جان قبض کرتے ہونگے اور انکے مونہوں پر اور پشتوں پر مارتے جاتے ہونگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کے منہ اور پیٹھوں پر مارتے ہوئے انہیں لے جائیں گے ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی روحیں قبض کریں گے اور ان کے منہ اور پیٹھوں پر مارتے ہوئے انہیں لے جائیں گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان کا کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی جانوں کو قبض کرتے ہوئے ان کے چہروں اور ان کی پشتوں پر مار رہے ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کیسا ہوگا حال جب کہ فرشتے جان نکالیں گے ان کی مارتے جاتے ہوں ان کے منہ پر اور پیٹھ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس وقت ان مرتدین کا کیا حال ہوگا کہ جس وقت فرشتے ان کی جان قبض کرتے ہوں گے اور ان کے مونہوں پر اور ان کی پیٹھوں پر مارتے جاتے ہوں گے۔