Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 35

سورة محمد

فَلَا تَہِنُوۡا وَ تَدۡعُوۡۤا اِلَی السَّلۡمِ ٭ۖ وَ اَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ ٭ۖ وَ اللّٰہُ مَعَکُمۡ وَ لَنۡ یَّتِرَکُمۡ اَعۡمَالَکُمۡ ﴿۳۵﴾

So do not weaken and call for peace while you are superior; and Allah is with you and will never deprive you of [the reward of] your deeds.

پس تم بودے بن کر صلح کی درخواست پر نہ اتر آؤ جبکہ تم ہی بلند و غالب رہو گے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے ناممکن ہے کہ وہ تمہارے اعمال ضائع کر دے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

فَلَ تَهِنُوا ... So do not lose heart, meaning, do not be weak concerning the enemies. ... وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ ... and beg for peace, meaning, compromise, peace, and ending the fighting between you and the disbelievers while you are in a position of power, both in great numbers and preparations. Thus, Allah says, فَلَ تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنتُمُ الاْأَعْلَوْنَ ... So do not lose heart and beg for peace while you are superior. meaning, in the condition of your superiority over your enemy. If, on the other hand, the disbelievers are considered more powerful and numerous than the Muslims, then the Imam (general commander) may decide to hold a treaty if he judges that it entails a benefit for the Muslims. This is like what Allah's Messenger did when the disbelievers obstructed him from entering Makkah and offered him treaty in which all fighting would stop between them for ten years. Consequently, he agreed to that. Allah then says: ... وَاللَّهُ مَعَكُمْ ... And Allah is with you, This contains the good news of victory and triumph over the enemies. ... وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ and He will never deprive you of (the reward of) your deeds. meaning, Allah will never invalidate your deeds, nullify them, or deprive you of them, but rather He will give you your rewards complete, without any reduction. And Allah knows best.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

35۔ 1 مطلب یہ ہے کہ جب تم تعداد اور قوت وطاقت کے اعتبار سے دشمن پر غالب اور فائق تر ہو تو ایسی صورت میں کفار کے ساتھ صلح اور کمزوری کا مظاہرہ مت کرو بلکہ کفر پر ایسی کاری ضرب لگاؤ کہ اللہ کا دین سر بلند ہوجائے غالب و برتر ہوتے ہوئے کفر کے ساتھ مصالحت کا مطلب کفر کے اثر ونفوذ کے بڑھانے میں مدد دینا ہے یہ ایک بڑا جرم ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کافروں کے ساتھ صلح کرنے کی اجازت نہیں ہے یہ اجازت یقینا ہے لیکن ہر وقت نہیں صرف اس وقت ہے جب مسلمان تعداد میں کم اور وسائل کے لحاظ سے فروتر ہوں ایسے حالات میں لڑائی کی بہ نسبت صلح میں زیادہ فائدہ ہے تاکہ مسلمان اس موقعے سے فائدہ اٹھا کر بھرپور تیاری کرلیں جیسے خود نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کفار مکہ سے جنگ نہ کرنے کا دس سالہ معاہدہ کیا تھا۔ 35۔ 2 اس میں مسلمانوں کے لئے دشمن پر فتح و نصرت کی عظیم بشارت ہے۔ جس کے ساتھ اللہ ہو، اس کو کون شکست دے سکتا ہے۔ 35۔ 2 بلکہ وہ اس پر پورا اجر دے گا اور اس میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٣٩] دشمن سے صلح یا سمجھوتہ کی درخواست نہ کی جائے :۔ یعنی جب تم دشمن سے بھڑ جاؤ تو پھر سستی کا ہرگز مظاہرہ نہ کرو بلکہ سر دھڑ کی بازی لگادو۔ اور نہ ہی کافروں سے صلح اور سمجھوتہ کی درخواست کرو جس سے تمہاری کمزوری ان پر عیاں ہوجائے اور وہ تو تمہیں مزید دباتے چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ آیات اس وقت نازل ہوئیں۔ جب مدینہ کی ریاست نئی نئی وجود میں آئی تھی۔ ایک سو کے لگ بھگ مہاجر اور کچھ انصار تھے اور ان کے جنگی جوانوں کی تعداد ایک ہزار تک بھی بمشکل پہنچی تھی۔ سامان جنگ کی فراوانی تو درکنار ان کی معاشی حالت بھی کچھ اچھی نہ تھی۔ دوسری طرف صرف قریش مکہ ہی نہیں سارا عرب ہی مسلمانوں کی مخالفت پر اتر آیا تھا اور اس ریاست کو اور مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے نیست و نابود کردینا چاہتا تھا۔ ان حالات میں یہ ہدایت دی گئی کہ میدان جنگ میں نہ اپنی کمزوری دکھاؤ اور نہ ہی اپنے آپ کو کمزور سمجھتے ہوئے دشمن سے صلح کی درخواست کرو۔ ہاں اگر دشمن سے اپنی طاقت کا لوہا منوا لو تو وہ خود مسلمانوں سے صلح کی درخواست کریں تو اس صورت میں آپ ان کی صلح کی درخواست کو قبول فرما لیجئے۔ جیسا کہ سورة انفال کی آیت نمبر ٦١ میں اس کی صراحت موجود ہے۔ [٤٠] غلبہ سے مراد سیاسی غلبہ ہی نہیں بلکہ دلیل وحجت کا غلبہ بھی ہے :۔ اگر تم سستی نہ دکھاؤ گے اور پامردی اور استقلال سے جہاد کرو گے تو یقیناً تم ہی غالب رہو گے کیونکہ اس صورت میں اللہ تمہاری مدد پر موجود ہے۔ تم نے جہاد کے سلسلہ میں جو خرچ کیا ہوگا یا جو محنت و مشقت اٹھائی ہوگی اللہ اس کا تمہیں پورا پورا اجر عطا کر دے گا۔ اور یہ جو فرمایا کہ تم ہی غالب رہو گے اس کا یہ مطلب نہیں کہ تم ہر جنگ میں اور ہر حال میں غالب ہی رہو گے۔ جیسا کہ مسلمانوں کو جنگ احد میں اور جنگ حنین میں ان کی اپنی ہی غلطی کی وجہ سے عارضی طور پر شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ بالآخر تم ہی غالب رہو گے۔ چناچہ اللہ نے مسلمانوں سے اپنا یہ وعدہ پورا کردیا اور آپ کی زندگی میں ہی سارے عرب میں کفر و شرک کا زور ختم ہوگیا اور مسلمان اور اسلام ہی غالب آئے اور بعض علماء کہتے ہیں کہ غلبہ سے مراد ضروری نہیں کہ سیاسی غلبہ ہی لیا جائے۔ علمی غلبہ بھی مراد لیا جاسکتا ہے۔ یعنی دلیل و حجت کے لحاظ سے کفر کے تمام مذاہب پر غالب رہو گے اور مسلمان اللہ کے فضل سے آج تک دلیل و حجت کے میدان میں کسی دوسرے مذہب والے سے مغلوب نہیں ہوئے۔ تاہم پہلا مطلب ہی ربط مضمون سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

(١) فلاتھنوا :” فلاتھوا “ کی فاء فصیحہ کہلاتی ہے۔ دیکھیے اسی سورت کی آیت (١٩) :(فاعلم انہ لا الہ الا اللہ) کی تفسیر۔ یعنی جب تم منافقین کا جہاد سے فرار اختیار کرنا اور دوسروں کو بھی اسے روکنا، کفار کے ساتھ دوستی اور اسلام اور مسلمانوں سے بےوفائی کرنا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کرنا، اس کے نتیجے میں ان پر لعنت ہونا اور ان کے اعمال برباد ہونا جان چکے تو تم وہ کام نہ کرنا جن کے نتیجے میں ان کا یہ انجام ہوا۔ (٢) فلا تھوا وتدعوا الی السلم : منافقین چونکہ بزدلی اور موت کے خوف کی وجہ سے جنگ کا حوصلہ نہیں رکھتے تھے، اس لئے صلح اور سمجھوتے کی باتیں بہت کرتے تھے، وہ مسلمانوں کو بھی مشورہ دیتے رہتے تھے کہ جنگ کے بجائے صلح سے معاملات طے کرنے چاہئیں۔ حالانکہ ان کی صلح جوئی کے پیچھے ان کی بےہمتی، بزدلی اور کمزوری کے سوا کچھ نہیں تھا، اس لئے اس لئے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ان کی راہ اختیار کرنے سے منع فرما دیا۔ یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ آیات اس زمانے میں نازل ہوئیں جب مدینہ ایک چھوٹی سی بستی تھی، جس میں مہاجرین و انصار کی مٹھی بھر جماعت اسلام کا جھنڈا اٹھائے ہوئے تھی اور اس کا مقابلہ صرف عرب کے سب سے طاقتور قبیلے قریش کے ساتھ نہیں تھا بلکہ سر دھڑ کی بازی لگا دینے کے لئے تیار ہوجاؤ۔ چناچہ تاریخ گواہ ہے کہ بدر واحد اور خندق میں تعداد کی کمی، بےحد کمزوری اور بےسروسامانی کے باوجود مسلمانوں نے ہمت ہاری، نہ کمزوری دکھائی، نہ صلح کی پیشکش کی، بلکہ ڈٹ کر لڑے، یہاں تک کہ جب جنگ خندق کی گرد چھٹی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :(الان نعزوھم ولا یعزوننا، نحن نسیر الیھم) (بخاری، المغازی، باب غروۃ الخندق و ھی الاحزاب : ٣١٠٠)” اب ہم ان پر حملے کے لئے جائیں گے، وہ ہم پر حملے کے لئے نہیں آئیں گے، ہم ہی ان پر فوج کشی کیا کریں گے۔ “ طالوت و جلاوت کی جنگ بھی اس کی واضح مثال ہے۔ (٣) ” فلاتھنوا “ کے بعد ” تدعوآ “ بھی نہی کے اس ” لا “ کی وجہ سے مجزوم ہے جو ” تھوا “ پر آیا ہے اور اسی کی وجہ سے اس سے نون اعرابی گرا ہے، کیونکہ یہ اصل میں ” تدعون “ تھا، لائے نہی کی وجہ سے نون گرگیا تو ” تدعوا “ رہ گیا۔ گویا اصل کلام ” فلاتھنوا ولا تدعوا الی السلم “ ہے، واؤ عطف کی وجہ سے ” لا “ کو دوبارہ لانے کی ضرورت نہ رہی، اس لئے ترجمہ ہوگا :” پس تم نہ کمزور بنو (نہ ہمت ہ اور) اور نہ صلح کی طرف دعوت دو ۔ “ اس کی ایک مثال یہ آیت ہے :(ولا تلبسوا الحق بالباطل و تکتموا الحق وانتم تعلمون) (البقرۃ :32)” اور حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہ کرو اور نہ حق کو چھپاؤ ، جب کہ تم جانتے ہے۔ “ مطلب یہ ہے کہ دشمن سے جنگ میں ہمت نہ ہ اور اور نہ ان کا خوف تم پر مسلط ہو بلکہ صبر کرو، ثابت قدم رہو، اپنے آپ کو لڑائی اور مقابلے پر جمائے رکھو اور صلح اور جنگ بندی کے سمجھوتے کی دعوت مت دو ۔ (٤) وانتم الاعلون واللہ معکم …:” لن یترکم “” وتریثر “ (وعد یعد) وترا وترہ “ کسی کا حق مارنا، اس میں کمی کرنا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمت نہ ہارنے اور دشمن کو صلح کی دعوت نہ دینے کی تین وجہیں بیان فرمائی ہیں، جن میں سے پہلی وجہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر تم نے ہمت نہ ہاری تو تم ہی غالب رہو گے، جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا :(ولا تھنوا ولا تحزنوا وانتم الاعلون ان کنتم مومنین) (آل عمران : ١٣٩)” اور نہ کمزور بنو اور نہ غم کرو اور تم ہی غالب ہو، اگر تم مومن ہو۔ “ دوسری وجہ ” واللہ معکم “ ہے کہ اللہ تمہارے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ اللہ ہو کوئی وجہ نہیں کہ وہ ہمت ہارے اور صلح کی پیشکش کرے۔ اسی حوصلے پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کفار مکہ کے مقابلے میں اس وقت بھی ہمت نہیں ہاری جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو میں سے دوسرے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :(الا تنصروہ فقد نصرہ اللہ اذا اخرجہ الذین کفروا ثانی اثنین اذھما فی الغار اذیقول لصاحبہ لاتحزن ان اللہ معنا، فانزل اللہ سکینت ہ علیہ وایدہ بجنود لم تروھا و جعل کلمۃ الذین کفروا السفلی ، وکلمۃ اللہ ہی العلیا، واللہ عزیز حکیم) (التوب ١:30) ” اگر تم اس کی مدد نہ کرو تو بلا شبہ اللہ نے اس کی مدد کی، جب اسے ان لوگوں نے نکال دیا جنہوں نے کفر کیا، جب کہ وہ دو میں دوسرا تھا جب وہ دونوں غار میں تھے، جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا غم نہ کر، بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ تو اللہ نے اپنی سکینت اس پر اتار دی اور اسے ان لشکروں کے ساتھ قوت دی جو تم نے نہیں دیکھے اور ان لوگوں کی بات نیچی کردی جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی بات ہی سب سے اونچی ہے اور اللہ سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔ “ تیسری وجہ ” ولن یترکم اعمالکم “ ہے کہ وہ ہرگز تم سے تمہارے اعمال کم نہیں کرے گا۔ مطلب یہ ہے کہ جہاد میں تم جو عمل بھی سر انجام دو گے تمہیں اس کا پورا پورا اجر ملے گا، اس میں کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی۔ تمہارے اور تمہارے دشمن کے درمیان یہ بنیادی فرق ہے کہ تمہیں اس پر اللہ تعالیٰ سے اجر و ثواب ، شہادت اور جنت کی امید ہے جب کہ کفار اس سے محروم ہیں۔ پھر ہمت ہارنے یا صلح کی پیشکش کا کیا مطلب ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :(ولا تھنوا فی ابتغآء القوم ان تکونوا تالمون فانھم یالمون کما تالمون و ترجون من اللہ مالا یرجون) (النسائ :103)” اور اس قوم کا پیچھا کرنے میں ہمت نہ ہ اور، اگر تم تکلیف اٹھاتے ہو تو یقیناً وہ بھی تکلیف اٹھاتے ہیں، جیسے تم تکلیف اٹھاتے ہو اور تم اللہ سے وہ امید رکھتے ہو جو وہ امید نہیں رکھتے۔ “ اور فرمایا : (ما کان لاھل المدینۃ ومن حولھم من الاعراب ان یتخلفوا عن رسول اللہ ولا یرعبوا بانفسھم عن نفسہ ذلک بانھم لایصیبھم ظما ولا نصب ولا محمصۃ فی سبیل اللہ ولا یطنون موطنا یغظ الکفار ولا ینالون من عدو میلاً الا کتب لھم بہ عمل صالح، ان اللہ لا یصیع اجر المحسنین ولا ینفقون نفقۃ صغیرۃ ولا کبیرۃ ولا یقطعون وادیا الا کتب لھم لیجزیھم اللہ احسن ماکانوا یعملون ) (التوبۃ : ١٢، ١٢١)” مدینہ والوں کا اور ان کے اردگرد جو بدوی ہیں، ان کا حق نہ تھا کہ وہ رسول اللہ سے پیھے رہتے اور نہ یہ کہ اپنی جانوں کو اس جان سے زیادہ عزیز رکھتے۔ یہ اس لئے کہ وہ، اللہ کے راستے میں انہیں نہ کوئی پیاس پہنچتی ہے اور نہ کوی تکان اور نہ کوئی بھوک اور نہ کسی ایسی جگہ پر قدم رکھتے ہیں جو کافروں کو غصہ دلائے اور نہ کسی دشمن سے کوئی کامیابی حاصل کرتے ہیں، مگر اس کے بدلے ان کے لئے ایک نیک عمل لکھ دیا جاتا ہے۔ یقینا اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا اور نہ وہ خرچ کرتے ہیں کوئی چھوٹا خرچ اور نہ کوئی بڑا اور نہ کوئی وادی طے کرتے ہیں، مگر وہ ان کے لئے لکھ لیا جاتا ہے تاکہ اللہ انہیں اس عمل کی بہترین جزا دے جو وہ کیا ک رتے تھے۔ “ (٥) اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے دشمن کو صلح کی دعوت دینے سے منع فرمایا ہے، جبکہ دوسری جگہ فرمایا :(وان جنجوا للساء فاجنح لھا و توکل علی اللہ) (الانفال : ٦١)” اور اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو تو بھی اس کی طرف مائل ہوجاؤ اور اللہ پر بھروسہ کر۔ “ ان دونوں آیات میں کوئی تعارض نہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمت ہار کر دشمن کو صلح کی پیشکش کرنے سے منع فرمایا ہے اور اگر دشمن کی طرف مائل ہوں تو اس کی طرف مائل ہوجانے کا حکم دیا ہے، کیونکہ یہ پیشکش دشمن کی طرف سے ہے۔ (٦) ابن کثیر (رح) نے اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے :” پھر اللہ تعالیٰ ن اپنے مومن بندوں کو حکم دیا۔ (فلا تھنوا) یعنی دشمن کے مقبالے میں کمزور مت بنو اور :” وتدعوا الی السلم) یعنی کفار کو صلح کی اور ایک دوسرے سے جنگ ترک کرنے کی دعوت مت بنو اور :(وتد عوا الی السلم) یعنی کفار کو صلح کی اور ایک دوسرے سے جنگ ترک کرنے کی دعوت مت دو ، اس حال میں کہ تمہاری قوت، تعداد اور تیاری دشمن سے زیادہ ہو۔ اسی لئے فرمایا :(فلا تھنوا وتدعوا الی السلم وانتم الاعلون) یعنی دشمن پر تمہارے غلبے کی حالت میں انہیں صلح کی دعوت مت دو ۔ لیکن جب کفار تمام مسلمانوں کے مقابلے میں قوت و کثرت میں زیادہ ہوں اور امام صلح اور جنگ بندی میں مصلحت دیکھے تو وہ ایسا کرسکتا ہے، جیسا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس وقت کیا جب کفار قریش نے آپ کو مکہ جانے سے روک دیا اور انہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صلح کی اور آپس میں دس سال تک جنگ ختم کرنے کی دعوت دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی دعوت قبول فرمائی۔ “ (ابن کثیر) مفسر شنقیطی نے اضواء البیان میں وہ تفسیر جو پہلے ذکر ہوئی ہے، بیان کرنے کے بعد فرمایا :” یہ معنی جو ہم نے اس آیت کا بیان کیا ہے اس تفسیر سے بہتر اور زیادہ دسرت ہے جو ابن کثیر نے کی ہے کہ اس وقت صلح اور سمجھوتے کی دعوت مت دو جب تم غالب ہو یعنی تم جہاد کی قوت و طاقت رکھتے ہو۔ یعنی اگر تم کمزور ہو اور طاقت نہیں رکھتے تو اس بات سے کوئی مانع نہیں کہ تم صلح اور سمجھوتے کی دعوت دو ۔ “ شنقیطی کے ابن کثیر سے اتفاق نہ کرنے کی کئی وجہیں ہیں، ان میں سے ایک یہ ہے کہ ابن کثیر نے صرف ” وانتم الاعلون کو حال بنایا ہے، حالانکہ یہاں تین چیزیں بیان ہوئی ہیں :(وانتم الاعلون ، واللہ معکم ولن یترکم اعمالکم) دوسری یہ ہے کہ حدیبہ کے زمانے میں مسلمان قوت میں کفار پر غالب تھے، جیسا کہ پیچھے صحیح بخاری کی حدیث ” الان نخروھم۔ “ گزری۔ آپ نے انہیں صلح کی پیشکش اپنے کمزور ہونے کی وجہ سے نہیں کی تھی، ورنہ آپ اس سے بہت پہلے بدر و احد اور خندق میں صلح کی پیشکش کرتے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انہیں صلح کی پیشکش کا مطلب یہ تھا کہ آپس کے میل جول سے اسلام کی تعلیم پھیلے گی تو یہ لوگ اسلام لے آئیں گے۔ کفار پہلے لڑائی پر آمادہ تھے مگر جب انہوں نے بیعت رضوان کے متعلق سنا تو ڈر گئیا ور صلح پر آمادہ ہوگئے، جیساک ہ صحیح بخاری کی مفصل حدیث میں ہے۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ ابن کثیر نے فرمایا کہ صلح کی دعوت کفار کی طرف سے تھی جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبول فرمائی۔ اگر ایسا ہو تو پھر یہو اقعہ اس مقصد کی دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا کہ مسلمان کمزور ہوں تو ان کا امام صلح کی دعوت دے سکتا ہے، کیونکہ ابن کثیر کے اس وقل کے مطابق تو صلح کی دعوت کفار کی طرف سے تھی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف اسے قبول فرمایا تھا، حالانکہ حقیقت یہی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود صلح کا پیغام بھیجا تھا۔ تفصیل کے لئے دیکھیے صیحیح بخاری کی ” کتاب الشروط، یاب الشروط فی الجھاد والمصالحۃ مع اھل المحرب و کتابۃ الشروط “ کی حدیث (٢٧٣١، ٢٧٣٢) (٧) یہاں ایک سوال ہے کہ آیت میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ ” تم صلح کے لئے دعوت مت دو “ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدیبیہ کے موقع پر صلح کی دعوت کیوں دی ؟ جو اب اس کا یہ ہے کہ صلح کی دعوت دینے کی ممانعت اس وقت ہے جب مسلمان ہمت ہارتے ہوئے اور بزدلی اور ذلت اختیار کرتے ہوئے صلح کی دعوت دیں، جیسا کہ ” فلا تھنوا وتدعوا الی السلم “ (پس ہمت نہ ہ اور اور نہ صلح کی طرف دعوت دو ) کے الفاظ سے ظاہر ہے۔ حدیبیہ کی صلح کی دعوت دشمن کی طاقت توڑنے کے بعد اسلام اور مسلمانوں کی مصلحت کی خاطر دی گئی اور اللہ تعالیٰ نے اسے فتح مبین قرار دیا، جیسا کہ آگے سورة فتح میں آرہا ہے۔ بھلا جو صلح دشمن کے غالب اور مسلمانوں کے مغلوب ہونے کی صورت میں کی جائے اسے فتح مبین کہا جاسکتا ہے ؟ اگر ایسا کرنا فتح مبین ہوتا تو یہ کام رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدر و احد سے بہت پہلے کرلیتے۔ پھر نہ ہجرت کی نوبت آتی، نہ جنگیں لڑنا پڑتیں اور نہ ہی اتنی شہادتیں ہوتیں، مگر یاد رکھیں ! پھر مشرق سے مغرب تک اسلام کا پھر یرا بھی نہیں لہرا سکتا تھا۔ (٨) ان آیات میں ان مسلمانوں کا ذکر ہے جو میدان قتال میں اتر چکے ہیں، جو مسلمان کفار کے نرغے سے نکل ہی نہ سکیں کہ ہجرت کے بعد جہاد کرسکیں ، اللہ تعالیٰ نے انہیں مستصنعفین کہہ کر معذور قرار دیا ہے۔ (دیکھیے نساء :97 تا 99) اور ایسے مستصعفین کو آزادی دلانے کے لئے تمام مسلمانوں کو لڑنے کا حکم دیا ہے۔ دیکھیے سورة نسائ (٧٥) ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

فَلَا تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ (So, do not lose heart, and do not appeal - 47:35|". This verse prohibits the Muslims to invite the infidels to enter into peace treaty. But on another occasion in the Qur&an such a treaty is allowed: وَإِن جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا And if they tilt towards peace, towards it...|" (8:61). This verse indicates that if the infidels want peace, it is permissible to enter into peace agreement with them. Therefore, some scholars think that the permission in this verse is conditional upon the assumption that the infidels take initiative for peace negotiations. The current verse prohibits the Muslims from taking initiative for peace. Thus there is no conflict between the two verses. However, the authentic ruling is that it is permissible for Muslims even to take initiative in negotiating peace with the infidels if it could be in the best interest of the Muslims - not by reason of cowardice and involvement in a life of luxury. The Qur’ an by the employment of the imperative sentence fala-tahinu [ do not lose heart ] in this verse indicates that the prohibition is meant for such an appeal for peace that is based on cowardice and escaping from Jihad. In this case too there is no conflict between the two verses, because the direction of tending to peace in verse 9:61 is restricted to a situation where it is based on the interest of the Muslims, and not on cowardice or leisure. Allah knows best. وَلَن يَتِرَ‌كُمْ أَعْمَالَكُمْ (...and He will never deprive you of your deeds...47:35) It means that Allah will not diminish the reward of the believers. This indicates that if they were to suffer any pain or loss in this world, they wi11 receive a huge reward in the next world. Thus a believer is never unsuccessful even in the face of pain or difficulty.

(آیت) فَلَا تَهِنُوْا وَتَدْعُوْٓا اِلَى السَّلْمِ ، اس آیت میں کفار کو صلح کی دعوت دینے کی ممانعت کی گئی ہے اور قرآن کریم میں دوسری جگہ ارشاد ہے (آیت) وان جنحواللسلم فاجنح لھا یعنی اگر کفار صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ بھی مائل ہو جایئے جس سے صلح کی اجازت معلوم ہوتی ہے اس لئے بعض حضرات نے فرمایا کہ اجازت والی آیت اس شرط کے ساتھ ہے کہ کفار کی طرف سے صلح جوئی کی ابتدا ہو اور اس آیت میں جس کو منع کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ مسلمانوں کی طرف سے صلح کی درخواست کی جائے اس لئے دونوں آیتوں میں کوئی تعارض نہیں مگر صحیح یہ ہے کہ مسلمانوں کے لئے ابتداً صلح کرلینا بھی جائز ہے جبکہ مصلحت مسلمانوں کی اس میں دیکھی جائے۔ محض بزدلی اور عیش کوشی اس کا سبب نہ ہو اور اس آیت نے شروع میں فلا تھنوا کہہ کر اس طرف اشارہ کردیا کہ ممنوع وہ صلح ہے جس کا منشاء بزدلی اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے فرار ہو اس لئے اس میں بھی کوئی تعارض نہیں کہ وان جنحو اللسلم کی آیت کے حکم کو اس صورت کے ساتھ مقید کیا جائے جس میں صلح جوئی کا سبب وہن اور سستی بزدلی نہ ہو بلکہ خود مسلمانوں کی مصلحت کا تقاضا ہو۔ واللہ اعلم (آیت) وَلَنْ يَّتِرَكُمْ اَعْمَالَكُمْ ، یعنی اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کی جزاء میں کوئی کمی نہیں کرے گا، اشارہ اس طرف ہے کہ دنیا میں کوئی تکلیف بھی پہنچ گئی تو اس کا اجر عظیم آخرت میں ملنے والا ہے اس مومن تکلیف کی حالت میں بھی ناکام نہیں۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَلَا تَہِنُوْا وَتَدْعُوْٓا اِلَى السَّلْمِ۝ ٠ ۤۖ وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ۝ ٠ ۤۖ وَاللہُ مَعَكُمْ وَلَنْ يَّتِرَكُمْ اَعْمَالَكُمْ۝ ٣٥ لا «لَا» يستعمل للعدم المحض . نحو : زيد لا عالم، وذلک يدلّ علی كونه جاهلا، وذلک يكون للنّفي، ويستعمل في الأزمنة الثّلاثة، ومع الاسم والفعل غير أنه إذا نفي به الماضي، فإمّا أن لا يؤتی بعده بالفعل، نحو أن يقال لك : هل خرجت ؟ فتقول : لَا، وتقدیره : لا خرجت . ويكون قلّما يذكر بعده الفعل الماضي إلا إذا فصل بينهما بشیء . نحو : لا رجلا ضربت ولا امرأة، أو يكون عطفا . نحو : لا خرجت ولَا رکبت، أو عند تكريره . نحو : فَلا صَدَّقَ وَلا صَلَّى [ القیامة/ 31] أو عند الدّعاء . نحو قولهم : لا کان، ولا أفلح، ونحو ذلك . فممّا نفي به المستقبل قوله : لا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقالُ ذَرَّةٍ [ سبأ/ 3] وفي أخری: وَما يَعْزُبُ عَنْ رَبِّكَ مِنْ مِثْقالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلا فِي السَّماءِ [يونس/ 61] وقد يجيء «لَا» داخلا علی کلام مثبت، ويكون هو نافیا لکلام محذوف وقد حمل علی ذلک قوله : لا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيامَةِ [ القیامة/ 1] ، فَلا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشارِقِ [ المعارج/ 40] ، فَلا أُقْسِمُ بِمَواقِعِ النُّجُومِ [ الواقعة/ 75] ، فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ [ النساء/ 65] لا وأبيك ابنة العامريّ «1» وقد حمل علی ذلک قول عمر رضي اللہ عنه۔ وقد أفطر يوما في رمضان فظنّ أنّ الشمس قد غربت ثم طلعت۔: لا، نقضيه ما تجانفنا لإثم فيه، وذلک أنّ قائلا قال له قد أثمنا فقال لا، نقضيه . فقوله : «لَا» ردّ لکلامه قد أثمنا، ثم استأنف فقال : نقضيه «2» . وقد يكون لَا للنّهي نحو : لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ [ الحجرات/ 11] ، وَلا تَنابَزُوا بِالْأَلْقابِ [ الحجرات/ 11] ، وعلی هذا النّحو : يا بَنِي آدَمَ لا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطانُ [ الأعراف/ 27] ، وعلی ذلك : لا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمانُ وَجُنُودُهُ [ النمل/ 18] ، وقوله : وَإِذْ أَخَذْنا مِيثاقَ بَنِي إِسْرائِيلَ لا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ [ البقرة/ 83] فنفي قيل تقدیره : إنهم لا يعبدون، وعلی هذا : وَإِذْ أَخَذْنا مِيثاقَكُمْ لا تَسْفِكُونَ دِماءَكُمْ [ البقرة/ 84] وقوله : ما لَكُمْ لا تقاتلُونَ [ النساء/ 75] يصحّ أن يكون «لا تقاتلون» في موضع الحال «3» : ما لکم غير مقاتلین . ويجعل «لَا» مبنيّا مع النّكرة بعده فيقصد به النّفي . نحو : فَلا رَفَثَ وَلا فُسُوقَ [ البقرة/ 197] ، [ وقد يكرّر الکلام في المتضادّين ويراد إثبات الأمر فيهما جمیعا . نحو أن يقال : ليس زيد بمقیم ولا ظاعن . أي : يكون تارة كذا وتارة كذا، وقد يقال ذلک ويراد إثبات حالة بينهما . نحو أن يقال : ليس بأبيض ولا أسود ] «4» ، وإنما يراد إثبات حالة أخری له، وقوله : لا شَرْقِيَّةٍ وَلا غَرْبِيَّةٍ [ النور/ 35] . فقد قيل معناه : إنها شرقيّة وغربيّة «5» . وقیل معناه : مصونة عن الإفراط والتّفریط . وقد يذكر «لَا» ويراد به سلب المعنی دون إثبات شيء، ويقال له الاسم غير المحصّل . نحو : لا إنسان، إذا قصدت سلب الإنسانيّة، وعلی هذا قول العامّة : لا حدّ. أي : لا أحد . ( لا ) حرف ) لا ۔ یہ کبھی عدم محض کے لئے آتا ہے ۔ جیسے : زید عالم یعنی جاہل ہے اور کبھی نفی کے لئے ہوتا ہے ۔ اور اسم و فعل دونوں کے ساتھ ازمنہ ثلاثہ میں نفی کے معنی دیتا ہے لیکن جب زمانہ ماضی میں نفی کے لئے ہو تو یا تو اس کے بعد فعل کو ذکر ہی نہیں کیا جاتا مثلا اگر کوئی ھل خرجت کہے تو اس کے جواب میں صرف ، ، لا ، ، کہ دنیا کافی ہے یعنی لاخرجت اور اگر نفی فعل مذکور بھی ہوتا ہے تو شاذو نا در اور وہ بھی اس وقت (11) جب لا اور فعل کے درمیان کوئی فاعل آجائے ۔ جیسے لارجل ضربت ولا امرءۃ (2) جب اس پر دوسرے فعل کا عطف ہو جیسے ۔ لا خرجت ولاضربت اور یا (3) لا مکرر ہو جیسے ؛فَلا صَدَّقَ وَلا صَلَّى [ القیامة/ 31] اس ناعاقبت اندیش نے نہ تو کلام خدا کی نعمتوں کی تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی ۔ اور یا (4) جملہ دعائیہ میں جیسے لا کان ( خدا کرے ایسا نہ ہو ) لا افلح ( وہ کامیاب نہ ہوا وغیرہ ۔ اور زمانہ مستقبل میں نفی کے متعلق فرمایا : لا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقالُ ذَرَّةٍ [ سبأ/ 3] ذرہ پھر چیز بھی اس سے پوشیدہ نہیں ۔ اور کبھی ، ، لا ، ، کلام مثبت پر داخل ہوتا ہے اور کلام محذوف کی نفی کے لئے آتا ہے ۔ جسیے فرمایا : وَما يَعْزُبُ عَنْ رَبِّكَ مِنْ مِثْقالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلا فِي السَّماءِ [يونس/ 61] اور تمہارے پروردگار سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے نہ زمین میں اور نہ آسمان میں ۔۔۔ اور مندرجہ ذیل آیات میں بھی بعض نے لا کو اسی معنی پر حمل کیا ہے ۔ لا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيامَةِ [ القیامة/ 1] ہم کو روز قیامت کی قسم ۔ فَلا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشارِقِ [ المعارج/ 40] میں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کھاتا ہوں ۔ فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ [ النساء/ 65] تمہارے پروردگار کی قسم یہ مومن نہیں ہوں گے ۔ فَلا أُقْسِمُ بِمَواقِعِ النُّجُومِ [ الواقعة/ 75] ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم ۔ اور اسی معنی میں شاعر نے کہا ہے ( المتقارب ) (388) لاوابیک ابتہ العامری نہیں تیرے باپ کی قسم اسے عامری کی بیٹی ۔ اور مروی ہے (105) کہ ا یک مرتبہ حضرت عمر نے یہ سمجھ کر کہ سورج غروب ہوگیا ہے روزہ افطار کردیا اس کے بعد سورج نکل آیا تو آپ نے فرمایا : لانقضیہ ماتجالفنا الاثم فیہ اس میں بھی لا کلام محذوف کی نفی کے لئے ہے یعنی اس غلطی پر جب لوگوں نے کہا کہ آپ نے گناہ کا ارتکاب کیا تو اس کی نفی کے لئے انہوں نے لا فرمایا ۔ یعنی ہم گنہگار نہیں ہیں ۔ اس کے بعد تفضیہ سے از سر نو جملہ شروع کیا ہے ۔ اور کبھی یہ لا نہی کے لئے آتا ہے جیسے فرمایا : لا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ [ الحجرات/ 11] کوئی قوم کسی قوم سے تمسخرنہ کرے ولا تَنابَزُوا بِالْأَلْقابِ [ الحجرات/ 11] اور نہ ایک دوسرے کا برنام رکھو ۔ اور آیت ؛ يا بَنِي آدَمَ لا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطانُ [ الأعراف/ 27] اے بنی آدم دیکھنا کہیں شیطان تمہیں بہکادے ۔ اور نیزلا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمانُ وَجُنُودُهُ [ النمل/ 18] ایسانہ ہو ک سلمان اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں ۔۔۔ میں بھی لا نہی کے لئے ہے ۔ اور آیت کریمہ : وَإِذْ أَخَذْنا مِيثاقَ بَنِي إِسْرائِيلَ لا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ [ البقرة/ 83] اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ خدا کے سو اکسی کی عبادت نہ کرنا ۔ کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ لانا فیہ یعنی خبر ہے یعنی وہ اللہ کے سو ا کسی کی عبادت نہیں کریں گے ۔ اسی طرح آیت کریمہ : وَإِذْ أَخَذْنا مِيثاقَكُمْ لا تَسْفِكُونَ دِماءَكُمْ [ البقرة/ 84] اور جب ہم نے تم سے عہد لیا ک تم آپس میں کشت وخون نہیں کروگے ۔ میں بھی لانفی پر محمول ہے اور فرمان باری تعالیٰ ما لَكُمْ لا تقاتلُونَ [ النساء/ 75] تمہیں کیا ہوا کہ خدا کی راہ میں نہیں لڑتے ۔ میں ہوسکتا ہے کہ لاتقاتلو ن موضع حال میں ہو ۔ اور معنی ی ہو مالکم غیر مقاتلین یعنی تمہیں کیا ہوا اور آنحالیکہ لڑنے والے نہیں ہو ۔ اور لا کے بعد اسم نکرہ آجائے تو وہ مبنی بر فتحہ ہوتا ہے اور لا لفی کے مبنی دیتا ہے جیسے فرمایا : نہ عورتوں سے اختلاط کرے نہ کوئی برا کام کرے ۔ فَلا رَفَثَ وَلا فُسُوقَ [ البقرة/ 197] اور کبھی دو متضادمعنوں کے درمیان لا مکرر آجاتا ہے ۔ اور دونوں کا اثبات مقصود ہوتا ہے جیسے : لا زید بمقیم ولا ظاعن نہ زید مقیم ہے اور نہ ہی مسافر یعن کبھی مقیم ہے اور کبھی سفر پر اور کبھی متضاد مقصود ہوتا ہے جیسے ۔ لیس ابیض ولااسود سے مراد ہے کہ وہ ان دونوں رنگوں کے درمیان ہے یا پھر یہ بھی ہوسکتا ہے ہے کہ ان دونوں کے علاوہ کوئی تیسرا رنگ ہو چناچہ آیت کریمہ : لا شَرْقِيَّةٍ وَلا غَرْبِيَّةٍ [ النور/ 35] یعنی زیتون کی نہ مشرق کی طرف منسوب اور نہ مغرب کیطر کے بعض نے یہ معنی کئے ہیں کہ وہ بیک وقت مشرقی بھی ہے اور غربی بھی ۔ اور بعض نے اس کا افراط اور تفریط سے محفوظ ہونا مراد لیا ہے ۔ کبھی لا محض سلب کے لئے استعمال ہوتا ہے اور اس سے ایک شے کی نفی کرکے دوسری کا اثبات مقصود نہیں ہوتا مثلا لا انسان کہہ کہ صرف انسانیت کی نفی کا قصد کیا جائے اور عامی محاورہ لاحد بھی اسی معنی پر محمول ہے ۔ هان الْهَوَانُ علی وجهين : أحدهما : تذلّل الإنسان في نفسه لما لا يلحق به غضاضة، فيمدح به نحو قوله : وَعِبادُ الرَّحْمنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْناً [ الفرقان/ 63] ونحو ما روي عن النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم :«المؤمن هَيِّنٌ ليّن» الثاني : أن يكون من جهة متسلّط مستخفّ به فيذمّ به . وعلی الثاني قوله تعالی: الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذابَ الْهُونِ [ الأنعام/ 93] ، فَأَخَذَتْهُمْ صاعِقَةُ الْعَذابِ الْهُونِ [ فصلت/ 17] ، وَلِلْكافِرِينَ عَذابٌ مُهِينٌ [ البقرة/ 90] ، وَلَهُمْ عَذابٌ مُهِينٌ [ آل عمران/ 178] ، فَأُولئِكَ لَهُمْ عَذابٌ مُهِينٌ [ الحج/ 57] ، وَمَنْ يُهِنِ اللَّهُ فَما لَهُ مِنْ مُكْرِمٍ [ الحج/ 18] ويقال : هانَ الأمْرُ علی فلان : سهل . قال اللہ تعالی: هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ [ مریم/ 21] ، وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ [ الروم/ 27] ، وَتَحْسَبُونَهُ هَيِّناً [ النور/ 15] والْهَاوُونَ : فاعول من الهون، ولا يقال هارون، لأنه ليس في کلامهم فاعل . ( ھ و ن ) الھوان اس کا استعمال دو طرح پر ہوتا ہے انسان کا کسی ایسے موقعہ پر نر می کا اظہار کرتا جس میں اس کی سبکی نہ ہو قابل ستائش ہے چناچہ فرمایا : ۔ وَعِبادُ الرَّحْمنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْناً [ الفرقان/ 63] اور خدا کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر متواضع ہوکر چلتے ہیں ۔ اور آنحضرت سے مروی ہے کہ مومن متواضع اور نرم مزاج ہوتا ہے دوم ھان بمعنی ذلت اور رسوائی کے آتا ہے یعنی دوسرا انسان اس پر متسلط ہو کت اسے سبکسار کرے تو یہ قابل مذمت ہے چناچہ اس معنی میں فرمایا : ۔ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذابَ الْهُونِ [ الأنعام/ 93] سو آج تم کو ذلت کا عذاب ہے ۔ فَأَخَذَتْهُمْ صاعِقَةُ الْعَذابِ الْهُونِ [ فصلت/ 17] تو کڑک نے ان کو آپکڑا اور وہ ذلت کا عذاب تھا وَلِلْكافِرِينَ عَذابٌ مُهِينٌ [ البقرة/ 90] اور کافروں کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔ وَلَهُمْ عَذابٌ مُهِينٌ [ آل عمران/ 178] اور آخر کار ان کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا ۔ فَأُولئِكَ لَهُمْ عَذابٌ مُهِينٌ [ الحج/ 57] انکے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا ۔ وَمَنْ يُهِنِ اللَّهُ فَما لَهُ مِنْ مُكْرِمٍ [ الحج/ 18] اور جس کو خدا ذلیل کرے اس کو کوئی عزت دینے والا نہیں ۔ علی کے ساتھ کے معنی کسی معاملہ کے آسان ہو نیکے ہیں چناچہ قرآن میں ہے : ۔ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ [ مریم/ 21] کہ بی مجھے آسان ہے ۔ وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ [ الروم/ 27] اور یہ اس پر بہت آسان ہے ۔ وَتَحْسَبُونَهُ هَيِّناً [ النور/ 15] اور تم اسے ایک ہل کہ بات سمجھتے ہو ۔ ھاودن کمزور یہ ھون سے ہے اور چونکہ فاعل کا وزن کلام عرب میں نہیں پایا اسلئے ھاون کی بجائے ہارون بروزن فا عول کہا جاتا ہے ۔ دعا الدُّعَاء کالنّداء، إلّا أنّ النّداء قد يقال بيا، أو أيا، ونحو ذلک من غير أن يضمّ إليه الاسم، والدُّعَاء لا يكاد يقال إلّا إذا کان معه الاسم، نحو : يا فلان، وقد يستعمل کلّ واحد منهما موضع الآخر . قال تعالی: كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِما لا يَسْمَعُ إِلَّا دُعاءً وَنِداءً [ البقرة/ 171] ، ( د ع و ) الدعاء ( ن ) کے معنی ندا کے ہیں مگر ندا کا لفظ کبھی صرف یا آیا وغیرہ ہما حروف ندا پر بولا جاتا ہے ۔ اگرچہ ان کے بعد منادٰی مذکور نہ ہو لیکن دعاء کا لفظ صرف اس وقت بولا جاتا ہے جب حرف ندا کے ساتھ اسم ( منادی ) بھی مزکور ہو جیسے یا فلان ۔ کبھی یہ دونوں یعنی دعاء اور نداء ایک دوسرے کی جگہ پر بولے جاتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِما لا يَسْمَعُ إِلَّا دُعاءً وَنِداءً [ البقرة/ 171] ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کسی ایسی چیز کو آواز دے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ نہ سن سکے ۔ سِّلْمُ والسَّلَامُ والسِّلْمُ والسَّلَمُ : الصّلح قال : وَلا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقى إِلَيْكُمُ السَّلامَ لَسْتَ مُؤْمِناً [ النساء/ 94] ، وقیل : نزلت فيمن قتل بعد إقراره بالإسلام ومطالبته بالصّلح وقوله تعالی: يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً [ البقرة/ 208] ، وَإِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ [ الأنفال/ 61] ، وقرئ لِلسَّلْمِ بالفتح، وقرئ : وَأَلْقَوْا إِلَى اللَّهِ يَوْمَئِذٍ السَّلَمَ وقال : يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سالِمُونَ [ القلم/ 43] ، أي : مُسْتَسْلِمُونَ ، وقوله : ورجلا سالما لرجل وقرئ سلما و ( سَلَماً ) وهما مصدران، ولیسا بوصفین کحسن ونکد . يقول : سَلِمَ سَلَماً وسِلْماً ، وربح ربحا وربحا . وقیل : السِّلْمُ اسم بإزاء حرب، السلام والسلم والسلم کے معنی صلح کے ہیں ۔ چناچہ فرمایا ۔ وَلا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقى إِلَيْكُمُ السَّلامَ لَسْتَ مُؤْمِناً«1» [ النساء/ 94] جو شخص تم سے سلام علیک کہے اس سے یہ نہ کہو کہ تم مومن نہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ آیت اس شخص کے حق میں نازل ہوئی ہے جسے باوجود اظہار اسلام اور طلب صلح کے قتل کردیا گیا تھا اور فرمایا : يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً [ البقرة/ 208] مؤمنوں اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ ۔ وَإِنْ جَنَحُوا لِلسِّلْمِ [ الأنفال/ 61] اور اگر یہ لوگ صلح کی طرف مائل ہوں ۔ اس میں ایک قرآت سلم ( بفتحہ سین ) بھی ہے ۔ وَأَلْقَوْا إِلَى اللَّهِ يَوْمَئِذٍ السَّلَمَ «4»اور اس دن خدا کے سامنے سرنگوں ہوجائیں گے ۔ يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سالِمُونَ [ القلم/ 43] ( اس وقت ) سجدے کے لئے بلائے جاتے تھے ۔ جب صحیح وسالم تھے ۔ اور آیت کریمہ :۔ ورجلا سالما لرجل «5»اور ایک آدمی خاص ایک شخص کا ( غلام ) ہے ۔ میں ایک قراءت سلما وسلم ا بھی ہے اور یہ دونوں مصدر ہیں اور حسن و نکد کی طرح صفت کے صیغے نہیں ہیں کہا جاتا ہے ۔ سلم سلما و سلما جیسے ربح ربحا و ربحا اور بعض نے کہا ہے کہ سلم اسم ہے اور اس کی ضد حرب ہے ۔ علا العُلْوُ : ضدّ السُّفْل، والعُلْوِيُّ والسُّفْليُّ المنسوب إليهما، والعُلُوُّ : الارتفاعُ ، وقد عَلَا يَعْلُو عُلُوّاً وهو عَالٍ وعَلِيَ يَعْلَى عَلَاءً فهو عَلِيٌّ فَعَلَا بالفتح في الأمكنة والأجسام أكثر . قال تعالی: عالِيَهُمْ ثِيابُ سُندُسٍ [ الإنسان/ 21] . وقیل : إنّ ( عَلَا) يقال في المحمود والمذموم، و ( عَلِيَ ) لا يقال إلّا في المحمود، قال : إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلا فِي الْأَرْضِ [ القصص/ 4] ( ع ل و ) العلو کسی چیز کا بلند ترین حصہ یہ سفل کی ضد ہے ان کی طرف نسبت کے وقت علوی اسفلی کہا جاتا ہے اور العوا بلند ہونا عال صفت فاعلی بلند علی علی مگر علا ( فعل ) کا استعمال زیادہ تر کسی جگہ کے یا جسم کے بلند ہونے پر ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ عالِيَهُمْ ثِيابُ سُندُسٍ [ الإنسان/ 21] ان کے بدنوں پر دیبا کے کپڑے ہوں گے ۔ بعض نے علا اور علی میں یہ فرق بیان کیا ہے کہ علان ( ن ) محمود اور مذموم دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے لیکن علی ( س ) صرف مستحن معنوں میں بولا جاتا ہے : ۔ قرآن میں ہے : ۔ إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلا فِي الْأَرْضِ [ القصص/ 4] فرعون نے ملک میں سر اٹھا رکھا تھا ۔ وتر الوَتْرُ في العدد خلاف الشّفع، وقد تقدّم الکلام فيه في قوله : وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ [ الفجر/ 3] «1» وأَوْتَرَ في الصلاة . والوِتْرُ والوَتَرُ ، والتِّرَةُ : الذّحل، وقد وَتَرْتُهُ : إذا أصبته بمکروه . قال تعالی: وَلَنْ يَتِرَكُمْ أَعْمالَكُمْ [ محمد/ 35] . والتَّواتُرُ : تتابع الشیء وترا وفرادی، وجاء وا تَتْرَى قال تعالی: ثُمَّ أَرْسَلْنا رُسُلَنا تَتْرا [ المؤمنون/ 44] ولا وتیرة في كذا، ولا غمیزة، ولا غير، والوَتِيرَة : السّجيّة من التّواتر، وقیل للحلقة التي يتعلم عليها الرّمي : الوَتِيرَة، وکذلک للأرض المنقادة، والوَتِيرَة : الحاجز بين المنخرین . ( و ت ر ) الواتر ( طاق ) یہ اعداد میں شفیع کی ضد ہے جس کی بحث آیت ۔ وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ [ الفجر/ 3] اور جفت اور طاق کی ( قسم ) کے تحت گزرچکی ہے ۔ اوتر ۔ وتر نماز پڑھنا ۔ الوتر والوتر والترۃ کے معنی کینہ کے ہیں اور اسی سے وترتہ ( ض ) ہے جس کے معنی کسی کو تکلیف پہنچانے یا اس کا حق کم کرنے کے ہیں ۔ قرآن پاک میں ہے ۔ : ۔ وَلَنْ يَتِرَكُمْ أَعْمالَكُمْ [ محمد/ 35] وہ ہر گز تمہارے اعمال کو کم ( اور کم ) ) نہیں کرے گا ۔ التواتر کسی چیز کا یکے بعد دیگرے آنا محاورہ ہے جاؤ تترٰی ( وہ یکے دیگرے کچھ وقفہ کے بعد آئے ) قرآن میں ہے : ثُمَّ أَرْسَلْنا رُسُلَنا تَتْرا [ المؤمنون/ 44] پھر ہم پے درپے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے ۔ لاوتیرۃ فی کذ ولا عمیزۃ ولاغیر اس میں عقلی کمزوری یا کوئی دوسرا عیب نہیں ہے اور تواتر سے وتیرۃ ہے جس کے معنی سجیتہ ( طبعی عادت کے ) بھی آتے ہیں ۔ نیز وتیرۃ کا لفظ ذیل معانی میں استعمال ہوتا ہے ۔ ( 1 ) وہ حلقہ جس پر بچے تیر اندازی کی مشق کرتے ہیں ۔ ( 2) نرم زمین ( 3 ) ناک کے نتھنوں کا درمیان پردہ ۔ عمل العَمَلُ : كلّ فعل يكون من الحیوان بقصد، فهو أخصّ من الفعل «6» ، لأنّ الفعل قد ينسب إلى الحیوانات التي يقع منها فعل بغیر قصد، وقد ينسب إلى الجمادات، والعَمَلُ قلّما ينسب إلى ذلك، ولم يستعمل العَمَلُ في الحیوانات إلّا في قولهم : البقر العَوَامِلُ ، والعَمَلُ يستعمل في الأَعْمَالِ الصالحة والسّيّئة، قال : إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] ( ع م ل ) العمل ہر اس فعل کو کہتے ہیں جو کسی جاندار سے ارادۃ صادر ہو یہ فعل سے اخص ہے کیونکہ فعل کا لفظ کبھی حیوانات کی طرف بھی منسوب کردیتے ہیں جن سے بلا قصد افعال سر زد ہوتے ہیں بلکہ جمادات کی طرف بھی منسوب ہوجاتا ہے ۔ مگر عمل کا لفظ ان کی طرف بہت ہی کم منسوب ہوتا ہے صرف البقر العوامل ایک ایسی مثال ہے جہاں کہ عمل کا لفظ حیوانات کے لئے استعمال ہوا ہے نیز عمل کا لفظ اچھے اور بری دونوں قسم کے اعمال پر بولا جاتا ہے ، قرآن میں : ۔ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

مشرکین سے صلح کی درخواست کرنا منع ہے قول باری ہے (فلا تھنوا وتدعوا الی السلم وانتم الاعلون واللہ معکم سو تم ہمت نہ ہارو، اور انہیں صلح کی طرف مت بلائو اور تم ہی غالب رہو گے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے) مجاہد سے مروی ہے کہ ” قتال سے کمزور مت پڑو اور دشمنوں کو صلح کی طرف مت بلائو۔ “ ہمیں عبداللہ بن محمد نے رویات بیان کی، انہیں حسن جرجانی نے، انہیں عبدالرزاق نے معمر سے ، انہوں نے قتادہ سے اس آیت کی تفسیر میں روایت کی ہے کہ صلح کی درخواست میں تم پہل نہ کرو۔ قول باری (و انتم الاعلون) کی تفسیر میں قتادہ کا قول ہے۔” تم اس کے مقابلہ میں اللہ سے زیادہ قریب ہو۔ ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ آیت میں یہ دلالت موجود ہے کہ مشرکین سے صلح کی درخواست کرنا جائز نہیں بلکہ ممتنع ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مشرکین عرب سے ان کے مسلمان ہونے تک قتال کے حکم کو موکد فرمایا تھا۔ آیت میں اس موکد حکم کا بیان ہے۔ نیز یہ بھی بیان ہے کہ اہل کتاب اور مشرکین عجم سے اس وقت تک جنگ جاری رکھی جائے جب تک وہ مسلمان نہیں ہوجاتے اور جزیہ ادا کرنے پر رضا مند نہیں ہوجاتے۔ جزیہ ادا کرنے کی رضامندی کے بغیر صلح کرنے کی بات ان آیات کے مقتضیٰ سے خارج ہے جو ہماری بیان کردہ امور کی موجب ہیں۔ اس آیت میں صلح کی نہی کا نصاً ذکر کرکے اللہ تعالیٰ نے اس نہی کو موکد کردیا۔ اس میں یہ دلالت بھی موجود ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں ازروئے صلح داخل نہیں ہوئے تھے بلکہ اسے بزور شمشیر فتح کیا تھا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں حضور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مشرکین کے ساتھ صلح کرنے سے روک دیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ مسلمان ہی غالب رہنے والے ہیں۔ اگر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں اہل مکہ کی رضامندی سے صلح کے تحت داخل ہوتے تو اس صورت میں مسلمان ان کے مساوی قرار پاتے کیونکہ جو صلح فریقین کی باہمی رضامندی سے عمل میں آتی ہے اس کا یہی حکم ہوتا ہے اور دونوں فریق اس میں یکساں حیثیت کے مالک ہوتے ہیں کسی فریق کو دوسرے فریق کی بہ نسبت غلبہ حاصل کرنے کا بڑھ کر استحقاق نہیں ہوتا۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

تو اے گروہ مومنین کفار کے ساتھ لڑنے میں ہمت مت ہارو اور ان کو صلح کی طرف مت بلاؤ یا یہ کہ قتال سے پہلے ہمت ہار کر اسلام کی طرف مت بلاؤ تم ہی غالب رہو گے انجام کار تمہارے ہی ہاتھ میں رہے گا اور اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے تمہارے دشمن کے مقابلہ میں تمہاری مدد فرمائے گا اور جہاد میں تمہارے اعمال میں کچھ کمی نہیں کرے گا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٣٥ { فَلَا تَہِنُوْا وَتَدْعُوْٓا اِلَی السَّلْمِ } ” تو (اے مسلمانو ! ) تم لوگ ڈھیلے نہ پڑو اور صلح و سلامتی کی دعوت مت دو “ یاد رکھو ! غلبہ دین کی جدوجہد کا یہ مرحلہ تم سے سرفروشی کا تقاضا کرتا ہے۔ اس مرحلے میں اب تمہیں دشمنوں سے صلح و سلامتی کے لیے مذکرات کرنے اور جنگ سے بچنے کی حکمت عملی اپنانے کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ تمہاری تحریک اب جس مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اس مرحلے پر اب صلح و سلامتی کے پرچار کا موقع نہیں ‘ بلکہ جانیں قربان کرنے کا وقت ہے۔ { وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ وَاللّٰہُ مَعَکُمْ وَلَنْ یَّتِرَکُمْ اَعْمَالَکُمْ } ” اور تم لوگ ہی غالب ہو گے ‘ اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمال کو ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔ “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

41 Here, one should bear in mind the fact that when this discourse was revealed only a handful of the Muslims consisting of a couple of hundreds of the Muhajirin and Ansar living in the small town of Madinah were upholding the standard of Islam and they were not only faced by the powerful Quraish but also by the whole of pagan Arabia. Such were the conditions when they were exhorted 'not to be faint-hearted and not to beg (the enemy) for peace", but to make preparations for the decisive conflict. This does not mean that the Muslims should never negotiate for peace, but it means that in a state like this it is not right to initiate peace negotiations when it shows the Muslims' weakness, for it will still further embolden the enemy. The Muslims should first establish their superiority in power and strength; then if they negotiate peace there will be no harm.

سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :41 یہاں یہ بات نگاہ میں رہنی چاہیے کہ یہ ارشاد اس زمانے میں فرمایا گیا ہے جب صرف مدینے کی چھوٹی سی بستی میں چند سو مہاجرین و انصار کی ایک مٹھی بھر جمیعت اسلام کی علمبرداری کر رہی تھی اور اس کا مقابلہ محض قریش کے طاقتور قبیلے ہی سے نہیں بلکہ پورے ملک عرب کے کفار و مشرکین سے تھا ۔ اس حالت میں فرمایا جا رہا ہے کہ ہمت ہار کر ان دشمنوں سے صلح کی درخواست نہ کرنے لگو ، بلکہ سر دھڑ کی بازی لگا دینے کے لیے تیار ہو جاؤ ۔ اس ارشاد کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مسلمانوں کو کبھی صلح کی بات چیت کرنی ہی نہ چاہیے ۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسی حالت میں صلح کی سلسلہ جنبانی کرنا درست نہیں ہے جب اس کے معنی اپنی کمزوری کے اظہار کے ہوں اور اس سے دشمن اور زیادہ دلیر ہو جائیں ۔ مسلمانوں کو پہلے اپنی طاقت کا لوہا منوا لینا چاہیے ، اس کے بعد وہ صلح کی بات چیت کریں تو مضائقہ نہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

13: مطلب یہ ہے کہ بزدلی کی وجہ سے دشمن کو صلح کی دعوت نہ دو، ورنہ قرآن کریم نے خود سورۃ انفال : 61 میں فرمایا ہے کہ اور اگر وہ لوگ صلح کی طرف جھکیں تو تم بھی اس کی طرف جھک جاؤ۔ یعنی جب یہ صلح کسی بزدلی کی وجہ سے نہ ہو بلکہ مصلحت کا تقاضا ہو تو صلح جائز ہے۔ 14: اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دین کی سربلندی کے لیے تم جو کوشش بھی جہاد وغیرہ کے ذریعے کروگے، اسے اللہ تعالیٰ رائیگاں نہیں جانے دے گا، اور تمہیں سربلندی حاصل ہوگی، اور یہ بھی کہ تم جو کوئی نیک کام کرو گے جس میں جہاد بھی داخل ہے، چاہے دنیا میں فتح کی صورت میں اس کا نتیجہ نہ نکلے، لیکن اللہ تعالیٰ تمہیں اس کا پورا پورا ثواب عطا فرمائے گا، اور اس ثواب میں صرف اس وجہ سے کوئی کمی نہیں ہوگی کہ تمہاری جد و جہد بظاہر کامیاب نہیں ہوئی۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(47:35) فلا تھنوا ۔ ف عاطفہ۔ لا تھنوا : فعل نہی جمع مذکر حاضر وھن (باب ضرب) مصدر، بمعنی سستی کرنا۔ کمزور ہونا۔ بودا ہوجانا۔ تم بودے نہ ہو جائو ۔ تم بزدل نہ بنو۔ وتدعوا الی السلم ۔ السلم۔ صلح۔ اسم ہے۔ مذکر بھی استعمال ہوتا ہے۔ اور نہ صلح کے لئے پکارو یعنی صلح کی استدعا مت کرو۔ اس جملہ کا عطف جملہ سابقہ پر ہے۔ ای ولا تدعوا الی السلم۔ وانتم الاعلون۔ جملہ حالیہ ہے۔ الاعلون غالب۔ بلند مرتبہ۔ اعلی کی جمع ہے۔ اصل میں اعلیون تھا۔ ی متحرک ما قبل مفتوح ۔ ی کو الف سے بدلا گیا۔ اجتماع ساکنین الف اور وائو کی وجہ سے الف کو حذف کردیا گیا۔ فتح کو باقی رکھا گیا۔ تاکہ وہ حذف الف پر دلالت کرے۔ (لغات القرآن) ۔ جملہ کا ترجمہ ہوگا :۔ حالانکہ تم ہی غالب رہو گے۔ ولن یترکم ۔ وائو عاطفہ۔ لن یترکم مضارع منفی منصوب تاکید بلن ۔ صیغہ واحد مذکر غائب (ضمیر فاعل کا مرجع اللہ ہے) وتر باب ضرب، مصدر بمعنی کم کرنا۔ کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر۔ وہ ہرگز تمہارے عمال (کے اجر میں) کمی نہیں کرے گا۔ الوتر الوتر الترۃ کے معنی کینہ کے ہیں۔ اور وترتہ (باب ضرب) ہے۔ جس کے معنی ہیں کسی کو تکلیف پہنچانا یا اس کا حق کم کرنا۔ التواتر ۔ کسی چیز کا یکے بعد دیگرے متواتر آنا۔ جاء وا تترا۔ (وہ یکے بعد دیگرے کچھ وقفے کے بعد آئے۔ قرآن مجید میں ہے ثم ارسلنا رسلنا تترا (23:44) پھر ہم پے در پے پیغمبر بھیجتے رہے۔ اضواء البیان میں ہے :۔ ولن یترکم : اصلہ من الوتر وھو الفرد۔ فاصل قولہ : لن یترکم لن یفردکم ویجردکم من اعمالکم بل یوفیکم ایاھا۔ اس کی اصل الوتر سے ہے یعنی فرد (ایک فرد) ارشاد الٰہی لن یترکم سے مراد ہے کہ وہ تمہیں اکیلا نہیں چھوڑے گا اور تمہیں تمہارے اعمال (کے اجر سے) خالی ہاتھ نہیں رکھے گا۔ بلکہ ان کا پورا پورا اجر عطا کرے گا) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 12 یعنی صبرو استقلال سے مقابلہ کرتے رہو اور جب تک وہ برسر پیکار رہیں ان سے صلح کی پیشکش نہ کرو وہاں اگر ان کا زور ٹوٹ جائے اور وہ خود صلح کی درخواست کریں تو بشریا مصلحت تم ان کی درخواست قبول کرسکتے ہوے۔ ملاحظہ ہو ( سورة انفال 61) الغرض یہ آیت اور سورة انفال وال آیت دوں حالتوں کے اعتبار سے ہے اور یہ دونوں ناسخ یا منسوخ نہیں ہے۔ (قرطبی) 13 یعنی تمہیں آخر کار غلبہ ہوگا۔ بشرطیکہ مومن ہو۔ (آل عمران :129) 14 بلکہ اور تمہارے نیک اعمال کا بھرپور اجر عنایت فرمائے گا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 35 تا 38 : لاتھنوا (تم سست نہ پڑو۔ بزدلی نہ دکھائو) تدعوا ( تم پکارنے لگو) ‘ السلم (صلح) الا علون ( تم بلندرہو گے) ‘ لن یتر ( ہرگز نقصان نہ پہنچے گا) ‘ یحفی (وہ طلب کرتے ہیں۔ بار بار مانگے گا) ‘۔ تشریح : آیت نمبر 35 تا 38 : اس سے پہلی آیات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ وہ اپنے بندوں کی آزمائش کرتا رہتا ہے تاکہ مومن اور غیر مومن کا فرق کھل کر سامنے آجائے۔ مومنوں کی آزمائش کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ان کو مشکل حالات کی بھٹی سے گذار کر اسی طرح صاف ستھرا اور کندن بنادیا جائے جس طرح سونا آگ کی بھٹی میں جاکر نکھر جاتا ہے۔ اہل ایمان سے فرمایا جارہا ہے کہ جب ان پر حالات کی آزمائش آئے تو وہ ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں اور کسی طرح کفار و مشرکین کا دبائو قبول کرکے ایسی صلح نہ کریں جس میں بزدلی اور کم ہمتی کا کوئی بھی انداز ہو کیونکہ تم سے اللہ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ تمہیں پوری طرح کفار پر غلبہ اور قوت عطا فرمائے گا۔ اللہ تمہارے ساتھ ہے اور جب وہ تمہارے ساتھ ہے تو پھر وہ تمہاری کسی کوشش اور عمل کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔ رہے وہ لوگ جو دنیا کی چمک دمک کے پیچھے دوڑ رہے ہیں تم ان کی طرف نہ دیکھو کیونکہ دنیا کی زندگی کھیل کود سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ دنیا اور اس کی رونقیں یہیں رہ جائیں گی یہ سب عارضی زندگی کا سامان ہے حقیقی زندگی تو وہ ہے جو موت کے بعد شروع ہوگی لہٰذا اعارضی اور وقتی زندگی کے تقاضوں اور دنیا کی محبت کو آخرت کی ابدی راحتوں پر غالب نہ آنے دیا جائے۔ اسی جذبے پر عظیم اجر وثواب عطا کیا جائے گا۔ البتہ ان تمام چیزوں کی بقا اس میں ہے کہ اپنی زندگی کی ضروریات کے ساتھ ساتھ اپنے مال کو اللہ کی رضاوخوشنودی کے لئے خرچ کیا جائے۔ اللہ تمہیں اسی طرف متوجہ کرتا ہے وہ تم سے تمہارا سارامال لینا نہیں چاہتا بلکہ کچھ مال و دولت کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور وہ بھی اپنی ذات کے لئے نہیں کیونکہ وہ تو تمہارے مال و دولت سے بےنیاز ہے وہ تو تمام حاجت مندوں کو دیتا ہے اسے کسی کے مال کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ تمہارے ہی فائدے کے لئے تمہیں حکم دیتا ہے تاکہ تمہارا معاشرہ اور اسلامی زندگی کی اقدار مضبوط ہو سکیں۔ اگر کوئی شخص اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے بچتا اور کنجوسی کا انداز اختیار کرتا ہے تو وہ درحقیقت اپنی نفس کی غلامی کرتا ہے۔ فرمایا کہ مومنو ! تم صبر وا ستقلال سے ڈٹے رہو اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر پوری طرح عمل کرتے رہو وہ ہر جگہ تمہارا ساتھ دے گا۔ تمہاری مدد کرے گا اور اللہ کی مدد سے تم ہر جگہ غالب رہو گے اور کوئی تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکے گا۔ اللہ تعالیٰ نے صاف صاف فرما دیا کہ اگر تم نے اس صراط مستقیم کو چھوڑ کر دوسروں کا طریقہ اختیار کرلیا تو پھر یاد رکھ اللہ ہر چیز پر پوری طرح قدرت رکھتا ہے جس طرح وہ تمہارے مال و دولت کا محتاج نہیں ہے وہ اپنے دین کے غلبہ کے لئے بھی تمہارا محتاج نہیں ہے اگر تم نے صحیح طریقہ اختیار نہ کیا تو تمہارے بجائے وہ کسی دوسری قوم کو اٹھا کر کھڑا کردے گا اور اس سے اپنے دین کی سر بلندی کا کام لے لے گا جو تم سے بہتر طریقہ پر اپنا کام کرسکے گی۔ سورة محمد کی مذکورہ آیات کی تشریح سے یہ بات بالکل واضح طریقہ پر سامنے آگئی ہے کہ اسلام جو دین امن و سلامتی ہے اس میں صلح اور امن و آشتی کو بنیاد ہونا چاہیے لیکن اگر جنگ کرنے کا موقع ہو تو اس میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے اور کسی طرح کی بزدلی اور کم ہمتی کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ یہ احکامات اس وقت دیئے جارہے ہیں جب مسلمان بہت تھوڑے سے تھے۔ اور صرف عرب کے کفار قریش ہی نہیں بلکہ اس وقت کی معلوم دنیا کی اکثریت مسلمانوں کو ایک خطرہ سمجھ رہی تھی جب حالات کو ان پر تنگ سے تنگ کردیا گیا تھا۔ یہ ایک ایسا موقع تھا جب وہ کفار کا دبائو قبول کرتے ہوئے ایسی صلح کرلیتے جس میں بزدلی اور کم ہمتی نمایاں ہوتی۔ فرمایا کہ جہاد و قتال ہو یا صلح مندی ان تمام باتوں میں اللہ کی رضا و خوشنودی کو آگے رکھا جائے اور کوئی ایسا جذباتی انداز اختیار نہ کیا جائے جس سے دشمن کو اہل ایمان کی کسی کمزوری سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل جائے۔ بڑے صبر و استقلال سے ڈٹے رہیں اور وہ اس بات کو ثابت کردیں کہ دنیاوی مال و دولت کی کمی ان کے قدموں میں کوئی ڈگمگاہٹ پیدا نہیں کرسکتی۔ کیونکہ اصول کی بات یہہ کہ دنیا میں دو طاقت ور قوموں اور جماعتوں میں صلح ہوا کرتی ہے۔ کمزور اور طاقت ور کی صلح نہیں محض ایک وقتی مفاہمت کہلاتی ہے۔ جب صلح حدیبیہ کے موقع پر کفار مکہ اور اہل ایمان کے درمیان ایک معاہدہ کیا جارہا تھا اس وقت اگر چہ آپ نے کفار کی وہ بہت سی شرطیں مان لی تھیں جو بظاہر آبرو مندانہ نہیں تھیں لیکن آپ کفار کو یہ موقع نہیں دینا چاہتے تھے کہ یہ صلح کا معاملہ ٹل جائے۔ صحابہ کرام (رض) جو اطاعت رسول کے پیکر تھے انہوں نے زبان سے تو کچھ نہیں کہا لیکن ہر ایک اپنے دل میں گھٹ رہا تھا کہ آخر ہم اس قدر دب کر صلح کیوں کریں ؟ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کفار قریش سے معاہدہ کرلیا اور اس معاہدہ کے ساتھ ہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے واپسی کا حکم دیا۔ جب مسلمان مکہ مکرمہ سے کچھ ہی دور پہنچے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے سورة فتح کی یہ آیات نازل کیں جن میں اس معاہدہ کو ” فتح مبین “ قرار دیا گیا تھا۔ صحابہ کرام (رض) تو ویسے ہی دل گرفتہ تھے جب ان کے سامنے ” فتح مبین “ کا لفظ آیا تو وہ ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنے لگے کہ یہ کیسی فتح مبین ہے جس میں ایک ایسا معاہدہ کیا گیا ہے جس میں ذلت آمیز شرائط بھی موجود ہیں۔ لیکن بعد کے حالات نے ثابت کردیا کہ واقعی یہ ایک ایسی کھلی ہوئی فتح تھی جس میں کوئی شک و شبہ نہیں کیا جاسکتا تھا۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ قریش جو مسلمانوں کو کوئی حیثیت نہیں دے رہے تھے انہوں نے صلح کرکے مسلمانوں کو ایک اگل برابر کی طاقت تسلیم کرلیا تھا۔ دوسرے یہ کہ اسلام کا مزاج امن و سلامتی کا ہے اس لئے اس صلح کے بعد آپ نے ساری دنیا کے بادشاہوں اور سربراہوں کو دین اسلام کی طرف دعوت دینے کے لئے خطوط لکھے۔ آس پاس کے قبائل کے پاس ایسے مبلغین کو بھیجا گیا جنہوں نے اسلام کا پیغام پہنچایا۔ معمولی سی کوشش کے بعد خیبر کے زرخیز علاقے کو فتح کیا۔ اس کے بعد تو ایسا لگتا تھا کہ اسلام قبول کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور لوگ فوج درفوج اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔ مذکورہ آیات میں یہی بتایا گیا ہے کہ صلح میں خیر ہے لیکن ایسی صلح ہونی چاہیے جس میں بزدلی کا کوئی پہلو نہ ہو اور صلح میں حکمت و مصلحت سے کام لیا گیا ہو۔ اہل ایمان کو اسی بات پر آمادہ کیا گیا ہے کہ وہ پوری طرح ایثار و قربانی سے کام لیں تاکہ اسلام کا یہ پودا ہمیشہ سرسبز و شاداب رہے۔ ان آیات کے ساتھ ہی الحمد للہ سورة محمد کی آیات کا ترجمہ ‘ اس کی تشریح مکمل ہوئی۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

4۔ یہاں جو صلح کی ممانعت ہے تو اس سے مراد مطلق صلح نہیں بلکہ صرف وہ صلح جس کا منشاء محض ضعف ہمت ہو جو کہ معصیت ہے اور جو صلح کسی مصلحت سے ہو وہ جائز ہے۔ 5۔ اور وہ مغلوب ہوں گے اس لئے کہ تم محبوب ہو اور وہ مبغوض ہیں۔ 6۔ یہ تو تشجیع سے جہاد کی ترغیب تھی، آگے تزہید سے جہاد کی ترغیب اور انفاق فی سبیل اللہ کی تمہید ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس قسم کی آیات جس طرح کافروں اور منافقین کو خطاب کر رہی ہیں۔ اس طرح خود مسلمانوں کو بھی دعوت دے رہی ہیں۔ یہ آیات کا فروں کو متنبہ کرتی ہیں کہ کوتاہیوں کا تدارک کرو ، توبہ کرو قبل اس کے کہ سکرات شروع ہوجائیں اور مسلمانوں کو ان آیات کا خطاب یوں ہے۔ کہ تم ان اسباب اور ان راہوں سے دور رہو جو تمہیں اس انجام تک پہنچا سکتی ہیں۔ اس آیت میں مسلمانوں اور کافروں دونوں کو خطاب یوں ہے کہ اگلی آیت میں دعوت اور جہاد میں سستی کو اس آیت پر مرتب کیا گیا ہے کہ اس انجام سے بچو اور سستی نہ کرو۔ فلا تھنوا وتدعوا ۔۔۔۔۔۔ اعمالکم (٤٧ : ٣٥) “ پس تم بودے نہ بنو اور صلح کی درخواست نہ کرو۔ تم ہی غالب رہنے والے ہو۔ اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو وہ ہرگز ضائع نہ کرے گا ”۔ یہ ہے وہ بات جس سے مسلمانوں کو ڈرایا جا رہا ہے ۔ ان کے سامنے ان کافروں کا انجام رکھا جاتا ہے۔ جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جھگڑتے تھے تا کہ مسلمان اس کے تصور سے بھی ڈریں ۔ اس ڈراوے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اس وقت مسلمانوں میں ایسے لوگ موجود تھے جو جہاد کی مسلسل مشقتوں کو ایک بھاری حکم سمجھتے تھے۔ اور ان کے عزم میں کمزوری تھی۔ اور یہ لوگ امن و عافیت چاہتے تھے تا کہ جنگ کی مشقتوں سے آرام میں رہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان لوگوں میں سے بعض کی مشرکین کے ساتھ رشتہ داریاں بھی ہوں یا ان کے ساتھ مالی معاملات میں شراکت ہو ، اس زاویہ سے یہ لوگ امن اور صلح کو پسند کرتے ہوں کیونکہ انسان ہمیشہ انسان رہا ہے اور قرآن کریم ان بشری اور فطری کمزوریوں کا علاج اپنے انداز سے کر رہا ہے۔ اور قرآن مجید نے اس طرح جو تربیت جاری رکھی تو اس کے نتیجے میں دور اول میں ایک معجزانہ گروہ تیا رہو گیا۔ لیکن اس مساعی اور کامیابیوں کے باوجود اس بات کی نفی نہیں کی جاسکتی کہ جماعت مسلمہ کی صفوں میں کمزور لوگ ہوں۔ خصوصاً ایسے ابتدائی مدنی دور میں چناچہ اس آیت میں بعض ایسی ہی کمزوریوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ۔ ذرا ملاحظہ فرمائیں کہ قرآن کریم کس طرح لوگوں کو لیتا تھا۔ ہمیں بھی چاہئے کہ قرآنی انداز کے مطابق دور جدید کے لوگوں کی تربیت کریں۔ فلا تھنوا وتدعوا ۔۔۔۔۔۔ اعمالکم (٤٧ : ٣٥) “ پس تم بودے نہ بنو اور صلح کی درخواست نہ کرو۔ تم ہی غالب رہنے والے ہو۔ اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو وہ ہرگز ضائع نہ کرے گا ”۔ تم چونکہ غالب ہو اس لیے صلح کی درخواست نہ کرو ، تم اعتقاد اور تصور حیات کے اعتبار سے بلند ہو ، تم خدا سے تعلق کے زاویہ سے بھی بلند ہو ، تمہارا آقا بلند ہے ، نظام زندگی ، مقاصد زندگی اور مقصود زندگی کے اعتبار سے بھی تم بلند ہو ، شعور ، اخلاق اور طرز عمل کے اعتبار سے تم بلند ہو۔ قوت ، مرتبے اور ذریعہ نصرت سے اعتبار سے بھی تم بلند ہو۔ تمہاری پشت پر بہت بڑی قوت ہے واللہ معکم۔ تمہارے ساتھ تو اللہ ہے۔ تم اکیلے تو نہیں ہو ، تم ایک نہایت ہی بلند اور جبار اللہ تعالیٰ کے زیر تربیت ہو جو قادر مطلق ہے۔ وہ تمہارا مددگار ہے اور ہر وقت حاضر و ناظر ہے اور تمہارے ساتھ ہے۔ وہ تمہاری مدافعت کرتا ہے تمہارے اعداء کی حیثیت کیا ہے ، جب کہ تمہارے ساتھ اللہ ہے۔ تم جو کچھ خرچ کرتے ہو ، اور جو کچھ کرتے ہو اور تمہیں جو مشقتین پہنچتی ہیں۔ ان کا حساب رکھا جا رہا ہے۔ ان میں سے کوئی ایک چیز بھی ضائع نہیں ہوتی۔ ولکن یترکم اعمالکم (٤٧ : ٣٥) “ اور تمہارے اعمال کو ہو ہرگز ضائع نہ کرے گا ” ۔ اللہ تمہارے اعمال میں کوئی کٹوتی نہ کرے گا کہ اس سے تمہیں کوئی فائدہ نہ ہو اور اس کا معاوضہ تمہیں نہ ملے۔ نیز کمزوری دکھانے اور صلح چاہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس لیے کہ اللہ نے فیصلہ کردیا ہے کہ تم اعلیٰ ہو ، وہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کا ایک ذرہ بھی ضائع نہ ہوگا لہٰذا تم مکرم ، ماجور اور منصور ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کمزور نہ بنو اور دشمنوں کو صلح کی دعوت نہ دو چوتھی آیت میں فرمایا ﴿فَلَا تَهِنُوْا وَ تَدْعُوْۤا اِلَى السَّلْمِ ﴾ (اے مسلمانو ! تم ہمت مت ہارو اور اپنے دشمنوں کو صلح کی طرف مت بلاؤ) اس میں یہ ارشاد فرمایا کہ جب کافروں سے جنگ ٹھن جائے تو تم جنگ پر آمادہ رہو اور جہاد فی سبیل اللہ میں کوئی کمزوری نہ دکھاؤ کمزور پڑجانے میں یہ بھی داخل ہے کہ خود سے دشمنوں کو صلح کی دعوت دی جائے اگر دشمن صلح کی بات اٹھائیں تو بعض احوال میں صلح کرلینا جائز ہے جس میں اسلام اور مسلمانوں کا نفع ہو جیسا کہ سورة انفال میں فرمایا ﴿وَ اِنْ جَنَحُوْا للسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ ﴾ مزید توضیح کے لیے سورة انفال کی مذکورہ بالا آیت کی تفسیر دیکھ لی جائے۔ تم ہی بلند رہو گے اگر مومن ہو پھر فرمایا ﴿وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ ﴾ یہاں صرف یہی الفاظ ہیں اور سورة آل عمران میں فرمایا ہے ﴿وَ لَا تَهِنُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ ٠٠١٣٩﴾ اس میں یہ وعدہ فرمایا کہ تم غالب رہو گے اگر تم مومن ہو لہٰذا صفات ایمان تقویٰ ، حب آخرت اور فکر آخرت، امانت داری، ادائے فرائض و واجبات، ترک معاصی کی صفات سے متصف رہیں اگر ایسا ہوگا تو مسلمان ہی غالب رہیں گے اگر ایمانی صفات کھو بیٹھیں تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے دشمنوں پر غلبہ پانے کا وعدہ نہیں بعض حالات میں قلت عدد کی وجہ سے جو ترک قتال کی اجازت ہے وہ اس کے معارض نہیں اس بات کے سمجھنے کے لیے آیت کریمہ ﴿اَلْـٰٔنَ خَفَّفَ اللّٰهُ عَنْكُمْ وَ عَلِمَ اَنَّ فِيْكُمْ ضَعْفًا ﴾ کی تفسیر دیکھ لی جائے۔ پھر فرمایا ﴿وَ اللّٰهُ مَعَكُمْ ﴾ اور اللہ تمہارے ساتھ ہے لہٰذا جم کر پوری قوت کے ساتھ دشمنوں سے مقابلہ کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کریں اور اخلاص کے ساتھ اللہ کے دین کی مدد کرنے کی نیت سے قتال کریں اسی سورت کے پہلے رکوع میں گزر چکا ہے ﴿يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ يَنْصُرْكُمْ وَ يُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ ٠٠٧﴾ (اے ایمان والو اگر تم اللہ کی یعنی اس کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہارے قدموں کو جما دے گا۔ ) پھر فرمایا ﴿وَ لَنْ يَّتِرَكُمْ اَعْمَالَكُمْ ٠٠٣٥﴾ (اور وہ تمہارے اعمال میں ہرگز کمی نہ کرے گا) وہ ہر عمل صالح کا ثواب دے گا بشرطیکہ اسے باطل نہ کردیا ہو اللہ تعالیٰ نے اعمال صالحہ پر وعدہ فرمایا ہے کہ ایک عمل کا ثواب کم از کم دس گنا دیا جائے گا اور اس سے زیادہ جتنا چاہے اپنے فضل و رحمت سے عطاء فرمائے گا۔ ﴿ فَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًاۙ٠٠١٣﴾ قال القرطبی فی تفسیرہ وَ لَنْ يَّتِرَكُمْ اَعْمَالَكُمْ ای لن ینقصکم، عن ابن عباس وغیرہٗ ومنہ الموتور الذی قتل لہ قتیل فلم یدرک بدمہ، تقول منہ وتَرہ یترِہ وترا وتَرةً ومنہ قولہ (علیہ السلام) ” من فاتتہ صلاة العصر فکانما وتراھلہ ومالہ “ ای ذھب بھما (علامہ قرطبی (رض) اپنی تفسیر میں فرماتے ہیں ﴿وَ لَنْ يَّتِرَكُمْ اَعْمَالَكُمْ ٠٠٣٥﴾ یعنی تمہارے اعمال میں کمی نہ ہوگی یہی حضرت عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے اور اس سے موتور ہے وہ شخص جس کا کوئی آدمی قتل ہوگیا اور اس کا خون بہا اسے نہ ملا ہو تم کہتے ہو وتَر، یتِر، وترا اوتَرةً اور اسی سے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے جس کی عصر کی نماز فوت ہوگئی گویا اس کا اہل و عیال اور مال (وتر) ہلاک ہوگیا۔ )

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

29:۔ ” فلا تھنوا۔ الایۃ “ یہ ایمان والوں کو جہاد میں ثابت قدم رہنے کی ترغیب ہے۔ تدعوا، تھنوا پر معطوف ہے یعنی جہاد میں سستی اور بزدلی مت دکھاؤ اور دب کر صلح کا ہاتھ مشرکین کی طرف مت بڑھاؤ۔ جب تک تمہارا پلہ بھاری ہے ہمت نہ ہارو، اللہ کی مدد تمہارے ساتھ ہے، وہ تمہاری محنت کو ضائع نہیں کرے گا، بلکہ تمہیں ثابت قدم فرما کر تمہیں فتح و غلبہ عطا کرے گا۔ لیکن اگر صورت حال ایسی پیش آجائے کہ مادی اعتبار سے مسلمان کفار کے مقابلے میں کمزور ہوں اور صلح میں اسلام اور مسلمانوں کا فائدہ ہو تو صلح کرلینے میں مضائقہ نہیں۔ ” فاما اذا الکفار فیھم قوۃ وکثرہ بالنسبۃ الی جمع المسلمین ورای الامام فی المھادنۃ والمعاھدۃ مصلحۃ فلہ ان یفعل ذلک کما فعل رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حین صدرہ کفار قریش عن مکۃ دعوہ الی الصلح ووضع الحرب الخ۔ (ابن کثیر ج 4 ص 180) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(35) اور اے مسلمانوں تم کفار کے مقابلے میں بودے اور کم ہمت نہ بنو اور کافروں کو ہمت ہار کر خود بخود صلح کی دعوت نہ دو اور صلح کے لئے نہ پکارو جس حال میں کہ تم غالب ہو یا تم ہی غالب رہو گے اور اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ ہرگز تمہارے اعمال کے ثواب کو کم نہ کرے گا اور تمہارے کاموں میں نقصان نہیں دے گا تم کو۔ جہاد کی ترغیب فرمائی کہ تم مومن ہو جبن اور بزدلی نہ دکھائو اور اپنی طرف سے خودبخود صلح کی دعوت نہ دو جبکہ تم کو اپنے غلبہ کا یقین ہو یا یہ مطلب ہے کہ دعوت صلح کے لئے کافروں کونہ پکارو تم غالب ہونے والے ہو اللہ تعالیٰ تمہاری امداد اور نصرت کے لئے تمہارے ساتھ ہے وہ تم کو نقصان سے بچائے گا یا تم کو تمہارے اعمال کے ثواب میں کسی طرح کی کمی نہیں کرے گا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں محنت سے بھاگ کر صلح نہ چاہیے اور اگر صلح نظر آوے تو درست ہے آگے آوے گا بیان اس کا سورة فتح ہیں۔ خلاصہ : یہ کہ کم ہمتی اور بزدلی کی بنا پر صلح نہ چاہو ہاں صلح میں فائدہ ہو تو کچھ مضائقہ نہیں جیسا کہ سورة انفال میں تفصیل گزرچکی ہے اب آگے اور صلح حدیبیہ کے سلسلہ میں ذکر آئے گا۔ چونکہ جہاد بھی ایک قسم کی لڑائی ہے اور لڑائی کے لوازمات میں سے ہے شکست فتح اور صلح تو صلح کی ممانعت نہیں البتہ گر کر صلح نہ کرنی چاہیے اب آگے دنیا کی بےثباتی اور جہاد میں مال خرچ کرنے کی ترغیب ہے۔