Surat ul Fatah

Surah: 48

Verse: 28

سورة الفتح

ہُوَ الَّذِیۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَہٗ بِالۡہُدٰی وَ دِیۡنِ الۡحَقِّ لِیُظۡہِرَہٗ عَلَی الدِّیۡنِ کُلِّہٖ ؕ وَ کَفٰی بِاللّٰہِ شَہِیۡدًا ﴿ؕ۲۸﴾

It is He who sent His Messenger with guidance and the religion of truth to manifest it over all religion. And sufficient is Allah as Witness.

وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے ہر دین پر غالب کرے ، اور اللہ تعالٰی کافی ہے گواہی دینے والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُوَ
وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَرۡسَلَ
بھیجا
رَسُوۡلَہٗ
اپنے رسول کو
بِالۡہُدٰی
ساتھ ہدایت
وَدِیۡنِ الۡحَقِّ
اور دین حق کے
لِیُظۡہِرَہٗ
تا کہ وہ غالب کر دے اسے
عَلَی الدِّیۡنِ
اوپر دین
کُلِّہٖ
تمام اس کے
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ
شَہِیۡدًا
گواہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُوَ الَّذِیۡۤ
وہ جس نے
اَرۡسَلَ
بھیجا
رَسُوۡلَہٗ
اپنے رسولوں کو
بِالۡہُدٰی
ساتھ ہدایت کے
وَدِیۡنِ الۡحَقِّ
اور دینِ حق کے
لِیُظۡہِرَہٗ
تاکہ وہ غالب کر دے اس کو
عَلَی الدِّیۡنِ کُلِّہٖ
ہر دین پر
وَکَفٰی
اور کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
شَہِیۡدًا
گواہ
Translated by

Juna Garhi

It is He who sent His Messenger with guidance and the religion of truth to manifest it over all religion. And sufficient is Allah as Witness.

وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے ہر دین پر غالب کرے ، اور اللہ تعالٰی کافی ہے گواہی دینے والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے ہدایت اور دین حق دے کر اپنا رسول بھیجا تاکہ اسے باقی سب ادیان پر غالب کردے۔ اور (اس حقیقت پر) اللہ کی گواہی کافی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اﷲ تعالیٰ ہی ہے جس نے اپنے رسول کوہدایت اوردینِ حق کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ اُس کو ہردین پرغالب کردے اوراس پراﷲ تعالیٰ ہی گواہ کافی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He is the One who has sent His Messenger with Guidance and the religion of truth, so that He makes it prevail over all religions. And Allah suffices as a witness.

وہی ہے جس نے بھیجا اپنا رسول سیدھی راہ پر اور سچے دین پر تاکہ اوپر رکھے اس کو ہر دین سے اور کافی ہے اللہ حق ثابت کرنیوالا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی ہے جس نے بھیجا ہے اپنے رسول کو الہدیٰ اور دین حق دے کرتا کہ وہ غالب کر دے اسے ُ کل کے کل نظام زندگی پر اور کافی ہے اللہ مددگار کے طور پر۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who sent His Messenger with the True Guidance and the Religion of Truth that He may make it prevail over every religion. Sufficient is Allah as a witness (to this).

وہ اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اس کو پوری جنس دین پر غالب کر دے اور اس حقیقت پر اللہ کی گواہی کافی ہے51 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے ، تاکہ اسے ہر دوسرے دین پر غالب کردے ۔ اور ( اس کی ) گواہی دینے کے لیے اللہ کافی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہی خدا ہے جس نے 1 پیغمبر (حضرت محمد) کو ہدایت اور سچا دین دے کر اس لئے بھیجا کہ اس کو سب دنیوں پر غالب کر دے اور اسلام کی سچائی کے لئے اللہ کی گواہی بس کرتی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور اللہ گواہ کافی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ وہ اس کو تمام دینوں پر غالب کر دے۔ اور اللہ گواہی کے لئے کافی ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت (کی کتاب) اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور حق ظاہر کرنے کے لئے خدا ہی کافی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He it is Who hath sent His apostle with the guidance and the true religion that He may make it prevail over all other religions, and Allah sufficeth as a Witness.

وہ (اللہ) وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کردے اور اللہ کافی گواہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے بھیجا ہے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ ، تاکہ اس کو غالب کرے سارے دینوں پر اور اللہ کی گواہی کافی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ وہ ذات ہے جس نے اپنے رسول ( ﷺ ) کو ہدایت اور دینِ برحق کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ اس ( دین ) کو تمام ادیان پر غالب فرمائے اور اللہ ( تعالیٰ ) کافی گواہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایات کی کتاب اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے اور (حق ظاہر کرنے کے لیے) اللہ ہی کافی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (وحدہ لاشریک) وہی ہے جس نے بھیجا اپنے رسول کو ہدایت (کی دولت) اور دین حق (کی نعمت) کے ساتھ تاکہ وہ غالب کر دے اس (دین حق) کو تمام دینوں پر اور کافی ہے اللہ گواہی دینے کو (حق اور حقیقت کے لئے)

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے ہدایت اور دین حق دے کراپنا رسول بھیجا ، تاکہ اسے ہردین پر غالب کرے اور ( اس حقیقت پر ) اللہ کی گواہی کافی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے سب دینوں پر غالب کرے ( ف۷۸ ) اور اللہ کافی ہے گواہ ( ف۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو ہدایت اور دینِ حق عطا فرما کر بھیجا تاکہ اسے تمام ادیان پر غالب کر دے ، اور ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت و حقانیت پر ) اﷲ ہی گواہ کافی ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ( اللہ ) وہی ہے جس نے اپنے رسول ( ص ) کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کر دے اور ( اس بات کی ) گواہی کیلئے اللہ کافی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who has sent His Messenger with Guidance and the Religion of Truth, to proclaim it over all religion: and enough is Allah for a Witness.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has sent His Messenger with guidance and the true religion to make it prevail over all other religions. God is a Sufficient witness to this Truth".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He it is Who has sent His Messenger with guidance and the religion of truth, that He may make it superior to all religions. And All-Sufficient is Allah as a Witness.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He it is Who sent His Apostle with the guidance and the true religion that He may make it prevail over all the religions; and Allah is enough for a witness.

Translated by

William Pickthall

He it is Who hath sent His messenger with the guidance and the religion of truth, that He may cause it to prevail over all religion. And Allah sufficeth as a Witness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जिस ने अपने रसूल को मार्गदर्शन और सत्यधर्म के साथ भेजा, ताकि उसे पूरे के पूरे धर्म पर प्रभुत्व प्रदान करे और गवाह की हैसियत से अल्लाह काफ़ी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ اللہ ایسا ہے کہ اس نے اپنے رسول (علیہ السلام) کو ہدایت دی اور سچا دین (یعنی اسلام) دے کر (دنیا) میں بھیجا ہے تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے (2) اور اللہ کافی گواہ ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی اللہ ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اس کو تمام ادیان پر غالب کر دے۔ اور اللہ گواہ کے طور پر کافی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تا کہ اس کو پوری جنس دین پر غالب کر دے اور اس حقیقت پر اللہ کی گواہی کافی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا کہ اسے تمام دینوں پر غالب کردے، اور اللہ کافی گواہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی ہے جس نے بھیجا اپنا رسول سیدھی راہ پر اور سچے دین پر تاکہ اوپر رکھے اس کو ہر دین سے اور کافی ہے اللہ حق ثابت کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ اللہ تعالیٰ ایسا ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا ہے تاکہ اس دین حق کی تمام ادیان باطلہ پر غالب کردے اور اللہ کافی ہے گواہی دینے والا۔