Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 27

سورة الفتح

لَقَدۡ صَدَقَ اللّٰہُ رَسُوۡلَہُ الرُّءۡیَا بِالۡحَقِّ ۚ لَتَدۡخُلُنَّ الۡمَسۡجِدَ الۡحَرَامَ اِنۡ شَآءَ اللّٰہُ اٰمِنِیۡنَ ۙ مُحَلِّقِیۡنَ رُءُوۡسَکُمۡ وَ مُقَصِّرِیۡنَ ۙ لَا تَخَافُوۡنَ ؕ فَعَلِمَ مَا لَمۡ تَعۡلَمُوۡا فَجَعَلَ مِنۡ دُوۡنِ ذٰلِکَ فَتۡحًا قَرِیۡبًا ﴿۲۷﴾

Certainly has Allah showed to His Messenger the vision in truth. You will surely enter al-Masjid al-Haram, if Allah wills, in safety, with your heads shaved and [hair] shortened, not fearing [anyone]. He knew what you did not know and has arranged before that a conquest near [at hand].

یقیناً اللہ تعالٰی نے اپنے رسول کو خواب سچا دکھایا کہ ان شاء اللہ تم یقیناً پورے امن و امان کے ساتھ مسجد حرام میں داخل ہو گے سر منڈواتے اور سر کے با ل کتر واتے ہوئے ( چین کے ساتھ ) نڈر ہو کر وہ ان امور کو جانتا ہے جنہیں تم نہیں جانتے پس اس نے اس سے پہلے ایک نزدیک کی فتح تمہیں میسر کی ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Allah has indeed fulfilled the True Vision which He showed to His Prophet In a dream, the Messenger of Allah saw himself entering Makkah and performing Tawaf around the House. He told his Companions about this dream when he was still in Al-Madinah. When they went to Makkah in the year of Al-Hudaybiyyah, none of them doubted that the Prophet's vision would come true that y... ear. When the treaty of peace was conducted and they had to return to Al-Madinah that year, being allowed to return to Makkah the next year, some of the Companions disliked what happened. Umar bin Al-Khattab asked about this, saying, "Haven't you told us that we will go to the House and perform Tawaf around it?" The Prophet said, بَلَى أَفَأَخْبَرْتُكَ أَنَّكَ تَأْتِيهِ عَامَكَ هذَا Yes. Have I told you that you will go to it this year? Umar said, "No." The Prophet said, فَإِنَّكَ اتِيهِ وَمُطَّوِّفٌ بِه Then you will go to it and perform Tawaf around it. Umar received the same answer from Abu Bakr As-Siddiq, letter for letter. This is why Allah the Exalted and Most honored said, لَقَدْ صَدَقَ اللَّهُ رَسُولَهُ الرُّوْيَا بِالْحَقِّ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِن شَاء اللَّهُ ... Indeed Allah shall fulfill the true vision which He showed to His Messenger in very truth. Certainly, you shall enter Al-Masjid Al-Haram, if Allah wills, (and He willed that this matter shall certainly occur), ... امِنِينَ ... secure, (means, `upon your entering),' ... مُحَلِّقِينَ رُوُوسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ ... (some) having your heads shaved, and (some) having your hair cut short, i.e. and some of them indeed had their head hair shaved, while some of them had their head hair shortened. The Two Sahihs recorded that the Messenger of Allah said, رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِين O Allah! Be merciful to those who have their head shaved. The people said, "O Allah's Messenger! And (invoke Allah for) those who get their hair cut short." He said, رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِين O Allah! Be merciful to those who have their head shaved. The people said, "O Allah's Messenger! And those who get their hair cut short." The Prophet said, رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِين O Allah! Be merciful to those who have their head shaved. The people said, "O Allah's Messenger! And those who get their hair cut short." The Prophet said (the third or the fourth time), وَالْمُقَصِّرِين And to those who get their hair cut short. Allah said, ... لاَا تَخَافُونَ ... having no fear, indicating that they will be safe and will have no fear when they enter Makkah. This occurred in the Umrah performed the following year, on the seventh year of Hijrah during the month of Dhul-Qa`dah. When the Messenger left from Al-Hudaybiyyah, during the month of Dhul-Qa`dah (the sixth year of Hijrah), he went back to Al-Madinah. He remained in Al-Madinah during the months of Dhul-Hijjah and Al-Muharram. In Safar, he marched forth to Khyber, and Allah opened that city for him, partly by force and partly by its people surrendering to him. Khyber was a wealthy province that had abundant date trees and vegetation. The Prophet hired the (defeated) Jews of Khyber to attend to a part of its green fields and divided the province among those who attended Al-Hudaybiyyah with him. No one else except those Companions took part in attacking Khyber, except Jafar bin Abi Talib, who came back with his companions from Ethiopia. Abu Musa Al-Ash`ari and his people also attended that battle. None of them were absent except Abu Dujanah Simak bin Kharashah, according to Ibn Zayd. This fact is well recorded in (the Books of) history. The Prophet then returned to Al-Madinah. When the month of Dhul-Qa`dah came, the seventh year of Hijrah, the Prophet went to Makkah for Umrah accompanied by those who were with him at Al-Hudaybiyyah. He resumed Ihram from Dhul-Hulayfah and took the sacrificial animals with him. It was said that the sacrificial animals were sixty. The Prophet and his Companions started reciting the Talbiyah aloud. When they came close to Marr Az-Zahran, he sent Muhammad bin Maslamah before him with the horses and weapons. When the idolators saw this advance regiment, they were overwhelmed with fear. They thought that the Messenger of Allah would attack them and that he had betrayed the treaty that he conducted with them, which stipulated cessation of hostilities for ten years. The idolators went quickly to Makkah to inform its people. When the Prophet made camp in the area of Marr Az-Zahran, where he was close enough to see the idols that were erected all around the Haram, he sent the weaponry, arrows, arrow cases and spears, to the valley of Ya`jaj. He next went on his way towards Makkah with the swords resting in their sheaths, just as he agreed to in the peace treaty. While the Prophet was still on the way to Makkah, the Quraysh sent Mikraz bin Hafs who said, "O Muhammad! We never knew you to be one who betrays his promises." The Prophet said, وَمَا ذَاك Why do you say that? Mikraz said, "You are headed towards us with the weaponry, the arrows and the spears." The Prophet said, لَمْ يَكُنْ ذلِكَ وَقَدْ بَعَثْنَا بِهِ إِلَى يَأْجَج I did not do that, I sent all that to the valley of Ya`jaj. Mikraz said, "This is the way we knew you to be, trustworthy and keeping to your promises." The leaders of the disbelievers left Makkah so that they would not have to look at the Messenger of Allah and his Companions, out of rage and anger. As for the rest of the people of Makkah, men, women and children, they sat on the pathways and house roofs watching the Messenger of Allah and his Companions. The Messenger entered Makkah with his Companions while reciting the Talbiyah. The Prophet sent the sacrificial animals to Dhu Tuwa while riding his camel, Al-Qaswa', the same camel he was riding on the day of Hudaybiyyah. Abdullah bin Rawahah, from Al-Ansar, was holding the bridle of the Prophet's camel and repeating this poem, "In the Name of He, other than Whose religion there is no true religion, In the Name of He, Whom Muhammad is His Messenger, O children of the disbelievers, stay out of his way, For today, we shall impose on you the fulfillment of its interpretation, Just as we fought with you to accept its revelation, Severe fighting that removes the heads from where they rest, And overwhelms the companion from attending to his companion, Ar-Rahman has sent down in His revelation, In pages that are being recited before His Messenger, That the best death is that which occurs in His cause, So, O Lord, I believe in its statements." This story is collected from various narrations. Imam Ahmad recorded that Abdullah bin Abbas said, "When Allah's Messenger and his Companions came to Makkah, the fever of Yathrib (Al-Madinah) had weakened and bothered them. The idolators circulated the news that a group of people were coming to them and that they had been weakened and bothered by the fever of Yathrib (Al-Madinah). The idolators sat in the area close to Al-Hijr. Allah conveyed to His Prophet what the idolators said, so he ordered his Companions to do Ramal in the first three rounds, so that the idolaters witness their strength. The Companions did Ramal the first three rounds. He also ordered them to walk normally between the two corners, for from there the idolators would not be able to see them. The Prophet did not order them to do Ramal in all the rounds of Tawaf out of pity for them. The idolators commented, `Are these the people whom you claimed were weakened by the fever? They are stronger than so-and-so!"' The Two Sahihs also recorded this Hadith. In another narration, "Allah's Messenger and his Companions came (to Makkah) on the morning of the fourth day of Dhul-Qa`dah. The idolators circulated the news that a group of people was coming to them, who had been weakened by the fever of Yathrib (Al-Madinah). So, the Prophet ordered his Companions to do Ramal in the first three rounds of Tawaf. The Prophet did not order them to do Ramal in all the rounds of Tawaf out of pity for them." Al-Bukhari recorded that Ibn Abbas said, "In the year when the Prophet came as stipulated by the peace treaty, he said, `Perform Ramal.' So that the idolators may witness their strength. At that time, the idolators were watching from the area of Qu`ayqi`an." Ibn Abbas said, "Allah's Messenger performed Tawaf of the Ka`bah and the Sa`y at As-Safa and Al-Marwah to show his strength to the idolators." Al-Bukhari recorded that Abdullah bin Umar said, "Allah's Messenger set out for Umrah, but the Quraysh idolators prevented him from reaching the Ka`bah. So, he slaughtered his sacrifice, got his head shaved at Al-Hudaybiyyah, agreed to a formal pact with them that he would perform Umrah the following year, would not carry weapons against them, except swords and would not stay in Makkah, except for the period they allowed. The Prophet performed the Umrah in the following year and entered Makkah according to the treaty. And when he stayed for three days, the idolators ordered him to depart, and he departed." Allah's statement, ... فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوا فَجَعَلَ مِن دُونِ ذَلِكَ فَتْحًا قَرِيبًا He knew what you knew not, and He granted besides that a near victory. means, Allah the Exalted and Most Honored knew the benefit and goodness of turning you away from Makkah and preventing you from entering it in the year of Al-Hudaybiyyah, He knew that which you had no knowledge of, فَجَعَلَ مِن دُونِ ذَلِكَ (and He granted besides that) `before entering Makkah as you were promised in the vision that the Prophet saw, He granted a close victory, i.e. the treaty of peace that you conducted between you and your idolator enemies.' The Good News that Muslims will conquer the Known World, and ultimately the Entire World Allah the Exalted and Most Honored said, while delivering the glad tidings to the believers that the Messenger will triumph over his enemies and the rest of the people of the earth,   Show more

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب دیکھا تھا کہ آپ مکہ میں گئے اور بیت اللہ شریف کا طواف کیا ۔ آپ نے اس کا ذکر اپنے اصحاب سے مدینہ شریف میں ہی کر دیا تھا حدیبیہ والے سال جب آپ عمرے کے ارادے سے چلے تو اس خواب کی بنا پر صحابہ کو یقین کامل تھا کہ اس سفر میں ہی ... کامیابی کے ساتھ اس خواب کا ظہور دیکھ لیں گے ۔ وہاں جا کر جو رنگت بدلی ہوئی دیکھی یہاں تک کہ صلح نامہ لکھ کر بغیر زیارت بیت اللہ واپس ہونا پڑا تو ان صحابہ پر نہایت شاق گذرا ۔ چنانچہ حضرت عمر نے تو خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہا بھی کہ آپ نے تو ہم سے فرمایا تھا کہ ہم بیت اللہ جائیں گے اور طواف سے مشرف ہوں گے آپ نے فرمایا یہ صحیح ہے لیکن یہ تو میں نے نہیں کہا تھا کہ اسی سال ہو گا ؟ حضرت عمر نے فرمایا ہاں یہ تو نہیں فرمایا تھا آپ نے فرمایا پھر جلدی کیا ہے ؟ تم بیت اللہ میں جاؤ گے ضرور اور طواف بھی یقینا کرو گے ۔ پھر حضرت صدیق سے یہی کہا اور ٹھیک یہی جواب پایا ۔ اس آیت میں جو ان شاء اللہ ہے یہ استثناء کے لئے نہیں بلکہ تحقیق اور تاکید کے لئے ہے اس مبارک خواب کی تاویل کو صحابہ نے دیکھ لیا اور پورے امن و اطمینان کے ساتھ مکہ میں گئے اور وہاں جا کر احرام کھولتے ہوئے بعض نے اپنا سر منڈوایا اور بعض نے بال کتروائے ۔ صحیح حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ سر منڈوانے والوں پر رحم کرے لوگوں نے کہا حضرت اور کتروانے والوں پر بھی ۔ آپ نے دوبارہ بھی یہی فرمایا پھر لوگوں نے وہی کہا آخر تیسری یا چوتھی دفعہ میں آپ نے کتروانے والوں کے لئے بھی رحم کی دعا کی ۔ پھر فرمایا بےخوف ہو کر یعنی مکہ جاتے وقت بھی امن و امان سے ہو گے اور مکہ کا قیام بھی بےخوفی کا ہو گا چنانچہ عمرۃ القضاء میں یہی ہوا یہ عمرہ ذی قعدہ سنہ ٧ ہجری میں ہوا تھا ۔ حدیبیہ سے آپ ذی قعدہ کے مہینے میں لوٹے ذی الحجہ اور محرم تو مدینہ شریف میں قیام رہا صفر میں خیبر کی طرف گئے اس کا کچھ حصہ تو از روئے جنگ فتح ہوا اور کچھ حصہ ازروئے صلح مسخر ہوا یہ بہت بڑا علاقہ تھا اس میں کھجوروں کے باغات اور کھیتیاں بکثرت تھیں ، یہیں کے یہودیوں کو آپ نے بطور خادم یہاں رکھ کر ان سے یہ معاملہ طے کیا کہ وہ باغوں اور کھیتیوں کی حفاظت اور خدمت کریں اور پیداوار کا نصف حصہ دے دیا کریں ، خیبر کی تقسیم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ان ہی صحابہ میں کی جو حدیبیہ میں موجود تھے ان کے سوا کسی اور کو اس جنگ میں آپ نے حصہ دار نہیں بنایا ، سوائے ان لوگوں کے جو حبشہ کی ہجرت سے واپس آئے تھے جو حضرات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے وہ سب اس فتح خیبر میں بھی ساتھ تھے ۔ حضرت ابو دجانہ ، سماک بن خرشہ کے سوا جیسے کہ اس کا پورا بیان اپنی جگہ ہے یہاں سے آپ سالم و غنیمت لئے ہوئے واپس تشریف لائے اور ماہ ذوالقعدہ سنہ ٧ ہجری میں مکہ کی طرف باارادہ عمرہ اہل حدیبیہ کو ساتھ لے کر آپ روانہ ہوئے ، ذوالحلفیہ سے احرام باندھا قربانی کے لئے ساٹھ اونٹ ساتھ لئے اور لبیک پکارتے ہوئے ظہران میں پہنچے جہاں سے کعبہ کے بت دکھائی دیتے تھے تو آپ نے تمام نیزے بھالے تیر کمان بطن یا جج میں بھیج دئیے ، مطابق شرط کے صرف تلواریں پاس رکھ لیں اور وہ بھی میان میں تھیں ابھی آپ راستے میں ہی تھے جو قریش کا بھیجا ہوا آدمی مکرز بن حفص آیا اور کہنے لگا حضور صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی عادت تو توڑنے کی نہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا بات ہے ؟ وہ کہنے لگا کہ آپ تیر اور نیزے لے کر آرہے ہیں آپ نے فرمایا نہیں تو ہم نے وہ سب یاجج بھیج دیے ہیں اس نے کہا یہی ہمیں آپ کی ذات سے امید تھی آپ ہمیشہ سے بھلائی اور نیکی اور وفاداری ہی کرنے والے ہیں سرداران کفار تو بوجہ غیظ وغضب اور رنج وغم کے شہر سے باہر چلے گئے کیونکہ وہ تو آپ کو اور آپ کے اصحاب کو دیکھنا بھی نہیں چاہتے تھے اور لوگ جو مکہ میں رہ گئے تھے وہ مرد عورت بچے تمام راستوں پر اور کوٹھوں پر اور چھتوں پر کھڑے ہوگئے اور ایک استعجاب کی نظر سے اس مخلص گروہ کو اس پاک لشکر کو اس اللہ کی فوج کو دیکھ رہے تھے آپ نے قربانی کے جانور ذی طوٰی میں بھیج دئیے تھے خود آپ اپنی مشہور و معروف سواری اونٹنی قصوا پر سوار تھے آگے آگے آپ کے اصحاب تھے جو برابر لبیک پکار رہے تھے حضرت عبداللہ بن رواحہ انصاری آپ کی اونٹنی کی نکیل تھامے ہوئے تھے اور یہ اشعار پڑھ رہے تھے باسم الذی لا دین الا دینہ بسم الذی محمد رسولہ خلوا بنی الکفار عن سبیلہ الیوم نضربکم علی تاویلہ کما ضربنا کم علی تنزیلہ ضربا یزیل الھام عن مقیلہ ویذھل الخلیل عن خلیلہ قد انزل الرحمن فی تنزیلہ فی صحف تتلی علی رسولہ بان خیر القتل فی سبیلہ یارب انی مومن بقیلہ یعنی اس اللہ عزوجل کے نام جس کے دین کے سوا اور کوئی دین قابل قبول نہیں ۔ اس اللہ کے نام سے جس کے رسول حضرت محمد ہیں ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اے کافروں کے بچو ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے سے ہٹ جاؤ آج ہم تمہیں آپ کے لوٹنے پر بھی ویسا ہی ماریں گے جیسا آپ کے آنے پر مارا تھا وہ مار جو دماغ کو اس کے ٹھکانے سے ہٹا دے اور دوست کو دوست سے بھلا دے ۔ اللہ تعالیٰ رحم والے نے اپنی وحی میں نازل فرمایا ہے جو ان صحیفوں میں محفوظ ہے جو اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تلاوت کئے جاتے ہیں کہ سب سے بہتر موت شہادت کی موت ہے جو اس کی راہ میں ہو ۔ اے میرے پروردگار میں اس بات پر ایمان لا چکا ہوں ۔ بعض روایتوں میں الفاظ میں کچھ ہیر پھیر بھی ہے ۔ مسند احمد میں ہے کہ اس عمرے کے سفر میں جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم ( مر الظہران ) میں پہنچے تو صحابہ نے سنا کہ اہل مکہ کہتے ہیں یہ لوگ بوجہ لاغری اور کمزوری کے اٹھ بیٹھ نہیں سکتے یہ سن کر صحابہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا اگر آپ اجازت دیں تو ہم اپنی سواریوں کے چند جانور ذبح کرلیں ان کا گوشت کھائیں اور شوربا پئیں اور تازہ دم ہو کر مکہ میں جائیں آپ نے فرمایا نہیں ایسا نہ کرو تمہارے پاس جو کھانا ہو اسے جمع کرو چنانچہ جمع کیا دستر خوان بچھایا اور کھانے بیٹھے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی وجہ سے کھانے میں اتنی برکت ہوئی کہ سب نے کھا پی لیا اور توشے دان بھر لئے ۔ آپ مکہ شریف آئے سیدھے بیت اللہ گئے قریشی حطیم کی طرف بیٹھے ہوئے تھے آپ نے چادر کے پلے دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈال لئے اور اصحاب سے فرمایا یہ لوگ تم میں سستی اور لاغری محسوس نہ کریں ، اب آپ نے رکن کو بوسہ دے کر دوڑنے کی سی چال سے طواف شروع کیا جب رکن یمانی کے پاس پہنچے جہاں قریش کی نظریں نہیں پڑتی تھیں تو وہاں سے آہستہ آہستہ چل کر حجر اسود تک پہنچے ، قریش کہنے لگے تم لوگ تو ہرنوں کی طرح چوکڑیاں بھر رہے ہو گویا چلنا تمہیں پسند ہی نہیں تین مرتبہ تو آپ اسی طرح ہلکی دوڑ کی سی چال حجر اسود سے رکن یمانی تک چلتے رہے تین پھیرے اس طرح کئے چنانچہ یہی مسنون طریقہ ہے ۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ نے حجتہ الوداع میں بھی اسی طرح طواف کے تین پھیروں میں رمل کیا یعنی دلکی چال چلے ۔ بخاری مسلم میں ہے کہ اصحاب رسول کو مدینے کی آب و ہوا شروع میں کچھ ناموافق پڑی تھی اور بخار کی وجہ سے یہ کچھ لاغر ہوگئے تھے ، جب آپ مکہ پہنچے تو مشرکین مکہ نے کہا یہ لوگ جو آرہے ہیں انہیں مدینے کے بخار نے کمزور اور سست کر دیا اللہ تعالیٰ نے مشرکین کے اس کلام کی خبر اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو کر دی ۔ مشرکین حطیم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے آپ نے اپنے اصحاب کو حکم دیا کہ وہ حجر اسود سے لے کر رکن یمانی تک طواف کے تین پہلے پھیروں میں دلکی چال چلیں اور رکن یمانی سے حجر اسود تک جہاں جانے کے بعد مشرکین کی نگاہیں نہیں پڑتی تھیں وہاں ہلکی چال چلیں پورے ساتوں پھیروں میں رمل کرنے کو نہ کہنا یہ صرف بطور رحم کے تھا ، مشرکوں نے جب دیکھا کہ یہ تو سب کے سب کود کود کر پھرتی اور چستی سے طواف کر رہے ہیں تو آپس میں کہنے لگے کیوں جی انہی کی نسبت اڑا رکھا تھا کہ مدینے کے بخار نے انہیں سست و لاغر کر دیا ہے ؟ یہ لوگ تو فلاں فلاں سے بھی زیادہ چست و چالاک ہیں ، ایک روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ذوالقعدہ کی چوتھی تاریخ کو مکہ شریف پہنچ گئے تھے اور روایت میں ہے کہ مشرکین اس وقت قعیقعان کی طرف تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا صفا مروہ کی طرف سعی کرنا بھی مشرکوں کو اپنی قوت دکھانے کے لئے تھا ، حضرت ابن ابی اوفی فرماتے ہیں اس دن ہم آپ پر چھائے ہوئے تھے اس لئے کہ کوئی مشرک یا کوئی ناسمجھ آپ کو کوئی ایذاء نہ پہنچا سکے ، بخاری شریف میں ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم عمرے کے لئے نکلے لیکن کفار قریش نے راستہ روک لیا اور آپ کو بیت اللہ شریف تک نہ جانے دیا آپ نے وہیں قربانیاں کیں اور وہیں یعنی حدیبیہ میں سر منڈوا لیا اور ان سے صلح کر لی جس میں یہ طے ہوا کہ آپ اگلے سال عمرہ کریں گے سوائے تلواروں کے اور کوئی ہتھیار اپنے ساتھ لے کر مکہ مکرمہ میں نہیں آئیں گے اور وہاں اتنی ہی مدت ٹھہریں گے جتنی اہل مکہ چاہیں پس اگلے سال آپ اسی طرح آئے تین دن تک ٹھہرے پھر مشرکین نے کہا اب آپ چلے جائیں چنانچہ آپ وہاں سے واپس ہوئے صحیح بخاری شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی قعدہ میں عمرہ کرنے کا ارادہ کیا لیکن اہل مکہ حائل ہوئے تو آپ نے ان سے یہ فیصلہ کیا کہ آپ صرف تین دن ہی مکہ میں ٹھہریں گے جب صلح نامہ لکھنے لگے تو لکھا یہ وہ ہے جس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح کی تو اہل مکہ نے کہا کہ اگر آپ کو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جانتے تو ہرگز نہ روکتے بلکہ آپ محمد بن عبداللہ لکھئے ، آپ نے فرمایا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں میں محمد بن عبداللہ ہوں پھر آپ نے حضرت علی بن ابو طالب سے فرمایا لفظ یا رسول اللہ کو مٹا دو ۔ حضرت علی نے فرمایا نہیں نہیں قسم اللہ کی میں اسے ہرگز نہ مٹاؤں گا چنانچہ آپ نے اس صلح نامہ کو اپنے ہاتھ میں لے کر باوجود اچھی طرح لکھنا نہ جاننے کے لکھا ، کہ یہ وہ ہے جس پر محمد بن عبداللہ نے صلح کی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ کہ مکہ میں ہتھیار لے کر داخل نہ ہوں گے صرف تلوار ہو گی اور وہ بھی میان میں اور یہ کہ اہل مکہ میں سے جو آپ کے ساتھ جانا چاہے گا اسے آپ اپنے ساتھ نہیں لے جائیں گے اور یہ کہ آپ کے ساتھیوں میں سے جو مکے میں رہنے کے ارادے سے ٹھہر جانا چاہے گا آپ اسے روکیں گے نہیں پس جب آپ آئے اور وقت مقررہ گذر چکا تو مشرکین حضرت علی کے پاس آئے اور کہا آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کہئے کہ اب وقت گذر چکا تشریف لے جائیں چنانچہ آپ نے کوچ کر دیا ۔ حضرت حمزہ کی صاحبزادی چچا چچا کہہ کر آپ کے پیچھے ہو لیں حضرت علی نے انہیں لے لیا اور انگلی تھام کر حضرت فاطمہ کے پاس لے گئے اور فرمایا اپنے چچا کی لڑکی کو اچھی طرح رکھو حضرت زہرا نے بڑی خوشی سے بچی کو اپنے پاس بٹھا لیا ۔ اب حضرت علی اور حضرت زید اور حضرت جعفر میں جھگڑا ہونے لگا حضرت علی فرماتے تھے انہیں میں لے آیا ہوں اور یہ میرے چچا کی صاحبزادی ہیں حضرت جعفر فرماتے تھے میری چچا زاد بہن ہے اور ان کی خالہ میرے گھر میں ہیں ۔ حضرت زید فرماتے تھے میرے بھائی کی لڑکی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جھگڑے کا فیصلہ یوں کیا کہ لڑکی کو تو ان کی خالہ کو سونپا اور فرمایا خالہ قائم مقام ماں کے ہے حضرت علی سے فرمایا تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں ۔ حضرت جعفر سے فرمایا کہ تو خلق اور خلق میں مجھ سے پوری مشابہت رکھتا ہے ۔ حضرت زید سے فرمایا تو ہمارا بھائی اور ہمارا مولیٰ ہے ۔ حضرت علی نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ حضرت حمزہ کی لڑکی سے نکاح کیوں نہ کرلیں ؟ آپ نے فرمایا وہ میرے رضاعی بھائی کی لڑکی ہیں پھر فرماتا ہے اللہ تعالیٰ جس خیر و مصلحت کو جانتا تھا اور جسے تم نہیں جانتے تھے اس بنا پر تمہیں اس سال مکہ میں نہ جانے دیا اور اگلے سال جانے دیا اور اس جانے سے پہلے ہی جس کا وعدہ خواب کی شکل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا تھا تمہیں فتح قریب عنایت فرمائی ۔ یہ فتح وہ صلح ہے جو تمہارے دشمنوں کے درمیان ہوئی ۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ مومنوں کو خوشخبری سناتا ہے کہ وہ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دشمنوں پر اور تمام دشمنوں پر فتح دے گا اس نے آپ کو علم نافع اور عمل صالح کے ساتھ بھیجا ہے ، شریعت میں دو ہی چیزیں ہوتی ہیں علم اور عمل پس علم شرعی صحیح علم ہے اور عمل شرعی مقبولیت والا عمل ہے اس کے اخبار سچے ، اس کے احکام سراسر عدل و حق والے ۔ چاہتا یہ ہے کہ روئے زمین پر جتنے دین ہیں عربوں میں ، عجمیوں میں ، مسلمین میں ، مشرکین میں ، ان سب پر اس اپنے دین کو غالب اور ظاہر کرے اللہ کافی گواہ ہے اس بات پر کہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور اللہ ہی آپ کا مددگار ہے واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم ۔   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

27۔ 1 واقعہ حدیبیہ سے پہلے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خواب میں مسلمانوں کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہو کر طواف وعمرہ کرتے ہوئے دکھا گیا نبی کا خواب بھی بمنزلہ وحی ہی ہوتا ہے تاہم اس خواب میں یہ تعیین نہیں تھی کہ یہ اسی سال ہوگا لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمان اسے بشارت عظیمہ...  سمجھتے ہوئے عمرے کے لیے فورا ہی آمادہ ہوگئے اور اس کے لیے عام مندی کرا دی گئی اور چل پڑے بالآخر حدیبیہ میں وہ صلح ہوئی جس کی تفصل ابھی گزری دراں حالیکہ اللہ کے علم میں اس خواب کی تعبیر آئندہ سال تھی جیسا کہ آئندہ سال مسلمانوں نے نہایت امن کے ساتھ یہ عمرہ کیا اور اللہ نے اپنے پیغمبر کے خواب کو سچا کر دکھایا۔ 27۔ 2 یعنی اگر حدیبیہ کے مقام پر صلح نہ ہوتی تو جنگ سے مکہ میں مقیم کمزور مسلمانوں کو نقصان پہنچتا صلح کے ان فوائد کو اللہ ہی جانتا تھا۔ 27۔ 3 اس سے فتح خیبر و فتح مکہ کے علاوہ، صلح کے نتیجے میں جو بہ کثرت مسلمان ہوئے وہ بھی مراد ہے، کیونکہ وہ بھی فتح کی ایک عظیم قسم ہے۔ صلح حدیبیہ کے موقع پر مسلمان ڈیڑھ ہزار تھے، اس کے دو سال بعد جب مسلمان مکہ میں فاتحانہ طور پر داخل ہوئے تو ان کی تعداد دس ہزار تھی۔   Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٤١] عمرہ کے خواب کی حقیقت :۔ کافر یا منافقین تو درکنار خود بعض مسلمانوں کو بھی اس بات میں تردد تھا کہ نبی کا خواب تو وحی ہوتا ہے۔ پھر یہ کیا معاملہ ہے کہ ہمیں عمرہ سے روک دیا گیا ہے۔ اور خود رسول اللہ اس شرط کو منظور فرما رہے ہیں۔ اس کا ایک جواب تو رسول اللہ نے سیدنا عمر کو دے دیا تھا کہ : میں نے ... یہ کب کہا تھا کہ یہ عمرہ اسی سال ہوگا && (یعنی خواب میں وقت کی تعیین نہیں کی گئی تھی) اور دوسرا جواب خود اللہ تعالیٰ نے دے دیا کہ پیغمبر کا خواب فی الواقع سچا تھا اور ہم نے ہی دکھایا تھا وہ ضرور پورا ہوگا۔ تم یقیناً امن وامان کے ساتھ حرم میں داخل ہو کر عمرہ ادا کرو گے۔ تم سر منڈاؤ گے اور بال کتراؤ گے۔ یہاں پہلے سر منڈانے کا ذکر فرمایا جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سر منڈانا، بال کتروانے سے افضل ہے۔ چناچہ صلح حدیبیہ سے اگلے سال مسلمانوں نے عمرہ قضا ادا کیا اور یہ سب باتیں پوری ہوئیں۔ خایفائے عہد کی مثال :۔ از روئے معاہدہ حدیبیہ طے یہ ہوا تھا کہ مسلمان اگلے سال عمرہ کے لئے آئیں اور تین دن کے اندر اندر عمرہ کرکے واپس اپنے وطن چلے جائیں۔ اور جب مسلمان آگئے تو قریش مکہ یہ برداشت نہ کرسکے کہ مسلمان ان کی نظروں کے سامنے بلاتکلف کعبہ میں داخل ہو کر عمرہ کے ارکان آزادی سے بجا لاسکیں۔ لہذا انہوں نے صرف حرم کعبہ کو خالی کرنے کے بجائے اس شہر کو ہی خالی کردیا اور خود آس پاس پہاڑیوں پر تین دن کے لئے جامقیم ہوئے۔ اس دوران اگر مسلمان چاہتے تو بڑی آسانی سے مکہ پر قبضہ کرسکتے تھے۔ مگر مسلمان ایفائے عہد میں اس قسم کی موقع شناسی کو بدترین جرم تصور کرتے تھے۔ لہذا کسی کو بھی ایسا خیال تک نہ آیا اور تین دن کی طے شدہ مدت کے بعد مسلمان عمرہ کرکے واپس چلے گئے۔ خ عمرہ قضا کو کس لحاظ سے عمرہ قضا کہا جاتا ہے ؟ :۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حدیبیہ میں چونکہ مسلمانوں کو عمرہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ لہذا اس عمرہ کی قضا لازم تھی۔ جو انہوں نے اگلے سال ادا کی۔ اور مغالطہ غالباً لفظ قضا سے ہوا۔ حالانکہ یہاں قضا اپنے لغوی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ یعنی وہ عمرہ جس کے متعلق معاہدہ حدیبیہ میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ مسلمان اس سال نہیں بلکہ اگلے سال آکر کریں گے جس کی دلیل یہ ہے کہ رسول اللہ نے اگلے سال کوئی ایسا اعلان نہیں فرمایا کہ جو لوگ پچھلے سال عمرہ سے روک دیئے گئے تھے وہ عمرہ کے لئے تیار ہوجائیں اور مسلمان بھی جو حدیبیہ میں حاضر ہوئے تھے اس معاملہ میں آزاد تھے۔ جو آسکتے تھے وہ آگئے اور جو نہ آسکے وہ نہیں آئے۔ جیسا کہ درج ذیل حدیث میں بھی اس کی وضاحت موجود ہے۔ سیدنا ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ قضا اس پر لازم ہے جو عورت سے صحبت کرکے حج توڑے، اور جسے کوئی عذر لاحق ہوجائے، دشمن روک دے یا اور کچھ بیماری وغیرہ کا عذر ہو تو وہ اپنا احرام کھول دے اور قضا نہ دے۔ اور اگر اس کے ساتھ قربانی ہو اور اسے حرم میں نہ بھیج سکے تو وہیں ذبح کردے اور اگر حرم تک بھیج سکتا ہے تو جب تک قربانی وہاں نہ پہنچ جائے، وہ احرام نہیں کھول سکتا اور امام مالک وغیرہ نے کہا کہ جب وہ رک جائے تو جہاں کہیں چاہے وہیں قربانی ذبح کر دے اور سر منڈا لے اور اس پر قضا لازم نہیں۔ کیونکہ رسول اللہ اور آپ کے اصحاب (رض) نے حدیبیہ میں قربانیاں ذبح کیں اور سر منڈائے اس سے پہلے کہ وہ طواف کریں اور قربانی بیت اللہ کو پہنچے۔ پھر کسی روایت میں اس کا ذکر نہیں کہ آپ نے ان میں سے کسی کو قضا کا حکم دیا ہو یا دہرانے کو کہا ہو۔ اور حدیبیہ حرم کی حد سے باہر ہے۔ && (بخاری۔ کتاب المناسک۔ ابو اب المحصر۔ باب من قال لیس علی المحصر بدل۔۔ ) [٤٢] یعنی یہ کہ یہ عمرہ اگلے سال ہوگا۔ اس سال نہیں ہوگا۔ [٤٣] یعنی یہ فتح خیبر تمہاری حدیبیہ کے مقام پر پیش آنے والی پریشانیوں پر صبر و برداشت اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے صلہ کے طور پر تمہیں دی جارہی ہے۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

(١) لقد صدق اللہ رسولہ الرء یا بالحق : اس کی ترکیب دو طرح سے کی جاتی ہے، ایک یہ کہ ” صدق اللہ “ فعل اور فاعل ہے،” رسولہ “ اس کا مفعول بہ ہے اور ” الرء یا “ سے پہلے حرف جار ” فی “ محذوف ہے، جس کے حذف کی وجہ سے ” الرء یا “ منصوب ہے، اسے منصوب بنزع الخافض کہتے ہیں :” ای فی الرویا “ ترجمہ اسی ترکیب کے م... طابق کیا گیا ہے کہ بلا شبہ یقینا اللہ نے اپنے رسول کو خواب میں حق کے ساتھ سچی خبر دی یا سچ کہا۔ اس کی مثال یہ آیت ہے :(من المومنین رجال صدقوا ما ماھدوا اللہ علیہ) (الاحزاب : ٢٣)” ای فی ماعاھدوا اللہ علیہ “ ” مومنوں میں سے کچھ مرد ایسے ہیں جنہوں نے اس بات میں سچ کہا جس پر انہوں نے اللہ سے عہد کیا۔ “ دوسری ترکیب یہ ہے کہ ” صدق اللہ “ فعل و فاعل ہے، ” رسولہ “ پہلا مفعول ہے اور ” الرء یا “ دوسرا مفعول ہے۔ یعنی بلاشبہ یقینا اللہ نے اپنے رسول کو حق کے ساتھ سچا خواب دکھایا۔ اس صورت میں ” صدق “ دو مفعولوں کی طرف متعدی ہوگا۔ ” بالحق “ کا مطلب ہے واقعہ کے عین مطابق۔ (٢) لتدخلن المجسد الحرام…: حدیبیہ روانہ ہونے سے پہلے مدینہ منورہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خواب دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے صحابہ سمیت امن و اطمینان کے ساتھ کسی خوف کے بغیر مکہ میں داخل ہوتے ہیں، بیت اللہ کا طواف اور عمرہ کے دوسرے ارکان ادا کر رہے ہیں، پھر کوئی سر منڈوا رہا ہے اور کوئی کتروا رہا ہے۔ پیغمبر کا خواب چو کہ وحی ہوتا ہے اور کسی صورت جھوٹا نہیں ہوسکتا، اس لئے مسلمان بہت خشو ہوئے اور عوماً انہوں نے سمجھا کہ اسی سال مکہ میں داخلہ ہوگا، مگر جب مکہ میں داخل ہوئے بغیر حدیبیہ سے واپس پلٹے تو بعض صحابہ کے دلوں میں اس کے متعلق کچھ تردد پیدا ہوا کہ خواب پورا نہیں ہوا۔ تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کر کے واضح فرمایا کہ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ خواب ہم نے دکھایا اور یہ بالکل سچ ہے جو یقیناً پورا ہوگا۔ چناچہ اس کے مطابق آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگلے سال مکہ معظمہ میں داخل ہوئے اور امن و اطمینان کے ساتھ عمرہ ادا کر کے واپس آئے۔ حقیقت یہ ہے کہ خود خواب میں اس کے پورا ہونے کا وقت نہیں بتایا گیا تھا، جب کہ خواب کی تعبیر بعض اوقات کئی سال بعد جا کر ظاہر ہوتی ہے، جیسا کہ یوسف (علیہ السلام) نے خواب دیکھنے کے کئی سال بعد والدین اور بھائیوں کے مصر میں آنے پر کہا (یابت ھذا تاویل ریای من قبل قد جعلھا ربی حقا) (یوسف : ١٠٠) ” اے میرے باپ ! یہ میرے پہلے کے خواب کی تعبیر ہے، بیشک میرے رب نے اسے سچا کردیا۔ “ یہاں بعض مسلمانوں نے اپنے طور پر سمجھ لیا تھا کہ اسی سال مکہ معظمہ میں داخلہ ہوگا۔ چناچہ صحیح بخاری کی ایک لمبی حدیث میں ہے کہ جب صلح طے ہوچکی، تو عمر بن خطاب (رض) کہتے ہیں (فاتبت نبی اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فقلت الست نبی اللہ حقا ؟ قال بلی، قلت السنا علی الحق وعلونا علی الباطل ؟ قال بلی، قلت فلم نعطی الدنیۃ فی دیننا اذا ؟ قال انی رسول اللہ ، ولست اغصہ وھو ناصری، قلت اولیس کنت تحدننا انا سناتی البیت فنطوف بہ ؟ قال بلی، فاخبر تک انا ناتیہ العام ؟ قال قلت لاء قال فانک آتیہ و مطوف بہ قال فاتیت ابابکر ففلت یا اببکرچ الیس ھذا نبی اللہ حقاً ١ قال بلی ، قلت السنا علی الحق و عدونا علی الباطل ؟ قال بلی قلت فلم نعطی الدنیۃ فی دیننا اذا ؟ قال ایھا الرجل ! انہ لرسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ولیس یعصی ربہ و ھو ناصرہ، فاستمسک بغرہ، فو اللہ ! بانہ لعی الحق فلت الیس کان یحدتنا انا سناتی البیت و نطوف بہ ؟ قال بلی، افاخبرک الک ناتیہ الغام ؟ قلت لا، قال فانک آتیہ و مطوف بہ قال الزھری قال عمر فعمک لذلک اعمالاً ) (بخاری، الشروط، باب الشروط فی الجھاد…: ٢٨٣١، ٢٨٣٢)” تو میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، میں نے کہا، کیا آپ اللہ کے سچے نبی نہیں ہیں ؟ “ آپ نے فرمایا :” کیوں نہیں ! میں نے کہا :” کیا ہم حق پر اور ہمارے دشمن باطل پر نہیں ؟ “ فرمایا :” کیوں نہیں ! “ میں نے کہا :” تو ایسے میں ہمیں اپنے دین میں ذلت کی بات کیوں قبول کروائی جاتی ہے ؟ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یقیناً میں اللہ کا رسول ہوں اور میں اس کی نافرمانی نہیں کرتا اور وہ میری مدد کرنیو الا ہے۔ “ میں نے کہا : ” کیا آپ ہمیں بیان نہیں کیا کرتے تھے کہ ہم بیت اللہ میں جائیں گے اور اس کا طواف کریں گے ؟ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” تو کیا میں نے والے اور اس کا طواف کرنے والے ہو۔ “ عمر (رض) نے کہاک، پھر میں ابوبکر (رض) کے پاس گیا، میں نے کہا :” اے ابوبکر ! کیا یہ اللہ کے سچے نبی نہیں ہیں ؟ “ انہوں نے کہا :” کیوں نہیں ! “ میں نے کہا :” کیا ہم حق پر اور ہمارے دشمن باطل پر نہیں ؟ “ کہا ” کیوں نہیں ! “ میں نے کہا :” تو پھر ہمیں اپنے دین میں ذلت کی بات کیوں قبول کروائی جاتی ہے ؟ “ انہوں نے کہا :” اے (اللہ کے) بندے ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یقیناً اللہ کے رسول ہیں اور آپ اپنے رب کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہ آپ کی مدد کرنے والا ہے، اس لئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رکاب کو مضبوط سے تھامے رکھو۔ “ میں نے کہا :” کیا آپ ہمیں بیان نہیں کیا ک رتے تھے کہ ہم بیت اللہ میں جائیں گے اور اس کا طواف کریں گے ؟ “ انہوں نے کہا :” تو کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں بتایا تھا کہ تم اسی سال وہاں جاؤ گے ؟ “ میں نے کہا :” نہیں ! “ انہوں نے کہا :” تو تم یقیناً اس میں جاؤ گے اور اس کا طواف کرو گے۔ “ زہری کہتے ہیں کہ عمر (رض) نے کہا :” پھر میں نے اس (جلد بازی کے کفارے) کے لئے کئی اعمال کئے۔ “ صحیح بخاری میں ایک اور جگہ سہل بن حنیف (رض) سے عمر (رض) کی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر (رض) کے ساتھ یہ گفتگو اور ان کا یہی جواب مروی ہے، اس کے آخر میں ہے : فنزلت سورة الفتح فقراھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) علی عمر الی اخرھا، فقال عمر یا رسول اللہ ! او فتح ہو ؟ قال نعم ! ) (بخاری، الجزیۃ و الموادعۃ ، باب انم من عاھدثم غدر : ٣١٨٢)” اس موقع پر سورة فتح اتری تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمر (رض) کو یہ سورت آخر تک پڑھ کر سنائی۔ عمر (رض) نے کہا :” اے اللہ کے رسول !ٖ کیا یہ فتح ہے ؟ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” ہاں (یہ فتح ہے۔ ) “ (٣) ان شآء اللہ : یہاں ایک مشہور سوال ہے کہ ” ان شاء اللہ “ تو استثنا کے لئے کہا جاتا ہے کہ اگر اللہ نے چاہا تو یہ کام ہوجائے گا ورنہ نہیں، حتی کہ قسم کے بعد اگر ” ان شاء اللہ “ کہہ لیا جائے تو قسم بھی واقع نہیں ہوتی، کیونکہ اس میں جزم اور پختگی نہیں ہوئی، جبکہ اللہ تعالیٰ کے کلام میں شک یا استثناء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تو یہاں ” ان شآء اللہ “ کہنے کا کیا مطلب ہے ؟ اہل لم نے اس کے کئی جواب دیے ہیں۔ ابن کثیر (رح) نے فرمایا :” یہ ” ان شآء اللہ “ اس خبر کی تاکید اور اس کا یقین دلانے کے لئے ہے، استثنا کے لئے کس طرح بھی نہیں۔ “ (ابن کثیر) ابن تیمیہ (رح) نے تاتاریوں کے مقابلے پر مسلمانوں کو ان کی فتح کا یقین دلاتے ہوئے اللہ کی قسم کھائی اور ان شاء اللہ کہا ساتھ ہی فرمایا ا :” ان شاء اللہ تحقیقاً لاتعلیقا “ ابن عاشور نے فرمایا :” ان شاء اللہ “ کا ایک استعمال یہ ہے کہ یہ کسی چیز کے متعلق اس وقت بولا جاتا ہے جب وہ ائٓندہ دیر سے واقع ہونے والی ہو، جیسے کسی سے کہا جائے کہ یہ کام کردو تو جیہوں میں سے تین توج ہیں ہیں ہیں، ایک یہ کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندوں کو ادب سکھانے کے لئے ہے کہ وہ اپنے آئندہ ہر کام کے لئے ” ان شاء اللہ “ کہا کریں۔ (جیسا کہ سورة کہف (٢٣، ٢٤) میں فرمایا :(ولا تقولن لشای انی فاعل ذلک غدا الا ان یشآء اللہ) دوسری یہ کہ یہ استثناء ہر انسان کو الگ الگ پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے، کیونکہ ممکن ہے ان میں سے کوئی شخص اس داخلے سے پہلے فوت ہوجائے، یا بیمار ہونے کی وجہ سے نہ جاسکے۔ تیسری یہ کہ یہاں ” ان شآء اللہ “ ” اذا شاء اللہ “ کے معنی میں ہے کہ یقیناً تم مسجد حرام میں داخل ہوگے جب اللہ چاہے گا۔ آلوسی نے اس کی ایک مثال ” انا ان شاء اللہ بکم للاحقون “ دی ہے۔ یہ تمام جواب ہی درست، پختہ اور مضبوط ہیں۔ (٤) امنین مخلقین : حج اور عمرہ میں احرام کھولنے پر سر منڈوایا یا کتروایا جاتا ہے۔ ” مخلقین “ کو پ ہلے لانے میں اس کے حق میں ایک دفعہ دعا کی۔ ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :(اللھم اغفر للمحلفین، قالوا وللمقصرین ، قال اللھم اغفر للمحلفین … قالھا ثلاثاً قال وللمقصرین) (بخاری، الحج، باب الحق و التفصیر عندالاحال :1828)” اے اللہ ! منڈوانے والوں کو بخش دے۔ “ صحابہ نے کہا :” اور کتروانے والوں کو بھی۔ “ آپ نے فرمایا : ” اے اللہ ! منڈوانے والوں کو بخش دے۔ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (صحابہ کے بار بار سوال پر) تین دفعہ پہلی دعا ہی کی، پھر فرمایا :” اور کتروانے والوں کو بھی بخش دے۔ “ (٥) مخلقین رء و سکو و مقصرین : اپنے سروں کو منڈوانے والے اور کتروانے والے۔ رؤ و سکم “ کا لفظ دلیل ہے کہ سر کو منڈوانا یا کتروانا ہے، ڈاڑھی کو نہیں۔ (٦) لا تخافون : یہاں ایک سوال ہے کہ ” امنین “ ان لوگوں کو کہتے ہیں جنہیں کوئی خوف نہ ہو، پھر ” لاتخافون “ دوبارہ لانے کی کیا ضرورت تھی ؟ جواب یہ ہے کہ ” امنین “ ” لتدخلن “ کی ضمیر سے حال ہے، یعنی تم داخلے کے وقت امن کی حالت میں ہوگے اور ” لاتخاقون “ آئندہ کے لئے وعدہ ہے کہ آئندہ بھی تمہیں دشمن کے حملے یا اس کی کسی شاز کا خوف نہیں ہوگا۔ (٧) فعلم مالم تعلموا : یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خواب میں جو دھکایا تھا کہ تم ضرور مسجد حرام میں داخل ہوگے وغیرہ وہ بالکل سچ فرمایا تھا۔ تمہارے خیال میں یہ داخلہ اسی سال ہونا چاہیے تھا، مگر اسے تمہارے اس سال مکہ میں داخل نہ ہونے میں وہ حکمتیں معلوم تھیں جو تم نہیں جانتے تھے۔ ان حکمتوں سے مراد کچھ وہ حکت میں ہیں جن کا پیھچے ذکر ہوا، مثلاً صلح کی بدولت بیشمار لوگوں کا مسلمان ہونا، مکہ میں م وجود ان مومن مردوں اور مومن عورتوں کو نقصان سے محفوظ رکھنا، جن کا مسلمانوں کو علم نہیں تھا، مکہ میں داخلے سے پہلے پہلے فتوحات اور غنائم کے ذریعے سے مسلمانوں کی مالی اور عدی حالت کو مستحکم کرنا وغیرہ اور کچھ وہ حکمتیں مراد ہیں جنہیں علیم و حکیم ہی جانتا ہے۔ (٨) فجعل من دون ذلک فتحاً قریباً : تو اس نے تمہارے مکہ میں داخل ہونے اور بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے ایک قریب فتح رکھ دی۔ اس فتح قریب سے مراد بعض نے فتح خیبر لی ہے اور بعض نے صلح حدیبیہ۔ زیادہ درست یہی ہے کہ مراد صلح حدیبیہ ہے، کیونکہ عمر (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے متعق پوچھا :(یا رسول اللہ ! او فتح ھو ؟ )” یا رسول اللہ ! کیا وہ فتح ہے ؟ “ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :(نعم)” ہاں ! “ ) (مسلم، الجھاد والسیر، باب صلح الحدیبیۃ :1885) جیسا کہ اس سے پہلے گزر چکا ہے اور ” انا فتحنا لک فتحامبیناً سے مراد بھی یہی ہے۔ دونوں بھی مراد ہوسکتی ہیں، البتہ فتح مکہ مراد نہیں ہوسکتی، کیو کہ مکہ میں داخلہ اس فتح سے پہلے بھی ہونے والا تھا۔  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Recapitulation of the Event of Hudaibiyah When the Peace Treaty of Hudaibiyah was completed, it was decided that the Muslims would not enter Makkah that year, and would return to Madinah without performing ` Umrah. They were highly upset at this, because the blessed Companions (رض) determination to perform ` Umrah was on account of the Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) vision, which is ... also a kind of revelation. The fact that everything was apparently happening contrary to the vision, they could not understand how the Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) journey had served its purpose. Some of the noble Companions (رض) ، as a result, began to doubt, God forbid!, whether the vision was not fulfilled. The non-believers and hypocrites, on the other hand, taunted the believers that their Prophet&s dream was not translated into reality. At this, the current set of verses was revealed (Transmitted by Baihaqi and others from Mujahid). لَّقَدْ صَدَقَ اللَّـهُ رَ‌سُولَهُ الرُّ‌ؤْيَا بِالْحَقِّ (Indeed, Allah has made true to His Messenger (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) the dream (shown) with truth...48:27). Sidq صِدق[ truth ] is, lexically, the antonym of kidhb کِذب lie or falsehood ]. Both these words are used for statements. If a statement is conformable to existing fact or reality, it is Sidq. If it lacks accord with fact or reality, it is kidhb. Sometimes this word is used in relation to actions. In that case the word connotes the realization of an action, as for instance in [ 33:23], رِ‌جَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّـهَ (Among the believers are men who were true to their covenant with Allah;...). In this case the word sidq takes two grammatical objects, as in this verse the first object of the verb sadaqa is rasulahu and its second object is ru&ya. The verse says that Allah has made true the dream. Here the event that was to take place in future has been expressed in the past perfect tense because of its certainty of occurrence. A reinforcing context that this event is definitely going to take place in future is expressed in energetic aorist thus: لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَ‌امَ You will most definitely enter the Sacred Mosque.|" (The construction under analysis la-tadkhulu-nna is made up of the following constituents: The corroborative la is prefixed to the aorist denoting |"Certainly|" + the doubled energetic or corroborative nun reinforcing the sense of |"most definitely|" appended as a suffix to the future tense tadkhulu |"you shall most definitely enter|" ). That is to say, the vision you had seen that you have entered the sacred Mosque will most definitely happen. It will not happen this year. It will happen at a future date. The date had not been specified in the dream. The blessed Companions (رض) in their enthusiasm made up their mind to set out for the journey that very year, and the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) concurred with their determination. There was much Divine wisdom in it which became manifest at the time of the Treaty of Hudaibiyah and served many useful purposes to which reference is , already made. For example, when Sayyidna ` Umar (رض) questioned the whole situation and expressed his doubt, Sayyidna Abu Bakr رضی اللہ تعالیٰ عنہم allayed his suspicions and misgivings. He said no particular date and year was specified in the Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) vision. If it did not happen now, it does not matter; it will happen at some other time (Qurtubi). Importance of insha-Allah for the Performance of Future Works In this verse Allah promises the Muslims that they will most definitely enter the sacred precincts of Makkah at a future time, and in making His promise He employed the phrase اِنشَا اللہُ insha-Allah [ If Allah wills or God willing ]. Allah being fully aware of His Will, there was no need for Him to have used the phrase, yet He used it (Qurtubi). This has been done for the purpose of teaching the Messenger and the people the importance of insha-Allah. (Qurtubi) مُحَلِّقِينَ رُ‌ءُوسَكُمْ وَمُقَصِّرِ‌ينَ (...your heads shaved, your hair cut short... 48:27). It is recorded in Bukhari that when ` Umrah that was missed in the sixth year of Hijrah was performed in Dhul Qa&dah of the following year [ 7.H.] and came to be known in history as عُمرَۃُ القضٰی ` Umrat-ul-Qada&, Sayyidna Mu&wiyah (رض) says he trimmed the blessed hair of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) with a pair of scissors. This incident took place in ` Umrat-ul-Qada&, not in hajja-tul-wada& [ farewell pilgrimage ] because on the latter occasion he had his head shaved (Qurtubi). فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوا (So He knew what you did not know....48:27). It was within Allah&s power to have allowed the Muslims to enter the sacred Mosque and perform their ` Umrah that very year. However, there was great wisdom in deferring it until the following year which Allah only knew and the Muslims generally did not know. Among these benefits was the conquest of Khaibar which Allah had willed must be achieved first, so that the Muslims may become a powerful force in terms of material resources. This would make it possible for them to perform their ` Umrah peacefully and with tranquility. Thus the Qur&an says: ذَٰ فَجَعَلَ مِن دُونِ ذَٰلِكَ فَتْحًا قَرِ‌يبًا (and He assigned before that a well-nigh victory.) [ 27] |" دُونِ ذَٰلِكَ ;Duna dhalika (before that) in this context stands fort) دُونَ الرُّویَا junar-ru&ya, that is to say, before the fulfilment of this vision, the Muslims must achieve the conquest of Khaibar which is near at hand.* Some scholars have expressed the view that فَتْحًا قَرِ‌يبًا fathan qariban [ nigh victory ] refers to the Peace Treaty of Hudaibiyah itself, because that opened the gate for the victory of Makkah and all subsequent victories. Eventually, all the noble Companions (رض) acknowledged the Treaty to be the greatest of all victories. The meaning of the verse would be: you did not know what wisdom and good lay hidden in your determination to march, then your apparent failure to accomplish it, and eventually in reaching a peace settlement the terms of which seemed to be hurtful to your self-respect but Allah was fully acquainted with it. He had ordained that before the Holy Prophet&s (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) vision should manifest itself, you might be blessed with another victory in the form of the Peace Treaty of Hudaibiyah - a victory near at hand. As a result of this victory, it was seen by all that while on the occasion of Hudaibiyah the noble Companions (رض) did not number more than 1500, later they increased in number to about 10, 000 (Qurtubi). *This was necessary because the Jews of Khaibar always conspired with the disbelievers of Makkah against the Holy Prophet who was encircled by the Makkans from the South, and by the Jews of Khaibar from the North. Any possible battle with any of them would entail the danger from the backside. The Treaty of Hudaibiyah made the South safe for the Muslims, and they were able to conquer Khaibar on the North without any fear from their back. (Muhammad Taqi Usmani)   Show more

خلاصہ تفسیر بیشک اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھلایا ہے جو مطابق واقعہ کے ہے تم لوگ مسجد حرام میں انشاء اللہ ضرور جاؤ گے امن وامان کے ساتھ کہ تم میں کوئی سر منڈاتا ہوگا کوئی بال کتراتا ہوگا تم کو کسی طرح کا اندیشہ نہ ہوگا (چنانچہ سال آئندہ ایسا ہی ہوا اور اس سال سے تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ) ... سو اللہ تعالیٰ کو وہ باتیں (اور حکمتیں) معلوم ہیں جو تم کو معلوم نہیں (ان حکمتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ) پھر اس (خواب کے واقع ہونے) سے پہلے تم کو ایک قریبی فتح (خیبر کی) دے دی (تاکہ اس سے مسلمانوں کو قوت اور سامان حاصل ہوجائے اور وہ پورے اطمینان کے ساتھ عمرہ ادا کریں جیسا کہ ایسا ہی واقع ہوا) وہ اللہ ایسا ہے کہ اس نے اپنے رسول کو ہدایت (کا سامان یعنی قرآن) اور سچا دین (اسلام) دے کر بھیجا ہے تاکہ اس (دین) کو تمام دینوں پر غالب کر دے (یہ غلبہ حجت و دلیل کے اعتبار سے تو دائمی اور ہمیشہ ہی رہے گا اور شوکت و سلطنت کے اعتبار سے بھی غلبہ رہے گا مگر ایک شرط کے ساتھ وہ یہ کہ اہل دین یعنی مسلمان باصلاحیت ہوں، جب یہ شرط نہیں ہوگی تو غلبہ ظاہری کا وعدہ نہیں اور چونکہ صحابہ کرام میں یہ شرط موجود تھی جیسا کہ اگلی آیات جو صحابہ کے متعلق آ رہی ہیں ان میں اس صلاحیت کا ذکر ہے اس لئے اس آیت میں جیسا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت کی بشارت ہے ایسا ہی صحابہ کرام کے لئے فتوحات کی بشارت ہے جیسا کہ مشاہدہ ہوا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات پر پچیس سال گزرنے نہ پائے تھے کہ اسلام اور قرآن دنیا کے گوشہ گوشہ میں فاتحانہ طور پر پہنچ گیا) اور (حمیت جاہلیت والے اگر آپ کے نام کے ساتھ رسول کا لفظ لکھنے سے گریز کرتے ہیں تو آپ مغمول نہ ہوں، کیونکہ آپ کی رسالت پر) اللہ کافی گواہ ہے (جس نے آپ کی رسالت کو دلائل واضحہ اور کھلے ہوئے معجزات سے ثابت کر دکھایا جس سے ثابت ہوگیا کہ) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں (اس جگہ محمد رسول اللہ کا پورا جملہ لانے سے اس طرف اشارہ ہے کہ حمیت جاہلیت والوں نے ان کے نام کے ساتھ رسول اللہ لکھنا گوارا نہ کیا تو کیا پروا ہے اللہ نے یہ کلمہ آپ کے نام کے ساتھ لکھ دیا جو قیامت تک پڑھا جائے گا، آگے آپ کی متبعین صحابہ کے فضائل و بشارات مذکور ہیں کہ) اور جو لوگ آپ کی صحبت پائے ہوئے ہیں (یہ لفظ تمام صحابہ کرام کو شامل ہے خواہ ان کی صحبت طویل میسر ہو یا قلیل اور جو صحابہ حدیبیہ میں آپ کے ساتھ تھے وہ اصالتہ اور خصوصاً اس کے مصداق ہیں، حاصل یہ ہے کہ سب صحابہ کرام ان صفات کمال کے ساتھ موصوف ہیں کہ) وہ کافروں کے مقابلہ میں تیز ہیں (اور) آپس میں مہربان ہیں (اور) اے مخاطب تو ان کو دیکھے گا کہ کبھی رکوع کر رہے ہیں کبھی سجدہ کر رہے ہیں (اور) اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضا مندی (یعنی ثواب اور قرب) کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں ان (کی عبدیت) کے آثار (ان کے) سجدہ کی تاثیر سے ان کے چہروں پر نمایاں ہیں (مراد ان آثار سے خشوع و خضوع کے انوار ہیں جو مومن متقی کے چہرہ میں عموماً مشاہدہ کیے جاتے ہیں) یہ ان کے اوصاف (مذکورہ) تورات میں ہیں اور انجیل میں ان کا یہ وصف (مذکور) ہے کہ جیسے کھیتی کہ اس نے (اول زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس نے (مٹی، پانی، ہوا وغیرہ سے غذا پا کر اپنی) اس (سوئی) کو قوی کیا (یعنی یہ کھیتی قوی ہوگئی) پھر وہ کھیتی اور موٹی ہوئی پھر اپنے تنہ پر سیدھی کھڑی ہوگئی کہ (اپنے ہرے بھرے ہونے سے) کسانوں کو بھلی معلوم ہونے لگی (اسی طرح صحابہ میں اول صنعف تھا پھر روزانہ قوت بڑھتی گئی اور اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام کو یہ نشوونما اس لئے دیا) تاکہ ان (کی اس حالت) سے کافروں کو (حسد میں) جلا دے اور (آخرت میں) اللہ نے ان صاحبوں سے جو کہ ایمان لائے ہیں اور نیک کام کر رہے ہیں (گناہوں کی) مغفرت اور (طاعات پر) اجر عظیم کا وعدہ کر رکھا ہے۔ معارف و مسائل جب صلح حدیبیہ مکمل ہوگئی اور یہ بات طے ہوگئی کہ اس وقت بغیر دخول مکہ اور بغیر ادائے عمرہ کے واپس مدینہ جانا ہے اور صحابہ کرام کا یہ عزم عمرہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خواب کی بنا پر ہوا تھا جو ایک طرح کی وحی تھی۔ اب بظاہر اس کے خلاف ہوتا ہوا دیکھ کر بعض صحابہ کرام کے دلوں میں خود یہ شکوک پیدا ہونے لگے کہ (معاذاللہ) آپ کا خواب سچا نہ ہوا۔ دوسری طرف کفار و منافقین نے مسلمانوں کو طعنہ دیا کہ تمہارے رسول کا خواب صحیح نہ ہوا، اس پر یہ آیت نازل ہوئی (آیت) لَـقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْيَا بالْحَقِّ الآیتہ (رواہ البیہقی وغیرہ عن مجاہد) (آیت) لَـقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْيَا بالْحَقِّ ، لفظ صدق بمقابلہ کذب کے اقوال میں استعمال ہوتا ہے، جو قول واقعہ کے مطابق ہو اس کو صدق جو مطابق نہ ہو اس کو کذب کہا جاتا ہے اور بعض اوقات یہ لفظ افعال کے لئے بھی بولا جاتا ہے تو اس وقت اس کے معنی کسی فعل کو محقق اور ثابت کرنے کے ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن میں ہے (آیت) رجال صدقوا ماعاھدوا اللہ، یعنی وہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے معاہدہ کو پورا کر دکھایا اس وقت لفظ صدق کے دو مفعول ہوتے ہیں جیسا کہ اس آیت میں لفظ صدق کا پہلا مفعول رسولہ اور دوسرا رؤیا ہے اور معنی آیت کے یہ ہیں کہ اللہ نے اپنے رسول کو اپنے خواب میں سچا کر دکھایا (بیضاوی) اور اگرچہ یہ سچا کر دکھانے کا واقعہ آگے آنے والا تھا مگر اس کو بلفظ ماضی تعبیر کر کے اس کے قطعی اور یقینی ہونے کی طرف اشارہ کردیا چناچہ آگے بلفظ مستقبل فرمایا گیا کہ (آیت) َتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ ، یعنی آپ نے جو خواب میں دیکھا تھا کہ ہم مسجد حرام میں داخل ہوئے یہ ضرور ہو کر رہے گا مگر اس سال نہیں بلکہ اس سال کے بعد ہوگا۔ خواب میں اس کا وقت معین نہیں تھا، صحابہ کرام نے اپنے اشتیاق کی وجہ سے اسی سال عزم سفر کرلیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی موافقت فرمائی جس میں اللہ تعالیٰ کی بڑی حکمتیں تھیں جن کا ظہور صلح حدیبیہ کے وقت ہوا، جیسا کہ صدیق اکبر نے اول ہی حضرت عمر کے جواب میں فرمایا تھا کہ آپ کو شک میں نہیں پڑنا چاہئے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خواب میں کوئی وقت اور سال معین نہیں تھا اگر اس وقت نہیں تو پھر ہوگا (قرطبی) آئندہ ہونے والے کاموں کیلئے انشاء اللہ کہنے کی تاکید : اس آیت میں حق تعالیٰ نے آئندہ ہونے والے داخلہ مسجد حرام کے ساتھ انشاء اللہ کا لفظ استعمال فرمایا حالانکہ اللہ تعالیٰ تو خود اپنی مشیت کے عالم ہیں ان کو اس کے کہنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اپنے رسول اور سب بندوں کو تعلیم دینے کیلئے اس جگہ حق تعالیٰ نے بھی لفظ انشاء اللہ استعمال فرمایا (قرطبی) (آیت) مُحَلِّقِيْنَ رُءُوْسَكُمْ وَمُقَصِّرِيْنَ ۙ، صحیح بخاری میں ہے کہ اگلے سال عمرہ قضاء میں حضرت معاویہ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موئے مبارک قینچی سے تراشے تھے، یہ واقعہ عمرہ قضا ہی کا ہے کیونکہ حجتہ الوداع میں تو آپ نے حلق فرمایا ہے (قرطبی) فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا، یعنی اللہ کی قدرت میں تو یہ بھی تھا کہ اسی سال تمہیں دخول مسجد حرام اور عمرہ نصیب ہوجاتا مگر اگلے سال تک تاخیر کرنے میں بڑی مصالح تھیں جو اللہ کو معلوم تھیں تم ان کو نہ جانتے تھے، منجملہ ان مصالح کے ایک یہ بھی تھا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ اس سے پہلے خیبر فتح ہو کر مسلمانوں کی قوت اور سامان میں اضافہ ہوجائے اور وہ فراغت و اطمینان کے ساتھ عمرہ ادا کریں اسی لئے فرمایا (آیت) فَجَــعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِيْبًا، دون ذلک سے مراد دون الرویا ہے یعنی اس خواب کے واقع ہونے سے پہلے خیبر کی فتح قریب مسلمان کو حاصل ہوجائے اور بعض حضرات نے فرمایا کہ اس فتح قریب سے مراد خود صلح حدیبیہ ہے کہ وہ فتح مکہ اور دوسری تمام فتوحات کا مقدمہ تھی اور بعد تو سبھی صحابہ نے اس کو اعظم الفتوحات قرار دیا ہے تو اب مطلب آیت کا یہ ہوگا کہ اس سال تمہارے عزم سفر اور پھر ناکام ہونے اور صلح ہونے میں جو حکمتیں اور مصالح تھیں وہ تمہارے علم میں نہیں تھیں لیکن اللہ تعالیٰ سب سے واقف تھا وہ چاہتا تھا کہ تم کو اس خواب کے واقعہ سے پہلے صلح حدیبیہ کے ذریعہ ایک فتح قریب نصیب فرما دے اسی فتح قریب کا یہ نتیجہ سب نے دیکھ لیا کہ صحابہ کرام جن کی تعداد سفر حدیبیہ میں ڈیڑھ ہزار سے زائد نہ تھی اس کے بعد دس ہزار تک پہنچ گئی۔   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

لَـقَدْ صَدَقَ اللہُ رَسُوْلَہُ الرُّءْيَا بِالْحَقِّ۝ ٠ ۚ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَاۗءَ اللہُ اٰمِنِيْنَ۝ ٠ ۙ مُحَلِّقِيْنَ رُءُوْسَكُمْ وَمُقَصِّرِيْنَ۝ ٠ ۙ لَا تَخَافُوْنَ۝ ٠ ۭ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَــعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِيْبًا۝ ٢٧ ( قَدْ ) : حرف يخت... صّ بالفعل، والنّحويّون يقولون : هو للتّوقّع . وحقیقته أنه إذا دخل علی فعل ماض فإنما يدخل علی كلّ فعل متجدّد، نحو قوله : قَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنا [يوسف/ 90] ، قَدْ كانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ [ آل عمران/ 13] ، قَدْ سَمِعَ اللَّهُ [ المجادلة/ 1] ، لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ [ الفتح/ 18] ، لَقَدْ تابَ اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ [ التوبة/ 117] ، وغیر ذلك، ولما قلت لا يصحّ أن يستعمل في أوصاف اللہ تعالیٰ الذّاتيّة، فيقال : قد کان اللہ علیما حكيما، وأما قوله : عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَرْضى [ المزمل/ 20] ، فإنّ ذلک متناول للمرض في المعنی، كما أنّ النّفي في قولک : ما علم اللہ زيدا يخرج، هو للخروج، وتقدیر ذلک : قد يمرضون فيما علم الله، وما يخرج زيد فيما علم الله، وإذا دخل ( قَدْ ) علی المستقبَل من الفعل فذلک الفعل يكون في حالة دون حالة . نحو : قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنْكُمْ لِواذاً [ النور/ 63] ، أي : قد يتسلّلون أحيانا فيما علم اللہ . و ( قَدْ ) و ( قط) «2» يکونان اسما للفعل بمعنی حسب، يقال : قَدْنِي كذا، وقطني كذا، وحكي : قَدِي . وحكى الفرّاء : قَدْ زيدا، وجعل ذلک مقیسا علی ما سمع من قولهم : قدني وقدک، والصحیح أنّ ذلک لا يستعمل مع الظاهر، وإنما جاء عنهم في المضمر . ( قد ) یہ حرف تحقیق ہے اور فعل کے ساتھ مخصوص ہے علماء نحو کے نزدیک یہ حرف توقع ہے اور اصل میں جب یہ فعل ماضی پر آئے تو تجدد اور حدوث کے معنی دیتا ہے جیسے فرمایا : قَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنا [يوسف/ 90] خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے ۔ قَدْ كانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ [ آل عمران/ 13] تمہارے لئے دوگرہوں میں ۔۔۔۔ ( قدرت خدا کی عظیم الشان ) نشانی تھی ۔ قَدْ سَمِعَ اللَّهُ [ المجادلة/ 1] خدا نے ۔۔ سن لی ۔ لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ [ الفتح/ 18] ( اے پیغمبر ) ۔۔۔۔۔ تو خدا ان سے خوش ہوا ۔ لَقَدْ تابَ اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ [ التوبة/ 117] بیشک خدا نے پیغمبر پر مہربانی کی ۔ اور چونکہ یہ فعل ماضی پر تجدد کے لئے آتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ کے اوصاف ذاتیہ کے ساتھ استعمال نہیں ہوتا ۔ لہذا عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَرْضى [ المزمل/ 20] کہنا صحیح نہیں ہے اور آیت : اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں ۔ میں قد لفظا اگر چہ علم پر داخل ہوا ہے لیکن معنوی طور پر اس کا تعلق مرض کے ساتھ ہے جیسا کہ ، ، میں نفی کا تعلق خروج کے ساتھ ہے ۔ اور اس کی تقدریروں ہے اگر ، ، قد فعل مستقل پر داخل ہو تو تقلیل کا فائدہ دیتا ہے یعنی کبھی وہ فعل واقع ہوتا ہے اور کبھی واقع نہیں ہوتا اور آیت کریمہ : قَدْ يَعْلَمُ اللَّهُ الَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنْكُمْ لِواذاً [ النور/ 63] خدا کو یہ لوگ معلوم ہیں جو تم میں سے آنکھ بچا کر چل دیتے ہیں ۔ کی تقدیریوں ہے قد یتسللون احیانا فیما علم اللہ ( تو یہ بہت آیت بھی ماسبق کی طرح موؤل ہوگی اور قد کا تعلق تسلل کے ساتھ ہوگا ۔ قدوقط یہ دونوں اسم فعل بمعنی حسب کے آتے ہیں جیسے محاورہ ہے قد فی کذا اوقطنی کذا اور قدی ( بدون نون وقایہ ا کا محاورہ بھی حکایت کیا گیا ہے فراء نے قدنی اور قدک پر قیاس کرکے قدر زید ا بھی حکایت کیا ہے لیکن صحیح یہ ہے کہ قد ( قسم فعل اسم ظاہر کے ساتھ استعمال نہیں ہوتا بلکہ صرف اسم مضمر کے ساتھ آتا ہے ۔ صدق الصِّدْقُ والکذب أصلهما في القول، ماضیا کان أو مستقبلا، وعدا کان أو غيره، ولا يکونان بالقصد الأوّل إلّا في القول، ولا يکونان في القول إلّا في الخبر دون غيره من أصناف الکلام، ولذلک قال : وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] ، ( ص دق) الصدق ۔ یہ ایک الکذب کی ضد ہے اصل میں یہ دونوں قول کے متعلق استعمال ہوتے ہیں خواہ اس کا تعلق زمانہ ماضی کے ساتھ ہو یا مستقبل کے ۔ وعدہ کے قبیل سے ہو یا وعدہ کے قبیل سے نہ ہو ۔ الغرض بالذات یہ قول ہی کے متعلق استعمال ہوتے ہیں پھر قول میں بھی صرف خبر کے لئے آتے ہیں اور اس کے ماسوا دیگر اصناف کلام میں استعمال نہیں ہوتے اسی لئے ارشاد ہے ۔ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] اور خدا سے زیادہ وہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے ۔ رسل وجمع الرّسول رُسُلٌ. ورُسُلُ اللہ تارة يراد بها الملائكة، وتارة يراد بها الأنبیاء، فمن الملائكة قوله تعالی: إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] ، وقوله : إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْكَ [هود/ 81] ، ( ر س ل ) الرسل اور رسول کی جمع رسل آتہ ہے اور قرآن پاک میں رسول اور رسل اللہ سے مراد کبھی فرشتے ہوتے ہیں جیسے فرمایا : إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] کہ یہ ( قرآن ) بیشک معزز فرشتے ( یعنی جبریل ) کا ( پہنچایا ہوا ) پیام ہے ۔ إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْكَ [هود/ 81] ہم تمہارے پروردگار کے بھجے ہوئے ہی یہ لوگ تم تک نہیں پہنچ پائیں گے ۔ رُّؤْيَا : ما يرى في المنام، وهو فعلی، وقد يخفّف فيه الهمزة فيقال بالواو، وروي : «لم يبق من مبشّرات النّبوّة إلّا الرّؤيا» . قال : لَقَدْ صَدَقَ اللَّهُ رَسُولَهُ الرُّؤْيا بِالْحَقِ [ الفتح/ 27] ، وَما جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْناكَ [ الإسراء/ 60] ، وقوله : فَلَمَّا تَراءَا الْجَمْعانِ [ الشعراء/ 61] ، أي : تقاربا وتقابلا حتی صار کلّ واحد منهما بحیث يتمكّن من رؤية الآخر، ويتمكّن الآخر من رؤيته . ومنه قوله : «لا تَتَرَاءَى نارهما» . ومنازلهم رِئَاءٌ ، أي : متقابلة . وفعل ذلک رِئَاءُ الناس، أي : مُرَاءَاةً وتشيّعا . والْمِرْآةُ ما يرى فيه صورة الأشياء، وهي مفعلة من : رأيت، نحو : المصحف من صحفت، وجمعها مَرَائِي، والرِّئَةُ : العضو المنتشر عن القلب، وجمعه من لفظه رِؤُونَ ، وأنشد (أبو زيد) : فغظناهمو حتی أتى الغیظ منهمو ... قلوبا وأکبادا لهم ورئينا ورِئْتُهُ : إذا ضربت رِئَتَهُ. الرؤیا بمعنی خواب کے ہیں اور یہ ہمزہ کے ساتھ بروزن فعلیٰ ہے اور کبھی ہمزہ کو حذف کرکے واؤ کے ساتھ الرؤیا کہہ دیتے ہیں ۔ ایک حدیث میں ہے (165) لم یبق من مبشرات النبوۃ الا الرؤیا ۔ کہ مبشرات نبوت سے صرف خواب رہ گئے ہیں ۔ قرآن میں ہے : لَقَدْ صَدَقَ اللَّهُ رَسُولَهُ الرُّؤْيا بِالْحَقِ [ الفتح/ 27] بیشک اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو واقعی سچا خواب دکھا یا تھا ۔ وَما جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْناكَ [ الإسراء/ 60] اور خواب جو ہم نے تم کو دکھایا تھا تو بس اس کو لوگوں ( کے ایمان ) کی آزمائش ( کا ذریعہ ) ٹھہرایا ۔ فَلَمَّا تَراءَا الْجَمْعانِ [ الشعراء/ 61] پھر جب دونوں فوجیں آمنے سامنے آئیں ۔ یعنی جب وہ باہم اس طرح آمنے سامنے ہوئے کہ ایک دوسرے کو دیکھ سکیں اور اسی سے وہ حدیث ہے جس میں فرمایا لایترای نارھما کہ ایک دوسرے کی آگ نظر نہ آئے محاورہ ہے ۔ ومنازلهم رِئَاءٌ ، کہ ان کے مکانات باہم متقابل ہیں ۔ وفعل ذلک رِئَاءُ الناساس نے نمود اور دکھاوے کے لئے یہ کام کیا ۔ المرءۃ آئینہ جس میں اشیاء کا عکس نظر آئے ۔ یہ رایت سے مفعلۃ کے وزن پر ہے جیسے صفحت سے مصحفۃ اور اس کے جمع مرائی آتی ہے ۔ الرئۃ ۔ پھیپھڑا ۔ اس کی جمع من لفظہ رؤون آتی ہے ۔ اس پر ابو زید نے اس شعر سے استشہاد کیا ہے ۔ فغظناهمو حتی أتى الغیظ منهمو ... قلوبا وأکبادا لهم ورئيناہم نے انہیں غصہ دلایا حتی کے غیظ وغضب ان کے دل و جگر اور پھیپھڑوں میں سرایت کر گیا ۔ اور اسی سے رئتہ ہے جسکے معنی پھیپھڑے سے پر مارنے کے ہیں ۔ حقَ أصل الحَقّ : المطابقة والموافقة، کمطابقة رجل الباب في حقّه لدورانه علی استقامة . والحقّ يقال علی أوجه : الأول : يقال لموجد الشیء بسبب ما تقتضيه الحکمة، ولهذا قيل في اللہ تعالی: هو الحقّ قال اللہ تعالی: وَرُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلاهُمُ الْحَقِّ وقیل بعید ذلک : فَذلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ فَماذا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلالُ فَأَنَّى تُصْرَفُونَ [يونس/ 32] . والثاني : يقال للموجد بحسب مقتضی الحکمة، ولهذا يقال : فعل اللہ تعالیٰ كلّه حق، نحو قولنا : الموت حق، والبعث حق، وقال تعالی: هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِياءً وَالْقَمَرَ نُوراً [يونس/ 5] ، والثالث : في الاعتقاد للشیء المطابق لما عليه ذلک الشیء في نفسه، کقولنا : اعتقاد فلان في البعث والثواب والعقاب والجنّة والنّار حقّ ، قال اللہ تعالی: فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ [ البقرة/ 213] . والرابع : للفعل والقول بحسب ما يجب وبقدر ما يجب، وفي الوقت الذي يجب، کقولنا : فعلک حقّ وقولک حقّ ، قال تعالی: كَذلِكَ حَقَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ [يونس/ 33] ( ح ق ق) الحق ( حق ) کے اصل معنی مطابقت اور موافقت کے ہیں ۔ جیسا کہ دروازے کی چول اپنے گڑھے میں اس طرح فٹ آجاتی ہے کہ وہ استقامت کے ساتھ اس میں گھومتی رہتی ہے اور لفظ ، ، حق ، ، کئی طرح پر استعمال ہوتا ہے ۔ (1) وہ ذات جو حکمت کے تقاضوں کے مطابق اشیاء کو ایجاد کرے ۔ اسی معنی میں باری تعالیٰ پر حق کا لفظ بولا جاتا ہے چناچہ قرآن میں ہے :۔ وَرُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلاهُمُ الْحَقِّ پھر قیامت کے دن تمام لوگ اپنے مالک برحق خدا تعالیٰ کے پاس واپس بلائیں جائنیگے ۔ (2) ہر وہ چیز جو مقتضائے حکمت کے مطابق پیدا کی گئی ہو ۔ اسی اعتبار سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہر فعل حق ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِياءً وَالْقَمَرَ نُوراً [يونس/ 5] وہی تو ہے جس نے سورج کو روشن اور چاند کو منور بنایا اور اس کی منزلیں مقرر کیں ۔۔۔ یہ پ ( سب کچھ ) خدا نے تدبیر سے پیدا کیا ہے ۔ (3) کسی چیز کے بارے میں اسی طرح کا اعتقاد رکھنا جیسا کہ وہ نفس واقع میں ہے چناچہ ہم کہتے ہیں ۔ کہ بعث ثواب و عقاب اور جنت دوزخ کے متعلق فلاں کا اعتقاد حق ہے ۔ قرآن میں ہے :۔۔ فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ [ البقرة/ 213] تو جس امر حق میں وہ اختلاف کرتے تھے خدا نے اپنی مہربانی سے مومنوں کو اس کی راہ دکھادی ۔ (4) وہ قول یا عمل جو اسی طرح واقع ہو جسطرح پر کہ اس کا ہونا ضروری ہے اور اسی مقدار اور اسی وقت میں ہو جس مقدار میں اور جس وقت اس کا ہونا واجب ہے چناچہ اسی اعتبار سے کہا جاتا ہے ۔ کہ تمہاری بات یا تمہارا فعل حق ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ كَذلِكَ حَقَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ [يونس/ 33] اسی طرح خدا کا ارشاد ۔۔۔۔ ثابت ہو کر رہا ۔ دخل الدّخول : نقیض الخروج، ويستعمل ذلک في المکان، والزمان، والأعمال، يقال : دخل مکان کذا، قال تعالی: ادْخُلُوا هذِهِ الْقَرْيَةَ [ البقرة/ 58] ( دخ ل ) الدخول ( ن ) یہ خروج کی ضد ہے ۔ اور مکان وزمان اور اعمال سب کے متعلق استعمال ہوتا ہے کہا جاتا ہے ( فلاں جگہ میں داخل ہوا ۔ قرآن میں ہے : ادْخُلُوا هذِهِ الْقَرْيَةَ [ البقرة/ 58] کہ اس گاؤں میں داخل ہوجاؤ ۔ مَسْجِدُ : موضع الصلاة اعتبارا بالسجود، وقوله : وَأَنَّ الْمَساجِدَ لِلَّهِ [ الجن/ 18] ، قيل : عني به الأرض، إذ قد جعلت الأرض کلّها مسجدا وطهورا کما روي في الخبر وقیل : الْمَسَاجِدَ : مواضع السّجود : الجبهة والأنف والیدان والرّکبتان والرّجلان، وقوله : أَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ [ النمل/ 25] أي : يا قوم اسجدوا، وقوله : وَخَرُّوا لَهُ سُجَّداً [يوسف/ 100] ، أي : متذلّلين، وقیل : کان السّجود علی سبیل الخدمة في ذلک الوقت سائغا، وقول الشاعر : وافی بها لدراهم الْإِسْجَادِعنی بها دراهم عليها صورة ملک سجدوا له . المسجد ( ظرف ) کے معنی جائے نماز کے ہیں اور آیت وَأَنَّ الْمَساجِدَ لِلَّهِ [ الجن/ 18] اور مسجدیں تو خدا ہی ( کی عبادت کے لئے ہیں ) میں بعض نے کہا ہے کہ مساجد سے روئے زمین مراد ہے کیونکہ آنحضرت کے لئے تمام زمین کو مسجد اور طھور بنایا گیا ہے جیسا کہ ایک حدیث میں مروی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ مساجد سے اعضاء سجود یعنی پیشانی ناک دونوں ہاتھ دونوں زانوں اور دونوں پاؤں مراد ہیں اور آیت : ۔ أَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ [ النمل/ 25]( اور نہیں سمجھتے ) کہ اللہ کو ۔۔۔۔۔۔۔ سجدہ کیوں نہ کریں ۔ میں لا زائدہ ہے اور معنی یہ ہیں کہ میری قوم اللہ ہی کو سجدہ کرو ۔ اور آیت : ۔ وَخَرُّوا لَهُ سُجَّداً [يوسف/ 100] اور اس کے سامنے سجدہ ریز ہوگئے ۔ میں اظہار عاجزی مراد ہے ۔ اور بعض نے کہا ہے کہ مراد سجدہ خدمت ہے جو اس وقت جائز تھا اور شعر ( الکامل ) وافی بها لدراهم الْإِسْجَادِمیں شاعر نے وہ دراھم مراد لئے ہیں جن پر بادشاہ کی تصویر ہوتی تھی اور لوگ ان کے سامنے سجدہ کرتے تھے ۔ حَرَمُ ( محترم) والحَرَمُ : سمّي بذلک لتحریم اللہ تعالیٰ فيه كثيرا مما ليس بمحرّم في غيره من المواضع وکذلک الشهر الحرام، شاء والْمَشِيئَةُ عند أكثر المتکلّمين كالإرادة سواء، وعند بعضهم : المشيئة في الأصل : إيجاد الشیء وإصابته، وإن کان قد يستعمل في التّعارف موضع الإرادة، فالمشيئة من اللہ تعالیٰ هي الإيجاد، ومن الناس هي الإصابة، قال : والمشيئة من اللہ تقتضي وجود الشیء، ولذلک قيل : ( ما شَاءَ اللہ کان وما لم يَشَأْ لم يكن) والإرادة منه لا تقتضي وجود المراد لا محالة، ألا تری أنه قال : يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ [ البقرة/ 185] ، وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْماً لِلْعِبادِ [ غافر/ 31] ، ومعلوم أنه قد يحصل العسر والتّظالم فيما بين الناس، قالوا : ومن الفرق بينهما أنّ إرادةالإنسان قد تحصل من غير أن تتقدّمها إرادة الله، فإنّ الإنسان قد يريد أن لا يموت، ويأبى اللہ ذلك، ومشيئته لا تکون إلّا بعد مشيئته لقوله : وَما تَشاؤُنَ إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ [ الإنسان/ 30] ، روي أنّه لما نزل قوله : لِمَنْ شاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ [ التکوير/ 28] ، قال الکفّار : الأمر إلينا إن شئنا استقمنا، وإن شئنا لم نستقم، فأنزل اللہ تعالیٰ وَما تَشاؤُنَ إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ وقال بعضهم : لولا أن الأمور کلّها موقوفة علی مشيئة اللہ تعالی، وأنّ أفعالنا معلّقة بها وموقوفة عليها لما أجمع الناس علی تعلیق الاستثناء به في جمیع أفعالنا نحو : سَتَجِدُنِي إِنْ شاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ [ الصافات/ 102] ، سَتَجِدُنِي إِنْ شاءَ اللَّهُ صابِراً [ الكهف/ 69] ، يَأْتِيكُمْ بِهِ اللَّهُ إِنْ شاءَ [هود/ 33] ، ادْخُلُوا مِصْرَ إِنْ شاءَ اللَّهُ [يوسف/ 69] ، قُلْ لا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعاً وَلا ضَرًّا إِلَّا ما شاء اللَّهُ [ الأعراف/ 188] ، وَما يَكُونُ لَنا أَنْ نَعُودَ فِيها إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ رَبُّنا [ الأعراف/ 89] ، وَلا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فاعِلٌ ذلِكَ غَداً إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ [ الكهف/ 24] . ( ش ی ء ) الشیئ المشیئۃ اکثر متکلمین کے نزدیک مشیئت اور ارادہ ایک ہی صفت کے دو نام ہیں لیکن بعض کے نزدیک دونوں میں فرق سے ( 1 ) مشیئت کے اصل معنی کسی چیز کی ایجاد یا کسی چیز کو پا لینے کے ہیں ۔ اگرچہ عرف میں مشیئت ارادہ کی جگہ استعمال ہوتا ہے پس اللہ تعالیٰ کی مشیئت کے معنی اشیاء کو موجود کرنے کے ہیں اور لوگوں کی مشیئت کے معنی کسی چیز کو پالینے کے ہیں پھر اللہ تعالیٰ کا کسی چیز کو چاہنا چونکہ اس کے وجود کو مقتضی ہوتا ہے اسی بنا پر کہا گیا ہے ۔ ما شَاءَ اللہ کان وما لم يَشَأْ لم يكن کہ جو اللہ تعالیٰ چاہے وہی ہوتا ہے اور جو نہ چاہے نہیں ہوتا ۔ ہاں اللہ تعالیٰ کا کسی چیز کا ارادہ کرنا اس کے حتمی وجود کو نہیں چاہتا چناچہ قرآن میں ہے : ۔ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ [ البقرة/ 185] خدا تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور سختی نہیں چاہتا ۔ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْماً لِلْعِبادِ [ غافر/ 31] اور خدا تو بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا ۔ کیونکہ یہ واقعہ ہے کہ لوگوں میں عسرۃ اور ظلم پائے جاتے ہیں ۔ ( 2 ) اور ارادہ میں دوسرا فرق یہ ہے کہ انسان کا ارادہ تو اللہ تعالیٰ کے ارادہ کے بغیر ہوسکتا ہے مثلا انسان چاہتا ہے کہ اسے موت نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ اس کو مار لیتا ہے ۔ لیکن مشیئت انسانی مشئیت الہیٰ کے بغیروجود ہیں نہیں آسکتی جیسے فرمایا : ۔ وَما تَشاؤُنَ إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ [ الإنسان/ 30] اور تم کچھ بھی نہیں چاہتے مگر وہی جو خدائے رب العلمین چاہے ایک روایت ہے کہ جب آیت : ۔ لِمَنْ شاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ [ التکوير/ 28] یعنی اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے ۔ نازل ہوئی تو کفار نے کہا ہے یہ معاملہ تو ہمارے اختیار میں ہے کہ ہم چاہیں تو استقامت اختیار کریں اور چاہیں تو انکار کردیں اس پر آیت کریمہ ۔ وَما تَشاؤُنَ إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ «1» نازل ہوئی ۔ بعض نے کہا ہے کہ اگر تمام امور اللہ تعالیٰ کی مشیئت پر موقوف نہ ہوتے اور ہمارے افعال اس پر معلق اور منحصر نہ ہوتے تو لوگ تمام افعال انسانیہ میں انشاء اللہ کے ذریعہ اشتشناء کی تعلیق پر متفق نہیں ہوسکتے تھے ۔ قرآن میں ہے : ۔ سَتَجِدُنِي إِنْ شاءَ اللَّه مِنَ الصَّابِرِينَ [ الصافات/ 102] خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پائے گا ۔ سَتَجِدُنِي إِنْ شاءَ اللَّهُ صابِراً [ الكهف/ 69] خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابر پائیں گے ۔ يَأْتِيكُمْ بِهِ اللَّهُ إِنْ شاءَ [هود/ 33] اگر اس کو خدا چاہے گا تو نازل کریگا ۔ ادْخُلُوا مِصْرَ إِنْ شاءَ اللَّهُ [يوسف/ 69] مصر میں داخل ہوجائیے خدا نے چاہا تو ۔۔۔۔۔۔۔ قُلْ لا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعاً وَلا ضَرًّا إِلَّا ما شاء اللَّهُ [ الأعراف/ 188] کہدو کہ میں اپنے فائدے اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا مگر جو خدا چاہے وما يَكُونُ لَنا أَنْ نَعُودَ فِيها إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّہُ رَبُّنا [ الأعراف/ 89] ہمیں شایان نہیں کہ ہم اس میں لوٹ جائیں ہاں خدا جو ہمارا پروردگار ہے وہ چاہے تو ( ہم مجبور ہیں ) ۔ وَلا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فاعِلٌ ذلِكَ غَداً إِلَّا أَنْ يَشاءَ اللَّهُ [ الكهف/ 24] اور کسی کام کی نسبت نہ کہنا کہ میں اسے کل کروں گا مگر ان شاء اللہ کہہ کر یعنی اگر خدا چاہے ۔ امنین امن کی جمع ہے بحالت نصب۔ اسم فاعل جمع مذکر امن ( باب سمع) مصدر۔ مطئن، دل جمع، بےخوف۔ لتدخلن کے ضمیر فاعل سے حال ہے۔ حلق الحَلْق : العضو المعروف، وحَلَقَهُ : قطع حلقه، ثم جعل الحَلْق لقطع الشعر وجزّه، فقیل : حلق شعره، قال تعالی: وَلا تَحْلِقُوا رُؤُسَكُمْ [ البقرة/ 196] ، وقال تعالی: مُحَلِّقِينَ رُؤُسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ [ الفتح/ 27] ، ورأس حَلِيق، ولحية حلیق، و «عقری حَلْقَى» «1» في الدعاء علی الإنسان، أي : أصابته مصیبة تحلق النساء شعورهنّ ، وقیل معناه : قطع اللہ حلقها . وقیل للأكسية الخشنة التي تحلق الشعر بخشونتها : مَحَالِق «2» ، والحَلْقَة سمّيت تشبيها بالحلق في الهيئة، وقیل : حلقه، وقال بعضهم «3» : لا أعرف الحَلَقَة إلا في الذین يحلقون الشعر، وهو جمع حالق، ککافر وکفرة، والحَلَقَة بفتح اللام لغة غير جيدة . وإبل مُحَلَّقَة : سمتها حلق . واعتبر في الحلقة معنی الدوران، فقیل : حَلْقَة القوم، وقیل : حَلَّقَ الطائر : إذا ارتفع ودار في طيرانه . ( ح ل ق ) الحلق حلق ( وہ جگہ جہاں سے جانور کو ذبح کیا جاتا ہے ) حلقۃ ( ض ) اسکے حلق کو قطع کر ڈالا ۔ پھر یہ لفظ بال مونڈے نے پر بولا جاتا ہے ہی کہا جاتا ہے خلق شعرۃ اس نے اپنے بال منڈوا ڈالے قرآن میں ہے : ۔ وَلا تَحْلِقُوا رُؤُسَكُمْ [ البقرة/ 196] اور ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ سر نہ منڈ واو ۔ مُحَلِّقِينَ رُؤُسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ [ الفتح/ 27] اپنے سر منند وا کر اور اپنے بال کتر وا کہ راس حلیق مونڈا ہوا مہر ۔ لحیۃ حلیقۃ مونڈی ہوئی داڑھی ۔ اور کسی انسان کے حق میں بددعا کے وقت عقرٰی حلقیٰ کہا جاتا ہے یعنی اسے ایسی مصیبت پہنچنے جس پر عورتیں اپنے سرکے بال منڈوا ڈالیں ۔ بعض نے اس کے معنی یہ کئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کے حلق کو قطع کر ڈالے ۔ المحالق وہ کمبل جو کھردار ہونے کی وجہ سے بدن کے بال کاٹ ڈالیے ۔ جماعت جو دائرہ کی شکل میں جمع ہو ۔ کیونکہ وہ دائرہ ہیئت میں انسان کے حلق کے مشابہ ہوتا ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ حلقۃ کا لفظ صرف اس جماعت کے متعلق استعمال ہوتا ہے جو اپنے سر منڈوا ڈالتے ہیں ۔ ابل محلقۃ شتراں کہ بمشکل حلقہ داغ بر آنہا کردہ باشند اور حلقہ میں معنی دوران کا اعتبار کر کے حلق الطائر کا محاورہ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی پرندے کا چکر لگا کر اڑنا کے ہیں ۔ رأس الرَّأْسُ معروف، وجمعه رُؤُوسٌ ، قال : وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْباً [ مریم/ 4] ، وَلا تَحْلِقُوا رُؤُسَكُمْ [ البقرة/ 196] ، ويعبّر بِالرَّأْسِ عن الرَّئِيسِ ، والْأَرْأَسُ : العظیم الرّأس، وشاة رَأْسَاءُ : اسودّ رأسها . ورِيَاسُ السّيف : مقبضه . ( ر ء س ) الراس سر کو کہتے ہیں اور اس کی جمع رؤوس آتی ہے ۔ قرآم میں ہے : وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْباً [ مریم/ 4] اور سر بڑاھاپے ( کی آگ ) سے بھڑک اٹھا ہے ۔ وَلا تَحْلِقُوا رُؤُسَكُمْ [ البقرة/ 196] اپنے سر نہ منڈاؤ اور کبھی راس بمعنی رئیس بھی آتا ہے اور ارء س ( اسم تفصیل ) کے معنی بڑے سر والا کے ہیں اور سیاہ سر والی بکری کو شاۃ راساء کہتے ہیں اور ریاس السیف کے معنی دستہ شمشیر کے ہیں ۔ قصر القِصَرُ : خلاف الطّول، وهما من الأسماء المتضایفة التي تعتبر بغیرها، وقَصَرْتُ كذا : جعلته قَصِيراً ، والتَّقْصِيرُ : اسم للتّضجیع، وقَصَرْتُ كذا : ضممت بعضه إلى بعض، ومنه سمّي الْقَصْرُ ، وجمعه : قُصُورٌ. قال تعالی: وَقَصْرٍ مَشِيدٍ [ الحج/ 45] ، وَيَجْعَلْ لَكَ قُصُوراً [ الفرقان/ 10] ، إِنَّها تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ [ المرسلات/ 32] ، وقیل : الْقَصْرُ أصول الشّجر، الواحدة قَصْرَةٌ ، مثل : جمرة وجمر، وتشبيهها بالقصر کتشبيه ذلک في قوله : كأنّه جمالات صفر [ المرسلات/ 33] ، وقَصَرْتُه جعلته : في قصر، ومنه قوله تعالی: حُورٌ مَقْصُوراتٌ فِي الْخِيامِ [ الرحمن/ 72] ، وقَصَرَ الصلاةَ : جعلها قَصِيرَةً بترک بعض أركانها ترخیصا . قال : فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُناحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلاةِ [ النساء/ 101] وقَصَرْتُ اللّقحة علی فرسي : حبست درّها عليه، وقَصَرَ السّهمِ عن الهدف، أي : لم يبلغه، وامرأة قاصِرَةُ الطَّرْفِ : لا تمدّ طرفها إلى ما لا يجوز . قال تعالی: فِيهِنَّ قاصِراتُ الطَّرْفِ [ الرحمن/ 56] . وقَصَّرَ شعره : جزّ بعضه، قال : مُحَلِّقِينَ رُؤُسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ [ الفتح/ 27] ، وقَصَّرَ في كذا، أي : توانی، وقَصَّرَ عنه لم : ينله، وأَقْصَرَ عنه : كفّ مع القدرة عليه، واقْتَصَرَ علی كذا : اکتفی بالشیء الْقَصِيرِ منه، أي : القلیل، وأَقْصَرَتِ الشاة : أسنّت حتی قَصَرَ أطراف أسنانها، وأَقْصَرَتِ المرأة : ولدت أولادا قِصَاراً ، والتِّقْصَارُ : قلادة قَصِيرَةٌ ، والْقَوْصَرَةُ معروفة «1» . ( ق ص ر ) القصر یہ طول کی ضد ہے اور یہ دونوں اسمائے نسبتی سے ہیں جو ایک دوسرے پر قیاس کے ذریعہ سمجھے جاتے ہیں ۔ قصرت کذا کے معنی کسی چیز کو کوتاہ کرنے کے ۔ ہیں اور تقصیر کے معنی اور سستی کے ہیں اور قصرت کذا کے معنی سکیٹر نے اور کسی چیز کے بعض اجزاء کو بعض کے ساتھ ملانا کے بھی آتے ہیں ۔ اسی سے قصر بمعنی محل ہے اس کی جمع قصور آتی ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَقَصْرٍ مَشِيدٍ [ الحج/ 45] اور بہت سے محل : ۔ وَيَجْعَلْ لَكَ قُصُوراً [ الفرقان/ 10] نیز تمہارے لئے محل بنادے گا ۔ إِنَّها تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ [ المرسلات/ 32] اس سے آگ کی اتنی ( بڑی بڑی ) چنگاریاں اٹھتی ہیں ۔ جیسے محل ۔ بعض نے کہا ہے کہ قصر جمع ہے اور اس کے معنی درخت کی جڑوں کے ہیں ۔ اس کا واحد قصرۃ ہے جیسے جمرۃ وجمر اور ان شراروں کو قصر کے ساتھ تشبیہ دینا ایسے ہی ہے جیسا کہ دوسری آیت میں ان کا ۔ كأنّه جمالات صفر [ المرسلات/ 33] گویا زور درنگ کے اونٹ ہیں ۔ کہا ہے کہ اور قصرتہ کے معنی محل میں داخل کرنے کے ہیں اور اسی سے ارشاد الہٰی ہے ۔ حُورٌ مَقْصُوراتٌ فِي الْخِيامِ [ الرحمن/ 72] وہ حوریں ہیں جو خیموں میں ستور ہیں ۔ قصرالصلٰوۃ بموجب رخصت شرعی کے نماز کے بعض ارکان کو ترک کرکے اسے کم کرکے پڑھنا ۔ قرآن پاک میں ہے : فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُناحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلاةِ [ النساء/ 101] تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ نماز کو کم کر کے پڑھو ۔ قصرت اللقحتہ علٰی فرسی اونٹنی کا دودھ اپنی گھوڑی کے لئے مخصوص کردیا قصرالسھم عن الھدف ۔ تیر کا نشانے تک نہ پہنچنا ۔ امراءۃ قاصرۃ الطرف وہ عورت ناجائز نظر اٹھا کے نہ دیکھے ۔ قرآن پاک میں ہے : فِيهِنَّ قاصِراتُ الطَّرْفِ [ الرحمن/ 56] ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ۔ قصری شعرہ بال کتروانا قرآن پاک میں ہے : مُحَلِّقِينَ رُؤُسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ [ الفتح/ 27] اپنے سر منڈاوا کر اور بال کتروا کر ۔ قصرفی کذا : کسی کام میں سستی کرنا قصر عنہ کسی کام کے کرنے سے عاجز ہونا ۔ اقصرت عنہ ۔ باوجود قدرت کے کسی کام کرنے سے باز رہنا ۔ اقتصر علیٰ کذا تھوڑی چپز پر صبر کرنا ۔ اقتصرت الشاۃ بوڑھا ہونے کی وجہ سے بکری کے دانتوں کا کوتاہ ہوجانا ۔ اقصرت المرءۃ چھوٹی قد اولاد جننا تقصار چھوٹا سا رہا ۔ القوصرہ کھجور ڈالنے زنبیل جو کھجور پتوں یا نرکل کی بنئی ہوئی ہوتی ہے ۔ خوف الخَوْف : توقّع مکروه عن أمارة مظنونة، أو معلومة، كما أنّ الرّجاء والطمع توقّع محبوب عن أمارة مظنونة، أو معلومة، ويضادّ الخوف الأمن، ويستعمل ذلک في الأمور الدنیوية والأخروية . قال تعالی: وَيَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخافُونَ عَذابَهُ [ الإسراء/ 57] ( خ و ف ) الخوف ( س ) کے معنی ہیں قرآن دشواہد سے کسی آنے والے کا خطرہ کا اندیشہ کرنا ۔ جیسا کہ کا لفظ قرائن دشواہد کی بنا پر کسی فائدہ کی توقع پر بولا جاتا ہے ۔ خوف کی ضد امن آتی ہے ۔ اور یہ امور دنیوی اور آخروی دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے : قرآن میں ہے : ۔ وَيَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخافُونَ عَذابَهُ [ الإسراء/ 57] اور اس کی رحمت کے امید وار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں ۔ دون يقال للقاصر عن الشیء : دون، قال بعضهم : هو مقلوب من الدّنوّ ، والأدون : الدّنيء وقوله تعالی: لا تَتَّخِذُوا بِطانَةً مِنْ دُونِكُمْ [ آل عمران/ 118] ، ( د و ن ) الدون جو کسی چیز سے قاصر اور کوتاہ ہودہ دون کہلاتا ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ دنو کا مقلوب ہے ۔ اور الادون بمعنی دنی آتا ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ لا تَتَّخِذُوا بِطانَةً مِنْ دُونِكُمْ [ آل عمران/ 118] کے معنی یہ ہیں کہ ان لوگوں کو راز دار مت بناؤ جو دیانت میں تمہارے ہم مرتبہ ( یعنی مسلمان ) نہیں ہیں ۔ هذا ( ذَاكَ ذلك) وأما ( ذا) في (هذا) فإشارة إلى شيء محسوس، أو معقول، ويقال في المؤنّث : ذه وذي وتا، فيقال : هذه وهذي، وهاتا، ولا تثنّى منهنّ إلّا هاتا، فيقال : هاتان . قال تعالی: أَرَأَيْتَكَ هذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَيَّ [ الإسراء/ 62] ، هذا ما تُوعَدُونَ [ ص/ 53] ، هذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ [ الذاریات/ 14] ، إِنْ هذانِ لَساحِرانِ [ طه/ 63] ، إلى غير ذلك هذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنْتُمْ بِها تُكَذِّبُونَ [ الطور/ 14] ، هذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ [ الرحمن/ 43] ، ويقال بإزاء هذا في المستبعد بالشخص أو بالمنزلة : ( ذَاكَ ) و ( ذلك) قال تعالی: الم ذلِكَ الْكِتابُ [ البقرة/ 1- 2] ، ذلِكَ مِنْ آياتِ اللَّهِ [ الكهف/ 17] ، ذلِكَ أَنْ لَمْ يَكُنْ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرى [ الأنعام/ 131] ، إلى غير ذلك . ( ذ ا ) ہاں ھذا میں ذا کا لفظ اسم اشارہ ہے جو محسوس اور معقول چیز کی طرف اشارہ کے لئے آتا ہے ۔ چناچہ کہا جاتا ہے ۔ ھذہ وھذی وھاتا ۔ ان میں سے سرف ھاتا کا تژنیہ ھاتان آتا ہے ۔ ھذہٰ اور ھٰذی کا تثنیہ استعمال نہیں ہوتا قرآن میں ہے : أَرَأَيْتَكَ هذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَيَّ [ الإسراء/ 62] کہ دیکھ تو یہی وہ ہے جسے تونے مجھ پر فضیلت دی ہے ۔ هذا ما تُوعَدُونَ [ ص/ 53] یہ وہ چیزیں ہیں جن کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔ هذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ [ الذاریات/ 14] یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے ۔ إِنْ هذانِ لَساحِرانِ [ طه/ 63] کہ یہ دونوں جادوگر ہیں ۔ هذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنْتُمْ بِها تُكَذِّبُونَ [ الطور/ 14] یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے ۔ هذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ [ الرحمن/ 43] یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے ۔ ھذا کے بالمقابل جو چیز اپنی ذات کے اعتبار سے دور ہو یا باعتبار مرتبہ بلند ہو ۔ اس کے لئے ذاک اور ذالک استعمال ہوتا ہے ۔ چناچہ فرمایا الم ذلِكَ الْكِتابُ [ البقرة/ 1- 2] یہ کتاب یہ خدا کی نشانیوں میں سے ہے ۔ ذلِكَ مِنْ آياتِ اللَّهِ [ الكهف/ 17] یہ اس لئے کہ تمہارا پروردگار ایسا نہیں ہے کہ بستیوں کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہلاک کردے ۔ فتح الفَتْحُ : إزالة الإغلاق والإشكال، وذلک ضربان : أحدهما : يدرک بالبصر کفتح الباب ونحوه، وکفتح القفل والغلق والمتاع، نحو قوله : وَلَمَّا فَتَحُوا مَتاعَهُمْ [يوسف/ 65] ، وَلَوْ فَتَحْنا عَلَيْهِمْ باباً مِنَ السَّماءِ [ الحجر/ 14] . والثاني : يدرک بالبصیرة کفتح الهمّ ، وهو إزالة الغمّ ، وذلک ضروب : أحدها : في الأمور الدّنيويّة كغمّ يفرج، وفقر يزال بإعطاء المال ونحوه، نحو : فَلَمَّا نَسُوا ما ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنا عَلَيْهِمْ أَبْوابَ كُلِّ شَيْءٍ [ الأنعام/ 44] ، أي : وسعنا، وقال : لَفَتَحْنا عَلَيْهِمْ بَرَكاتٍ مِنَ السَّماءِ وَالْأَرْضِ [ الأعراف/ 96] ، أي : أقبل عليهم الخیرات . والثاني : فتح المستغلق من العلوم، نحو قولک : فلان فَتَحَ من العلم بابا مغلقا، وقوله : إِنَّا فَتَحْنا لَكَ فَتْحاً مُبِيناً [ الفتح/ 1] ، قيل : عنی فتح مكّةوقیل : بل عنی ما فتح علی النّبيّ من العلوم والهدایات التي هي ذریعة إلى الثّواب، والمقامات المحمودة التي صارت سببا لغفران ذنوبه وفَاتِحَةُ كلّ شيء : مبدؤه الذي يفتح به ما بعده، وبه سمّي فاتحة الکتاب، وقیل : افْتَتَحَ فلان کذا : إذا ابتدأ به، وفَتَحَ عليه كذا : إذا أعلمه ووقّفه عليه، قال : أَتُحَدِّثُونَهُمْ بِما فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ [ البقرة/ 76] ، ما يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ [ فاطر/ 2] ، وفَتَحَ الْقَضِيَّةَ فِتَاحاً : فصل الأمر فيها، وأزال الإغلاق عنها . قال تعالی: رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنا وَبَيْنَ قَوْمِنا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفاتِحِينَ [ الأعراف/ 89] ، ومنه الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ [ سبأ/ 26] ، قال الشاعر : بأني عن فَتَاحَتِكُمْ غنيّ وقیل : الفتَاحةُ بالضمّ والفتح، وقوله : إِذا جاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ [ النصر/ 1] ، فإنّه يحتمل النّصرة والظّفر والحکم، وما يفتح اللہ تعالیٰ من المعارف، وعلی ذلک قوله : نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ [ الصف/ 13] ، فَعَسَى اللَّهُ أَنْ يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ [ المائدة/ 52] ، وَيَقُولُونَ مَتى هذَا الْفَتْحُ [ السجدة/ 28] ، قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ [ السجدة/ 29] ، أي : يوم الحکم . وقیل : يوم إزالة الشّبهة بإقامة القیامة، وقیل : ما کانوا يَسْتَفْتِحُونَ من العذاب ويطلبونه، ( ف ت ح ) الفتح کے معنی کسی چیز سے بندش اور پیچیدگی کو زائل کرنے کے ہیں اور یہ ازالہ دوقسم پر ہے ایک وہ جس کا آنکھ سے ادراک ہو سکے جیسے ۔ فتح الباب ( دروازہ کھولنا ) اور فتح القفل ( قفل کھولنا ) اور فتح المتاع ( اسباب کھولنا قرآن میں ہے ؛وَلَمَّا فَتَحُوا مَتاعَهُمْ [يوسف/ 65] اور جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا ۔ وَلَوْ فَتَحْنا عَلَيْهِمْ باباً مِنَ السَّماءِ [ الحجر/ 14] اور اگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ ان پر کھولتے ۔ دوم جس کا ادراک بصیرت سے ہو جیسے : فتح الھم ( یعنی ازالہ غم ) اس کی چند قسمیں ہیں (1) وہ جس کا تعلق دنیوی زندگی کے ساتھ ہوتا ہے جیسے مال وغیرہ دے کر غم وانددہ اور فقر و احتیاج کو زائل کردینا ۔ جیسے فرمایا : فَلَمَّا نَسُوا ما ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنا عَلَيْهِمْ أَبْوابَ كُلِّ شَيْءٍ [ الأنعام/ 44] پھر جب انہوں ن اس نصیحت کو جو ان کو کی گئی تھی ۔ فراموش کردیا تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے ۔ یعنی ہر چیز کی فرادانی کردی ۔ نیز فرمایا : لَفَتَحْنا عَلَيْهِمْ بَرَكاتٍ مِنَ السَّماءِ وَالْأَرْضِ [ الأعراف/ 96] تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکات کے دروازے کھول دیتے ۔ یعنی انہیں ہر طرح سے آسودگی اور قارغ البالی کی نعمت سے نوازتے ۔ (2) علوم ومعارف کے دروازے کھولنا جیسے محاورہ ہے ۔ فلان فتح من العلم بابامغلقا فلاں نے طلم کا بندو دروازہ کھول دیا ۔ یعنی شہادت کو زائل کرکے ان کی وضاحت کردی ۔ اور آیت کریمہ :إِنَّا فَتَحْنا لَكَ فَتْحاً مُبِيناً [ الفتح/ 1] ( اے محمد ) ہم نے تم کو فتح دی اور فتح صریح وصاف ۔ میں بعض نے کہا ہے یہ فتح کی طرف اشارہ ہے اور بعض نے کہا ہے کہ نہیں بلکہ اس سے علوم ومعارف ار ان ہدایات کے دروازے کھولنا مراد ہے جو کہ ثواب اور مقامات محمودہ تک پہچنے کا ذریعہ بنتے ہیں اور آنحضرت کیلئے غفران ذنوب کا سبب ہے ۔ الفاتحۃ ہر چیز کے مبدء کو کہاجاتا ہے جس کے ذریعہ اس کے مابعد کو شروع کیا جائے اسی وجہ سے سورة فاتحہ کو فاتحۃ الکتاب کہاجاتا ہے ۔ افتح فلان کذ افلاں نے یہ کام شروع کیا فتح علیہ کذا کسی کو کوئی بات بتانا اور اس پر اسے ظاہر کردینا قرآن میں ہے : أَتُحَدِّثُونَهُمْ بِما فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ [ البقرة/ 76] جو بات خدا نے تم پر ظاہر فرمائی ہے وہ تم ان کو ۔۔۔ بتائے دیتے ہو ۔ ما يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ [ فاطر/ 2] جو لوگوں کیلئے ۔۔ کھولدے فتح القضیۃ فتاحا یعنی اس نے معاملے کا فیصلہ کردیا اور اس سے مشکل اور پیچیدگی کو دور کردیا ۔ قرآن میں ہے ؛ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنا وَبَيْنَ قَوْمِنا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفاتِحِينَ [ الأعراف/ 89] اے ہمارے پروردگار ہم میں اور ہماری قوم میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔ اسی سے الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ [ سبأ/ 26] ہے یعن خوب فیصلہ کرنے والا اور جاننے والا یہ اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ سے ہے کسی شاعر نے کہا ہے ( الوافر) (335) وانی من فتاحتکم غنی اور میں تمہارے فیصلہ سے بےنیاز ہوں ۔ بعض نے نزدیک فتاحۃ فا کے ضمہ اور فتحہ دونوں کے ساتھ صحیح ہے اور آیت کریمہ : إِذا جاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ [ النصر/ 1] جب اللہ کی مدد آپہنچیں اور فتح حاصل ہوگئی ۔ میں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الفتح سے نصرت ، کامیابی اور حکم مراد ہو اور یہ بھی احتمال ہے کہ علوم ومعارف کے دروازے کھول دینا مراد ہو ۔ اسی معنی ہیں میں فرمایا : نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ [ الصف/ 13] ( یعنی تمہیں ) خدا کی طرف سے مدد ( نصیب ہوگی ) اور فتح عنقریب ( ہوگی ) فَعَسَى اللَّهُ أَنْ يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ [ المائدة/ 52] تو قریب ہے خدا فتح بھیجے وَيَقُولُونَ مَتى هذَا الْفَتْحُ [ السجدة/ 28] اور کہتے ہیں ۔۔۔ یہ فیصلہ کب ہوگا ۔ قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ [ السجدة/ 29] کہدو کہ فیصلے کے دن ۔۔۔ یعنی حکم اور فیصلے کے دن بعض نے کہا ہے کہ الفتح سے قیامت بپا کرکے ان کے شک وشبہ کو زائل کرے کا دن مراد ہے اور بعض نے یوم عذاب مراد لیا ہے ۔ جسے وہ طلب کیا کرتے تھے قرب الْقُرْبُ والبعد يتقابلان . يقال : قَرُبْتُ منه أَقْرُبُ «3» ، وقَرَّبْتُهُ أُقَرِّبُهُ قُرْباً وقُرْبَاناً ، ويستعمل ذلک في المکان، وفي الزمان، وفي النّسبة، وفي الحظوة، والرّعاية، والقدرة . نحو : وَلا تَقْرَبا هذِهِ الشَّجَرَةَ [ البقرة/ 35] ( ق ر ب ) القرب والبعد یہ دونوں ایک دوسرے کے مقابلہ میں استعمال ہوتے ہیں ۔ محاورہ ہے : قربت منہ اقرب وقربتہ اقربہ قربا قربانا کسی کے قریب جانا اور مکان زمان ، نسبی تعلق مرتبہ حفاظت اور قدرت سب کے متعلق استعمال ہوتا ہے جنانچہ قرب مکانی کے متعلق فرمایا : وَلا تَقْرَبا هذِهِ الشَّجَرَةَ [ البقرة/ 35] لیکن اس درخت کے پاس نہ جانا نہیں تو ظالموں میں داخل ہوجاؤ گے  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

سر مونڈنا یا کتراناعبادت احرام میں داخل ہے قول باری ہے (لتد خلن المسجد الحرام ان شآء اللہ امنین محلقین رئوسکم ومقصرین۔ تم لوگ مسجد حرام میں انشاء اللہ ضرور داخل ہوگے اور امن وامان کے ساتھ سرمونڈ کر یا بال کترا کر) ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ آیت کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کو اس بات کی خبر دی گئی ہے کہ ... وہ امن وامان کے ساتھ احرام باندھے ہوئے مسجد حرام میں داخل ہوجائیں گے جب اس کے ساتھ سر مونڈنے اور بال چھوٹے کرنے کا ذکر ہوا تو اس سے یہ دلالت حاصل ہوئی کہ حلق اور تقصیہ احرام کی عبادت میں داخل ہیں اور ان کے ذریعے ہی ایک شخص احرام سے باہر آسکتا ہے۔ اگر یہ بات نہ ہوتی تو ان دونوں کا یہاں ذکر کرنا بلاوجہ ہوتا۔ حضرت جابر (رض) اور حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حلق کرنے والوں کے لئے تین دفعہ دعا کی اور تقصیر کرنے والوں کے لئے ایک دفعہ دعا مانگی۔ یہ بات بھی اس پر دلالت کرتی ہے کہ حلق اور تقصیر احرام کھولنے کے لئے نسک اور قربت یعنی عبادت کا درجہ رکھتے ہیں۔  Show more

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

بیشک اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو بالکل سچا خواب دکھایا جس وقت رسول اکرم نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ تم لوگ دشمن سے امن وامان کے ساتھ انشاء الہ مسجد حرام میں ضرور جاؤ گے، چناچہ اللہ تعالیٰ نے اس خواب کو بالکل واقعہ کے مطابق سچا کر کے دکھایا۔ اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ آئندہ سال یہ خواب پورا ہوگا اور...  تم نہیں جانتے اور پھر اس نے اس وقوع تعبیر سے پہلے لگے ہاتھ فتح خیبر دے دی۔ شان نزول : لَـقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْيَا بالْحَقِّ (الخ) مقام حدیبیہ میں رسول اکرم کو یہ خواب نظر آیا کہ آپ اور آپ کے ساتھی مکہ مکرمہ میں امن وامان کے ساتھ داخل ہوں گے کہ کوئی سر منڈاتا ہوگا اور کوئی بال کتراتا ہوگا۔ چناچہ جب آپ نے مقام حدیبیہ میں قربانی کا جانور ذبح کردیا تو آپ کے صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ کے خواب کی تعبیر کب ظاہر ہوگی، تب یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی۔  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٧ { لَقَدْ صَدَقَ اللّٰہُ رَسُوْلَہُ الرُّئْ یَا بِالْحَقِّ } ” اللہ نے اپنے رسول کو بالکل سچا خواب دکھایا حق کے ساتھ۔ “ یہ اس خواب کا ذکر ہے جس کی بنیاد پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمرے کا قصد فرمایا تھا اور مسلمانوں کو ساتھ چلنے کے لیے ترغیب دی تھی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وس... لم) نے خواب میں خود کو مسلمانوں کے ساتھ عمرہ کرتے ہوئے دیکھا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اس خواب کا تذکرہ صحابہ (رض) سے سرعام کیا تھا۔ چونکہ رسول کا خواب بھی وحی کے درجے میں ہوتا ہے اس لیے جب صلح حدیبیہ کے نتیجے میں عمرہ اگلے سال پر ملتوی ہوگیا تو ایسی صورت میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خواب کے بارے میں وضاحت ضروری تھی۔ مبادا کسی کے ذہن میں یہ شبہ جنم لیتا کہ ‘ نعوذ باللہ ‘ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خواب سچا نہیں تھا۔ اس ضمن میں جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے یہ تو کہا تھا ہم عمرہ کریں گے لیکن یہ نہیں کہا تھا کہ ضرور اسی سال کریں گے۔ آیت زیر مطالعہ میں پیشگی خبر دی جا رہی ہے کہ تم لوگ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خواب کے عین مطابق عمرہ ادا کرو گے۔ چناچہ اگلے ہی سال ٧ ہجری کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسلمانوں کے ہمراہ عمرہ کیا۔ تاریخ میں یہ عمرہ ” عمرۃ القضاء “ کے نام سے مشہور ہے۔ { لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ اٰمِنِیْنَ } ” ( اے مسلمانو ! ) تم لازماً داخل ہو گے مسجد الحرام میں ‘ ان شاء اللہ ‘ پورے امن کے ساتھ “ { مُحَلِّقِیْنَ رُئُ وْسَکُمْ وَمُقَصِّرِیْنَلا لَا تَخَافُوْنَ } ” اپنے سروں کو منڈواتے ہوئے اور بالوں کو ترشواتے ہوئے ‘ (اُس وقت) تمہیں کوئی اندیشہ نہیں ہوگا۔ “ اگلے سال یہ پیشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی۔ اگلے سال جب مسلمان عمرہ ادا کرنے کے لیے مکہ میں داخل ہوئے تو پورا شہر خالی تھا۔ قریش اپنے گھروں کو چھوڑ کر تین دن کے لیے پہاڑوں پر چلے گئے تھے۔ اس دوران مسلمان مکہ میں مقیم رہے اور انہوں نے پورے اطمینان سے عمرہ ادا کیا۔ { فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِکَ فَتْحًا قَرِیْبًا } ” تو اللہ وہ کچھ جانتا ہے جو تم نہیں جانتے ‘ تو اس کے علاوہ اس نے (تمہارے لیے ) ایک قریب کی فتح بھی رکھی ہے۔ “ اس سے فتح خیبر مراد ہے جس کا ذکر اس سے پہلے آیت ١٥ کے ضمن میں بھی ہوچکا ہے۔ یعنی اگلے سال جب تم لوگ قضا عمرہ ادا کرنے کے لیے جائو گے تو اس سے پہلے تم یہودیوں کے گڑھ خیبر کو فتح کر کے اس کے غنائم سمیٹ چکے ہو گے۔ اب وہ عظیم آیت آرہی ہے جو اس سے پہلے ہم سورة التوبہ میں (آیت ٣٣) بھی پڑھ چکے ہیں۔ اس کے بعد یہ الفاظ سورة الصف (٢٨ ویں پارے) کی آیت ٩ میں بھی آئیں گے۔ سورة التوبہ اور سورة الصف میں یہ آیت جوں کی توں آئی ہے ‘ جبکہ زیر مطالعہ سورت میں اس کا آخری حصہ (وَکَفٰی بِاللّٰہِ شَہِیْدًا) مختلف ہے۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

47 This is the answer to the question that was constantly agitating the minds of the Muslim. They said, "The Holy Prophet had seen in his vision that he had entered the Masjid al-Haram and moved round the Ka`bah in worship. Then how is it that they were returning without performing `Umrah?" In answer to this, although the Holy Prophet had told them that in his vision he had not seen that they woul... d perform the `Umrah that very year, still there remained some suspicion in the hearts. Therefore, Allah Himself explained that it was He Who had shown the vision and it was a true vision and it would certainly be fulfilled. 48 Here, about the words insha'-Allah (if Allah so wills), which Allah Himself has used with His promise, one can raise the objection that when Allah Himself is making this promise, what is the meaning of making it conditional upon His own willing it? The answer is: Here the words insha'-Allah have not been used in the sense that if AIlah dces not will, He will not fulfil His promise, but in fact these relate to the background in which this promise was made. The presumption on the basis of which the disbelievers of Makkah had played the drama of preventing the Muslims from `Umrah was that only he whom they would allow would perform `Umrah, and would perform it only when they would allow it At this AIIah has said: "This depends on Our, not on their, will. The reason why 'Umrah has not been performed this year is not because the disbelievers of Makkah did not allow it to be performed, but because We did not will it to be performed; in the future 'Umrah will be performed if We will, no matter whether the disbelievers allow it or disallow it." Besides, these words also contain the meaning that the Muslims too, will perform `Umrah not by their own power but because We would will that they should perform it; otherwise if We do not will, they do not possess any power to perform it by themselves." 49 This promise was fulfilled in the following year in Dhil-Qa'dah A. H. 7. This `Umrah is well known in history as 'Umrah al-Qada `. 50 The words clearly point out that it is not obligatory to get the head shaved in `Umrah and Hajj, but it is also right to get the hair cut short. However, it is better to have the head shaved, for Allah has mentioned it first and then mentioned having the hair cut short.  Show more

سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :47 یہ اس سوال کا جواب ہے جو بار بار مسلمانوں کے دلوں میں کھٹک رہا تھا ۔ وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب تو یہ دیکھا تھا کہ آپ مسجد حرام میں داخل ہوئے ہیں اور بیت اللہ کا طواف کیا ہے ، پھر یہ کیا ہوا کہ ہم عمرہ کیے بغیر واپس جا رہے ہیں ۔ اس کے جواب ... میں اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا تھا کہ خواب میں اسی سال عمرہ ہونے کی تصریح تو نہ تھی ، مگر اس کے باوجود ابھی تک کچھ نہ کچھ خلش دلوں میں باقی تھی ۔ اس لیے اللہ تعالی نے خود یہ وضاحت فرمائی کہ وہ خواب ہم نے دکھایا تھا ، اور وہ بالکل سچا تھا ، اور وہ یقینا پورا ہو کر رہے گا ۔ سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :48 یہاں اللہ تعالی نے خود اپنے وعدے کے ساتھ ان شاء اللہ کے الفاظ جو استعمال فرمائے ہیں ، اس پر ایک معترض یہ سوال کر سکتا ہے کہ جب یہ وعدہ اللہ تعالی خود ہی فرما رہا ہے تو اس کو اللہ کے چاہنے سے مشروط کرنے کے کیا معنی ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہاں یہ الفاظ اس معنی میں استعمال نہیں ہوئے ہیں کہ اگر اللہ نہ چاہے گا تو اپنا یہ وعدہ پورا نہ کرے گا ۔ بلکہ دراصل ان کا تعلق اس پس منظر سے ہے جس میں یہ وعدہ فرمایا گیا ہے ۔ کہ کفار مکہ نے جس زعم کی بنا پر مسلمانوں کو عمرے سے روکنے کا یہ سارا کھیل کھیلا تھا وہ یہ تھا کہ جس کو ہم عمرہ کرنے دینا چاہیں گے وہ عمرہ کر سکے گا ، اور جب ہم اسے کرنے دیں گے اسی وقت وہ کر سکے گا ۔ اس پر اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ یہ ان کی مشیت پر نہیں بلکہ ہماری مشیت پر موقوف ہے ۔ اس سال عمرے کا نہ ہو سکنا اس لیے نہیں ہوا کہ کفار مکہ نے یہ چاہا تھا کہ وہ نہ ہو ، بلکہ یہ اس لیے ہوا کہ ہم نے اس کے نہ ہونے دینا چاہا تھا ۔ اور آئندہ یہ عمرہ اگر ہم چاہیں گے تو ہوگا خواہ کفار چاہیں یا نہ چاہیں ۔ اس کے ساتھ ان الفاظ میں یہ معنی بھی پوشیدہ ہیں کہ مسلمان بھی جو عمرہ کریں گے تو اپنے زور سے نہیں کریں گے بلکہ اس بنا پر کریں گے کہ ہماری مشیت یہ ہوگی کہ وہ عمرہ کریں ۔ ورنہ ہماری مشیت اگر اس کے خلاف ہو تو ان کا یہ بل بوتا نہیں ہے کہ خود عمرہ کر ڈالیں ۔ سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :49 یہ وعدہ اگلے سال ذی القعدہ 7ھ میں پورا ہوا ۔ تاریخ میں یہ عمرہ عمرۃ القضاء’‘ کے نام سے مشہور ہے ۔ سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :50 یہ الفاظ اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ عمرے اور حج میں سر منڈوانا لازم نہیں ہے بلکہ بال ترشوانا بھی جائز ہے ۔ البتہ سر منڈوانا افضل ہے ، کیونکہ اللہ تعالی نے اس سے پہلے بیان فرمایا ہے اور بال ترشوانے کا ذکر بعد میں کیا ہے ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

29: جیسا کہ اس سورت کے تعارف میں عرض کیا گیا، حضورِ اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے سفر سے پہلے خواب دیکھا تھا کہ آپ اور آپ کے صحابہ کرامؓ مسجد حرام میں عمرے کی غرض سے داخل ہوئے ہیں۔ اِسی خواب کے بعد آپ نے تمام صحابہ کرامؓ سے عمرے پر روانہ ہونے کے لئے فرمایا تھا۔ لیکن جب حدیبیہ پہنچ کر صلح کے...  نتیجے میں احرام کھولنا پڑا اور عمرہ ادا نہ کیا جاسکا، تو بعض حضرات کو یہ خیال ہوا کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کا خواب تو وحی ہوتا ہے، اور عمرہ کئے بغیر واپس جانا اس خواب کے مطابق نہیں ہے۔ اِس آیت میں اِس خیال کا یہ جواب دیا گیا ہے کہ وہ خواب یقینا سچا تھا، لیکن اُس میں مسجد ِحرام میں داخلے کا کوئی وقت متعین نہیں کیا گیا تھا۔ اب بھی وہ خواب سچا ہے، اور اگرچہ اس سفر میں عمرہ نہیں ہوسکا لیکن ان شا اللہ وہ خواب عنقریب پورا ہوگا، چنانچہ اگلے سال وہ پورا ہوا، اور آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم اور صحابہ کرامؓ نے اطمینان کے ساتھ عمرہ ادا فرمایا۔ 30: اس سے مراد خیبر کی فتح ہے جس کا ذکر آیت نمبر ۱۸ اور اُس کے حاشیہ میں گزرچکا ہے۔   Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

٢٧۔ ٢٨۔ اللہ کے رسول کے جس خواب کا ذکر اوپر گزرا جب حدیبیہ پر اسلامی قافلہ کے روکے جانے سے اس حدیبیہ کے سفر میں اس خواب کی تعبیر ظہور میں نہیں آئی تو اس خواب کے باب میں منافق طرح طرح کی باتیں بناتے تھے اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرمائیں اور فرمایا اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو یہ سچا خواب دکھا... یا ہے کہ تم مسلمان لوگ مسجد حرام میں امن وامان سے جاؤگے اور عمرہ کی سب باتوں سے فارغ ہو کر احرام کی حالت سے باہر آنے کے لئے کوئی سر منڈوائے گا اور کوئی بال کترائے گا اس خواب کی تعبیر کو اگلے سال تک ملتوی رکھا کہ اس سال اللہ تعالیٰ نے صلح جو کرا دی ہے جو فتح مکہ کا گویا پیش خیمہ ہے اس صلح کی مصلحت اللہ کو خوب معلوم ہے تم کو معلوم نہیں پھر فرمایا اس بات کا اللہ گواہ ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے سچے رسول ہیں اور دین محمدی کو اللہ تعالیٰ پچھلے سب دینوں پر غالب کرے گا فعلم ما لم تعلموا کی تفسیر اوپر گزر چکی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علم غیب کے موافق جب کمزور چھپے ہوئے مسلمان مدینہ میں امن سے آ بیٹھیں گے اور مشرکین مکہ میں سے جو لوگ نئے مسلمان ہونے والے ہیں وہ مسلمان ہوجائیں گے اس وقت اس خواب کی پوری تعبیر ظہور میں آئے گی اس وقت تک اللہ تعالیٰ کے علم غیب کے موافق یہی بات ظہور میں آنے والی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے صلح کرا دی یہ بھی اوپر گزر چکا ہے کہ اس صلح کے شرائط میں فتور پڑجانے سے اللہ کے حکم سے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صلح کی مدت کے اندر مکہ پر چڑھائی کی اور مکہ کو فتح کرلیا اسی سبب سے صلح کو فتح فرمایا یہ بھی اوپر گزر چکا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نام کے ساتھ لفظ رسول لکھنے پر مشرکین مکہ نے بہت شور مچایا اس پر اللہ تعالیٰ دین محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بہت پھیلائے گا۔ صحیح بخاری ١ ؎ و مسلم کے حوالہ سے ابوہریرہ (رض) کی حدیث ایک جگہ گزر چکی ہے جس میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اور معجزوں کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کا معجزہ مجھ کو ایسا دیا ہے جس سے مجھ کو امید ہے کہ قیامت کے دن میری امت کے نیک لوگوں کی تعداد اور امتوں کے نیک لوگوں کی تعداد سے زیادہ ہوگی اس حدیث کو لیظھرہ علی الدین کلہ۔ کی تفسیر میں بڑا دخل ہے جس کا حصل یہ ہے کہ اور آسمانی کتابوں کی ہدایت کی باتیں بھی قرآن شریف میں ہیں اور نئی باتیں بھی ہیں اس لئے اور آسمانی کتابوں کو قرآن نے منسوخ کردیا کیونکہ اکیلے قرآن کی ہدایت کے غلبہ سے قیامت کے دن قرآن کے پیرو اور آسمانی کتابوں کے پیروؤں سے زیادہ ہوں گے اس واسطے قرآن ہی پہلی کتابوں پر غالب ٹھہرا۔ (١ ؎ صحیح بخاری کتاب فضائل القران باب کیف نزل الوحی ص ٧٤٤ ج ٢۔ )  Show more

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(48:27) لقد۔ لام تاکید کا۔ قد ماضی کے ساتھ تحقیق کا فائدہ دیتا ہے اور ماضی قریب کے معنی دیتا ہے۔ صدق اللّٰہ : صدق ماضی واحد مذکر غائب۔ صدق (باب نصر) مصدر۔ اس نے سچ کر دکھایا۔ اس نے سچ کہا۔ صدق کا تعدیہ کبھی دو مفعول کی طرف بھی ہوتا ہے۔ جیسے آیت ہذا میں ۔ نیز اور جگہ قرآن مجید میں ہے ولقد صدقکم الل... ّٰہ وعدہ (3:152) اور اللہ سچ کرچکا تم سے اپنا وعدہ۔ بالحق : حق کے ساتھ۔ سچ سچ، صداقت و یقین کے ساتھ۔ بالکذب، حق ضد ہے باطل کی۔ مطلب یہ کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جو خواب اللہ تعالیٰ نے دکھایا تھا وہ سچ تھا اور وقوع کے عین مطابق۔ یعنی یہ خواب ایسے ہی عملاً وقوع پذیر ہگا جیسا کہ خواب میں دکھایا گیا تھا۔ اس طرح رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خواب کے متعلق جو کچھ فرمایا تھا وہ درست فرمایا تھا۔ اور خواب بالکل حقیقت کے مطابق تھا اور ایسا ہی ہو کر رہے گا۔ (کلام اللہ میں صیغہ ماضی استعمال ہوا ہے لیکن مراد اس سے مستقبل ہے ۔ کیونکہ خداوند تعالیٰ کا قول زمانہ مستقبل کے متعلق ایسا ہی ہے جیسا کہ وہ فی الواقع ہوچکا ہے) ۔ ترجمہ :۔ اللہ نے سچ دکھایا ہے اپنے رسول کو خواب۔ لتدخلن المسجد الحرام۔ لام تاکید کا ہے تدخلن مضارع تاکید بانون ثقیلہ جمع مذکر حاضر۔ المسجد الحرام۔ موصوف و صفت مل کر مفعول ہے تدخلن کا۔ تم ضرور داخل ہوگے مسجد حرام میں۔ (یہ وعدہ اگلے سال ذوالقعدہ سہ 7 ھ میں پورا ہوا۔ یہ عمرہ عمرۃ القضاء کے نام سے مشہور ہے) ۔ لتدخلن ۔۔ الخ تفسیر مظہری میں ہے :۔ (1) ابن کیسان نے کہا کہ یہ رسول اللہ کا قول تھا جس کو اللہ نے نقل کیا ہے ۔ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا خواب ان الفاظ میں بیان فرمایا تھا کہ تم لوگ کعبہ میں داخل ہوگے۔ (2) یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ خواب کے فرشتہ کا قول ہو جو اللہ نے نقل کیا۔ (3) سید قطب فی ظلال القرآن میں رقمطراز ہیں :۔ ولکن اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ یؤدب المؤمنین بادب الایمان وھو یقول لہم : لتدخلن المسجد الحرام ۔۔ ان شاء اللّٰہ ۔۔ فالدخول واقع حتم ، لان اللّٰہ اخبر بہ۔ لیکن اللہ تبارک و تعالیٰ مؤمنین ایمان کے ادب و آداب سکھاتے ہوئے ان سے فرماتا ہے :۔ ” تم ضرور داخل ہو گے مسجد الحرام میں ۔۔ مشیت ایزدی سے “۔ اور داخل ہونے کا وقوعہ حتمی ہوگا۔ کیونکہ اس کی خبر دینے والا خود اللہ تعالیٰ ہے۔ لتدخلن سے لے کر ولا تخافون تک خواب کا بیان ہے جو کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دکھایا گیا۔ ان شاء اللّٰہ کا فقرہ غور طلب ہے :۔ (1) ان شک کے لئے استعمال ہوتا ہے، اور یہ اللہ کا کلام ہے اس میں شک کا کیا داخل ہوگے۔ ان کا معنی اذ کا استعمال عام ہے۔ صاحب لسان لکھتے ہیں :۔ وتجیء ان بمعنی اذ ضرب قولہ : اتقوا اللّٰہ وذروا ما بقی من الربو ان کنتم مؤمنین (2:278) بمعنی اذکنتم مؤمنین۔ یعنی اللہ سے دڑو باقی سود چھوڑ دو جب کہ تم ایمان لا چکے ہو۔ اس آیت میں بھی ان بمعنی اذ ہے۔ (2) اگرچہ ان شک کے موقعہ پر استعمال ہوتا ہے لیکن اس جگہ بطور ادب اس لفظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ لتدخلن کے محاذ سید قطب کا قول بھی مذکور ہوچکا ہے کہ ان شاء اللّٰہ کا استعمال ادب و اداب سکھانے کے لئے ہوا ہے اسی ادب کو ملحوظ رکھنے کا ایک دوسری آیت میں بھی حکم دیا گیا ہے۔ فرمان الٰہی ہے :۔ ولا تقولن لشیء انی فاعل ذلک ذلک غدا الا ان یشاء اللّٰہ (18:2324) اور کسی کام کی نسبت نہ کہنا کہ میں اسے کل کر دوں گا۔ مگر انشاء اللہ کہہ کر۔ یعنی اگر خدا نے چاہا تو (کردوں گا) (3) صاحب ضیاء القرآن لکھتے ہیں کہ ان شاء اللّٰہ کا فقرہ یہاں ذکر کرنے کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام کا اس دفعہ مکہ نہ جانا اس لئے نہیں کہ کفار بہت طاقتور تھے اور مسلمان ان کی قوت سے خائف تھے تو واپس چلے گئے بلکہ اللہ تعالیٰ کی مشیت یہ تھی کہ وہ واپس چلے جائیں کیونکہ اس میں وہ حکمتیں تھیں جن کا للہ تعالیٰ تو جانتا تھا لیکن تم نہیں جانتے تھے (اسی آیت میں آگے چل کر) فعلم مالم تعلموا سے اسی کی طرف اشارہ ہے۔ ان شاء اللّٰہ جملہ معترضہ ہے۔ امنین امن کی جمع ہے بحالت نصب۔ اسم فاعل جمع مذکر امن (باب سمع) مصدر۔ مطئن، دل جمع، بےخوف۔ لتدخلن کے ضمیر فاعل سے حال ہے۔ محلقین رء وسکم : محلقین اسم فاعل جمع مذکر تحلیق (تفعیل) مصدر، سر منڈانیء والے۔ اصل لغت میں حلقہ کا معنی ہے اس کا حلق کاٹ دیا۔ توسیع استعمال کے بعد حلق کا معنی ہوا بال کاٹنا۔ پھر عرف عام میں بال مونڈنے کا معنی ہوگیا۔ اور باب تفعیل سے بال منڈوانے کا ترجمہ ہوگیا۔ لیکن کبھی لازم بھی آتا ہے جیسے حلق الطائر پرندہ گول دائرہ بنا کر چکر کاٹ کر اڑا۔ اس لئے حلقہ آدمیوں کی اس جماعت کو کہتے ہیں جو دائرہ بنا کر بیٹھی ہو۔ رء وسکم مضاف مضاف الیہ۔ تمہارے سر۔ تمہارے اپنے سر۔ محلقین رء وسکم اپنے سروں کو منڈاتے ہوئے۔ مقصرین۔ اس کا عطف محلقین پر ہے۔ مقصرین اسم فاعل جمع مذکر ۔ منصوب۔ تقصیر (تفعیل) مصدر۔ کم کرنے والے۔ بال کترنے والے۔ واؤ عاطفہ بمعنی ” یا “ ہے یا (اپنے بالوں کو) کتراتے ہوئے۔ یہ بھی ضمیر فاعل لتدخلن سے حال ہے۔ لاتخافون مضارع منصوب جمع مذکر حاضر۔ تم نہیں ڈرو گے ۔ تم بےخطر ہوگے۔ خوف (باب فتح) مصدر۔ یہ بھی ضمیر لتدخلن سے حال ہے۔ فعلم مالم تعلموا۔ اس جملہ کا عطف صدق پر ہے ف عاطفہ علم فعل ما اسم موصول ۔ لم تعلموا مضارع نفی جحد بلم۔ صلہ، موصول و صلہ مل کر مفعول فعل علم کا۔ پس جس بات کو تم نہ جانتے تھے۔ اس نے اس کو جان لیا۔ علم میں ضمیر فاعل اللہ کی طرف راجع ہے من دون ذلک : من حرف جار۔ دون : بمعنی ورے۔ سوائے ، غیر۔ جو کسی کے نیچے ہو۔ دون کہلاتا ہے۔ یہ ظرف ہو کر استعمال ہوتا ہے۔ مضاف ، ذلک۔ اسم اشارہ بمعنی اس ، وہ ۔ واحد مذکر ۔ مضاف الیہ۔ مضاف مضاف الیہ مل کر مجرور۔ من دون ذلک اس سے ورے۔ اس سے پہلے۔ ای من قبل دخولکم الحرم تمہارے مسجد حرام میں داخل ہونے سے قبل۔ فتحا قریبا۔ موصوف و صفت مل کر مفعول جعل کا۔ مراد اس سے فتح خیبر ہے یا صلح حدیبیہ (الخازن) پس اس نے دخول مسجد حرام سے قبل ہی ایک ایسی فتح عطا کردی جو قریب ہے۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آیات ٢٧ تا ٢٩۔ اسرار ومعارف۔ اللہ نے اپنے رسول کو جو خواب دکھلایا وہ حق ہے اور سچا ہے اور تم لوگ انشاء اللہ ضرور مسجد حرام میں داخل ہوں گے اور امن کے ساتھ بغیر خوف خطر طواف کرو گے یہاں تعلیم کے لیے آئندہ کے ساتھ خود ذات باری نے جو ہر آن شے پر قادر ہے انشاء اللہ فرمایا تو ہر مسلمان کو آئندہ کی بات کے...  ساتھ انشاء اللہ ضرور کہناچاہیے اور پھر اسے پورا کرنے کی بھرپور سعی کرنا چاہیے ، یہ تاثر کہ جملہ انشائیہ کہا ہے نہ بھی پورا کیا تو خیر ہے غلط ہے۔ اور سرمنڈاؤ گے اور قصر کرو گے تمہیں کسی کا کوئی خوف خطرہ نہ ہوگا چناچہ اگلے سال ہی عمرہ نصیب ہوگیا اور سال بعد مکہ فتح ہوکرسب روکاٹیں ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئیں اللہ قادر ہے ابھی سے کرادیتا مگر اس کی حکمتیں جو تم لوگوں کے علم سے بالاتر ہیں وہ چاہتا تھا کہ پہلے یہود کو شکست ہو کفار کے حوصلے بھی پست ہوں اور ان کی مدد کی راہ بھی بند ہوجائے نیز مسلمان مال غنیمت پاکرمضبوط ہوجائیں اور اسلام کی فتح بیشمار لوگوں کے قبول اسلام کا سبب بن کر مسلمانوں اور اسلام کی شوکت بڑھے۔ اسباب دنیا۔ یہ بات واضح ہوگئی کہ عالم اسباب میں اللہ کریم اسباب کی کس قدر تاکید فرماتے ہیں محض ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھ رہنے والوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے اور نفاذ اسلام کے لیے عملا کوشش کرنا چاہیے ، اور اس نے مکہ مکرمہ کے علاوہ ایک اور فتح یعنی خیبر کی فتح پہلے عطا فرمادی کہ وہی اللہ ہے جس نے اپنے رسول کو ہر کام کے صحیح طریقہ اردین برحق عطا فرما کرمبعوث فرمایا تاکہ اپنے دین کو تمام ادیان باطلہ پر غالب رکھے اور اس بات پر وہ خود گواہ ہے۔ دین حق کا غلبہ ہمیشہ کے لیے ہے۔ دین حق ہمیشہ کے لیے تمام ادیان باطلہ پر غالب ہے۔ غلبہ دو طرح سے ہے ایک دلائل کے ساتھ جو ہمیشہ اسلام کو حاصل ہے دوسراسیاسی اور مادی کہ حکومت اسلام کی ہوا اس کی شرط اہل اسلام کا خلوص اور عمل کا کھراپن ہے جو صحابہ کے ضمن میں بیان ہو بھی چکا اور آئندہ پھر بیان ہورہا ہے بدقسمتی سے اگر آج کفار کو غلبہ حاصل ہے تو اس کا سبب ہم مسلمانوں کی بدعملی اور دین کے ساتھ خلوص میں کمی بلکہ دین سے بےزاری ہے اللہ ہمیں اس سے بچنے کا شعور بھی دے اور توفیق بھی آمین۔ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اس بات سے رنجیدہ نہ ہوں کہ کفار نے معاہدہ میں ایسا نہیں لکھنے دیا اللہ نے یہ جملہ کلمات اسلام بناکر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے زبانوں پر جاری کردیا اور آپ کی عظمت کا مظہر آپ کے صحابہ ہیں جو آپ کے تربیت یافتہ ہیں اور ان میں یہ کمال پیدا ہوگیا کہ وہ اپنے جذبات محبت وغضب پر غالب آگئے مومین کے لیے اور آپس میں سراپا محبت اور کفار کے لیے بہت سخت اور ناقابل تسخیر ہیں۔ صحابہ کرام عظمت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مظہر ہیں۔ حالانکہ دنیا کے انقلابات میں انقلابی شخصیات لوگوں کے جذبات بھڑکا کر ان سے انقلاب بپا کرنے کا کام لیتے ہیں جیسے ہٹلر وغیرہ ، یا ان سے پہلے کے مشاہیر مگر رسول اللہ کا انقلاب جذباتی نہیں بلکہ شعوری اور حق ہے اور آپ کے غلاموں کا مرتبہ بلند ہے کہ جذبات ان کے قابو میں ہیں وہ جذبات کے قابو میں نہیں کہ انہیں محبت ونفرت کا مقام معلوم ہوے اور قوت غضبیہ اور شہوانیہ کو ان کے محل اور مقام پر رکھتے ہیں (سبحان اللہ) اے مخاطب تو انہیں ہر کام عبادت کے انداز میں پورے خلوص سے کرتا ہوا پائے گا۔ اطاعت رسول خود عبادت ہے لہذا ان کی زندگی کا ہر لمحہ رکوع و سجود سے عبارت ہے اور اس سے مراد عبادت ہو یا جہاد محض اللہ کے فضل وکرم اور اس کی رضا کی تلاش ہے اور ان چہروں پر قرب الٰہی کی نورانیت چمکتی ہے۔ انوارات و تجلیات سے ان کی پیشانیاں روشن ہیں اور سجدوں اور عبادات کا نور ظاہر ہے ان کی یہ مثالیں ہم نے تورات میں بھی دی تھیں اور انجیل میں ان کی مثال ہے جیسے کھیتی جو سوا نکالتی ہے۔ پھر غذا حاصل کرکے مضبوط ہوتی ہے اور پھر بوٹا بن کر کھڑا ہوجاتا ہے تاکہ کھیتی کے کاشت کرنے والا بہت خوش ہو اور کفار اور معاندین کا دل جلاکرے۔ بغض صحابہ کرام کفار کا شعار ہے نیز ان کی صداقت و عظمت پہلی امتوں کے بھی ایمان کا حصہ تھا۔ یہاں یہ بات واضح ہے کہ جب پہلی کتب میں ان کی صداقت وامانت کا ذکر ہے تو گویا پہلی امتوں کے لیے یہ قبول کرنا جزو ایمان تھا چہ جائیکہ اس سب کے ظہور اور قرآن کے نزول کے بعد کوئی اس میں شبہ کرے اور دوسرے یہ بات ثابت ہے کہ صحابہ کرام کے ساتھ بغض کفار کا شعار ہے اور ان پر اعتراضات کرنا کافرانہ فعل ہے ۔ صاحب روح المعانی لکھتے ہیں کہ امام مالک نے اس آیہ مبارک سے روافض کا کفر ثابت فرمایا ہے کہ انہیں صحابہ کرام سے بغض ہے اور بغض صحابہ کفر ہے اور آخرت میں ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں اور نبی کریم کی اطاعت پر کمربستہ ہیں اللہ کا معافی اور مغفرت کا وعدہ ہے اور بہت ہی بڑے اجر وانعام کا۔ یہاں بھی معترضین کو سوچنا چاہیے کہ اگر بتقاجائے بشریت ان سے کوئی خطا سرزد بھی ہو تو اللہ مغفرت کا وعدہ فرما رہے ہیں حدیث شریف میں اس کی بہت تائید موجود ہے۔  Show more

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ مراد فتح خیبر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ کا سفر اس لیے اختیار کیا تھا تاکہ عمرہ کیا جائے لیکن کفار نے آپ کو حدیبیہ سے آگے نہ جانے دیا جس پر بعض صحابہ کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ اللہ کے نبی نے فرمایا تھا کہ مجھے خواب آیا ہے کہ میں بیت اللہ کی زیارت کررہا ہوں لیکن ہم عمرہ کیے بغی... ر واپس جارہے ہیں آخر یہ معاملہ کیا ہے ؟ نبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خواب کی تائید اور بعض صحابہ کرام (رض) کے خیالات کی تطہیر کے لیے اللہ تعالیٰ نے بڑے زوردار الفاظ میں اس بات کی وضاحت فرمائی کہ اللہ نے اپنے رسول کے خواب کو سچ کر دکھایا ہے۔ اس لیے تم ہر صورت امن کے ساتھ اپنے سرمنڈواتے یاکتراتے ہوئے مسجد حرام میں داخل ہوگے۔ تمہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہوگا۔ تمہیں علم نہیں مگر اللہ سب کچھ جانتا ہے۔ اس نے تمہیں بہت جلد فتح عطا فرما دی ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے خواب کی بنیاد پر مکہ کا سفراختیار کیا تھا۔ جب آپ مکہ داخل ہونے کی بجائے مدینہ کی طرف جانے لگے تو حضرت عمر (رض) نے عرض کی کہ اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا تھا کہ ہم بیت اللہ کی زیارت کر رہے ہیں۔ کیا معاملہ ہے کہ ہم مکہ جانے کی بجائے مدینہ کی طرف واپس جارہے ہیں ؟ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ خواب تو سچا ہے لیکن خواب میں یہ نہیں بتلایا گیا تھا کہ ہم اسی سال عمرہ کریں گے۔ (رواہ البخاری : باب الشروط فی الجہاد والمصالحۃ مع أہل الحرب وکتابۃ الشروط) اس خواب کا ذکر سورة بنی اسرائیل آیت ٦٠ میں بھی ہے وہاں ارشاد ہوا کہ ہم نے اس خواب کو آپ کے لیے ایک آزمائش بنایا ہے۔ اس میں آزمائش یہ تھی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خواب میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ آپ اسی سال بیت اللہ کی زیارت کریں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل میں بیت اللہ کی بےپناہ محبت تھی جس بنا پر آپ نے خواب کے فوراً بعد عمرہ کرنے کا فیصلہ فرمایا لیکن اللہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا کہ آپ اگلے سال عمرہ کریں تاکہ آپ کے عمرہ کرنے سے پہلے مکہ والوں کے ساتھ ایک معاہدہ ہوجائے۔ جس بنیاد پر آپ کی مکہ میں تشریف آوری کے موقع پر امن و سکون ہو۔ آپ اور آپ کے ساتھی بلا خوف و خطر بیت اللہ کی زیارت کرسکیں۔ اس لیے بڑے زور دار الفاظ میں فرمایا کہ اللہ نے اپنے رسول کے خواب کو سچ کردکھایا ہے کہ آپ ہر صورت بیت اللہ میں داخل ہوں گے۔ اس کے لیے ماضی کا صیغہ استعمال کرنے کے ساتھ باربار ایسے الفاظ استعمال فرمائے ہیں جن میں تاکید در تاکید پائی جاتی ہے۔ 1 ۔ صَدَقَ ماضی کا صیغہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کام ہوچکا ہے۔ 2 ۔ لَقَدْ کے لفظ میں ل اور قد دو نوں حروف تاکید کے لیے بولے جاتے ہیں۔ 3 ۔ لَتَدْخُلُنَّ اس میں لام اور نون ثقیلہ کے حروف آئے ہیں جو تاکید در تاکید کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ 4 ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے لیے انشاء اللہ کا لفظ استعمال کیا ہے جو تاکید اور امید کے معنٰی میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے بعد مزید چار الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ ١۔ آمِّیْنَ ہر طرح کے خطرے سے امن میں رہنے والے۔ ٢۔ ” مُحَلِّقِیْنَ رُؤسَکُمْ “ اپنے سروں کو منڈوانے والے۔ اسی بنیاد پر حج اور عمرہ کے وقت سرمنڈوانے والے کے لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ دعا کی۔ (عَنِ ابْنِ عُمَرَ (رض) اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ اَللّٰھُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِےْنَ قَالُوْا وَالْمُقَصِّرِےْنَ ےَارَسُوْلَ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ اَللّٰھُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِےْنَ قَالُوْا وَالْمُقَصِّرِےْنَ ےَارَسُوْلَ اللّٰہِ قَالَ وَالْمُقَصِّرِےْنَ ) (رواہ البخاری : باب الذبح قبل الحلق) ” حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع میں یہ دعا کی۔ ” یا الٰہی ! سر مونڈنے والوں پر رحم فرما۔ “ صحابہ (رض) نے عرض کیا۔ بال کترانے والوں کے لیے کیا حکم ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوبارہ وہی دعا کی صحابہ (رض) نے پھر عرض کی یا رسول اللہ ! سر کترانے والوں کی لیے بھی دعا فرمائیں ! تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بال کتروانے والوں کے لیے بھی رحم کی دعا کی۔ “ ٣۔” مُقَصِّرِیْنَ “ سرکے بال کتروانے والے۔ ٤۔ ” لَاتَخَافُوْنَ “ جب تم مکہ میں داخل ہو گے تو تمہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان کا نتیجہ تھا کہ مکہ والوں نے صلح حدیبیہ کے وقت ازخود یہ شرط پیش کی کہ جب تم اگلے سال عمرہ کے لیے آؤ گے تو ہم تین کے لیے شہر خالی دیں گے۔ بالفاظ دیگر انہوں نے تین دن کے لیے مکہ کو نبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے کردیا تھا۔ اس لیے آپ اور آپ کے اصحاب نے پورے اطمینان اور سکون کے ساتھ عمرہ ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ نے حدیبیہ کے مقام پر صحابہ کرام کے اخلاص اور عزم بالجزم کو دیکھ کر یہ بھی خوشخبری دی کہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے کہ وہ بہت جلد تمہیں مکہ کی فتح سے سرفراز کرے گا۔ چناچہ ابھی دو سال پورے نہیں ہوئے تھے کہ قریش کے حلیف قبیلہ بنو بکر نے مسلمانوں کے حلیف قبیلے بنو خزاعہ پر حملہ کردیا۔ قریش نے معاہدہ کا احترام کرنے کی بجائے بنو بکر کی حمایت کی اس پر بنو خزاعہ کا بھاری بھر کم وفد چالیس اونٹوں پر سوار ہو کر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنی مظلومیت کی داستان پیش کی۔ ان کی داستان سن کر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قریش کی طرف ایک وفد بھیجا کہ تین باتوں میں سے کوئی ایک بات اختیار کرلیں۔ 1 ۔ بنوخزاعہ کے مقتولوں کا خون بہا دیا جائے۔ 2 ۔ یا بنو بکر کی حمایت سے برأت کا اعلان کیا جائے۔ 3 ۔ مذکورہ بالا شرائط میں اگر کوئی شرط بھی منظور نہیں تو معاہدہ توڑنے کا اعلان کردیں۔ وفد نے تینوں شرائط قریش کے سامنے پیش کیں تو ان کے جذباتی لوگوں اور نوجوان طبقہ نے آخری شرط قبول کرلی اور ان کی طرف سے فرط بن عمر نے اعلان کیا کہ آج کے بعد حدیبیہ کا معاہدہ ختم کیا جاتا ہے۔ وفد نے واپس آکر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں رپورٹ پیش کی۔ نبی نے اس کے بعد فی الفور مکہ پر پیش قدمی کی تیاری شروع کردی۔ مکہ والوں کو اپنی بدعہدی اور حماقت کا احساس ہوا تو انہوں نے ابو سفیان کو بھیجا کہ وہ مدینہ جاکر تجدید عہد کی کوشش کرے۔ ابو سفیان نے مدینہ پہنچ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے درخواست کی کہ ہمیں اپنے کیے پر افسوس ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ معاہدہ کو برقرار رکھاجائے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی درخواست قبول نہ کی۔ اس کے بعد ابو سفیان یکے بعد دیگرے حضرت ابوبکر صدیق اور عمر بن خطاب (رض) کے پاس گیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر اس کی درخواست مسترد کی کہ جس بات کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نامنظور کرچکے ہیں ہم اسے منظور کرنے والے کون ہوتے ہیں۔ بالآخر ابوسفیان مایوس ہو کر مکہ واپس ہوا۔ اس کے بعدنبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ پر چڑھائی کی اور اپنے ساتھیوں کو ہدایت فرمائی کہ چار آدمیوں کے سوا جو شخص بیت اللہ میں داخل ہوجائے اس پر ہاتھ نہ اٹھایا جائے۔ جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو اسے بھی کچھ نہ کہا جائے۔ جو اپنے گھر کا دروازہ بند کرلے اسے بھی نہ چھیڑا جائے۔ جو مکہ سے بھاگ جائے اس کا بھی پیچھا نہ کیا جائے۔ ان ہدایات کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دس ہزار صحابہ کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے۔ ایک دو مقامات پر معمولی مزاحمت کے سوا پورے مکہ اور اس کے گردونواح میں لڑائی کا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔ نبی معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد حرام میں داخل ہوئے اور عثمان بن طلحہ سے بیت اللہ کی چابی لی اور سیڑھی لگوا کر بیت اللہ کے اندار داخل ہوئے اور دو نفل نماز ادا کی۔ آپ کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہونے والے حضرت بلال اور حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بھی تھے۔ جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کی کیفیت اور جہاں آپ نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی تھی اس کی تفصیل بیان کرتے ہیں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونفل پڑھنے کے بعد اسی سیڑھی کے ذریعے اتر کر مسجد حرام یعنی بیت اللہ کے صحن میں تشریف لائے۔ نظر اٹھائی اور دیکھا کہ بڑے بڑے سردار آنکھیں جھکائے سامنے کھڑے ہیں۔ آپ نے ان سے استفسار فرمایا کہ آج تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے ؟ انہوں نے عاجزانہ انداز میں دراخوست کی۔ (عَنْ أبِیْ ہُرَیْرَۃَ (رض) اَنَ النَبِیَّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لَمَّا دَخَلَ مَکَّۃَ فَقَالَ ۔۔ أَتَی الْکَعْبَۃَ فَأَخَذَ بِعِضَادَتِی الْبَابِ فَقَالَ مَا تَقُوْلُوْنَ وَمَا تَظُنُّوْنَ قَالُوْا نَقُوْلُ اِبْنَ اَخٍ وَابْنَ عَمٍّ حَلِیْمٌ رَحِیْمٌ قَالَ وَقَا لُوْا ذٰ لِکَ ثَلَا ثا فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اَقُوْلُ کَمَا قَالَ یُوْسُفُ (لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَکُمْ وَہُوَ اَرْحَمُ الرّٰاحِمِیْنَ ) (السنن الکبرٰی : جزء ٩، قال الشیخ البانی حسن) ” حضرت ابی ہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ کے دن جب مکہ میں داخل ہوئے۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کعبۃ اللہ کے پاس آئے اور اس کی دہلیز پکڑ کر فرمایا تم میرے متعلق کیا کہتے ہو اور کیا امید کرتے ہو ؟ قریش کہنے لگے ہم کہتے ہیں آپ ہمارے بھائی کے بیٹے، چچا کے بیٹے ہیں۔ حلیم الطبع اور رحم کرنے والے ہیں۔ انہوں نے یہ الفاظ تین بار کہے۔ آپ نے فرمایا میں وہی بات کہتا ہوں جو یوسف (علیہ السلام) نے کہی تھی۔ آج کے دن کوئی گرفت نہیں۔ اللہ تمہاری خطاؤں کو معاف فرمائے یقیناً وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ “ (عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ قَالَ دَخَلَ رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) الْبَیْتَ ہُوَ وَأُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ وَبِلاَلٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَۃَ (رض) فَأَغْلَقُوا عَلَیْہِمْ فَلَمَّا فَتَحُوا کُنْتُ أَوَّلَ مَنْ وَلَجَ فَلَقِیت بلاَلاً فَسَأَلْتُہُ ہَلْ صَلَّی فیہِ رَسُول اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ : نَعَمْ بَیْنَ الْعَمُودَیْنِ الْیَمَانِیَیْنِ ) (رواہ البخاری : باب إِغْلاَقِ الْبَیْتِ وَیُصَلِّی فِی أَیِّ نَوَاحِی الْبَیْتِ شَاءَ ) ” حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، اسامہ بن زید، حضرت بلال اور عثمان بن طلحہ (رض) بیت اللہ کے اندر داخل ہوئے اور دروازہ بند کردیا جب دروازہ کھولا تو سب سے پہلے میں اندر داخل ہوا اور میں حضرت بلال (رض) سے پوچھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیت اللہ کے اندر کس جگہ نماز پڑھی ہے اور انہوں نے کہا دو ستونوں کے درمیان۔ “ مسائل ١۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے خواب کو سچ کر دیکھایا۔ ٢۔ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام (رض) نے پورے سکون اور اطمینان کے ساتھ اگلے سال عمرہ کیا۔ ٣۔ اللہ تعالیٰ نے ٹھیک دو سال بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فتح مکہ سے سرفراز فرمایا۔  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ بات پہلے گزر گئی ہے کہ بعض مومنین جو مدینہ سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خواب سن کر نکلے تھے ان پر اس امر کا بہت برا اثر ہوا تھا کہ وہ اس سال مسجد حرام میں داخل نہ ہو سکے۔ اور انہیں مسجد حرام سے لوٹا دیا گیا۔ یہاں اس خواب کی صداقت کی تصدیق کی جاتی ہے کہ یہ خواب اللہ کی طرف سے تھا اور ... یہ سچا تھا۔ اور یہ واقع ہونے والا ہے بلکہ اس سے بڑا واقعہ پیش آنے والا ہے۔ رہی یہ بشارت کہ یہ مسجد حرام میں پرامن داخل ہوں گے اور سر منڈوائیں گے اور بال ترشوائیں گے اور بےخوف و خطر عمرہ ادا کریں گے تو یہ ایک سال بعد ہوگیا تھا۔ اور صلح حدیبیہ کے دو سال بعد تو بطریق اکمل ہوگیا تھا جب مکہ ہی فتح ہوگیا اور پورے مکہ میں اللہ کا دین اور اسلامی نظام نافذ ہوگیا۔ لیکن اللہ اہل ایمان کو اسلامی آداب بھی سکھاتا ہے اور یوں فرماتا ہے کہ : لتدخلن المسجد الحرام انشاء اللہ (٤٨ : ٢٧) “ کہ انشاء اللہ تم مسجد حرام میں داخل ہوگے ”۔ مسجد حرام میں داخل ہونا تو حتمی ہے کیونکہ اللہ نے اطلاع دے دی ہے لیکن مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اللہ کی مشیت کو اپنے شعور کا حصہ بنا لیں اور اسے بےقید سمجھیں تا کہ یہ بات ان کے دلوں میں بیٹھ جائے کہ ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے ۔ اور اسے اہل ایمان اپنی سوچ کا حصہ بنا دیں۔ قرآن بھی باربار اس کا ذکر کرتا ہے اور تمام فیصلوں کو اللہ کی مشیت کے تابع قرار دیتا ہے ۔ یہاں تک کہ جہاں اللہ کے وعدے مذکور ہیں وہاں بھی وہ مشیت الٰہیہ کے ساتھ مشروط ہیں۔ حالانکہ اللہ کبھی اپنے وعدوں کے خلاف نہیں کرتا لیکن اللہ کی مشیت ہر قید سے آزاد ہے۔ اس لیے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے دل میں اس حقیقت کو بٹھا لیں تا کہ ان کی فکر کی اساس انشاء اللہ پر ہو۔ اب یہ وعدہ کس طرح حقیقت بنا۔ روایات میں آتا ہے کہ جب سن سات ہجری میں ذوالقعدہ کا مہینہ آیا یعنی صلح حدیبیہ کے بعد تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ کی طرف عمرے کے لئے نکلے ۔ آپ کے ساتھ سب اہل حدیبیہ تھے۔ ذوالحلیفہ سے آپ نے احرام باندھا ۔ ہدی کے جانور ساتھ لیے۔ جس طرح پہلے سال یہاں سے ہی آپ احرام باندھا تھا اور جانور ساتھ لیے تھے اور آپ اور آپ کے صحابہ کرام تلبیہ کرتے ہوئے چل پڑے۔ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ،۔۔۔۔ ان کے قریب ہوئے تو محمد ابن مسلمہ کو گھوڑوں اور اسلحہ کے ساتھ آگے بھیج دیا۔ جب مشرکین نے انہیں دیکھا تو وہ بہت ہی مرعوب ہوگئے۔ ان کا خیال یہ ہوا کہ شاید رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے لڑنا چاہتے ہیں۔ اور آپ نے ان کے درمیان ہونے والے عہد کو توڑ دیا جو یہ تھا کہ دس سال تک جنگ نہ ہوگی۔ یہ لوگ گئے اور اہل مکہ کو خبردار کردیا جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور مرالظہران میں اترے۔ تو تمام اسلحہ ، تیر ، نیزے بطن ماجج کی طرف بھیج دئیے اور وہاں سے مکہ کی طرف اس حال میں روانہ ہوئے کہ تلواریں نیام میں تھیں۔ جس طرح ان کے ساتھ طے ہوا تھا۔ جب آپ راستے میں تھے تو قریش نے مکرز ابن حفص کو بھیجا اس نے آکر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا کہ ہم نے تو آپ کے بارے میں یہ نہیں سنا کہ آپ نے کبھی عہد توڑا ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ، آپ کا مطلب کیا ہے۔ تو اس نے کہا آپ اسلحہ لے کر آئے ہیں۔ نیزے ، تیر وغیرہ تو آپ نے فرمایا یہ بات نہیں ہے وہ تو ہم نے ماجج کی طرف بھیج دئیے ہیں تو اس نے کہا درست ہے آپ کے بارے میں ہماری معلومات یہی ہیں کہ آپ نیک اور متقی ہیں نیز وفائے عہد کرنے والے ہیں۔ کفار کے رؤساء مکہ سے نکل گئے تا کہ ان کی نظریں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نہ پڑیں۔ وہ آپ کو دیکھنا بھی گوارا نہ کرسکتے تھے۔ رہے عام اہل مکہ مرد اور عورتیں اور بچے تو وہ راستوں اور کوٹھوں پر بیٹھ گئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ ؐ کے ساتھیوں کو دیکھتے رہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں داخل ہوئے ، آپ کے رفقاء آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے آگے تھے ، سب تلبیہ پڑھ رہے تھے ، جس قدر جانور تھے ان کو ذی طوی بھیج دیا گیا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ناقہ قصواء پر سوار تھے جس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حدیبیہ کے دن بھی سوار تھے۔ عبد اللہ ابن رواحہ انصار نے زمام تھام رکھی تھی اور ناقہ کو چلا رہے تھے۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایت اور حق کے ساتھ بھیجا مفسرین نے لکھا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حدیبیہ والے سفر میں روانہ ہونے سے پہلے ہی مدینہ منورہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خواب دکھا دیا گیا تھا کہ آپ اپنے صحابہ کے ساتھ...  امن وامان سے مسجد حرام میں داخل ہوں گے اور وہاں کچھ لوگ سر مونڈیں گے اور کچھ لوگ بال کتروائیں گے آپ نے یہ خواب صحابہ کو بتادیا تھا خواب سن کر سب بہت خوش ہوئے اور اس امید پر روانہ ہوگئے کہ اس سال مکہ معظمہ میں داخل ہوں گے اور عمرہ نصیب ہوگا جب حدیبیہ میں پہنچے اور مشرکین مکہ آڑے آگئے جس کی وجہ سے صلح کرلی گئی اور مکہ معظمہ میں داخل ہوئے بغیر واپس آگئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صلح کرنے کو حق جانتے اور مانتے ہوئے طبعی طور پر اس بات سے صحابہ کو رنج ہو رہا تھا کہ ہم مکہ مکرمہ میں داخل نہ ہوسکے بلکہ صلح کے وقت ہی حضرت عمر (رض) نے سوال کرلیا تھا کہ آپ نے تو یہ خبر دی تھی کہ مکہ معظمہ میں داخل ہوں گے یہ تو اس کے خلاف ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی وقت اس کا جواب دے دیا تھا اس جواب سے حضرت عمر (رض) مطمئن ہوگئے تھے۔ (كما فی صحیح خطابت نفسہ ص ١٠٦ ج ٢) اطمینان عقلی کے ہوتے ہوئے طبعی طور پر جو رنج تھا اس کو دور فرمانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے آیت بالا نازل فرمائی جس میں یہ بتادیا کہ اللہ تعالیٰ نے جو خواب دکھایا تھا تم انشاء اللہ مسجد حرام میں امن کے ساتھ داخل ہوگے وہاں کوئی بال منڈوائے گا اور کوئی بال کتروائے گا اور کسی کو کسی کا ڈر نہیں ہوگا یہ خواب اللہ تعالیٰ نے صحیح دکھایا تھا۔ واقعہ کے مطابق تھا جس کا آئندہ سال مظاہرہ ہوا اور چونکہ خواب میں اسی سال داخل ہونے کی خبر نہیں دی گئی تھی اس لیے خواب کے سچا ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑا اس میں جو لفظ انشاء اللہ فرمایا ہے یہ شک کے لیے نہیں ہے بلکہ تحقیق اور تاکید کے لیے ہے۔ اور ابو عبیدہ کا قول ہے کہ ان یہاں اذ کے معنی میں ہے جس کا معنی یہ ہے کہ جب اللہ چاہے داخل ہوجاؤ گے۔ اور یہ جو فرمایا ﴿ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوْا فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِيْبًا ٠٠٢٧﴾ (سو اللہ نے جان لیا جو تم نے نہیں جانا) اس کے بارے میں مفسرین نے لکھا ہے کہ مکہ معظمہ کے داخل ہونے میں جو تاخیر کی گئی اس میں اللہ تعالیٰ کی حکمت تھی جس کا تمہیں علم نہ تھا۔ بعض حضرات نے یہ فرمایا کہ اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اگر اسی سال عمرہ کرنے کی ضد کرتے اور مشرکین مکہ سے قتل و قتال کیا جاتا اور صلح نہ ہوتی تو دو ڈھائی مہینے بعد جو خیبر فتح ہوا اس کے لیے سفر کرنا مشکل ہوجاتا اور اگر سفر میں چلے جاتے تو یہ خطرہ رہتا کہ اہل مکہ کہیں پیچھے سے حملہ نہ کردیں پس صلح کرنے میں اور دخول مکہ کی تاخیر میں جو فائدہ پہنچا اس کا تمہیں علم نہیں تھا ﴿ فَجَعَلَ مِنْ دُوْنِ ذٰلِكَ فَتْحًا قَرِيْبًا ٠٠٢٧﴾ (سو اللہ نے مکہ معظمہ کے داخل ہونے سے پہلے عنقریب ہی ایک فتح دے دی) یعنی خیبر کو فتح فرما دیا اور وہاں کے اموال غنیمت شرکاء حدیبیہ کو مل گئے۔  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

23:۔ ” لقد صدق “ یہ ایک شبہہ کا جواب ہے، شبہہ یہ تھا کہ حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خواب میں دیکھا کہ آپ مع صحابہ کرام (رض) بیت اللہ میں داخل ہوئے اور سر منڈائے اور بال کٹوائے آپ نے یہ خواب صحابہ (رض) کے سامنے بیان کیا تو وہ بہت خوش ہوئے۔ یہ خواب آپ نے سفر عمرہ سے پہلے دیکھا تھا، اس ل... یے صحابہ (رض) نے یہی سمجھا کہ آپ کا خواب اسی سال پورا ہوگا۔ لیکن ایسا نہ ہوسکا آپ کو مع صحابہ کرام (رض) مقام حدیبیہ سے واپس ہونا پڑا تو جواب ارشاد فرمایا کہ اللہ نے اپنے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سچا خواب دکھایا تھا اور وہ خواب لا محالہ پورا ہو کر رہے گا۔ اراہ الریا الصادقۃ (روح) ۔ تم نے یہ سمجھ لیا کہ خواب اسی سال پورا ہوگا، حالانکہ اس کیلئے سال کی کوئی تعیین نہیں کی گئی تھی۔ یہ خواب آئندہ سال پورا ہوگا اور تم سب بلا خوف ہراس، امن وامان کے ساتھ مسجد حرام میں داخل ہوگے اور مناسک عمرہ بغیر کسی روک ٹوک کے ادا کروگے اور مناسک عمرہ ادا کرنے کے بعد احرام سے نکلنے کے لیے سر منڈاؤ گے اور بال کٹواؤ گے۔ تحلیق کو تقصیر پر مقدم کر کے اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ تحلیق، تقصیر سے افضل ہے۔ فعلم مالم تعلموا الخ، خواب کی تعبیر کے ظہور کی تاخیر میں جو حکمت ہے وہ تمہیں معلوم نہیں، لیکن اللہ کو معلوم ہے اور وہ یہ ہے کہ خواب کا مصداق ظاہر ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ تمہیں بہت جلد ایک فتح عطاء فرمانا چاہتا ہے۔ اس فتح سے مراد فتح خیبر ہے جو صلح حدیبیہ سے فورًا بعد ماہ صفر میں ہوئی تاکہ اس فتح سے مسلمانوں کے دل میں سکون پیدا ہو اور موعودہ فتح عظیم (فتح مکہ) کا پیش خیمہ ثابت ہو۔ وھو فتح خیبر لتستروح الیہ قلوب المومنین الی ان یتیسر الفتح الموعود (مدارک ج 4 ص 124) ۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(27) بلا شبہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھلایا جو واقع کے مطابق ہے تم ضرور مسجد حرام میں انشاء اللہ تعالیٰ امن وامان کے ساتھ داخل ہوگے کہ اپنے سر منڈواتے اور بال کترواتے ہوگے اور تمہیں کسی طرح کا خوف اور اندیشہ نہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ ان باتوں کو جانتا ہے جو تم نہیں جانتے پھر اللہ تعالیٰ ... نے مسجد حرام کے داخلہ سے پہلے ایک ایسی فتح عنایت کردی جو بہت ہی قریب تھی۔ ہم پہلے عرض کرچکے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خوا ب دیکھا تھا صحابہ یہ سمجھے کہ ہم اسی سال عمرہ کریں گے اور مکہ میں داخل ہوں گے ، وہاں جانے کے بعد روکے گئے اور جو واقعات پیش آئے ان کو ہم بیان کرچکے ہیں۔ جب مدینے آئے تو یہاں کے بعض منافقین منہ جوڑنے لگے اور طعن وتشنیع پر اتر آئے۔ چنانچہ رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی نے کہا کہ ما حلقنا ولا قصرنا ولا راینا مسجد الحرام یعنی نہ ہم نے سر منڈوائے اور نہ بال کتروائے اور نہ ہم نے مسجد حرام کو دیکھا اس پر یہ آیتیں نازل فرمائیں کہ وہ خواب جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کو دکھایا اس کو اللہ تعالیٰ نے سچ کردیا اور وہ واقع کے مطابق ہے تم ضرور مسجد حرام میں داخل ہوگے یہاں انشاء اللہ تعلیق کے لئے نہیں ہے بلکہ تاکید اور تحقیق کے لئے ہے یہ داخلہ پر امن ہوگا کوئی تم میں سے سرمنڈواتا ہوگا کوئی تم میں سے بال کترواتا ہوگا پرامن داخلہ کے بعد کسی قسم کا خوف اور اندیشہ نہ ہوگا۔ فعلم مالم تعلموا میں ان تمام امور کی طرف اشارہ ہے جو پیش آئے اور جن میں بڑے بڑے انعامات اور احسانات پوشیدہ تھے انہی احسانات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مکہ معظمہ میں داخل ہونے سے پہلے ایک اور فتح جو بہت قریب ہے وہ حاصل ہوئی مراد اس سے خیبر کی فتح ہے۔ بہرحال جو تاخیر بیشمار مصالح اور حکمتوں کو اور بیشمار فوائد اور منافع کو شامل تھی ان پر زبان طعن دراز کرنا منافقوں کی ایک حماقت اور جہالت ہے مسلمانوں کو اس سے متاثر نہ ہونا چاہیے۔ آگے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مزید تائید و تصدیق فرماتے ہیں احرام سے نکلنے کے لئے حلق اور تقصیر کراتے ہیں عورتوں کے لئے تقصیر اور مردوں کے لئے تحلیق اور تقصیر دونوں کی اجازت ہے تحلیق افضل ہے جو صورت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ کو پیش آئی اس کو احصار کہتے ہیں احصار کے مفصل مسائل فقہ کی کتابوں میں مذکور ہیں۔  Show more