Surat Muahammad

Surah: 47

Verse: 38

سورة محمد

ہٰۤاَنۡتُمۡ ہٰۤؤُلَآءِ تُدۡعَوۡنَ لِتُنۡفِقُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۚ فَمِنۡکُمۡ مَّنۡ یَّبۡخَلُ ۚ وَ مَنۡ یَّبۡخَلۡ فَاِنَّمَا یَبۡخَلُ عَنۡ نَّفۡسِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ الۡغَنِیُّ وَ اَنۡتُمُ الۡفُقَرَآءُ ۚ وَ اِنۡ تَتَوَلَّوۡا یَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَیۡرَکُمۡ ۙ ثُمَّ لَا یَکُوۡنُوۡۤا اَمۡثَالَکُمۡ ﴿٪۳۸﴾  8

Here you are - those invited to spend in the cause of Allah - but among you are those who withhold [out of greed]. And whoever withholds only withholds [benefit] from himself; and Allah is the Free of need, while you are the needy. And if you turn away, He will replace you with another people; then they will not be the likes of you.

خبردار! تم وہ لوگ ہو کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو تو تم میں سے بعض بخیلی کرنے لگتے ہیں اور جو بخل کرتا ہے وہ تو دراصل اپنی جان سے بخیلی کرتا ہے اللہ تعالٰی غنی ہے اور تم فقیر ( اور محتاج ) ہو اور اگر تم روگردان ہو جاؤ تو وہ تمہارے بدلے تمہارے سوا اور لوگوں کو لائے گا جو پھر تم جیسے نہ ہونگے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہٰۤاَنۡتُمۡ
سنو تم
ہٰۤؤُلَآءِ
وہ لوگ ہو
تُدۡعَوۡنَ
تم بلائے جاتے ہو
لِتُنۡفِقُوۡا
کہ تم خرچ کرو
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے میں
فَمِنۡکُمۡ
تو تم میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
یَّبۡخَلُ
بخل کرتا ہے
وَمَنۡ
اور جو
یَّبۡخَلۡ
بخل کرتا ہے
فَاِنَّمَا
تو بےشک وہ
یَبۡخَلُ
وہ بخل کرتا ہے
عَنۡ نَّفۡسِہٖ
اپنے آپ سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
الۡغَنِیُّ
بہت ‌غنی ‌ہے
وَاَنۡتُمُ
اور تم
الۡفُقَرَآءُ
محتاج ہو
وَاِنۡ
اور اگر
تَتَوَلَّوۡا
تم منہ موڑو گے
یَسۡتَبۡدِلۡ
وہ بدل لائے گا
قَوۡمًا
ایک قوم کو
غَیۡرَکُمۡ
تمہارے سوا
ثُمَّ
پھر
لَایَکُوۡنُوۡۤا
نہ ہوں گے وہ
اَمۡثَالَکُمۡ
تم جیسے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہٰۤاَنۡتُمۡ
سنو! تم
ہٰۤؤُلَآءِ
وہ لوگ ہو
تُدۡعَوۡنَ
تمہیں بلایا جاتا ہے
لِتُنۡفِقُوۡا
تاکہ تم خرچ کرو
فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
فَمِنۡکُمۡ
تو تم میں سے
مَّنۡ
کچھ ہیں جو
یَّبۡخَلُ
بخل کرتے ہیں
وَمَنۡ
اور جو
یَّبۡخَلۡ
بخل کرتا ہے
فَاِنَّمَا
تو بلاشبہ
یَبۡخَلُ
وہ بخل کرتا ہے
عَنۡ نَّفۡسِہٖ
اپنے آپ سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
الۡغَنِیُّ
غنی ہے
وَاَنۡتُمُ
اور تم
الۡفُقَرَآءُ
محتاج ہو
وَاِنۡ
اور اگر
تَتَوَلَّوۡا
تم پھر جاؤ گے
یَسۡتَبۡدِلۡ
وہ بدل کر لے آئے گا
قَوۡمًا
قوم کو
غَیۡرَکُمۡ
تمہارے علاوہ
ثُمَّ
پھر
لَایَکُوۡنُوۡۤا
نہ وہ ہوں گے
اَمۡثَالَکُمۡ
تم جیسے
Translated by

Juna Garhi

Here you are - those invited to spend in the cause of Allah - but among you are those who withhold [out of greed]. And whoever withholds only withholds [benefit] from himself; and Allah is the Free of need, while you are the needy. And if you turn away, He will replace you with another people; then they will not be the likes of you.

خبردار! تم وہ لوگ ہو کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو تو تم میں سے بعض بخیلی کرنے لگتے ہیں اور جو بخل کرتا ہے وہ تو دراصل اپنی جان سے بخیلی کرتا ہے اللہ تعالٰی غنی ہے اور تم فقیر ( اور محتاج ) ہو اور اگر تم روگردان ہو جاؤ تو وہ تمہارے بدلے تمہارے سوا اور لوگوں کو لائے گا جو پھر تم جیسے نہ ہونگے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سنو ! تم وہ لوگ ہو جنہیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ، پھر تم میں سے کوئی بخل کرنے لگتا ہے حالانکہ جو بخل کرتا ہے وہ اپنے آپ ہی سے بخل کرتا ہے اور اللہ تو بےنیاز ہے اور تم ہی اس کے محتاج ہو اور اگر تم نہ مانو گے تو اللہ تمہاری جگہ (دوسرے لوگ) لے آئے گا جو تم جیسے نہ ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سنوتم وہ لوگ ہو کہ تمہیں بلایاجاتاہے تاکہ تم اﷲ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کروتوتم میں سے بعض لوگ بخل کرتے ہیں اورجوبخل کرتاہے بس وہ اپنے آپ ہی سے بخل کرتاہے اوراﷲ تعالیٰ غنی ہے اورتم محتاج ہواور اگرتم منہ موڑو گے تووہ تمہارے علاوہ کسی دوسری قوم کوبدل لائے گاپھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Yes, you are such that you are called upon to spend in Allah&s way, but some of you withhold in miserliness_ and he who withholds in miserliness withholds against himself_ and Allah is the Need-Free, and you are the needy. And if you turn away, He will replace you by some other people, then they will not be like you.

سنتے ہو تم لوگ تم کو بلاتے ہیں کہ خرچ کرو اللہ کی راہ میں پھر تم میں کوئی ایسا ہے کہ نہیں دیتا اور جو کوئی نہ دے گا سو نہ دے گا آپ کو اور اللہ بےنیاز ہے اور تم محتاج ہو اور اگر تم پھر جاؤ گے تو بدل لے گا اور لوگ تمہارے سوائے پھر وہ نہ ہوں گے تمہاری طرح کے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم وہ لوگ ہو کہ تمہیں بلایا جا رہا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ کرو۔ پس تم میں سے کوئی وہ بھی ہے جو بخل سے کام لیتا ہے اور جو کوئی بھی بخل کرتا ہے وہ اپنے آپ ہی سے بخل کرتا ہے۔ اور اللہ غنی ہے اور محتاج تو تم ہی ہو۔ } اور اگر تم پیٹھ پھیر لو گے تو وہ تمہیں ہٹا کر کسی اور قوم کو لے آئے گا پھر وہ تمہاری طرح نہیں ہوں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Behold, you are those who are called upon to spend in Allah's Way, but some of you are niggardly. Whoever is niggardly is in fact niggardly to himself. For Allah is All-Sufficient, whereas it is you who are in need of Him. If you turn away, He will replace you by a people other than you, and they will not be like you.

دیکھو ، تم لوگوں کو دعوت دی جا رہی ہے کہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرو ۔ اس پر تم میں سے کچھ لوگ ہیں جو بخل کر رہے ہیں ، حالانکہ جو بخل کرتا ہے وہ درحقیقت اپنے آپ ہی سے بخل کر رہا ہے ۔ اللہ تو غنی ہے ، تم ہی اس کے محتاج ہو ۔ اگر تم منہ موڑو گے تو اللہ تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا اور وہ تم جیسے نہ ہوں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

دیکھو ! تم ایسے ہو کہ تمہیں اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے تو تم میں سے کچھ لوگ ہیں جو بخل سے کام لیتے ہیں ، اور جو شخص بھی بخل کرتا ہے وہ خود اپنے آپ ہی سے بخل کرتا ہے ۔ ( ١٦ ) اور اللہ بے نیاز ہے ، اور تم ہو جو محتاج ہو ۔ اور اگر تم منہ موڑو گے تو وہ تمہاری جگہ دوسری قوم پیدا کردے گا ، پھر وہ تم جیسے نہیں ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سن رکھو تم لوگ (سارا مال کیا دو گے) تم کو تو کہتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں (کچھ تھوڑا سا) خرچ کرو اس پر تو کوئی تم میں بخیلی کرتا ہے اور زکوۃ تک نہیں دیتا اور ہر کوئی تم میں بخیلی کرتا ہے وہ بخیلی کر کے اپنا نقصان کرتا ہے اپنا ہی ثواب اور اجر کھوتا ہے اور اللہ تو بےپروا ہے اور تم ہی محتاج ہو اور اے عرب کے لوگو اگر تم پیغمبر کا کہنا نہ مانوگے تو اللہ تعالیٰ تمہارے سوا دوسرے لوگوں کو بدل کر (تمہاری جگہ) لے آئے گا پھر وہ تمہاری طرح نافرمان نہ ہوں گے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہاں تم ایسے ہی لوگ ہو کہ تمہیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے تو بعض تم میں سے بخل کرتے ہیں۔ اور جو بخل کرتا ہے سو بیشک وہ خود سے بخل کرتا ہے۔ اور اللہ بےنیاز ہیں اور تم سب محتاج ہو اور اگر تم روگردانی کرو گے تو وہ (اللہ) تمہاری جگہ دوسری قوم پیدا فرمادیں گے پھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سن لو ! تم لوگ تو ایسے ہو کہ جب تمہیں اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کے لئے بلایاجاتا ہے تو تم میں سے بعض لوگ کنجوسی کرتے ہیں۔ اور جو شخص بخل اور کنجوسی کرے گا تو درحقیقت اپنے آپ سے بخل کرے گا۔ اللہ تو بےنیاز ہے جب کہ تم اس کے محتاج ہو۔ اور اگر تم نے اس سے منہ پھیرا تو وہ تمہاری جگہ دوسری قوم کو لے آئے گا۔ جو تم جیسے (بخیل اور کنجوس) نہ ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دیکھو تم وہ لوگ ہو کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو۔ تو تم میں ایسے شخص بھی ہیں جو بخل کرنے لگتے ہیں۔ اور جو بخل کرتا ہے اپنے آپ سے بخل کرتا ہے۔ اور خدا بےنیاز ہے اور تم محتاج۔ اور اگر تم منہ پھیرو گے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Behold! ye are those who are called to expend in the way of Allah, then there are of you some who are niggardly. And whosoever is niggardly is niggardly only to himself. And Allah is Self-sufficient, and ye are the needy. And if ye turn away, He will substitute for you another people, and then they will not be the likes of you.

ہاں تم لوگ ایسے ہو کہ تمہیں بلایا جاتا ہے اللہ کی راہ میں خرچ کرنیکے لئے سو تم میں بعض وہ ہیں جو بخل کرتے ہیں اور جو کوئی بخل کرتا ہے وہ (درحقیقت) خود اپنے سے بخل کرتا ہے اور اللہ تو کسی کا محتاج نہیں بلکہ تم (سب اس کے) محتاج ہو ۔ اور اگر تم روگردانی کروگے تو (اللہ) تمہاری جگہ دوسری قوم پیدا کردے گا پھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

آگاہ! تم وہ لوگ ہو کہ تمہیں اللہ کی راہ میں خرچ کی دعوت دی جاتی ہے تو تم میں ایسے لوگ بھی ہیں ، جو بخیلی کرتے ہیں اور جو بخیلی کرتا ہے تو وہ یاد رکھے کہ وہ اپنے ہی سے بخیلی کرتا ہے اور اللہ بالکل بے نیاز ہے اور تم محتاج ہو اور اگر تم روگردانی کرو گے تو اللہ تمہاری جگہ دوسروں کو لائے گا ، پھر وہ تمہاری طرح نہ ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہاں! تم تو وہ لوگ ہو کہ جب تمہیں دعوت دی جاتی ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے میں خرچ کرو تو تم میں سے بعض لوگ بخل کرتے ہیں اور جو بخل کرتا ہے وہ ( اصل میں ) اپنی ہی جان کے لیے بخل کرتا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) تو غنی ہے اور تم لوگ محتاج ہو اور اگر تم لوگ منہ پھیروگے ( تو ) وہ تمہاری جگہ دوسری قوم کو قائم مقام بنادے گا ، پھر وہ تم لوگوں کی طرح نہیں ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دیکھو تم وہ لوگ ہو کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لیے بلائے جاتے ہو تو تم میں ایسے لوگ بھی ہیں جو بخل کرنے لگتے ہیں اور جو بخل کرتا ہے اپنے آپ سے بخل کرتا ہے۔ اللہ بےنیاز ہے اور تم محتاج ہو۔ اور اگر تم منہ پھیرو گے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہارے جیسے نہیں ہوں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہاں تو تم وہی ہو کہ تمہیں دعوت دی جا رہی ہے کہ تم خرچ کرو اللہ کی راہ میں (تاکہ خود تمہارا بھلا ہو) تو تم میں سے کچھ بخل سے کام لیتے ہیں حالانکہ جو کوئی بخل کرتا ہے وہ دراصل اپنے آپ ہی سے بخل کرتا ہے کیونکہ اللہ بےنیاز ہے (ہر کسی سے اور ہر اعتبار سے) اور تم ہی سب اس کے محتاج ہو اور اگر تم منہ موڑو گے تو وہ تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا پھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے

Translated by

Noor ul Amin

سنو!تم وہ لوگ ہوجنہیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے کہاجاتا ہے ، توتم میں سے بعض کنجوسی کرنے لگتا ہے حالانکہ جو کنجوسی کرتا ہے وہ اپنے آپ ہی سے کنجوسی کرتا ہے اور اللہ توغنی ہے اور تم ہی اس کے محتاج ہواوراگرتم نہ مانو گے تواللہ تمہاری جگہ دوسرے لوگ لے آئیگا جو تم جیسے نہ ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہاں ہاں یہ جو تم ہو بلائے جاتے ہو کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرو ( ف۹۵ ) تو تم میں کوئی بخل کرتا ہے اور جو بخل کرے ( ف۹٦ ) وہ اپنی ہی جان پر بخل کرتا ہے اور اللہ بےنیاز ہے ( ف۹۷ ) اور تم سب محتاج ( ف۹۸ ) اور اگر تم منہ پھیرو ( ف۹۸ ) تو وہ تمہارے سوا اور لوگ بدل لے گا پھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے ( ف۱۰۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یاد رکھو! تم وہ لوگ ہو جنہیں اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے تو تم میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو بُخل کرتے ہیں ، اور جو کوئی بھی بُخل کرتا ہے وہ محض اپنی جان ہی سے بخل کرتا ہے ، اور اﷲ بے نیاز ہے اور تم ( سب ) محتاج ہو ، اور اگر تم ( حکمِ الٰہی سے ) رُوگردانی کرو گے تو وہ تمہاری جگہ بدل کر دوسری قوم کو لے آئے گا پھر وہ تمہارے جیسے نہ ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

ہاں تم ہی ایسے لوگ ہو کہ تمہیں دعوت دی جاتی ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرو تو تم میں سے کچھ لوگ بُخل کرنے لگتے ہیں اور جو بُخل کرتا ہے وہ ( دراصل ) اپنے ہی نفس سے بُخل کرتا ہے اور اللہ بےنیاز ہے البتہ تم ( اس کے ) محتاج ہو اور اگر تم رُوگردانی کروگے تو وہ تمہاری جگہ دوسری قوم کولے آئے گا پھر وہ تم جیسے نہیں ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold, ye are those invited to spend (of your substance) in the Way of Allah: But among you are some that are niggardly. But any who are niggardly are so at the expense of their own souls. But Allah is free of all wants, and it is ye that are needy. If ye turn back (from the Path), He will substitute in your stead another people; then they would not be like you!

Translated by

Muhammad Sarwar

It is you who are asked to spend for the cause of God, but some of you behave in a niggardly way. Whoever behaves miserly does so against his own soul. God is Self-sufficient and you are poor. If you were to turn away from Him, He would just replace you with another people, who will not be like you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Here you are now invited to spend in Allah's cause; but among you are those who withhold (stingily). And whoever acts stingily is but stingy toward himself. For Allah is indeed free of needs, while you are the needy. And if you turn away, He will replace you with other people; then they will not be like you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Behold! you are those who are called upon to spend in Allah's way, but among you are those who are niggardly, and whoever is niggardly is niggardly against his own soul; and Allah is Self-sufficient and you have need (of Him), and if you turn back He will bring in your place another people, then they will not be like you.

Translated by

William Pickthall

Lo! ye are those who are called to spend in the way of Allah, yet among you there are some who hoard. And as for him who hoardeth, he hoardeth only from his soul. And Allah is the Rich, and ye are the poor. And if ye turn away He will exchange you for some other folk, and they will not be the likes of you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सुनो! यह तुम्ही लोग हो कि तुम्हें आमंत्रण दिया जा रहा है कि "अल्लाह के मार्ग में ख़र्च करो।" फिर तुम में कुछ लोग हैं जो कंजूसी करते हैं। हालाँकि जो कंजूसी करता है वह वास्तव में अपने आप ही से कंजूसी करता है। अल्लाह तो निस्पृह है, तुम्हीं मुहताज हो। और यदि तुम फिर जाओ तो वह तुम्हारी जगह अन्य लोगों को ले आएगा; फिर वे तुम जैसे न होंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں تم لوگ ایسے ہو کہ تم کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے سو بعضے تم میں سے وہ ہیں جو بخل کرتے ہیں اور جو شخص بخل کرتا ہے تو وہ خود اپنے سے بخل کرتا ہے اور اللہ تو کسی کا محتاج نہیں اور تم سب محتاج ہو اور اگر تم روگردانی کروگے تو خدائے تعالیٰ تمہاری جگہ دوسری قوم پیدا کردے گا پھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم وہ لوگ ہو کہ تمہیں دعوت دی جاتی ہے کہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرو۔ اس پر تم میں سے کچھ لوگ ہیں جو بخل کرتے ہیں۔ حالانکہ جو بخل کرتا ہے درحقیقت وہ اپنے آپ سے ہی بخل کرتا ہے، اللہ بےنیاز ہے تم اس کے محتاج ہو، اگر تم منہ موڑلو گے تو اللہ تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا۔ پھر وہ تم جیسے نہیں ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دیکھو ، تم لوگوں کو دعوت دی جارہی ہے کہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرو۔ اس پر تم میں سے کچھ لوگ ہیں جو بخل کر رہے ہیں ، حالانکہ جو بخل کرتا ہے وہ درحقیقت اپنے آپ ہی سے بخل کر رہا ہے۔ اللہ تو غنی ہے ، تم ہی اس کے محتاج ہو۔ اگر تم منہ موڑوگے تو اللہ تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا اور وہ تم جیسے نہ ہوں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

خبردار تم ایسے لوگ ہو کہ تمہیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے سو تم میں سے بعض لوگ بخل کرتے ہیں اور جو شخص بخل کرتا ہے تو وہ اپنی جان کی طرف سے بخل کرتا ہے اور اللہ غنی ہے تم محتاج ہو، اور اگر تم رو گردانی کرو گے تو اللہ تمہارے بدلہ دوسری قوم کو لے آئے گا پھر وہ تمہارے جیسے نہ ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سنتے ہو تم لوگ تم کو بلاتے ہیں کہ خرچ کرو اللہ کی راہ میں پھر تم میں کوئی ایسا ہے کہ نہیں دیتا اور جو کوئی نہ دے گا سو نہ دے گا آپ کو   اور اللہ بےنیاز ہے اور تم محتاج ہو اور اگر تم پھر جاؤ گے تو بدل لے گا اور لوگ تمہارے سوا پھر وہ نہ ہوں گے تمہاری طرح کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سن رکھو تم لوگ ایسے ہو کہ جب تم کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے تو تم میں سے بعض وہ ہیں جو بخل کرتے ہیں اور جو شخص بخل کرتا ہے تو در حقیقت وہ اپنی ہی ذات سے بخل کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کسی کا محتاج نہیں ہے ہاں تم سب اس کے محتاج ہو اور اگر تم روگردانی اختیار کروگے تو وہ تمہاری جگہ تمہارے غیروں کو لے آئے گا پھر وہ تم جیسے بخیل و نافرمان نہ ہوں گے۔