Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 31

سورة محمد

وَ لَنَبۡلُوَنَّکُمۡ حَتّٰی نَعۡلَمَ الۡمُجٰہِدِیۡنَ مِنۡکُمۡ وَ الصّٰبِرِیۡنَ ۙ وَ نَبۡلُوَا۠ اَخۡبَارَکُمۡ ﴿۳۱﴾

And We will surely test you until We make evident those who strive among you [for the cause of Allah ] and the patient, and We will test your affairs.

یقیناً ہم تمہارا امتحان کریں گے تاکہ تم میں سے جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو ظاہر کر دیں اور ہم تمہاری حالتوں کی بھی جانچ کرلیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَنَبۡلُوَنَّکُمۡ
اور البتہ ہم ضرور آزمائیں گے تمہیں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
نَعۡلَمَ
ہم جان لیں
الۡمُجٰہِدِیۡنَ
مجاہدو ں کو
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَالصّٰبِرِیۡنَ
اور صبر کرنے والوں کو
وَنَبۡلُوَا۠
اور ہم آزمائیں گے
اَخۡبَارَکُمۡ
تمہارے حالات کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَنَبۡلُوَنَّکُمۡ
اور یقیناًہم تمہیں لازماً آزمائیں گے
حَتّٰی
تاکہ
نَعۡلَمَ
ہم جان لیں
الۡمُجٰہِدِیۡنَ
جہاد کرنے والوں کو
مِنۡکُمۡ
تم سب میں سے
وَالصّٰبِرِیۡنَ
اور صبر کرنے والوں کو
وَنَبۡلُوَا۠
اور ہم جانچیں
اَخۡبَارَکُمۡ
تمہارے احوال کو
Translated by

Juna Garhi

And We will surely test you until We make evident those who strive among you [for the cause of Allah ] and the patient, and We will test your affairs.

یقیناً ہم تمہارا امتحان کریں گے تاکہ تم میں سے جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو ظاہر کر دیں اور ہم تمہاری حالتوں کی بھی جانچ کرلیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم ضرور تمہیں آزمائیں گے تاآنکہ یہ معلوم کرلیں کہ تم میں سے مجاہد کون ہیں اور صابر کون ؟ اور تمہارے احوال کی جانچ پڑتال کریں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم تمہیں لازماً آزمائیں گے یہاں تک کہ ہم تم میں سے جہادکرنے والوں اورصبرکرنے والوں کوجان لیں اور تمہارے احوال کوجانچ لیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We will certainly test you until We know those of you who carry out Jihad (struggle in Allah&s way) and observe patience, and until We check the reports about you.

اور البتہ ہم تم کو جانچیں گے تا معلوم کرلیں جو تم میں لڑائی کرنیوالے ہیں اور قائم رہنے والے اور تحقیق کرلیں تمہاری خبریں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم تمہیں لازماً آزمائیں گے یہاں تک کہ ہم ظاہر کردیں انہیں جو تم میں سے جہاد کرنے والے اور صبر کرنے والے ہیں اور ہم پوری تحقیق کرلیں تمہارے حالات کی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We shall certainly test you until We know those of you who truly strive and remain steadfast, and will ascertain about you.

ہم ضرور تم لوگوں کو آزمائش میں ڈالیں گے تاکہ تمہارے حالات کی جانچ کریں اور دیکھ لیں کہ تم میں مجاہد اور ثابت قدم کون ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم ضرور تمہیں آزمائش میں ڈالیں گے ، تاکہ ہم یہ دیکھ لیں کہ تم میں سے کون ہیں جو مجاہد اور ثابت قدم رہنے والے ہیں ، اور تاکہ تمہارے حالات کی جانچ پڑتال کرلیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم تو اے مسلمانو تم کو ضرور آزمائینگے یہاں تک کہ ہم کھول دینگے کہ تم میں سے کون لوگ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے میں کافروں کی ایذا دی پر صبر کرتے ہیں اور تمہارے دوسرے حالات بھی ہم جانچین گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم تم سب لوگوں کو ضرور آزمائیں گے تاکہ جو تم میں جہاد کرنے والے اور ثابت قدم رہنے والے ہیں ، ان کو معلوم کریں اور تمہارے حالات کو پرکھیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور البتہ ہم تمہیں ضرور آزمائیں گے یہاں تک کہ ہم تم میں سے مجاہدین اور صبر کرنے والوں کی جانچ نہ کرلیں۔ اور ہم تمہارے تمام اعمال کی جانچ کریں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم تو لوگوں کو آزمائیں گے تاکہ جو تم میں لڑائی کرنے والے اور ثابت قدم رہنے والے ہیں ان کو معلوم کریں۔ اور تمہارے حالات جانچ لیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of a surety We shall prove you all until We know the strivers among you and the steadfast, and We shall prove your states.

اور ہم ضرور تمہاری آزمائش کریں گے تاکہ تم میں سے جہاد کرنے والوں اور تم میں سے ثابت قدم رہنے والوں کو معلوم کرلیں اور تاکہ تمہاری حالتوں کو چانچ کرلیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم لازمًا تمہیں آزمائیں گے تاکہ تم میں سے جو مجاہد اور ثابت قدم ہیں ، ان کو ممیّز کردیں اور تمہارے حالات کو جانچ لیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم تم لوگوں کو البتہ ضرور بالضرور آزمائیں گے یہاں تک کہ ہم تم میں سے جہاد کرنے اور ثابت قدم رہنے والوں کو جان لیں اور ہم تاکہ ہم تمہاری ( ظاہری و باطنی ) خبروں کو جانچ لیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم تم لوگوں کو آزمائیں گے تاکہ جو تم میں لڑائی کرنے والے ثابت قدم رہنے والے ہیں ان کو معلوم کریں اور تمہارے حالات جانچ لیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم ضرور بالضرور آزمائش کریں گے تم سب کی تاکہ ہم دیکھ لیں تم میں سے جہاد کرنے والوں کو بھی اور ان کو بھی جو ثابت قدم رہنے والے ہیں اور تاکہ ہم آزمائش کریں تمہاری خبروں (اور حالتوں) کی

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم ضرورتمہارا امتحان کریں گے تاکہ ہم تم میں سے جہادکرنے والوں اور صبرکرنے والوں کو جانیں اور تمہارے متعلق خبروں کی جانچ پڑتال کرینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ضرور ہم تمہیں جانچیں گے ( ف۸۱ ) یہاں تک کہ دیکھ لیں ( ف۸۲ ) تمہارے جہاد کرنے والوں اور صابروں کو اور تمہاری خبریں آزمالیں ( ف۸۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم ضرور تمہاری آزمائش کریں گے یہاں تک کہ تم میں سے ( ثابت قدمی کے ساتھ ) جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو ( بھی ) ظاہر کر دیں اور تمہاری ( منافقانہ بزدلی کی مخفی ) خبریں ( بھی ) ظاہر کر دیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم ضرور تم لوگوں کو آزمائیں گے تاکہ ہم تم میں سے جہاد کرنے والوں اور ثابت قدم رہنے والوں کو معلوم ( و ممیز ) کریں اور تمہارے حالات کی جانچ کر لیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We shall try you until We test those among you who strive their utmost and persevere in patience; and We shall try your reported (mettle).

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall certainly test you until We know those who strive hard for the cause of God and those who exercise patience. We will also examine your deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We will surely, try you until We know those who strive among you and the patient, and We will put to a test all your affairs.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most certainly We will try you until We have known those among you who exert themselves hard, and the patient, and made your case manifest.

Translated by

William Pickthall

And verily We shall try you till We know those of you who strive hard (for the cause of Allah) and the steadfast, and till We test your record.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम अवश्य तुम्हारी परीक्षा करेंगे, यहाँ तक कि हम तुम में से जो जिहाद करने वाले हैं और जो दृढ़तापूर्वक जमे रहने वाले हैं उन को जान ले और तुम्हारी हालतों को जाँच लें

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم ضرور تم سب کی آزمائش کرینگے تاکہ ہم ان لوگوں کو معلوم کرلیں جو تم میں جہاد کرنے والے ہیں اور جو ثابت قدم رہنے والے ہیں اور تاکہ تمہاری حالتوں کی جانچ کرلیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم تمہیں ضرور آزمائش میں ڈالیں گے تاکہ تمہارے حالات کی جانچ کریں اور دیکھ لیں کہ تم میں مجاہد اور ثابت قدم کون ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم ضرور تم لوگوں کو آزمائش میں ڈالیں گے تا کہ تمہارے حالات کی جانچ کریں اور دیکھ لیں کہ تم میں مجاہد اور ثابت قدم کون ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہم ضرور تم کو آزمائیں گے تاکہ ہم تم میں سے مجاہدین کو اور صبر کرنے والوں کو جان لیں اور تاکہ ہم تمہارے اعمال کو جانچ لیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور البتہ ہم تم کو جانچیں گے تاکہ معلوم کرلیں جو تم میں لڑائی کرنے والے ہیں اور قائم رہنے والے اور تحقیق کرلیں تمہاری خبریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم ضرور تم سب کی آزمائش کریں گے تاکہ تم میں جو جہاد کرنے والے اور مصائب کو برداشت کرنے والے ہیں ان کو ہم معلوم کرلیں اور تاکہ ہم تمہارے دوسرے حالات کی بھی جانچ کرلیں۔