Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 27

سورة الفتح

لَقَدۡ صَدَقَ اللّٰہُ رَسُوۡلَہُ الرُّءۡیَا بِالۡحَقِّ ۚ لَتَدۡخُلُنَّ الۡمَسۡجِدَ الۡحَرَامَ اِنۡ شَآءَ اللّٰہُ اٰمِنِیۡنَ ۙ مُحَلِّقِیۡنَ رُءُوۡسَکُمۡ وَ مُقَصِّرِیۡنَ ۙ لَا تَخَافُوۡنَ ؕ فَعَلِمَ مَا لَمۡ تَعۡلَمُوۡا فَجَعَلَ مِنۡ دُوۡنِ ذٰلِکَ فَتۡحًا قَرِیۡبًا ﴿۲۷﴾

Certainly has Allah showed to His Messenger the vision in truth. You will surely enter al-Masjid al-Haram, if Allah wills, in safety, with your heads shaved and [hair] shortened, not fearing [anyone]. He knew what you did not know and has arranged before that a conquest near [at hand].

یقیناً اللہ تعالٰی نے اپنے رسول کو خواب سچا دکھایا کہ ان شاء اللہ تم یقیناً پورے امن و امان کے ساتھ مسجد حرام میں داخل ہو گے سر منڈواتے اور سر کے با ل کتر واتے ہوئے ( چین کے ساتھ ) نڈر ہو کر وہ ان امور کو جانتا ہے جنہیں تم نہیں جانتے پس اس نے اس سے پہلے ایک نزدیک کی فتح تمہیں میسر کی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
صَدَقَ
سچی خبر دی
اللّٰہُ
اللہ نے
رَسُوۡلَہُ
اپنے رسول کو
الرُّءۡیَا
خواب میں
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
لَتَدۡخُلُنَّ
البتہ تم ضرور داخل ہوگے
الۡمَسۡجِدَ
مسجدِ
الۡحَرَامَ
حرام میں
اِنۡ
اگر
شَآءَ
چاہا
اللّٰہُ
اللہ نے
اٰمِنِیۡنَ
امن کی حالت میں
مُحَلِّقِیۡنَ
منڈوائے ہوئے
رُءُوۡسَکُمۡ
اپنے سروں کو
وَمُقَصِّرِیۡنَ
اور ترشوائے ہوئے
لَاتَخَافُوۡنَ
نہیں تمہیں خوف ہو گا
فَعَلِمَ
تو اس نے جان لیا
مَا
جو
لَمۡ
نہیں
تَعۡلَمُوۡا
تم جانتے تھے
فَجَعَلَ
تو اس نے کردی
مِنۡ دُوۡنِ
علاوہ
ذٰلِکَ
اس کے
فَتۡحًا
فتح
قَرِیۡبًا
قریبی
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
صَدَقَ
سچ کر دکھایا
اللّٰہُ
اللہ تعالی نے
رَسُوۡلَہُ
اپنے رسول کا
الرُّءۡیَا
خواب
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
لَتَدۡخُلُنَّ
یقیناًتم ضرور داخل ہو گے
الۡمَسۡجِدَ الۡحَرَامَ
مسجدِ حرام میں
اِنۡ شَآءَ اللّٰہُ
ان شاءاللہ
اٰمِنِیۡنَ
امن کی حالت میں
مُحَلِّقِیۡنَ
منڈواتے ہوئے
رُءُوۡسَکُمۡ
سر اپنے
وَمُقَصِّرِیۡنَ
اور بال ترشواتے ہوئے
لَاتَخَافُوۡنَ
نہیں تمہیں کوئی خوف ہو گا
فَعَلِمَ
تو اس نے جانا
مَا لَمۡ
جو نہیں
تَعۡلَمُوۡا
تم نے جانا
فَجَعَلَ
تو اس نے رکھ دی
مِنۡ دُوۡنِ ذٰلِکَ
اس سے پہلے
فَتۡحًا
فتح
قَرِیۡبًا
قریبی
Translated by

Juna Garhi

Certainly has Allah showed to His Messenger the vision in truth. You will surely enter al-Masjid al-Haram, if Allah wills, in safety, with your heads shaved and [hair] shortened, not fearing [anyone]. He knew what you did not know and has arranged before that a conquest near [at hand].

یقیناً اللہ تعالٰی نے اپنے رسول کو خواب سچا دکھایا کہ ان شاء اللہ تم یقیناً پورے امن و امان کے ساتھ مسجد حرام میں داخل ہو گے سر منڈواتے اور سر کے با ل کتر واتے ہوئے ( چین کے ساتھ ) نڈر ہو کر وہ ان امور کو جانتا ہے جنہیں تم نہیں جانتے پس اس نے اس سے پہلے ایک نزدیک کی فتح تمہیں میسر کی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا تھا جو ایک حقیقت تھا کہ تم انشاء اللہ مسجد حرام میں امن کے ساتھ داخل ہوگے اور اس وقت تم سر منڈاؤ گے اور بال کتراؤ گے اور تمہیں کوئی خوف نہ ہوگا۔ وہ اس بات کو جانتا تھا جسے تم نہیں جانتے تھے لہذا اس فتح سے پہلے اس نے ایک قریبی فتح (خیبر) تمہیں عطا فرمادی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقیناًاﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول کاخواب حق کے ساتھ سچ کردکھایا۔ان شاء اﷲ تم ضرور مسجدحرام میں سرمنڈواتے ہوئے، بال تر شواتے ہوئے، امن کی حالت میں داخل ہو گے کہ تمہیں کوئی خوف نہ ہوگا،تو اس نے جانا جوتم نے نہیں جاناچنانچہ اُس نے پہلے تمہیں قریبی فتح عطا کر دی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Indeed, Allah has made true to His Messenger the dream (shown) with truth: You will most definitely enter the Sacred Mosque insha’ Allah (if Allah wills,) peacefully, with your heads shaved, and your hairs cut short, having no fear. So He knew what you did not know, and He assigned before that a well-nigh victory.

اللہ نے سچ دکھلایا اپنے رسول کو خواب تحقیقی کہ تم داخل ہو رہے ہو گے مسجد حرام میں اگر اللہ نے چاہا آرام سے بال مونڈتے ہوئے اپنے سروں کے اور کترتے ہوئے بےکھٹکے پھرجانا وہ جو تم نہیں جانتے پھر مقرر کردی اس سے ورے ایک فتح نزدیک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے اپنے رسول کو بالکل سچا خواب دکھایا حق کے ساتھ ( اے مسلمانو ! ) تم لازماً داخل ہو گے مسجد الحرام میں ان شاء اللہ پورے امن کے ساتھ اپنے سروں کو منڈواتے ہوئے اور بالوں کو ترشواتے ہوئے (اُس وقت) تمہیں کوئی اندیشہ نہیں ہوگا۔ } تو اللہ وہ کچھ جانتا ہے جو تم نہیں جانتے تو اس کے علاوہ اس نے (تمہارے لیے ) ایک قریب کی فتح بھی رکھی ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah indeed showed His Messenger the true vision, one fully in accord with reality. If Allah so wills you shall certainly enter the Inviolable Mosque, in full security, you will shave your heads and cut your hair short, and do so without any fear. He knew what you did not know, and He granted you a victory near at hand even before (the fulfilment of the vision).

فی الواقع اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا تھا جو ٹھیک ٹھیک حق کے 47مطابق تھا ۔ 48ان شاء اللہ تم ضرور مسجد حرام میں پورے امن کے ساتھ داخل ہو گے49 ، اپنے سر منڈواؤ گے اور بال ترشواؤ گے50 ، اور تمہیں کوئی خوف نہ ہو گا ۔ وہ اس بات کو جانتا تھا جسے تم نہ جانتے تھے اس لیے وہ خواب پورا ہونے سے پہلے اس نے یہ قریبی فتح تم کو عطا فرما دی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا ہے جو واقعے کے بالکل مطابق ہے ۔ تم لوگ ان شاء اللہ ضرور مسجد حرام میں اس طرح امن و امان کے ساتھ داخل ہوگے کہ تم ( میں سے کچھ ) نے اپنے سروں کو بے خوف و خطر منڈوایا ہوگا اور ( کچھ نے ) بال تراشے ہوں گے ۔ ( ٢٩ ) اللہ وہ باتیں جانتا ہے جو تمہیں معلوم نہیں ہیں ۔ چنانچہ اس نے وہ خواب پورا ہونے سے پہلے ایک قریبی فتح طے کردی ہے ۔ ( ٣٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک اللہ نے اپنے پیغمبر کی سچی خواب کو ٹھیک کیا اللہ نے چاہا تو آئندہ سال میں ادب والی مسجد میں تم اطمینان سے جائو گے کوئی تو اپنا سر منڈائو گے کوئی بال کترائو گے تم کو کوئی ڈر نہ ہوگا اور اللہ کو وہ معلوم ہے جو تم کو معلوم نہیں اس نے کچھ مصلحت سے تم کو پہلے سردست یہ فتح (یعنی صلح حدیبیہ) عنایت فرمائی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے اپنے پیغمبر کو سچا خواب دکھایا جو حق کے مطابق ہے کہ ان شاء اللہ تم لوگ مسجد حرام میں ضرور داخل ہوگے امن وامان کے ساتھ۔ کوئی اپنے سر منڈاتے ہوئے اور کوئی بال کتراتے ہوئے ، تم کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ سو اسے (اللہ کو) وہ باتیں معلوم ہیں جو تم کو معلوم نہیں ، سو اس نے اس کے علاوہ بھی پہلے ایک فتح دے دی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا جو بر حق تھا۔ کہ اگر اللہ نے چاہا تو تم ضرور مسجد حرام میں امن وامان کے ساتھ داخل ہو گے۔ سر منڈ وا تے یا اپنے سروں کے بال کترواتے ہوئے اس طرح داخل ہو گے کہ تمہیں کسی طرح کا خوف نہ ہوگا۔ پھر اللہ ان باتوں سے خوب اچھی طرح واقف ہے جسے تم نہین جانتے۔ پھر اللہ نے (مسجد حرام میں داخلے سے پہلے) ایک ایسی فتح عنایت کردی جو بہت قریب تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بےشک خدا نے اپنے پیغمبر کو سچا (اور) صحیح خواب دکھایا۔ کہ تم خدا نے چاہا تو مسجد حرام میں اپنے سر منڈوا کر اور اپنے بال کتروا کر امن وامان سے داخل ہوگے۔ اور کسی طرح کا خوف نہ کرو گے۔ جو بات تم نہیں جانتے تھے اس کو معلوم تھی سو اس نے اس سے پہلے ہی جلد فتح کرادی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly did Allah shew a true vision to His apostle in very truth; ye shall surely enter the Sacred Mosque, if Allah willeth, secure, having your heads shaven and your hair cut, and ye shall not fear. He knoweth that which ye know not; wherefore He appointed, beside that, a victory near at hand.

بیشک اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا مطابق واقع کے تم لوگ مسجد حرام میں انشاء اللہ ضرور داخل ہوگے امن وامان کے ساتھ سرمنڈاتے ہوئے اور بال کتراتے ہوئے اور تمہیں اندیشہ (کسی کا بھی) نہ ہوگا ۔ سو اللہ کو وہ (سب کچھ) معلوم ہے جو تمہیں معلوم نہیں پھر اس نے اس سے پہلے ہی ایک لگتے ہاتھ فتح دے دی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ نے اپنے رسول کو مبنی برحق رؤیا دکھائی – بیشک – اللہ نے چاہا تو – تم مسجدِ حرام میں ضرور داخل ہوگے ، امن کے ساتھ ، اپنے سر منڈائے اور کترائے ہوئے ، تمہیں کوئی اندیشہ نہیں ہوگا ۔ بس اس نے جانی وہ بات جو تم نے نہیں جانی تو اس سے پہلے اس نے تمہیں ایک فتح قریب سے نوازا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے اپنے رسول ( ﷺ ) کے اس خواب کو حق کے ساتھ سچا کردکھایا کہ البتہ تم ضرور بالضرور اگر اللہ ( تعالیٰ ) نے چاہا تو اپنے بالوں کو مونڈنے اور کچھ کم کرنے کی حالت میں بلا خوف مسجد حرام میں داخل ہوجاؤ گے ، پس اللہ ( تعالیٰ ) اسے ( بھی ) جانتا ہے جو تم نہیںجانتے ، پس اس نے اس کے علاوہ بھی قریبی فتح عطا فرمادی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک اللہ نے اپنے پیغمبر کو سچا اور ٹھیک خواب دکھایا کہ اللہ نے چاہا تو تم مسجد حرام میں اپنے سر منڈوا کر اور اپنے بال کتروا کر امن وامان سے داخل ہو گے اور کسی طرح کا خوف نہ کرو گے جو بات تم نہیں جانتے تھے اس کو معلوم تھی سو اس نے اس سے پہلے ہی جلد فتح کرا دی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ اللہ نے سچا خواب دکھایا اپنے رسول کو جو کہ ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق تھا تم لوگ ضرور بالضرور داخل ہوؤ گے مسجد حرام میں پورے امن وامان کے ساتھ تم میں سے کچھ اپنے سروں کو منڈوائے ہوں گے اور کچھ اپنے بالوں کو چھوٹا کرائے ہوں گے تمہیں کسی کا خوف نہ ہوگا سو اللہ جانتا تھا ان تمام باتوں کو جن کو تم نہیں جانتے تھے سو (اسی بناء پر) اس نے تمہیں اس سے پہلے ہی نواز دیا ایک قریبی فتح سے

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ اللہ نے اپنے رسول کابرحق خواب سچ کردکھایا ، اگر اللہ نے چاہا تو تم یقینا مسجد حرام میں امن کے ساتھ داخل ہوگے اس وقت تم سر منڈائو گے اور بال کترائوگے اور تمہیں کوئی خوف نہ ہوگااللہ اس بات کو جانتاتھاجسے تم نہیں جانتے تھے لہٰذا اس فتح سے پہلے اس نے ایک قریبی فتح ( خیبر ) تمہیں عطافرما دی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ نے سچ کردیا اپنے رسول کا سچا خواب ( ف۷۲ ) بیشک تم ضرور مسجد حرام میں داخل ہوگے اگر اللہ چاہے امن و امان سے اپنے سروں کے ( ف۷۳ ) بال منڈاتے یا ( ف۷٤ ) ترشواتے بےخوف ، تو اس نے جانا جو تمہیں معلوم نہیں ( ف۷۵ ) تو اس سے پہلے ( ف۷٦ ) ایک نزدیک آنے والی فتح رکھی ( ف۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اﷲ نے اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو حقیقت کے عین مطابق سچا خواب دکھایا تھا کہ تم لوگ ، اگر اﷲ نے چاہا تو ضرور بالضرور مسجدِ حرام میں داخل ہو گے امن و امان کے ساتھ ، ( کچھ ) اپنے سر منڈوائے ہوئے اور ( کچھ ) بال کتروائے ہوئے ( اس حال میں کہ ) تم خوفزدہ نہیں ہو گے ، پس وہ ( صلح حدیبیہ کو اس خواب کی تعبیر کے پیش خیمہ کے طور پر ) جانتا تھا جو تم نہیں جانتے تھے سو اس نے اس ( فتحِ مکہ ) سے بھی پہلے ایک فوری فتح ( حدیبیہ سے پلٹتے ہی فتحِ خیبر ) عطا کر دی ( اور اس سے اگلے سال فتحِ مکہ اور داخلۂ حرم عطا فرما دیا )

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اللہ ) اس بات کو جانتا تھا جو تم نہیں جانتے تھے تو اس نے اس ( تعبیرِ خواب ) سے پہلے تمہیں ایک قریبی فتح عطا کر دی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Truly did Allah fulfil the vision for His Messenger: ye shall enter the Sacred Mosque, if Allah wills, with minds secure, heads shaved, hair cut short, and without fear. For He knew what ye knew not, and He granted, besides this, a speedy victory.

Translated by

Muhammad Sarwar

God made the dream of His Messenger come true for a genuine purpose. (In this he was told), "If God wills You (believers) will enter the Sacred Mosque, in security, with your heads shaved, nails cut, and without any fear in your hearts." He knew what you did not know. Besides this victory, He will give you another immediate victory.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed Allah shall fulfill the true vision which He showed to His Messenger in very truth. Certainly, you shall enter Al-Masjid Al-Haram, if Allah wills, secure, (some) having your heads shaved, and (some) having your hair cut short, having no fear. He knew what you knew not, and He granted besides that a near victory.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly Allah had shown to His Apostle the vision with truth: you shall most certainly enter the Sacred Mosque, if Allah pleases, in security, (some) having their heads shaved and (others) having their hair cut, you shall not fear, but He knows what you do not know, so He brought about a near victory before that.

Translated by

William Pickthall

Allah hath fulfilled the vision for His messenger in very truth. Ye shall indeed enter the Inviolable Place of Worship, if Allah will, secure, (having your hair) shaven and cut, not fearing. But He knoweth that which ye know not, and hath given you a near victory beforehand.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही अल्लाह ने अपने रसूल को हक़ के साथ सच्चा स्वप्न दिखाया, "यदि अल्लाह ने चाहा तो तुम अवश्य मस्जिदे हराम (काबा) में प्रवेश करोगे बेखटके, अपने सिर के बाल मुड़ाते और कतरवाते हुए, तुम्हें कोई भय न होगा।" हुआ यह कि उस ने वह बात जान ली जो तुम ने नहीं जानी। अतः इससे पहले उस ने शीघ्र प्राप्त होने वाली विजय तुम्हारे लिए निश्चिंत कर दी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول (علیہ السلام) کو سچا خواب دکھلایا جو مطابق واقع کے ہے کہ تم لوگ مسجد حرام (یعنی مکہ) میں انشاء اللہ ضرور جاؤگے امن وامان کے ساتھ کہ تم میں کوئی سر منڈاتا ہوگا اور کوئی بال کتراتا ہوگا تم کو کسی طرح کا اندیشہ نہ ہوگا سو اللہ تعالیٰ کو وہ باتیں معلوم ہیں جو تم کو معلوم نہیں پھر اس سے پہلے لگتے ہاتھ ایک فتح دیدی۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا تھا جو ٹھیک حق کے مطابق تھا کہ انشاء اللہ تم ضرور مسجد حرام میں امن کے ساتھ داخل ہوجاؤ گے، اپنے سر منڈواؤ گے اور بال کٹواؤ گے اور تمہیں کوئی خوف نہیں ہوگا، اللہ اس بات کو جانتا تھا جسے تم نہیں جانتے تھے اس لیے اس نے تم کو جلد ہی فتح عطا فرما دی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فی الواقع اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھا دیا جو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق تھا۔ انشاء اللہ تم ضرور مسجد حرام میں پورے امن کے ساتھ داخل ہو گے ، اپنے سر منڈواؤ گے اور بال ترشواؤ گے ، اور تمہیں کوئی خوف نہ ہوگا۔ وہ اس بات کو جانتا تھا جسے تم نہ جانتے تھے اس لیے وہ خواب پورا ہونے سے پہلے اس نے یہ قریبی فتح تم کو عطا فرما دی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دیکھایا جو واقع کے مطابق ہے، انشاء اللہ تم ضرور ضرور مسجد حرام میں امن وامان کے ساتھ داخل ہوگے اپنے سروں کو مونڈنے والے ہوگے اور اپنے بالوں کو کتروانے والے ہوگے تمہیں کوئی خوف نہیں ہوگا، سو اللہ نے جان لیا جو تم نے نہیں جانا، سو اس سے پہلے عنقریب ہی ایک فتح نصیب فرما دی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ نے سچ دکھلایا اپنے رسول کو خواب تحقیق کہ تم داخل ہو رہو گے مسجد حرام میں اگر اللہ نے چاہا آرام سے بال مونڈتے ہوئے اپنے سروں کے اور کترتے ہوئے بےکھٹکے پھرجانا وہ جو تم نہیں جانتے پھر مقرر کردی اس سے ورے ایک فتح نزدیک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کو سچا خواب دکھلایا جو واقع کے مطابق ہے تم ضرور مسجد حرام میں انشاء اللہ امن وامان کے ساتھ داخل ہوگے اپنے سر منڈواتے اور بال کترواتے ہوگے اور تمہیں کسی طرح کا خوف نہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ ان باتوں سے واقف ہے جو تم نہیں جانتے پھر اللہ تعالیٰ نے مسجد حرام کے داخلہ سے پہلے ایک ایسی فتح عنایت کردی جو بہت ہی قریب تھی۔