Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 36

سورة محمد

اِنَّمَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا لَعِبٌ وَّ لَہۡوٌ ؕ وَ اِنۡ تُؤۡمِنُوۡا وَ تَتَّقُوۡا یُؤۡتِکُمۡ اُجُوۡرَکُمۡ وَ لَا یَسۡئَلۡکُمۡ اَمۡوَالَکُمۡ ﴿۳۶﴾

[This] worldly life is only amusement and diversion. And if you believe and fear Allah , He will give you your rewards and not ask you for your properties.

واقعی زندگانیٔ دنیا تو صرف کھیل کود ہے اور اگر تم ایمان لے آؤ گے اور تقوٰی اختیار کرو گے تو اللہ تمہیں تمہارے اجر دے گا اور وہ تم سے تمہارے مال نہیں مانگتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
لَعِبٌ
کھیل
وَّلَہۡوٌ
اور تماشا ہے
وَاِنۡ
اور اگر
تُؤۡمِنُوۡا
تم ایمان لے آؤ
وَتَتَّقُوۡا
اور تم تقوی کرو
یُؤۡتِکُمۡ
وہ دے گا تمہیں
اُجُوۡرَکُمۡ
اجر تمہارے
وَلَا
اور نہ
یَسۡئَلۡکُمۡ
وہ طلب کرے گا تم سے
اَمۡوَالَکُمۡ
مال تمہارے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
بلاشبہ
الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی
لَعِبٌ
کھیل
وَّلَہۡوٌ
اور دل لگی ہے
وَاِنۡ
اور اگر
تُؤۡمِنُوۡا
تم ایمان لاؤ
وَتَتَّقُوۡا
اور تم ڈر جاؤ
یُؤۡتِکُمۡ
وہ دے گا تمہیں
اُجُوۡرَکُمۡ
اجر تمہارے
وَلَا یَسۡئَلۡکُمۡ
اور نہیں وہ مانگے گا تم سے
اَمۡوَالَکُمۡ
مال تمہارے
Translated by

Juna Garhi

[This] worldly life is only amusement and diversion. And if you believe and fear Allah , He will give you your rewards and not ask you for your properties.

واقعی زندگانیٔ دنیا تو صرف کھیل کود ہے اور اگر تم ایمان لے آؤ گے اور تقوٰی اختیار کرو گے تو اللہ تمہیں تمہارے اجر دے گا اور وہ تم سے تمہارے مال نہیں مانگتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ دنیا کی زندگی تو بس ایک کھیل اور تماشا ہے۔ اور اگر تم ایمان لاؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو اللہ تمہیں تمہارے اجر دے گا اور تم سے تمہارے اموال کا مطالبہ نہیں کرے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ دنیاکی زندگی صرف کھیل اور دل لگی ہے اوراگرتم ایمان لاؤاورتم ﷲتعالیٰ سے ڈرجاؤوہ تمہارے اجرتمہیں دے گا اوروہ تمہارے (تمام) مال تم سے نہیں مانگے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The worldly life is but play and pastime. And if you believe and be God-fearing, He will give you your rewards, and will not ask you your riches.

یہ دنیا کا جینا تو کھیل ہے اور تماشا اور اگر تم یقین لاؤ گے اور بچ کر چلو گے، دے گا تم کو تمہارا بدلہ اور نہ مانگے گا تم سے مال تمہارے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ دنیا کی زندگی تو محض کھیل ہے اور کچھ جی کا بہلانا ہے۔ اور اگر تم لوگ ایمان لائو اور تقویٰ اختیار کیے رہو تو وہ تمہیں تمہارے اجر عطا کرے گا اور تم سے تمہارے اموال نہیں مانگے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The life of this world is but sport and amusement. If you believe and are God-fearing, He will grant you your reward, and will not ask you for your possessions.

یہ دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور تماشا ہے42 ۔ اگر تم ایمان رکھو اور تقویٰ کی روش پر چلتے رہو تو اللہ تمہارے اجر تم کو دے گا اور وہ تمہارے مال تم سے نہ مانگے گا 43 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ دنیوی زندگی تو بس کھیل تماشا ہے ، اور اگر تم ایمان لاؤ اور تقوی اختیار کرو تو اللہ تمہارے اجر تمہیں دے گا ، اور تمہارے مال تم سے نہیں مانگے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

دنیا کی زندگی کچھ نہیں چند روز کا کھیل تماشا ہے 1 اور اگر تم ایمان لائو گے اور کفر اور گناہ سے بچے ہو گے تو اللہ تمہارے نیک تم کو دیگا اور وہ تم لوگوں کے مال تم سے نہیں مانگے گا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ دنیا کی زندگی محض اک کھیل اور تماشا ہے۔ اور اگر تم ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو وہ تم کو تمہارا اجردے گا اور تم سے تمہارے مال طلب نہیں کرے گا (یعنی اجردولت کی بناء پر نہیں ملے گا)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

دنیا کی زندگی سوائے کھیل کود کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔ اور اگر تم ایمان لے آئے اور تم نے تقویٰ کی روش کو اختیار کیا تو وہ تمہیں اجروثواب عطاکرے گا اور تم سے تمہارے مال طلب نہ کرے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دنیا کی زندگی تو محض کھیل اور تماشا ہے۔ اور اگر تم ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو وہ تم کو تمہارا اجر دے گا۔ اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The life of the world is but a sport and a pastime. And if ye believe and fear, He will give you your hire, and will not require of you your substance.

) یہ) دنیوی زندگی تو محض ایک کھیل اور تماشہ ہے اور اگر تم ایمان لاؤ اور تقوی اختیار کرو تو (اللہ) تم کو تمہارے اجر عطا کرے گا اور تم سے تمہارے مال طلب نہیں کرے گا ۔ وہ اگر تم سے تمہارے مال طلب کرے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ دنیا کی زندگی تو بس کھیل تماشا ہے اور اگر تم ایمان لاؤ گے اور تقویٰ اختیار کرو گے تو اللہ تمہارے اجر تم کو دے گا اور تمہارا مال ( سمیٹ کر ) تم سے نہیں مانگے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ دنیا کی زندگی کی محض کھیل تماشا ہے اور اگر تم ایمان لاؤ اور پرہیزگاری کرو تو وہ تمہیں تمہارے پورے بدلے دے گا اور وہ تم سے تمہارا ( تمام ) مال بھی نہیں مانگتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دنیا کی زندگی تو محض کھیل اور تماشہ ہے اور اگر تم ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو وہ تم کو تمہارا اجر دے گا اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

دنیا کی زندگی تو اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک کھیل اور تماشا ہے اور اگر تم لوگ قائم رہے اپنے ایمان (و یقین) پر اور تم نے اپنائے رکھا تقوی (و پرہیزگاری) کو تو اللہ تم کو تمہارے اجر (پورے پورے) عطا فرمائے گا اور تم سے تمہارے مال نہیں مانگے گا

Translated by

Noor ul Amin

دنیاکی زندگی توبس ایک کھیل تماشا ہے اور اگرتم ایمان لائو اور تقویٰ اختیار کروتواللہ تمہیں تمہارے اجردے گا اور وہ تم سے تمہارے مال نہیں مانگتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

دنیا کی زندگی تو یہی کھیل کود ہے ( ف۹۲ ) اور اگر تم ایمان لاؤ اور پرہیزگاری کرو تو وہ تم کو تمہارے ثواب عطا فرمائے گا اور کچھ تم سے تمہارے مال نہ مانگے گا ( ف۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بس دنیا کی زندگی تو محض کھیل اور تماشا ہے ، اور اگر تم ایمان لے آؤ اور تقوٰی اختیار کرو تو وہ تمہیں تمہارے ( اعمال پر کامل ) ثواب عطا فرمائے گا اور تم سے تمہارے مال طلب نہیں کرے گا

Translated by

Hussain Najfi

یہ دنیا کی زندگی تو بس کھیل اور تماشا ہے اگر تم ایمان لاؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو وہ ( خدا ) تمہیں تمہارے اجر عطا کرے گا اور تم سے تمہارے مال نہیں مانگے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The life of this world is but play and amusement: and if ye believe and guard against Evil, He will grant you your recompense, and will not ask you (to give up) your possessions.

Translated by

Muhammad Sarwar

The worldly life is only a childish game. If you have faith and piety, you will receive your rewards and God will not ask you to pay for them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This worldly life is only amusement and diversion. And if you believe and have Taqwa of Allah, He will grant you your rewards, and will not ask from you (to sacrifice all of) your possessions.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The life of this world is only idle sport and play, and if you believe and guard (against evil) He will give you your rewards, and will not ask of you your possessions.

Translated by

William Pickthall

The life of the world is but a sport and a pastime. And if ye believe and ward off (evil). He will give you your wages, and will not ask of you your wordly wealth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सांसारिक जीवन तो बस एक खेल और तमाशा है। और यदि तुम ईमान लाओ और डर रखो तो वह तुम्हारे कर्मफल तुम्हें प्रदान करेगा और तुम से धन नही माँगेगा। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

دنیوی زندگانی تو محض ایک لہو ولعب ہے (7) اور اگر تم ایمان اور تقوی اختیار کرو تو اللہ تم کو تمہارے اجر عطا کرے گا اور تم سے تمہارے مال طلب نہ کرے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بس دنیاوی زندگی ایک کھیل اور تماشا ہے اگر تم ایمان لاؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو اللہ تمہارے اجر تمہیں دے گا اور وہ تمہارے مال تم سے نہیں مانگے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور تماشا ہے۔ اگر تم ایمان رکھو اور تقویٰ کی روش پر چلتے رہو تو اللہ تمہارے اجر تم کو دے گا اور وہ تمہارے مال تم سے نہ مانگے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

دنیا والی زندگی بس لہو و لعب ہے اور اگر تم ایمان پر جمے رہے اور تم نے تقویٰ اختیار کیا تو وہ تمہیں تمہارے اجور عطاء فرما دے گا اور وہ تم سے تمہارے مال طلب نہیں فرماتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ دنیا کا جینا تو کھیل ہے اور تماشا اور اگر تم یقین لاؤ گے اور بچ کر چلو گے، دے گا تم کو تمہارا بدلہ اور نہ مانگے گا تم سے مال تمہارے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بس یہ دنیا کی زندگی تو محض جی کا بہلانا اور ایک کھیل ہے اور اگر تم ایمان لے آئو اور تقوے کی روش اختیار کرو تو وہ تم کو تمہارے اجروثواب عطا فرمائے گا اور وہ تم سے تمہارے کل مال نہیں طلب کرے گا