Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 12

سورة الفتح

بَلۡ ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ لَّنۡ یَّنۡقَلِبَ الرَّسُوۡلُ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِلٰۤی اَہۡلِیۡہِمۡ اَبَدًا وَّ زُیِّنَ ذٰلِکَ فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ وَ ظَنَنۡتُمۡ ظَنَّ السَّوۡءِ ۚ ۖ وَ کُنۡتُمۡ قَوۡمًۢا بُوۡرًا ﴿۱۲﴾

But you thought that the Messenger and the believers would never return to their families, ever, and that was made pleasing in your hearts. And you assumed an assumption of evil and became a people ruined."

۔ ( نہیں ) بلکہ تم نے یہ گمان کر رکھا تھا کہ پیغمبر اور مسلمانوں کا اپنے گھروں کی طرف لوٹ آنا قطعًا ناممکن ہے اور یہی خیال تمہارے دلوں میں رچ گیا تھا اور تم نے برا گمان کر رکھا تھا دراصل تم لوگ ہو بھی ہلاک ہونے والے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
ظَنَنۡتُمۡ
گمان کیا تم نے
اَنۡ
کہ
لَّنۡ
ہر گز نہیں
یَّنۡقَلِبَ
پلٹ کر آئیں گے
الرَّسُوۡلُ
رسول
وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اور مومن
اِلٰۤی اَہۡلِیۡہِمۡ
طرف اپنے گھر والوں کے
اَبَدًا
کبھی بھی
وَّزُیِّنَ
اور مزین کر دی گئی
ذٰلِکَ
یہ(بات)
فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں میں
وَظَنَنۡتُمۡ
اور گمان کیا تم نے
ظَنَّ
گمان
السَّوۡءِ
برا
وَکُنۡتُمۡ
اور ہو تم
قَوۡمًۢا
لوگ
بُوۡرًا
ہلاک ہونے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلۡ
بلکہ
ظَنَنۡتُمۡ
تم نے سمجھا تھا
اَنۡ
یہ کہ
لَّنۡ
ہرگز نہیں
یَّنۡقَلِبَ
لوٹ کر آئیں گے
الرَّسُوۡلُ
رسول
وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اور مومنین
اِلٰۤی
طرف
اَہۡلِیۡہِمۡ
اپنے گھروالوں کی
اَبَدًا
کبھی بھی
وَّزُیِّنَ
اور خوشنما بنا دیا گیا
ذٰلِکَ
وہ
فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ
تمہارے دلوں میں
وَظَنَنۡتُمۡ
اور گمان کیا تم نے
ظَنَّ
گمان
السَّوۡءِ
برا
وَکُنۡتُمۡ
اور تھے تم
قَوۡمًۢا
لوگ
بُوۡرًا
برباد ہونے والے
Translated by

Juna Garhi

But you thought that the Messenger and the believers would never return to their families, ever, and that was made pleasing in your hearts. And you assumed an assumption of evil and became a people ruined."

۔ ( نہیں ) بلکہ تم نے یہ گمان کر رکھا تھا کہ پیغمبر اور مسلمانوں کا اپنے گھروں کی طرف لوٹ آنا قطعًا ناممکن ہے اور یہی خیال تمہارے دلوں میں رچ گیا تھا اور تم نے برا گمان کر رکھا تھا دراصل تم لوگ ہو بھی ہلاک ہونے والے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلکہ تم تو یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ رسول اور مومن کبھی اپنے گھروں کو واپس نہ آسکیں گے اور یہ خیال تمہارے دلوں کو بہت اچھا لگا اور تم بہت برا گمان سوچ رہے تھے۔ اور تم ہو ہی ہلاک ہوجانے والے لوگ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلکہ تم نے یہ سمجھاتھاکہ رسول اورمومنین اپنے گھروالوں میں کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے اوریہ تمہارے دلوں میں خوش نمابنادیاگیااورتم نے بہت ہی براگمان کیاتھا اورتم برباد ہونے والے لوگ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

No, but you thought that the Messenger and the believers would never ever return to their families, and it seemed good to your hearts, and you thought an evil thought and became a ruined people.|"

کوئی نہیں تم نے تو خیال کیا تھا کہ پھر نہ آئے گا رسول اور مسلمان اپنے گھر کبھی اور کھب گیا تمہار دل میں یہ خیال اور اٹکل کی تم نے بری اٹکلیں اور تم لوگ تھے تباہ ہونے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بلکہ تم لوگوں نے یہ گمان کیا کہ اب رسول اور اہل ِایمان اپنے گھر والوں کی طرف کبھی بھی لوٹ کر نہیں آئیں گے اور یہ بات تمہارے دلوں میں خوشنما بنا دی گئی اور تم نے بہت برا گمان کیا اور تم ہو ہی تباہ ہونے والے لوگ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(But the truth is not what you say.) You had imagined that the Messenger and the believers would never return to their families, and this notion was embellished in your hearts. You harboured an evil thought, and you are an immensely evil people.”

۔ ( مگر اصل بات وہ نہیں ہے جو تم کہہ رہے ہو ) بلکہ تم نے یوں سمجھا کہ رسول اور مومنین اپنے گھر والوں میں ہرگز پلٹ کر نہ آسکیں گے اور یہ خیال تمہارے دلوں کو بہت بھلا لگا 23 اور تم نے بہت برے گمان کئے اور تم سخت بد باطن24 لوگ ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت تو یہ ہے کہ تم نے یہ سمجھا تھا کہ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور دوسرے مسلمان کبھی اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر نہیں آئیں گے ، ( ٩ ) اور یہی بات تمہارے دلوں کو اچھی معلوم ہوتی تھی ، اور تم نے برے برے گمان کیے تھے ، اور تم ایسے لوگ بن گئے تھے جنہیں برباد ہونا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بات یہ ہے کہ تم یہ سمجھے کہ اب پیغمبر اور مسلمان ہرگز اپنے گھروں کو کبھی لوٹ کر آنے والے نہیں 3 اور یہ بات متہارے دلوں میں کھب گئی 4 اور لگے برا گمان کرنے 5 اور (ایسی بدگمانی کر کے) تم لوگ خود تباہ ہوئے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلکہ تم نے تو یہ خیال کیا کہ پیغمبر اور ایمان والے اپنے گھروں کو کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے۔ اور یہ بات تمہارے دلوں کو بھلی لگی تھی اور (اسی لئے) تم نے برے برے گمان کیے اور تم برباد ہونے والے لوگ ہوگئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم نے تو یہ سمجھ لیا تھا کہ اب پیغمبر اور اہل ایمان کبھی پلٹ کر اپنے اہل و عیال کے پاس نہیں آئیں گے۔ اور یہ بات تمہارے دلوں کو بھلی لگتہ تھی اور تم نے (بہت سے) بد ترین گمان قائم کر رکھے تھے۔ اور تم ہو ہی برباد ہوجانے والے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بات یہ ہے کہ تم لوگ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پیغمبر اور مومن اپنے اہل وعیال میں کبھی لوٹ کر آنے ہی کے نہیں۔ اور یہی بات تمہارے دلوں کو اچھی معلوم ہوئی۔ اور (اسی وجہ سے) تم نے برے برے خیال کئے اور (آخرکار) تم ہلاکت میں پڑ گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Yea! ye imagined that the apostle and the believers would never return to their households, and that became fair-seeming in your hearts, and ye bethought an evil thought, and ye became a people doomed.

اصل یہ ہے کہ تم نے یہ سمجھ لیا تھا کہ رسول اور مومنین اپنے گھر والوں میں لوٹ کر کبھی نہیں آئیں گے اور یہ بات تمہارے دلوں کو خوش نما بھی معلوم ہوئی تھی اور تم نے برے برے گمان قائم کئے اور تم برباد ہونے والے لوگ ہوگئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بلکہ تم نے یہ گمان کیا کہ رسول اور ان کے ساتھیوں کو اب کبھی اپنے گھر والوں کی طرف لوٹنا نصیب نہ ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلکہ تم سمجھتے تھے کہ رسول ( ﷺ ) اور ایمان والے کبھی بھی اپنے اہل و عیال کی طرف واپس نہیں پلٹ سکیں گے اور یہ بات تمہارے دلوں میں خوشنما بنادی گئی تھی اور تم نے برا گمان کر رکھا تھا اور تم ہو ہی ہلاک ہونے والی قوم!

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بات یہ ہے کہ تم لوگ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پیغمبر اور مومن اپنے اہل و عیال میں کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے اور یہی بات تمہارے دلوں کو اچھی معلوم ہوئی اور اسی وجہ سے تم نے برے برے خیال کیے اور آخر کار تم ہلاکت میں پڑگئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اصل وجہ یہ نہیں جو تم بیان کر رہے ہو) بلکہ تم لوگوں نے تو یہ سمجھ رکھا تھا کہ رسول اور دوسرے مسلمان تو اپنے گھر والوں کی طرف کبھی کسی طرح لوٹ کر آہی نہیں سکیں گے اور یہ خیال تمہارے دلوں کو لبھا رہا تھا اور تم نے بڑے برے گمان قائم رکھے تھے اور تم تو تھے ہی برباد ہونے والے لوگ

Translated by

Noor ul Amin

بلکہ اگرتم توسمجھے تھے کہ رسول اور مومن کبھی اپنے گھروں کو واپس نہ آ سکیں گے اور یہ خیال تمہارے دلوں کو بہت اچھا لگا اور تم بہت برا گمان کررہے تھے اور تم ہوبھی ہلاک ہوجانے والے لوگ

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ تم تو یہ سمجھے ہوئے تھے کہ رسول اور مسلمان ہرگز گھروں کو واپس نہ آئیں گے ( ف۲٤ ) اور اسی کو اپنے دلوں میں بھلا سمجھیں ہوئے تھے اور تم نے برا گمان کیا ( ف۲۵ ) اور تم ہلاک ہونے والے لوگ تھے ( ف۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ تم نے یہ گمان کیا تھا کہ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور اہلِ ایمان ( یعنی صحابہ رضی اللہ عنھم ) اب کبھی بھی پلٹ کر اپنے گھر والوں کی طرف نہیں آئیں گے اور یہ ( گمان ) تمہارے دلوں میں ( تمہارے نفس کی طرف سے ) خُوب آراستہ کر دیا گیا تھا اور تم نے بہت ہی برا گمان کیا ، اور تم ہلاک ہونے والی قوم بن گئے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اصل بات یہ ہے کہ ) تم نے خیال کیا تھا کہ رسول ( ص ) اور اہلِ ایمان اب کبھی بھی اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے اور یہ بات تمہارے دلوں میں خوشنما بنا دی گئی اور تم نے بہت برے گمان کئے ( اسی طرح ) تم برباد ہو نے والی جماعت بن گئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Nay, ye thought that the Messenger and the Believers would never return to their families; this seemed pleasing in your hearts, and ye conceived an evil thought, for ye are a people lost (in wickedness)."

Translated by

Muhammad Sarwar

You thought the Messenger and the believers would never ever return to their families and this attracted your hearts and caused you to develop evil suspicions. You are a wrong doing people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, but you thought that the Messenger and the believers would never return to their families, and that was made fair seeming in your hearts, and you did think an evil thought and you became a Bura."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! you rather thought that the Apostle and the believers would not return to their families ever, and that was made fairseeming to your hearts and you thought an evil thought and you were a people doomed to perish.

Translated by

William Pickthall

Nay, but ye deemed that the messenger and the believers would never return to their own folk, and that was made fairseeming in your hearts, and ye did think an evil thought, and ye were worthless folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"नहीं, बल्कि तुम ने यह समझा कि रसूल और ईमान वाले अपने घर वालों की ओर लौटकर कभी न आएँगे और यह तुम्हारे दिलों को अच्छा लगा। तुम ने तो बहुत बुरे गुमान किए और तुम्हीं लोग हुए तबाही में पड़ने वाले।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلکہ تم نے یوں سمجھا کہ رسول (علیہ السلام) اور (ہمراہی) مومنین اپنے گھر والوں میں کبھی لوٹ کر نہ آوینگے اور یہ بات تمہارے دلوں میں اچھی بھی معلوم ہوئی تھی اور تم نے برے برے گمان کئے اور تم برباد ہونے والے لوگ ہوگئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بلکہ تم نے یوں سمجھا کہ رسول اور مومنین اپنے گھروالوں میں واپس نہیں آئیں گے اور یہ خیال تمہارے دلوں کو بہت اچھا لگا اور تم نے بہت برے گمان کیے۔ تم تو ہلاک ہونے والے لوگ ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(مگر اصل بات وہ نہیں ہے جو تم کہہ رہے ہو) بلکہ تم نے یوں سمجھا کہ رسول اور مومنین اپنے گھر والوں میں ہرگز پلٹ کر نہ آسکیں گے اور یہ خیال تمہارے دلوں کو بہت بھلا لگا اور تم نے بہت برے گمان کئے اور تم سخت بدباطن لوگ ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلکہ بات یہ ہے کہ تمہارا خیال تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مومنین کبھی اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے اور یہ بات تمہارے دلوں میں مزین کردی گئی، اور تم نے برا گمان کیا اور تم ہلاک ہونے والے لوگ ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کوئی نہیں تم نے تو خیال کیا تھا کہ پھر کر نہ آئے گا رسول اور مسلمان اپنے گھر کبھی اور کھب گیا تمہارے دل میں یہ خیال اور اٹکل کی تم نے بری اٹکلیں اور تم لوگ تھے تباہ ہونے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ بات نہیں ہے جو تم کہہ رہے ہو بلکہ تم نے یہ سمجھ لیا تھا کہ اب پیغمبر اور مسلمان اپنے اہل و عیال میں کبھی لوٹ کر ہی نہیں آئیں گے اور یہ بات تمہارے دلوں کو بھلی بھی لگی تھی اور تم نے طرح طرح کی بدگمانیاں کی تھیں اور تم لوگ ہوگئے برباد ہونے والے۔