34 The reference is to the conquest of Khaiber and its rich spoils and this verse expressly points out that AIlah had reserved this reward only for those People who had taken part in the Bai at Ridwan; apart from them no one else was entitled to take part in the victory and have a share in the spoils. That is why when the, Holy Prophet marched out to attack Khaiber in Safar, A.H. 7, he took only t... hose people with him. No doubt afterwards he gave some of the spoils of Khaiber to those emigrants also who returned from Habash and to some Companions from the Dus and Ash'ar tribes as well, but this was given either from Khums (one fifth of the spoils of war given into the public treasury), or with the approval of the Companions who had taken the pledge of Ridwan; no one else was given any share of it. Show more
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :34
یہ اشارہ ہے خیبر کی فتح اور اس کے اموال غنیمت کی طرف ۔ اور یہ آیت اس امر کی تصریح کرتی ہے کہ اللہ تعالی نے یہ انعام صرف ان لوگوں کے لیے مخصوص فرما دیا تھا جو بیعت رضوان میں شریک تھے ، ان کے سوا کسی کو اس فتح اور ان غنائم میں شریک ہونے کا حق نہ تھا ۔ اسی بنا پر جب رس... ول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صفر 7ھ میں خیبر پر چڑھائی کرنے کے لیے نکلے تو آپ نے صرف ان ہی کو اپنے ساتھ لیا ۔ اس میں شک نہیں کہ بعد میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حبش سے واپس آنے والے مہاجرین اور بعض دوسی اور اشعری صحابیوں کو بھی اموال خیبر میں سے کچھ حصہ عطا فرمایا ، مگر وہ یا تو خمس میں سے تھا ، یا اصحاب رضوان کی رضا مندی سے دیا گیا ۔ کسی کو حق کے طور پر اس مال میں حصہ دار نہیں بنایا گیا ۔ Show more