Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 35

سورة محمد

فَلَا تَہِنُوۡا وَ تَدۡعُوۡۤا اِلَی السَّلۡمِ ٭ۖ وَ اَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ ٭ۖ وَ اللّٰہُ مَعَکُمۡ وَ لَنۡ یَّتِرَکُمۡ اَعۡمَالَکُمۡ ﴿۳۵﴾

So do not weaken and call for peace while you are superior; and Allah is with you and will never deprive you of [the reward of] your deeds.

پس تم بودے بن کر صلح کی درخواست پر نہ اتر آؤ جبکہ تم ہی بلند و غالب رہو گے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے ناممکن ہے کہ وہ تمہارے اعمال ضائع کر دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَا
پس نہ
تَہِنُوۡا
تم سستی کرو
وَ تَدۡعُوۡۤا
اور (نہ)تم بلاؤ
اِلَی السَّلۡمِ
طرف صلح کے
وَاَنۡتُمُ
اور تم ہی
الۡاَعۡلَوۡنَ
غالب رہنے والے ہو
وَاللّٰہُ
اور اللہ
مَعَکُمۡ
ساتھ ہے تمہارے
وَلَنۡ
اور ہر گز نہ
یَّتِرَکُمۡ
وہ کم کرے گا تم سے
اَعۡمَالَکُمۡ
اعمال تمہارے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَا تَہِنُوۡا
چنانچہ نہ تم کمزور بنو
وَ تَدۡعُوۡۤا
اور (نہ) بلاؤ
اِلَی
طرف
السَّلۡمِ
صلح کی
وَاَنۡتُمُ
اور تم ہی
الۡاَعۡلَوۡنَ
سب سے بلند ہو
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ ہے
وَلَنۡ
اور ہرگزنہ
یَّتِرَکُمۡ
وہ کمی کرے گا
اَعۡمَالَکُمۡ
تم لوگوں کے اعمال میں
Translated by

Juna Garhi

So do not weaken and call for peace while you are superior; and Allah is with you and will never deprive you of [the reward of] your deeds.

پس تم بودے بن کر صلح کی درخواست پر نہ اتر آؤ جبکہ تم ہی بلند و غالب رہو گے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے ناممکن ہے کہ وہ تمہارے اعمال ضائع کر دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس تم سستی نہ دکھاؤ اور نہ (دشمن سے) صلح کی درخواست کرو۔ تم ہی غالب رہو گے۔ اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمال سے کچھ بھی کمی نہ کرے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ تم کمزورنہ بنو اور نہ تم صلح کی طرف بلاؤاور تم ہی سب سے بلندہواورا ﷲتعالیٰ تمہارے ساتھ ہے اوروہ ہرگزتمہارے اعمال میں کمی نہ کرے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, do not lose heart, and do not appeal for peace; you will be the uppermost, and Allah is with you; and He will never deprive you of your deeds.

سو تم بودے نہ ہوئے جاؤ اور لگو پکارنے صلح اور تم ہی رہو گے غالب اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور نقصان نہ دے گا تم کو تمہارے کاموں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے مسلمانو ! ) تم لوگ ڈھیلے نہ پڑو اور صلح و سلامتی کی دعوت مت دو } اور تم لوگ ہی غالب ہو گے اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمال کو ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So, be not faint-hearted and do not cry for peace. You shall prevail. Allah is with you and will not bring your works to nought.

پس تم بودے نہ بنو اور صلح کی درخواست نہ کرو 41 ۔ تم ہی غالب رہنے والے ہو ۔ اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو وہ ہرگز ضائع نہ کرے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے مسلمانو ) تم کمزور پڑ کر صلح کی دعوت نہ دو ۔ ( ١٣ ) تم ہی سربلند رہو گے ، اللہ تمہارے ساتھ ہے ، اور وہ تمہارے اعمال کو ہرگز برباد نہیں کرے گا ۔ ( ١٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو (اے مسلمانو جہاد سے) بودے نہ بنوا میں سستی نہ کرو) اور اپنی طرف سے صلح کا پیام نہ دو 12 اور آخر کار اللہ کے فضل سے تم ہی غالب ہو گے گھبرائو نہیں 13 اور اللہ تمہارے ساتھ ہے یعنی اسکی مدد 14 اور وہ تمہارے کاموں کے ثواب میں تم کو گھاٹا نہیں دیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو تم ہمت مت ہارو اور صلح کی طرف مت بلاؤ اور تم ہی غالب رہو گے۔ اور اللہ تمہارے ساتھ ہیں اور وہ تمہارے اعمال میں ہرگز کمی نہ کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم ہمت نہ ہارو کہ تم ان کو صلح کی طرف بلانے لگو۔ تم ہی سر بلند رہو گے کیونکہ اللہ تمہارے ساتھ ہے۔ وہ تمہارے اعمال ( کے اجرو ثواب) میں کمی نہ کرے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو تم ہمت نہ ہارو اور (دشمنوں کو) صلح کی طرف نہ بلاؤ۔ اور تم تو غالب ہو۔ اور خدا تمہارے ساتھ ہے وہ ہرگز تمہارے اعمال کو کم (اور گم) نہیں کرے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore faint not, nor cry out for peace; and ye shall be triumphant. And Allah is with you, and He will not defraud you of your works.

سو تم ہمت مت ہارو اور انہوں صلح کی طرف مت بلاؤ اور تم ہی غالب رہوگے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے ۔ اور وہ تمہارے اعمال (کے اجر) میں ہرگز کمی نہیں کرے گا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم کمزور نہ پڑو اور سمجھوتے کی دعوت نہ دو اور تم ہی غالب رہو گے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمال کے باب میں تمہارے ساتھ کوئی خیانت نہیں کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس کمزوری نہ دکھاؤ اور ( کفار کو ) صلح کی دعوت نہ اور تم ہی غالب رہو گے ، اوراللہ ( تعالیٰ ) تم لوگوں کے ساتھ ہیں اور وہ تمہارے اعمال کو ہرگز برباد نہ کریں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو تم ہمت نہ ہارو اور دشمنوں کو صلح کی طرف نہ بلاؤ۔ تم تو غالب ہو اور اللہ تمہارے ساتھ ہے وہ ہرگز تمہارے اعمال کو ضائع نہیں کرے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس (اے مسلمانو ! ) نہ تو تم سستی دکھاؤ اور نہ ہی صلح کی درخواست کرو کیونکہ غالب بہرحال تم ہی ہو اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمال (کے ثواب) میں ہرگز کوئی کمی نہیں فرمائے گا

Translated by

Noor ul Amin

پس مسلمانو!تم سستی نہ دکھائو اور نہ ( دشمن سے ) صلح کی درخواست کروتم ہی غالب رہوگے اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال میں کمی نہ کرے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تم سستی نہ کرو ( ف۸۹ ) اور آپ صلح کی طرف نہ بلاؤ ( ف۹۰ ) اور تم ہی غالب آؤ گے ، اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ ہرگز تمہارے اعمال میں تمہیں نقصان نہ دے گا ( ف۹۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے مومنو! ) پس تم ہمت نہ ہارو اور ان ( متحارب کافروں ) سے صلح کی درخواست نہ کرو ( کہیں تمہاری کمزوری ظاہر نہ ہو ) ، اور تم ہی غالب رہو گے ، اور اﷲ تمہارے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمال ( کا ثواب ) ہرگز کم نہ کرے گا

Translated by

Hussain Najfi

پس تم کمزور نہ پڑو ( اور ہمت نہ ہارو ) اور ( دشمن کو ) صلح کی دعوت نہ دو حالانکہ تم ہی غالب رہو گے اور اللہ تمہارے اعمال ( کے ثوا ب ) میں ہرگز کمی نہیں کرے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Be not weary and faint-hearted, crying for peace, when ye should be uppermost: for Allah is with you, and will never put you in loss for your (good) deeds.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not be weak hearted and do not appeal for an (unjust) settlement; you have the upper hand. God is with you and He will never reduce the reward for your deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So do not lose heart and beg for peace while you are superior. Allah is with you and He will never deprive you of (the reward of) your deeds.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And be not slack so as to cry for peace and you have the upper hand, and Allah is with you, and He will not bring your deeds to naught.

Translated by

William Pickthall

So do not falter and cry out for peace when ye (will be) the uppermost, and Allah is with you, and He will not grudge (the reward of) your actions.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः ऐसा न हो कि तुम हिम्मत हार जाओ और सुलह का निमंत्रण देने लगो, जबकि तुम ही प्रभावी हो। अल्लाह तुम्हारे साथ है और वह तुम्हारे कर्मों (के फल) में तुम्हें कदापि हानि न पहुँचाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو تم ہمت مت ہارو اور صلح کی طرف مت بلاؤ (4) اور تم ہی غالب رہو گے (5) اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال میں ہرگز کمی نہ کرے گا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس تم سستی نہ کرو اور صلح کی درخواست نہ کرو، تم ہی غالب رہنے والے ہو۔ اللہ تمہارے ساتھ ہے وہ تمہارے اعمال ہرگز کم نہیں کرے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس تم بودے نہ بنو اور صلح کی درخواست نہ کرو۔ تم ہی غالب رہنے والے ہو۔ اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو وہ ہرگز ضائع نہ کرے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم سست نہ بنو اور صلح کی طرف مت بلاؤ اور تم غالب رہو گے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمال میں ہرگز کمی نہ کرے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تم بودے نہ ہوئے جاؤ اور لگو پکارنے صلح اور تم ہی رہو گے غالب اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور نقصان نہ دے گا تم کو تمہارے کاموں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مسلمانو ! تم کم ہمت نہ بنو اور خود بخود کافروں کو صلح کی دعوت نہ دو جس حال میں کہ تم غالب ہو اور اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمال کے ثواب کو کم نہیں کریگا۔