Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 3

سورة محمد

ذٰلِکَ بِاَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوا اتَّبَعُوا الۡبَاطِلَ وَ اَنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّبَعُوا الۡحَقَّ مِنۡ رَّبِّہِمۡ ؕ کَذٰلِکَ یَضۡرِبُ اللّٰہُ لِلنَّاسِ اَمۡثَالَہُمۡ ﴿۳﴾

That is because those who disbelieve follow falsehood, and those who believe follow the truth from their Lord. Thus does Allah present to the people their comparisons.

یہ اس لئے کہ کافروں نے باطل کی پیروی کی اور مومنوں نے اس دین حق کی اتباع کی جو ان کے اللہ کی طرف سے ہے اللہ تعالٰی لوگوں کو ان کے احوال اسی طرح بتاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
بوجہ اس کے کہ
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوا
کفر کیا
اتَّبَعُوا
انہوں نے پیروی کی
الۡبَاطِلَ
باطل کی
وَاَنَّ
اور یہ کہ
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
اتَّبَعُوا
انہوں نے پیروی کی
الۡحَقَّ
حق کی
مِنۡ رَّبِّہِمۡ
اپنے رب کی طرف سے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یَضۡرِبُ
بیان کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
اَمۡثَالَہُمۡ
مثالیں ان کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
اس وجہ سے ہے کہ بلا شبہ
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوا
جنہوں نے کفر کیا
اتَّبَعُوا
انہوں نے پیروی کی
الۡبَاطِلَ
باطل کی
وَاَنَّ
اور یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے
اتَّبَعُوا
انہوں نے پیروی کی
الۡحَقَّ
حق کی
مِنۡ رَّبِّہِمۡ
اپنے رب کی طرف سے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یَضۡرِبُ
بیان کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
اَمۡثَالَہُمۡ
ان کی مثالیں
Translated by

Juna Garhi

That is because those who disbelieve follow falsehood, and those who believe follow the truth from their Lord. Thus does Allah present to the people their comparisons.

یہ اس لئے کہ کافروں نے باطل کی پیروی کی اور مومنوں نے اس دین حق کی اتباع کی جو ان کے اللہ کی طرف سے ہے اللہ تعالٰی لوگوں کو ان کے احوال اسی طرح بتاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس لئے کہ کافروں نے تو باطل کی پیروی کی اور ایمان والوں نے اس حق کی پیروی کی جو ان کے پروردگار کی طرف سے (نازل ہوا) اسی طرح اللہ لوگوں سے ان کی ٹھیک ٹھیک حالت بیان کردیتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس وجہ سے ہے کہ جن لوگوں نے کفرکیا بلاشبہ انہوں نے باطل کی پیروی کی اورجولوگ ایمان لائے یقیناًوہ اپنے رب کی طرف سے حق کے پیچھے چلے،اسی طرح اﷲ تعالیٰ لوگوں کے لیے اُن کی مثالیں بیان کرتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is because the disbelievers have followed falsehood, while the believers have followed the truth (that has come) from their Lord. This is how Allah explains their (respective) situations to the people.

یہ اس لئے کہ جو منکر ہیں وہ چلے جھوٹی بات پر اور جو یقین لائے انہوں نے مانی سچی بات اپنے رب کی طرف سے یوں بتلاتا ہے اللہ لوگوں کو ان کے احوال۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے کہ جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے باطل کی پیروی کی اور جو لوگ ایمان لائے انہوں نے حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے آیا ہے اسی طرح اللہ لوگوں کے لیے ان کی مثالیں بیان کرتا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That is because those who disbelieved followed falsehood whereas those who believed followed the Truth that came to them from their Lord. Thus does Allah set forth to people parables showing their true state.

یہ اس لیے کہ کفر کرنے والوں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان لانے والوں نے اس حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے آیا ہے ۔ اس طرح اللہ لوگوں کو ان کی ٹھیک ٹھیک حیثیت بتائے دیتا ہے7 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اس لیے کہ جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے وہ باطل کے پیچھے چلے ہیں ، اور جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ اس حق کے پیچھے چلے ہیں جو ان کے پروردگار کی طرف سے آیا ہے ، اسی طرح اللہ لوگوں کو بتا رہا ہے کہ ان کے حالات کیا کیا ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کی وجہ یہ ہے کہ کافر غلط رستے پر چلے یا انہوں نے شیطان کا کہا مانا اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ اپنے مالک کے ٹھیک رستے پر چلے 7 یوں اللہ تعالیٰ لوگوں کے سمجھانے کے لئے ان کے حالات بیان کرتا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے کہ جن لوگوں نے کفر کیا ، انہوں نے جھوٹ کی پیروی کی اور یہ کہ جو ایمان لائے وہ اپنے پروردگار کی طرف سے (دین) حق کے پیچھے چلے۔ اس طرح اللہ لوگوں کے لئے ان کے حالات بیان فرماتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اس لئے ہے کہ جنہوں نے کفر و انکار کیا (در حقیقت) انہوں نے باطل (جھوٹ) کی پیروی کی ۔ اور بیشک جو لوگ ایمان لائے انہوں نے ایک سچے دین کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے ۔ اس طرح اللہ لوگوں کے سامنے ان کے حالات بیان کرتا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ (حبط اعمال اور اصلاح حال) اس لئے ہے کہ جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے جھوٹی بات کی پیروی کی اور جو ایمان لائے وہ اپنے پروردگار کی طرف سے (دین) حق کے پیچھے چلے۔ اسی طرح خدا لوگوں سے ان کے حالات بیان فرماتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is because those who disbelieve follow the falsehood, and those who believe follow the truth from their Lord. And thus Allah propoundeth Unto mankind their similitude.

یہ اس لئے ہے کہ کافروں نے تو باطل کی پیروی کی اور ایمان والوں نے اپنے پروردگار کی طرف سے آئے ہوئے حق کو اختیار کیا اللہ اسی طرح لوگوں کیلئے ان کے حالات بیان کرتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے ہے کہ جن لوگوں نے کفر کیا ، انہوں نے باطل کی پیروی کی اور جو لوگ ایمان لائے انہوں نے اپنے رب کی طرف سے آٍئے ہوئے حق کی پیروی کی ۔ اس طرح اللہ لوگوں کیلئے ان کی مثالیں بیان کر رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ اس سبب سے کہ وہ لوگ جو کافر ہیں انہوں نے باطل کی پیروی کی اور بلاشبہ جو ایمان والے ہیں انہوں نے حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے ہے ، اسی طرح اللہ ( تعالیٰ ) لوگوں کے لیے ان کے حالات بیان فرماتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے ہوا، کہ جو منکر ہوئے انہوں نے جھوٹی بات کی پیروی کی اور جو ایمان لائے اور اپنے رب کے دین حق کے پیچھے چلے اسی طرح اللہ لوگوں سے ان کے حالات بیان کرتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ سب اس لئے کہ جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے (حق کی بجائے) باطل کی پیروی کی اور جو ایمان لائے انہوں نے پیروی کی اس حق کی جو (ان کے پاس) ان کے رب کی جانب سے آیا اللہ اسی طرح (کھول کر) بیان کرتا ہے لوگوں کے لئے ان کی مثالیں

Translated by

Noor ul Amin

یہ اسلئے کہ کافروں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان والوں نے اس حق کی پیروی کی جو ان کے رب سے ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کی اصلاح کے لئے ان کی مثالیں بیان کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس لیے کہ کافر باطل کے پیرو ہوئے اور ایمان والوں نے حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے ہے ( ف٦ ) اللہ لوگوں سے ان کے احوال یونہی بیان فرماتا ہے ( ف۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اس لئے کہ جن لوگوں نے کفر کیا وہ باطل کے پیچھے چلے اور جو لوگ ایمان لائے انہوں نے اپنے رب کی طرف سے ( اتارے گئے ) حق کی پیروی کی ، اسی طرح اﷲ لوگوں کے لئے ان کے احوال بیان فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ اس لئے ہوا کہ جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے باطل کی پیروی کی اور جو ایمان لائے انہوں نے اپنے پروردگار کی طرف سے حق کی پیروی کی اسی طرح خدا لوگوں کے حالات و اوصاف بیان کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

This because those who reject Allah follow vanities, while those who believe follow the Truth from their Lord: Thus does Allah set forth for men their lessons by similitudes.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is because the disbelievers have followed falsehood and the believers have followed the Truth from their Lord. Thus God explains to the human being their own prospects.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is because those who disbelieve follow falsehood, while those who believe follow the truth from their Lord. Thus does Allah set forth for mankind their parables.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That is because those who disbelieve follow falsehood, and have given them their dowries, taking (them) in marriage, not fornicating nor taking them for paramours in secret; and whoever denies faith, his work indeed is of no account, and in the hereafter he shall be one of the losers.

Translated by

William Pickthall

That is because those who disbelieve follow falsehood and because those who believe follow the truth from their Lord. Thus Allah coineth their similitudes for mankind.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इसलिए कि जिन लोगों ने इनकार किया उन्होंने असत्य का अनुसरण किया और यह कि जो लोग ईमान लाए उन्होंने सत्य का अनुसरण किया, जो उन के रब की ओर से है। इस प्रकार अल्लाह लोगों के लिए उन की मिसालें बयान करता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ اسی وجہ سے کہ کافر تو غلط راستے پر چلے اور اہل ایمان صحیح راستے پر چلے جو ان کے رب کی طرف سے ہے (3) اللہ تعالیٰ اسی طرح لوگوں کے لئے ان کے حالات بیان فرماتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ اس لیے ہے کہ بیشک کفر کرنے والوں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان لانے والوں نے اس حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے آیا ہے، اس طرح اللہ لوگوں کے لیے مثالیں بیان کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اس لیے کہ کفر کرنے والوں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان لانے والوں نے حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے آیا ہے۔ اس طرح اللہ لوگوں کو ان کی ٹھیک ٹھیک حیثیت بتائے دیتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے کہ کافروں نے باطل کا اتباع کیا، اور بیشک جو لوگ ایمان لائے انہوں نے حق کا اتباع کیا جو ان کے رب کی طرف سے ہے اسی طرح اللہ لوگوں کے لیے ان کے احوال بیان فرماتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس لیے کہ جو منکر ہیں وہ چلے جھوٹی بات پر اور جو یقین لائے انہوں نے مانی سچی بات اپنے رب کی طرف سے یوں بتلاتا ہے اللہ لوگوں کو ان کے احوال

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ مختلف سلوک اس وجہ سے ہوا کہ جو لوگ کافر ہیں انہوں نے باطل کی پیروی اختیار کی اور جو لوگ ایمان دار ہیں انہوں نے اس دین حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی جانب سے پہنچا ہے اللہ تعالیٰ اسی طرح لوگوں کے فائدے کے لئے ان کے احوال بیان فرماتا ہے۔