Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 24

سورة الفتح

وَ ہُوَ الَّذِیۡ کَفَّ اَیۡدِیَہُمۡ عَنۡکُمۡ وَ اَیۡدِیَکُمۡ عَنۡہُمۡ بِبَطۡنِ مَکَّۃَ مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ اَظۡفَرَکُمۡ عَلَیۡہِمۡ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرًا ﴿۲۴﴾

And it is He who withheld their hands from you and your hands from them within [the area of] Makkah after He caused you to overcome them. And ever is Allah of what you do, Seeing.

وہی ہے جس نے خاص مکہ میں کافروں کے ہاتھوں کو تم سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان سے روک لیا اس کے بعد کہ اس نے تمہیں ان پر غلبہ دے دیا تھا اور تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ تعالٰی اسے دیکھ رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
کَفَّ
روک دیا
اَیۡدِیَہُمۡ
ان کے ہاتھوں کو
عَنۡکُمۡ
تم سے
وَاَیۡدِیَکُمۡ
اور تمہارے ہاتھوں کو
عَنۡہُمۡ
ان سے
بِبَطۡنِ
وادی میں
مَکَّۃَ
مکہ کی
مِنۡۢ بَعۡدِ
اس کے بعد
اَنۡ
کہ
اَظۡفَرَکُمۡ
اس نے کامیاب کیا تمہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرًا
خوب دیکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
کَفَّ
روک دیے
اَیۡدِیَہُمۡ
ان کے ہاتھ
عَنۡکُمۡ
تم سے
وَاَیۡدِیَکُمۡ
اور تمہارے ہاتھ
عَنۡہُمۡ
ان سے
بِبَطۡنِ مَکَّۃَ
مکہ کی وادی میں
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
اَنۡ
اس کے کہ
اَظۡفَرَکُمۡ
وہ فتح عطا کر چکا تھا تمہیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے) ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِمَا
اس کو جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرًا
خوب دیکھنے والا
Translated by

Juna Garhi

And it is He who withheld their hands from you and your hands from them within [the area of] Makkah after He caused you to overcome them. And ever is Allah of what you do, Seeing.

وہی ہے جس نے خاص مکہ میں کافروں کے ہاتھوں کو تم سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان سے روک لیا اس کے بعد کہ اس نے تمہیں ان پر غلبہ دے دیا تھا اور تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ تعالٰی اسے دیکھ رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے وادی مکہ میں تم سے ان کے ہاتھ روک دیئے اور ان سے تمہارے جبکہ اس سے پہلے اللہ تمہیں ان پر غالب کرچکا تھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ سب کچھ دیکھ رہا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں اُن کے ہاتھ تم سے اورتمہارے ہاتھ اُن سے روک دیے اس کے بعدکہ وہ تمہیں اُن پرفتح عطاکرچکاتھااورہمیشہ سے اﷲ تعالیٰ خوب دیکھنے والاہے جو تم عمل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who restrained their hands from you and your hands from them in the valley of Makkah after He had let you prevail over them, and Allah is watchful over what you do.

اور وہی ہے جس نے روک رکھا ان کے ہاتھوں کو تم سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان سے بیچ شہر مکہ کے بعد اس کے کہ تمہارے ہاتھ لگا دیا ان کو اور ہے اللہ جو کچھ تم کرتے ہو دیکھتا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جس نے روک دیے ان کے ہاتھ تمہاری طرف بڑھنے سے اور تمہارے ہاتھ ان کی طرف بڑھنے سے مکہ کی وادی میں اس کے بعد کہ اس نے تمہیں ان پر فتح دے دی تھی۔ } اور جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who restrained their hands from you, and your hands from them in the valley of Makkah, even though He had made you victorious against them. Allah was watching all that you did.

وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیے ، حالانکہ وہ ان پر تمہیں غلبہ عطا کر چکا تھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہی اللہ ہے جس نے مکہ کی وادی میں ان کے ہاتھوں کو تم تک پہنچنے سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان تک پہنچنے سے روک دیا ، جبکہ وہ تمہیں ان پر قابو دے چکا تھا ، ( ٢٢ ) اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

گا اور وہی خدا 7 تو ہے جس نے (اے مسلمانو) عین مکہ کی سرحد میں تم کو کافروں پر فتح دنیے کے بعد کافروں کا ہاتھ تم پر سے روک دیا اور تمہارا ہاتھ ان پر سے نہ وہ تم کو مار سکے نہ تم ان کو صلح ہوگئی اور اللہ تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی ہے جس نے ان (کفار) کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے مکہ (مکرمہ) کے قرب میں روک دیئے بعد اس کے کہ تم کو ان پر قابو دے دیا تھا ۔ اور اللہ تمہارے کاموں کو دیکھ رے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے تمہیں مکہ کی سرحد میں ان کافروں پر قابوپا جانے کے باوجود ان کے ہاتھوں کو تم سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان سے روکے رکھا ۔ تم جو کچھ کرتے ہوا سے وہ دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جس نے تم کو ان (کافروں) پر فتحیاب کرنے کے بعد سرحد مکہ میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیئے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He it is Who restrained their hands from you and Your hands from them, in the vale of Makka so, after He had made you superior to them; and Allah is of that which ye work ever a Beholder.

وہ (اللہ) وہی تو ہے جس نے ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے بطن مکہ میں روک دیئے بعد اس کے کہ تم کو ان پر قابو دے دیا تھا اور اللہ تمہارے کاموں کو خوب دیکھ رہا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے روک دیے ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے وادیٔ مکہ میں ، بعد اس کے کہ تم کو ان پر غلبہ دے دیا تھا اور اللہ دیکھ رہا تھا جو کچھ تم کر رہے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے وادیٔ مکہ میں ان ( کفار ) کے ہاتھ تم لوگوں سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیے بعد اس کے کہ اس نے تم لوگوں کو ان پر فتح ( قابو ) دے دیا تھا اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے اعمال کو دیکھ رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جس نے تم کو ان کافروں پر فتح یاب کرنے کے بعد مکہ کی سرحد پر ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دئیے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو دیکھ رہا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ (قادر مطلق) وہی ہے جس نے روک دیا ان کے ہاتھوں کو تم سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان سے مکہ کی وادی میں اس کے بعد کہ اللہ نے تم کو ان پر کامیابی عطا فرما دی تھی اور اللہ پوری طرح دیکھتا ہے ان تمام کاموں کو جو تم لوگ کر رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے وادی مکہ میں ان کے ہاتھوں کو تم سے روک دیااوران سے تمہارے ہاتھ روک دئیے ، جب کہ اس سے پہلے اللہ تمہیں ان پر غالب کر چکاتھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ سب کچھ دیکھ رہا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جس نے ان کے ہاتھ ( ف۵۷ ) تم سے روک دیے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیے وادی مکہ میں ( ف۵۸ ) بعد اس کے کہ تمہیں ان پر قابو دے دیا تھا ، اور اللہ تمہارے کام دیکھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جس نے سرحدِ مکّہ پر ( حدیبیہ کے قریب ) ان ( کافروں ) کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیئے اس کے بعد کہ اس نے تمہیں ان ( کے گروہ ) پر غلبہ بخش دیا تھا ۔ اور اﷲ ان کاموں کو جو تم کرتے ہو خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( اللہ ) وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں روک دئیے تھے ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے بعد اس کے کہ تمہیں ان پر غلبہ عطا کر دیا تھا اور تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And it is He Who has restrained their hands from you and your hands from them in the midst of Makka, after that He gave you the victory over them. And Allah sees well all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who kept peace between you and the people of the valley of Mecca after having given you a victory over them. God is Well Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He it is Who has withheld their hands from you and your hands from them in the midst of Makkah, after He had made you victors over them. And Allah sees what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who held back their hands from you and your hands from them in the valley of Mecca after He had given you victory over them; and Allah is Seeing what you do.

Translated by

William Pickthall

And He it is Who hath withheld men's hands from you, and hath withheld your hands from them, in the valley of Mecca, after He had made you victors over them. Allah is Seer of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जिस ने उस के हाथ तुम से और तुम्हारे हाथ उन से मक्के की घाटी में रोक दिए, इस के पश्चात कि वह तुम्हें उन पर प्रभावी कर चुका था। अल्लाह उसे देख रहा था जो कुछ तुम कर रहे थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ایسا ہے کہ اس نے ان کے ہاتھ تم سے (یعنی تمہارے قتل سے) اور تمہارے ہاتھ ان (کے قتل) سے عین مکہ ( کے قریب) میں روک دئے بعد اسکے کہ تم کو ان پر قابو دیدیا تھا اور اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا تھا۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک لیے حالانکہ اللہ تمہیں ان پر غلبہ عطا کرچکا تھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دئیے ، حالانکہ وہ ان پر تمہیں غلبہ عطا کرچکا تھا اور جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ اسے دیکھ رہا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ وہ ہے جس نے ان کے ہاتھوں کو تم سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان سے مکہ میں ہوتے ہوئے روک دیا اس کے بعد کہ تمہیں ان پر قابو دے دیا تھا اور اللہ تمہارے کاموں کو دیکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے جس نے روک رکھا ان کے ہاتھوں کو تم سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان سے بیچ شہر مکہ کے بعد اس کے کہ تمہارے ہاتھ لگا دیا ان کو اور ہے اللہ جو کچھ تم کرتے ہو دیکھتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی تو ہے جس نے مکہ کی سرحد میں ان کافروں پر تم کو قابو یافتہ کردینے کے باوجود ان کے ہاتھوں کو تم سے اور تمہارے ہاتھوں کو ان سے روک دیا اور جو اعمال تم کرتے ہو اللہ ان سب کو دیکھ رہا ہے۔