Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 17

سورة الفتح

لَیۡسَ عَلَی الۡاَعۡمٰی حَرَجٌ وَّ لَا عَلَی الۡاَعۡرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَی الۡمَرِیۡضِ حَرَجٌ ؕ وَ مَنۡ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ یُدۡخِلۡہُ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۚ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبۡہُ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿٪۱۷﴾  10 النصف

There is not upon the blind any guilt or upon the lame any guilt or upon the ill any guilt [for remaining behind]. And whoever obeys Allah and His Messenger - He will admit him to gardens beneath which rivers flow; but whoever turns away - He will punish him with a painful punishment.

اندھے پر کوئی حرج نہیں ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی حرج ہے اور نہ بیمار پر کوئی حرج ہے ، جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی فرما نبرداری کرے اسے اللہ ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جس کے ( درختوں ) تلے نہریں جاری ہیں اور جو منہ پھیر لے اسے دردناک عذاب ( کی سزا ) دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں ہے
عَلَی الۡاَعۡمٰی
اندھے پر
حَرَجٌ
کوئی گناہ
وَّلَا
اور نہ
عَلَی الۡاَعۡرَجِ
لنگڑے پر
حَرَجٌ
کوئی گناہ
وَّلَا
اور نہ
عَلَی الۡمَرِیۡضِ
مریض پر
حَرَجٌ
کوئی گناہ
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّطِعِ
اطاعت کرے گا
اللّٰہَ
اللہ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
یُدۡخِلۡہُ
وہ داخل کرے گا اسے
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّتَوَلَّ
منہ پھیرے گا
یُعَذِّبۡہُ
وہ عذاب دے گا اسے
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَیۡسَ
نہ ہے
عَلَی الۡاَعۡمٰی
اندھے پر
حَرَجٌ
کوئی تنگی
وَّلَا
اور نہ
عَلَی
اوپر
الۡاَعۡرَجِ
لنگڑے کے
حَرَجٌ
کوئی تنگی
وَّلَا
اور نہ
عَلَی الۡمَرِیۡضِ
بیمار پر
حَرَجٌ
کوئی تنگی
وَمَنۡ
اور جو شخص
یُّطِعِ
اطاعت کرے گا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
یُدۡخِلۡہُ
وہ داخل کرے گا اس کو
جَنّٰتٍ
باغوں میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہوں گی
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَمَنۡ
اور جو
یَّتَوَلَّ
منہ موڑے گا
یُعَذِّبۡہُ
وہ عذاب دے گا اسے
عَذَابًا
عذاب
اَلِیۡمًا
دردناک
Translated by

Juna Garhi

There is not upon the blind any guilt or upon the lame any guilt or upon the ill any guilt [for remaining behind]. And whoever obeys Allah and His Messenger - He will admit him to gardens beneath which rivers flow; but whoever turns away - He will punish him with a painful punishment.

اندھے پر کوئی حرج نہیں ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی حرج ہے اور نہ بیمار پر کوئی حرج ہے ، جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی فرما نبرداری کرے اسے اللہ ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جس کے ( درختوں ) تلے نہریں جاری ہیں اور جو منہ پھیر لے اسے دردناک عذاب ( کی سزا ) دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کوئی اندھا یا لنگڑا یا بیمار اگر جہاد میں شامل نہ ہو تو اس پر کوئی تنگی نہیں اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مان لے، اللہ اسے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گے اور جو سرتابی کرے اللہ اسے دردناک عذاب دے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نہ اندھے پر کوئی تنگی ہے اورنہ لنگڑے پر کوئی تنگی ہے اورنہ بیمارپرکوئی تنگی ہے اورجوشخص اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول کی اطاعت کرے گاتوﷲتعالیٰ اُس کو باغوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور جو منہ موڑے گااُسے وہ دردناک عذاب دے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is no blame on the blind, nor is there any blame on the lame, nor is there any blame on the sick. And whoever obeys Allah and His Messenger, He will admit him to the gardens beneath which rivers flow. And whoever turns away, He will punish him with a painful punishment.

اندھے پر تکلیف نہیں اور نہ لنگڑے پر تکلیف اور نہ بیمار پر تکلیف اور جو کوئی حکم مانے اللہ کا اور اس کے رسول کا اس کو داخل کرے گا باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں اور جو کوئی پلٹ جائے اس کو عذاب دے گا دردناک۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہاں کسی اندھے پر کوئی تنگی نہیں اور نہ ہی کسی لنگڑے پر اور نہ ہی کسی مریض پر کوئی تنگی ہے اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا تو وہ داخل کرے گا اس کو ان باغات مین جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی۔ } اور جو کوئی پیٹھ پھیر لے تو اسے وہ ایک دردناک عذاب سے دوچار کرے گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is no blame on the blind, nor on the lame, nor on the sick (if they do not go forth to fight). Allah will admit those who obey Allah and His Messenger to the Gardens beneath which rivers flow and will inflict a grievous chastisement on those who turn away.

اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں 31 ۔ جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ، اور جو منہ پھیرے گا اسے وہ درد ناک عذاب دے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اندھے آدمی پر ( جہاد نہ کرنے کا ) کوئی گناہ نہیں ہے ، نہ لنگڑے آدمی پر کوئی گناہ ہے ، اور نہ بیمار آدمی پر گناہ ہے ۔ اور جو شخص بھی اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مانے ، اللہ اس کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ اور جو کوئی منہ موڑے گا ، اسے دردناک عذاب دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اندھے پر جہاد کی تکلیف نہیں اور نہ لنگڑے پر تکلیف ہے اور نہ بیمار پر تکلیف ہے 1 اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مان لے تو اللہ اس کو ایسے باغوں میں لے جائے گا جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں اور جو کوئی نہ مانے اس کو تکلیف کا عذاب دیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

نہ اندھے پر کوئی گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے۔ اور جو اللہ اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرے گا ، وہ اس ک و ایسی بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے تابع نہریں جاری ہوں گی ۔ اور جو روگردانی کرے گا اس کو درد ناک عذاب کی سزا دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

نہ تو اندھے پر کوئی گناہ ہے نہ لنگڑے پر اور نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے۔ جس نے بھی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی تو وہ ان کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی اور جو شخص (اطاعت و فرماں طرداری سے) منہ پھیرے گا تو وہ اس کو بد ترین عذاب دے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

نہ تو اندھے پر گناہ ہے (کہ سفر جنگ سے پیچھے رہ جائے) اور نہ لنگڑے پر گناہ ہے اور نہ بیمار پر گناہ ہے۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کے فرمان پر چلے گا خدا اس کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اور جو روگردانی کرے گا اسے برے دکھ کی سزا دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

There is no blame upon the blind, nor is there blame upon the lame, nor is there blame upon the sick. And whosoever obeyeth Allah and His apostle, He will cause him enter Gardens where under rivers flow; and whosoever turneth away, him He shall torment with a torment afflictive.

کوئی گناہ نہ اندھے پر ہے اور نہ کوئی گناہ لنگڑے پر ہے اور نہ کوئی گناہ بیمار پر اور جو کوئی بھی اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مانے گا اسے وہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے ندیاں بہ رہی ہوں گی اور جو کوئی روگردانی کرے گا اسے وہ عذاب درد ناک کی سزا دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

نہ نابینا پر کوئی گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہجے اور نہ مریض پر کوئی گناہ ہے اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا رہے گا ، اللہ اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا ، جن میں نہریں جاری ہوں گی اور جو رو گردانی کرے گا تو اللہ اس کو ایک دردناک عذاب دے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

نابینا پر ( جنگ میں شریک نہ ہونے پر ) کوئی گناہ نہیں اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ مریض پر کوئی گناہ ہے اور جس نے اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کی اللہ ( تعالیٰ ) اسے ایسی جنتوں میں داخل فرمائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور جو منہ پھیرے گا اللہ ( تعالیٰ ) اسے دردناک عذاب دیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نہ تو اندھے پر گناہ ہے کہ (جنگ میں شامل نہ ہو) ۔ نہ لنگڑے پر گناہ ہے اور نہ بیمار پر گناہ ہے۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے پیغمبر کے فرمان پر چلے گا اللہ اس کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہیں ہیں اور جو حکم عدولی کرے گا اسے درد ناک عذاب دے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نہ اندھے پر کوئی گناہ ہے نہ لنگڑے پر اور نہ ہی بیمار پر اور جو کوئی (صدق دل سے) کہا مانے گا اللہ کا اور اس کے رسول کا تو اللہ اس کو داخل فرمائے گا (اپنے کرم سے) ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی (عظیم الشان) نہریں اور جس نے منہ موڑا (حق و ہدایت کی طرف سے) تو وہ اس کو ڈالے گا ایک بڑے ہی (ہولناک اور) دردناک عذاب میں

Translated by

Noor ul Amin

کوئی اندھایالنگڑا یابیمار ( اگرجہادمیں شامل نہ ہوتواس ) پرکوئی تنگی نہیں اورجو اللہ اور اس کے رسول کاحکم مان لے اللہ اسے ایسے باغات میں داخل کرے گاجن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اورجو سرتابی کرے اللہ اسے دردناک عذاب دے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اندھے پر تنگی نہیں ( ف٤۱ ) اور نہ لنگڑے پر مضائقہ اور نہ بیمار پر مواخذہ ( ف٤۲ ) اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے اللہ اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں رواں اور جو پھر جائے گا ( ف٤۳ ) اسے دردناک عذاب فرمائے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( جہاد سے رہ جانے میں ) نہ اندھے پر کوئی گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ ( ہی ) بیمار پر کوئی گناہ ہے ، اور جو شخص اﷲ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرے گا وہ اسے بہشتوں میں داخل فرما دے گا جن کے نیچے نہریں رواں ہوں گی ، اور جو شخص ( اطاعت سے ) منہ پھیرے گا وہ اسے درد ناک عذاب میں مبتلا کردے گا

Translated by

Hussain Najfi

اندھے پر کوئی مضائقہ نہیں ہے اورنہ ہی لنگڑے پر کوئی حرج ہے اور نہ مریض پر کوئی گناہ اور جو خدا اور رسول ( ص ) کی اطاعت کرے گا ۔ تو اللہ اسے ان بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں رواں دواں ہیں اور جو رُوگردانی کرے گا تو اسے دردناک عذاب دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

No blame is there on the blind, nor is there blame on the lame, nor on one ill (if he joins not the war): But he that obeys Allah and his Messenger,- (Allah) will admit him to Gardens beneath which rivers flow; and he who turns back, (Allah) will punish him with a grievous Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is not an offense for the blind, the lame, or the sick not to take part in the battle. Whoever obeys God and His Messenger will be admitted to the gardens wherein streams flow. God will make whoever turns away suffer a painful torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

No blame or sin is there upon the blind, nor is there sin upon the lame, nor is there sin upon the sick. And whosoever obeys Allah and His Messenger, He will admit him to Gardens beneath which rivers flow; and whosoever turns back, He will punish him with a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There is no harm in the blind, nor is there any harm in the lame, nor is there any harm in the sick (if they do not go forth); and whoever obeys Allah and His Apostle, He will cause him to enter gardens beneath which rivers flow, and whoever turns back, He will punish him with a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

There is no blame for the blind, nor is there blame for the lame, nor is there blame for the sick (that they go not forth to war). And whoso obeyeth Allah and His messenger, He will make him enter Gardens underneath which rivers flow; and whoso turneth back, him will He punish with a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

न अन्धे के लिए कोई हरज है, न लँगडे के लिए कोई हरज है और न बीमार के लिए कोई हरज है। जो भी अल्लाह और उस के रसूल की आज्ञा का पालन करेगा, उसे वह ऐसे बाग़ों में दाख़िल करेगा, जिन के नीचे नहरें बह रही होंगी, किन्तु जो मुँह फेरेगा उसे वह दुखद यातना देगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

نہ اندھے پر کوئی گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے اور جو شخص اللہ و رسول (علیہ السلام) کا کہنا مانے گا اس کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور جو شخص (حکم سے) روگردانی کرے گا اس کو دردناک عذاب کی سزا دے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ جائے تو ان پر کوئی گناہ نہیں، جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے ایسی 3 میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی اور جو منہ پھیرے گا۔ اسے اللہ درد ناک عذاب دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہاں اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لئے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں ۔ جو کوئی اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرے گا اللہ اسے ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور جو منہ پھیرے گا اسے وہ دردناک عذاب دے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نابینا پر کوئی گناہ نہیں، اور لنگڑے پر کوئی گناہ نہیں، بیمار پر کوئی گناہ نہیں، اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے وہ اسے ایسی جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، اور جو شخص رو گردانی کرے وہ اسے درد ناک عذاب دے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اندھے پر تکلیف نہیں اور نہ لنگڑے پر تکلیف اور نہ بیمار پر تکلیف   اور جو کوئی حکم مانے اللہ کا اور اسکے رسول کا اس کو داخل کرے گا باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں اور جو کوئی پلٹ جائے اس کو عذاب دے گا دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہاں ! اندھے پر کچھ گناہ نہیں اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے۔ اور جو شخص اللہ کا اور اس کے رسول کا کہا مانے گا تو اس کو خدا ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے بہہ رہی ہوں گی اور جو شخص روگردانی کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو درد ناک عذاب کی سزا دے گا۔