Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 34

سورة محمد

اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ صَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ثُمَّ مَاتُوۡا وَ ہُمۡ کُفَّارٌ فَلَنۡ یَّغۡفِرَ اللّٰہُ لَہُمۡ ﴿۳۴﴾

Indeed, those who disbelieved and averted [people] from the path of Allah and then died while they were disbelievers - never will Allah forgive them.

جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے اوروں کو روکا پھر کفر کی حالت میں ہی مر گئے ( یقین کرلو ) کہ اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَصَدُّوۡا
اور انہوں نے روکا
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
ثُمَّ
پھر
مَاتُوۡا
وہ مر گئے
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کُفَّارٌ
کافر تھے
فَلَنۡ
تو ہرگز نہیں
یَّغۡفِرَ
معاف کرے گا
اللّٰہُ
اللہ
لَہُمۡ
انہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
وَصَدُّوۡا
اور روکا
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ سے
ثُمَّ
پھر
مَاتُوۡا
وہ مر گئے
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کُفَّارٌ
کافر تھے
فَلَنۡ
تو ہرگز نہیں
یَّغۡفِرَ
بخشے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَہُمۡ
انہیں
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who disbelieved and averted [people] from the path of Allah and then died while they were disbelievers - never will Allah forgive them.

جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے اوروں کو روکا پھر کفر کی حالت میں ہی مر گئے ( یقین کرلو ) کہ اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے کفر کیا اور (دوسروں کو) اللہ کی راہ سے روکا۔ پھر اسی کفر کی حالت میں مرگئے اللہ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجن لوگوں نے کفر کیااور اﷲ تعالیٰ کی راہ سے روکا پھر اس حال میں مرگئے کہ وہ کافر ہی تھے اﷲ تعالیٰ اُن کو ہرگزنہیں بخشے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who disbelieve and prevent (others) from Allah&s way, then die as unbelievers, Allah will never forgive them.

جو لوگ منکر ہوئے اور روکا لوگوں کو اللہ کی راہ سے پھر مرگئے اور وہ منکر ہی رہے تو ہرگز نہ بخشے گا ان کو اللہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور وہ اللہ کے راستے سے رکے رہے (اور دوسروں کو بھی روکتے رہے) پھر وہ مرگئے اس حالت میں کہ کافر ہی رہے تو ایسے لوگوں کو اللہ ہرگز نہیں بخشے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Verily Allah shall not forgive those who disbelieved and barred others from Allah's Way and clung to their unbelief until their death.

کفر کرنے والوں اور راہ خدا سے روکنے والوں اور مرتے دم تک کفر پر جمے رہنے والوں کو تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکا ہے ، پھر کفر ہی کی حالت میں مرگئے ہیں ، اللہ کبھی ان کو نہیں بخشے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جو لوگ کافر ہے اور دوسرے لوگوں کو بھی اللہ کی راہ سے روکتے ہیں پھر کفر ہی کی حالت میں مرگئے تو اللہ تعالیٰ نے کبھی ان کو نہیں بخشے گا 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور اللہ کی راہ سے روکتے رہے پھر وہ کافر ہی مر گئے تو اللہ ان کو کبھی نہ بخشیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جن لوگوں نے کفر و انکار کیا اور اللہ کے راستے سے روکا اور پھر (وہ اس حالت میں) مر گئے کہ وہ کافر تھے تو اللہ ان کی ہر گز بخشش نہ کرے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ کافر ہوئے اور خدا کے رستے سے روکتے رہے پھر کافر ہی مرگئے خدا ان کو ہرگز نہیں بخشے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who disbelieve and hinder others from the way of Allah and then die as infidels, Allah shall by no means forgive them.

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور اللہ کے راستہ سے انہوں نے روکا پھر وہ کافر ہی مر بھی گئے تو اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستہ سے روکا ، پھر اسی حالتِ کفر میں مر گئے ، الہ ان کو کبھی نہیں بخشے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے سے روکا اور کفر کی حالت میں مرگئے تو اللہ ( تعالیٰ ) ان کی ہرگز ہرگز مغفرت نہیں فرمائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ کافر ہوئے اور اللہ کے رستے سے روکتے رہے پھر کافر مرگئے اللہ ان کو ہرگز نہیں بخشے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور انہوں نے روکا (دوسروں کو) اللہ کی راہ سے پھر (وہ اپنے کفر ہی پر اڑے رہے یہاں تک کہ) وہ مرے بھی کفر ہی کی حالت میں تو یقینا اللہ ان کی کبھی بھی بخشش نہیں فرمائے گا

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے کفر کیا اور ( دوسروں کو ) اللہ کی راہ سے روکا پھراسی کفرکی حالت میں مرگئے اللہ انہیں کبھی معاف نہ کرے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا پھر کافر ہی مرگئے تو اللہ ہرگز انہیں نہ بخشے گا ( ف۸۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور ( لوگوں کو ) اﷲ کی راہ سے روکا پھر اس حال میں مر گئے کہ وہ کافر تھے تو اﷲ انہیں کبھی نہ بخشے گا

Translated by

Hussain Najfi

بےشک جن لوگوں نے کفر کیا اور ( لوگوں کو ) اللہ کے راستے سے روکا اور پھر وہ کفر ہی کی حالت میں مر گئے اللہ ان کو کبھی نہیں بخشے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject Allah, and hinder (men) from the Path of Allah, then die rejecting Allah,- Allah will not forgive them.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will never forgive the disbelievers who prevent others from the way of God and who die as disbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who disbelieved and obstructed others from the path of Allah and then died as disbelievers -- never will Allah not forgive them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who disbelieve and turn away from Allah's way, then they die while they are unbelievers, Allah will by no means forgive them.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who disbelieve and turn from the way of Allah and then die disbelievers, Allah surely will not pardon them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही जिन लोगों ने इनकार किया और अल्लाह के मार्ग से रोका और इनकार करने वाले ही रहकर मर गए, अल्लाह उन्हें कदापि क्षमा न करेगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور انہوں نے اللہ کے راستہ سے روکا پھر وہ کافر ہی رہ کر مرگئے خدا تعالیٰ ان کو کبھی نہ بخشے گا۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک جنہوں نے کفر کیا اور انہوں نے اللہ کے راستے سے روکا اور جو مرتے دم تک کفر پر جمے رہے۔ اللہ انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کفر کرنے والوں اور راہ خدا سے روکنے والوں اور مرتے دم تک کفر پر جمے رہنے والوں کو تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستہ سے روکا پھر وہ اس حال میں مرگئے کہ وہ کافر تھے تو ہرگز اللہ ان کی مغفرت نہ فرمائے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ منکر ہوئے اور روکا لوگوں کو اللہ کی راہ سے پر مرگئے اور وہ منکر ہی رہے تو ہرگز نہ بخشے گا ان کو اللہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جن لوگوں نے کفر کی روش اختیار کی اور خدا کی راہ سے لوگوں کو روکا پھر وہ کفر ہی کی حالت میں مرگئے تو خدائے تعالیٰ ان کو ہرگز کبھی نہیں بخشے گا۔