25 Here, Allah in clear words is declaring alI such people disbelievers and devoid of the faith, who are not sincere with regard to AIlah and His Religion, who shirk endangering their interests, their lives and wealth for the sake of Allah's Religion when the time comes of their trial and test. But one should remember that this is not the .sort of disbelief on the basis of which somebody in the world may be regarded as excommunicated from Islam, but this is the disbelief because of which he will be declared a disbeliever in the Hereafter. The reason is that the Holy Prophet even after the revelation of this verse did not regard as outside Islam those people in respect of whom it was sent down, nor treated them like the disbelievers.
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :25
یہاں اللہ تعالی ایسے لوگوں کو صاف الفاظ میں کافر اور ایمان سےخالی قرار دیتا ہے جو اللہ اور اس کے دین کے معاملہ میں مخلص نہ ہوں اور آزمائش کا وقت آنے پر دین کی خاطر اپنی جان و مال اور اپنے مفاد کو خطرے میں ڈالنے سے جی چرا جائیں ۔ لیکن یہ خیال رہے کہ یہ وہ کفر نہیں ہے جس کی بنا پر دنیا میں کسی شخص یا گروہ کو خارج از اسلام قرار دے دیا جائے ، بلکہ وہ کفر ہے جس کی بنا پر آخرت میں وہ غیر مومن قرار پائے گا ۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ اس آیت کے نزول کے بعد بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ، جن کے بارے میں یہ نازل ہوئی تھی ، خارج از اسلام قرار نہیں دیا اور نہ ان سے وہ معاملہ کیا جو کفار سے کیا جاتا ہے ۔