51 The reason why this thing has been mentioned here is that when at Hudaibiyah the peace treaty was going to be written down, the disbelievers had objected to the use of the words Rasul-Allah (Messenger of Allah) with the name of the Holy Prophet, and on their insistence the Holy Prophet himself had wiped off these words from the document. At this Allah says: "Our Messenger's being a Messenger is... a reality which remains unaffected whether someone believes in it or not. If some people do not believe in it, they may not, for "AIIah is enough for a witness" over it. Their denial will not change the reality, but the Guidance and the true Faith which this Messenger has brought from Us, shall prevail over all religion, no matter how hard the deniers try to obstruct its progress." "All religion" implies alI those ways of life which include the nature of din (religion). We have explained it fully in E.N. 3 of Surah Az-Zumar and E.N. 20 of Surah Ash-Shura above. Here what Allah has stated in clear words is: The purpose of the Holy Prophet's appointment as a Prophet was not merely to preach this Religion but to make it prevail over all others. In other words, he did not bring this Religion so that it might survive in a limited compartment of life which is allowed it by the dominant religion, while the rest of the spheres of life, by and large, should remain under the relentless control of some false religion. But he had brought it so that it should be the dominant Religion of life and any other religion should survive, if at all it survives, only within the limits in which it allows it to survive. (For further explanation, sec E.N. 48 of Surah Az-Zumar). Show more
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :51
اس مقام پر یہ بات ارشاد فرمانے کی وجہ یہ ہے کہ حدیبیہ میں جب معاہدہ صلح لکھا جانے لگا تھا اس وقت کفار مکہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کے ساتھ رسول اللہ کے الفاظ لکھنے پر اعتراض کیا تھا اور ان کے اصرار پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خود معاہدے کی تحریر میں سے ... یہ الفاظ مٹا دیے تھے ۔ اس پر اللہ تعالی فرما رہا ہے کہ ہمارے رسول کا رسول ہونا تو ایک حقیقت ہے جس میں کسی کے ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق واقع نہیں ہوتا ۔ اس کو اگر کچھ لوگ نہیں مانتے تو نہ مانیں ۔ اس کے حقیقت ہونے پر صرف ہماری شہادت کافی ہے ۔ ان کے انکار کر دینے سے یہ حقیقت بدل نہیں جائے گی ، بلکہ ان کے علی الرَّغم اس ہدایت اور اس دین حق کو پوری جنس دین پر غلبہ حاصل ہو کر رہے گا جسے لے کر یہ رسول ہماری طرف سے آیا ہے ، خواہ یہ منکرین سے روکنے کے لیے کتنا ہی زور مار کر دیکھ لیں ۔
پوری جنس دین سے مراد زندگی کے وہ تمام نظام ہیں جو دین کی نوعیت رکھتے ہیں ۔ اس کی مفصل تشریح ہم اس سے پہلے تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، تفسیر سورہ زمر ، حاشیہ 3 ، اور تفسیر سورہ شوری حاشیہ 20 میں کر چکے ہیں ۔ یہاں جو بات اللہ تعالی نے صاف الفاظ میں ارشاد فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد محض اس دین کی تبلیغ نہ تھا بلکہ اسے دین کی نوعیت رکھنے والے تمام نظامات زندگی پر غالب کر دینا تھا ۔ دوسرے الفاظ میں آپ یہ دین اس لیے نہیں لائے تھے کہ زندگی کے سارےشعبوں پر غلبہ تو ہو کسی دین باطل کا اور اس کی قہر مانی کے تحت یہ دین ان حدود کے اندر سکڑ کر رہے جن میں دین غالب اسے جینے کی اجازت دے دے ۔ بلکہ اسے آپ اس لیے لائے تھے کہ زندگی کا غالب دین یہ ہو اور دوسرا کوئی دین اگر جیے بھی تو ان حدود کے اندر جیے جن میں یہ اسے جینے کی اجازت دے ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو ، تفہیم القران ، جلد چہارم ، تفسیر سورہ زمر ، حاشیہ48 ) ۔ Show more